Tag: Sheikh Rashid Ahmed

  • لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں: شیخ رشید

    لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں، اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری 4 مرلے کی لال حویلی پر حکومت چوتھی مرتبہ حملہ کرنے جا رہی ہے، ہائیکورٹ سے بھ 4 مرلے ملکیت کا کیس جیت چکا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں، اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار اقتصادی معاشی طور پر ہی ناکام نہیں ہوئے بلکہ غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا، مذاکرات کامیاب ہوں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک اور قوم کی ضرورت آئین اور قانون ہے اور حکومت اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتی ہے۔

  • احتساب، حساب اور انتخاب ہو کر رہے گا: شیخ رشید

    احتساب، حساب اور انتخاب ہو کر رہے گا: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ احتساب، حساب اور انتخاب ہو کر رہے گا، مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ احتساب، حساب اور انتخاب ہو کر رہے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کے بعد 13 پارٹیاں تتر بتر ہو جائیں گی، غریب کو نہ پیناڈول مل رہی ہے نہ انسولین۔ مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پہنچنے پر عمران خان کا تاریخی استقبال کروں گا، اگلے 15 دن اہم ہیں اس لیے 30 نومبر تک ٹی وی نہیں ٹویٹر پر چلا گیا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لندن میں استخارے کی میٹنگ سات روزه چلے میں بدل گئی، یہاں ایف آئی آر نہیں کٹ رہی، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی، وزرا دفتر نہیں جا رہے، حکومت ٹھپ ہوگئی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کا نوجوان گونگا بہرہ نہیں رہا۔

  • ’بلاول بھٹو 2 ہفتوں سے امریکا میں مزے کر رہا ہے، سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں‘

    ’بلاول بھٹو 2 ہفتوں سے امریکا میں مزے کر رہا ہے، سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں‘

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، بلاول بھٹو 2 ہفتوں سے امریکا میں مزے کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سائفر کی تحقیق نہ کی گئی تو حالات گھمبیر ہو سکتے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کم عقل حکمران ہر قدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں، عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا۔ اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکا میں مزے کر رہا ہے، بلاول بھٹو کو سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔

  • لوگوں میں پیٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں: شیخ رشید

    لوگوں میں پیٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، لوگوں میں پیٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹرا ساؤنڈ ہوگیا ہے، سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی، لوگوں میں پیٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دے گا۔

  • پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی: شیخ رشید

    پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی، جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں، ترمیم کر کے نیب کے دانت نکال دیے گئے ہیں، اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کو ہی بند کر دینا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔

  • شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے پولیس کا ” لال حویلی” پر چھاپا

    شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے پولیس کا ” لال حویلی” پر چھاپا

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے ” حقیقی آزادی مارچ” سے قبل پولیس نے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی لال حویلی پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رات گئے پولیس نے شیخ رشیداحمد اور شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لئے لال حویلی پر چھاپا مارا، چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے شیخ رشید کی لال حویلی کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور پولیس اہلکار لال حویلی کے اطراف پوزیشن لئے کھڑے ہیں تاہم عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کی جانب سے ایک ویڈیو بھی وائرل کی گئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری لال حویلی میں داخل ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پشاور میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد جاری ویڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چار گاڑیوں میں سادہ لباس پولیس اہلکار میری گرفتاری کیلیے گھرکے باہرموجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘گھر کے باہر پولیس کھڑی ہے گرفتاری سے گھبرانے والا نہیں

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ میں گرفتار نہیں ہوں گا، اللہ بہتر کرے گا، میں 25 مئی دن دو بجے لال حویلی سے نکلوں گا، میں ڈرنے والا نہیں ہوں، اللہ کی مدد پر یقین رکھتا ہوں۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے فوری مگر شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی، مارچ کے پیش نظر حکومت نے بھی کمر کس لی اور ڈی چوک کے اطراف کے مقامات کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ ملک بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

  • پاک چین باہمی تعاون وترقی کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

    پاک چین باہمی تعاون وترقی کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

    راولپنڈی:وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین میں تعاون وترقی کو دہشت گروں ہاتھوں یرغمال نہیں بننےدیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پا کستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ آج وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں شیخ رشید احمد نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ دیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤن نے افغانستان اورخطےکی صورتحال سےمتعلق بات چیت کی، ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے، چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں، پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں، چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئےسکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیا جائے۔

    اس موقع پروزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے، پاکستان افغان امن اور وہاں مستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے۔

  • افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر داخلہ نے بڑا دعویٰ کردیا

    افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر داخلہ نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کےمبینہ اغوا اور تشدد کا کیس بہتر گھنٹوں میں حل کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد میں ملوث ملزمان کو جلد گرفت میں لائیں گے اور بہتر گھنٹوں میں کیس حل کرلیں گے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ ہمارے پاس سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی اور اسلام آباد کی کھڈا مارکیٹ تک ٹیکسی پر آئی، اور وہاں سے اس نے ایک اور ٹیکسی لی ۔

    فوٹیج کے مطابق وہ راولپنڈی گئی، راولپنڈی جانے کے بعد وہاں سے دامن کوہ پہنچی، واقعے کے بعد لڑکی پہلے نجی اسپتال گئی اور اس کے بعد پمز گئی، اس کا کھڈا مارکیٹ سے پنڈی جانا ویڈیومیں موجود ہے لیکن راولپنڈی سے دامن کوہ پہنچنے کا علم نہیں ہورہا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہے، ہمارے پاس تینوں ٹیکسی ڈرائیوروں کے انٹرویو موجود ہیں، جیسے جیسے تحقیقات ہورہی ہیں کڑیاں مل رہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج

    داسو واقعے کے متعلق سے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنےکاکوئی موقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتا، اور اس کام کے لئے اپنا میڈیا استعمال کرتا ہے، چین کے ساتھ مل کر داسو واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں پاکستان کی ایجنسی اور چینی ٹیم کے 15 ، 15 افراد شامل ہیں۔

    چینی وفد نے تحقیقات میں پاکستان کے تعاون کو سراہا ہے، اور کہا ہے کہ ہمارا اور آپ کا بیانیہ ایک ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو بھی چینی شہری سیکیورٹی کیلئے درخواست دے گا ہم اسے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

  • پوری قوم اے آر وائی نیوز کیساتھ کھڑی ہے، شیخ رشید احمد

    پوری قوم اے آر وائی نیوز کیساتھ کھڑی ہے، شیخ رشید احمد

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کو تنقید کا نشانہ بنانے کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نیوز ایک حقیقت ہے جس کو پوری قوم سننا چاہتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اے آر وائی نیوز صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شعبہ صحت میں سرانجام دی جانے والی کارکردگی عوام کے سامنے لائی تو صوبائی حکومت نے نشریاتی ادارے کے خلاف منظم مہم چلانا شروع کردی۔

    حق و صداقت کی آواز اے آر وائی نیوز پر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے خلاف وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چینل کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نیوز نے سندھ کے اسپتالوں کی صورتحال بتائی تو بلکل ٹھیک کیا ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے مذموم ارادوں میں ناکام ہوگئی، پوری قوم اے آر وائی نیوز کیساتھ کھڑی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز چینل پاکستان کے چوٹی چینلز کی فہرست میں ہے۔

    فیصل واوڈا کا موقف

    دوسری جانب وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ اے آر وائی کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے سچ دکھایا ہے، پیپلز پارٹی نے اے آر وائی کے خلاف مہم کو نام دیا لعنت ہے، لعنت تو اس پر ہونی چاہیے جو پیپلز پارٹی نے صوبے اور ملک کے ساتھ کیا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی اربوں روپے کا گندم کھا گئی اور کرونا پر بھی سیاست کررہی ہے، پی پی اے آر وائی کے خلاف وال چاکنگ کرارہی ہے جو برداشت نہیں ہوگا، پہلے بھی کراچی سے غنڈا گردی کا دور ختم کرایا تھا آئندہ بھی ایسا کرینگے۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ اے آر وائی کے خلاف مہم چلانے پر پیپلز پارٹی کے وزراء کو شرم آنی چاہیے، پیپلز پارٹی کو تو چاہیے تھا اے آر وائی کی نشاندہی پر اپنی سمت درست کرتے، پیپلز پارٹی کی اے آر وائی کے خلاف مہم کی سخت مذمت کرتا ہوں۔