Tag: Sheikh Rashid directed Chairman NADRA

  • سروسز کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، شیخ رشید کی چیئرمین نادرا کو ہدایت

    سروسز کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، شیخ رشید کی چیئرمین نادرا کو ہدایت

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چیئرمین نادرا کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت نادرا امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نادرا نے اوور سیز پاکستانیوں کو سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    شیخ رشید احمد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی پوری آبادی کو جلد از جلد رجسٹر کیا جائے کیوں کہ سروسز کی فراہمی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے نادرا اور پاسپورٹ عملے کو سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایات کی ہیں،ان ہدایات کی روشنی میں ای ویزہ کی طرز پر آن لائن سہولیات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک سفارتخانوں میں عملے کو تربیت دی جائے گی۔

    شیخ رشید نے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر پر نادرا سینٹرز کے قیام کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نادرا کی طرف سے وراثت نامے کی دستاویز کی سہولت کو بھی وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ روزانہ ایک لاکھ شناختی کارڈ جاری کررہے ہیں، جس پر قائم مقام چیئرمین نادرا نے بتایا کہ 70 فیصد آبادی کو رجسٹرڈ کرچکے ہیں، باقی کےلیے اقدامات جاری ہیں۔

    چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 70 فیصد آبادی کو رجسٹرڈ کرچکے ہیں، باقی کےلیے اقدامات جاری ہیں۔