Tag: sheikh rashid

  • پاسپورٹ کی فیس سے متعلق بڑی خبر آگئی

    پاسپورٹ کی فیس سے متعلق بڑی خبر آگئی

    لاہور : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاسپورٹ کی فیس آدھی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا نادرایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ ایشو کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری سیاست اب3مارچ کے الیکشن میں ہوگی اور انشااللہ4 مارچ کو عمران خان سینیٹ میں سرخرو ہوگا، امیدہے پی ٹی آئی ،عمران خان3مارچ کوفتح یاب ہوں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 50 افسران کو فی الفورویزہ سیکشن سے واپس بلانےکا فیصلہ کیاہے اور پاسپورٹ کی فیس آدھی کردی ہے جبکہ نادرایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈایشوکرےگا، جس شخص کا نام ای سی ایل میں ہو ان کا پاسپورٹ جاری نہیں کیاجاسکتا۔

    نواز شریف کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی پاسپورٹ کی مدت آج رات12بجےختم ہورہی ہے، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم ای سی ایل میں ہیں، نوازشریف واپس آناچاہیں توای ٹی ڈی جاری کیاجاسکتاہے، نوازشریف واپس نہ آیا تو پاسپورٹ کی حیثیت نہیں رہے گی، نوازشریف کو ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکیو منٹ دیا جاسکتا ہے۔

    مریم نواز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا سرجری کیلئے باہر جانا چاہتی ہیں مگر درخواست نہیں دیں گی ، مریم نواز کی درخواست نہیں آئی نہ ہم نے مانگی ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ نےخودفیصلہ دیانوازشریف پاکستان واپس آئیں، ہائیکورٹ کےفیصلےکانوازشریف نےکوئی جواب نہیں دیا ، نوازشریف کوپاکستان واپس آنےسےکوئی نہیں روک رہا، نوازشریف کوپاکستان آناہےجواختیارمیرےپاس ہےمیں نےبتادیا،ای سی ایل میں نام ہونے پر پاسپورٹ رینیو ہوتا ہے نہ ہی نیا ملتاہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں پرلعنت بھیجنےوالوں میں فضل الرحمان بھی شامل ہیں، آج وہی لوگ اسمبلیوں سےووٹ مانگ رہےہیں، وہ لوگ جوسارےنظام لپیٹنا چاہتےتھےانکی شکست ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کونسلر شپ زمانے سے دیکھتا آرہاہوں بکنےوالے کاضمیر مردہ ہوتاہے، جو ایک دفعہ بکتا ہے وہ 10دفعہ بکتا ہے، آصف زرداری نےووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کی ہے مگر مایوسی ہوگی۔

    سینیٹ الیکشن ریفرنس کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن ریفرنس پر بہت اہم فیصلہ آنیوالا ہے، دیکھناہےکہ الیکشن اوپن ہوگایاخفیہ ابھی فیصلہ آنا ہے۔

    پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کےکچھ دن بعدرمضان آرہاہے، پی ڈی ایم سےکہوں گا اتنے فیصلے بدلے وہاں لانگ مارچ کا فیصلہ بھی بدل لیں ، میں نےدرخواست کی ہےکہ لانگ مارچ آگےلےجائیں، 26مارچ کوبھی آناچاہتےہیں توآجائیں انکے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے15دن تک یہی سنیں گےکہ سرپرائزہونےجارہاہے، 3مارچ کےبعدافواہوں کےبازارمیں کمی آئےگی، عمران خان کی قیادت میں یہ ملک آگے بڑھےگا۔

  • پی ڈی ایم  کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، شیخ رشید  نے بڑا فیصلہ کرلیا

    پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، شیخ رشید نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر امن رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی مانیٹر کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شیخ رشید نے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کنٹرول روم میں سہولتوں کا جائزہ لیا ، وزارت داخلہ کےکنٹرول روم سے اسلام آباد کو مانیٹر کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہر میں امن وامان بحال رکھنےکیلئےہر چیز پر نظر رکھی جائے گی اور کیمروں سے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کی اجازت ہے ، شاہراہ دستور پر پہلی دفعہ اجازت دی گئی ہے ، امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر امن رکھے گی۔

    خیال رہے پی ڈی ایم کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے باہر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکیورٹی اسلام آباد پولیس اور رینجر کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے واٹر کینن بھی پہنچا دئیے گئے ہیں۔

    واچ ڈاگ کی مدد سے سرچنگ اور میٹل ڈیٹکٹر سے شاہراہ دستور کوکلیئر کرانے کا عمل جاری ہے ، اس موقع پر بی ڈی ایم بھی موجود ہے۔

  • پی ڈی ایم کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے امن و امان سے  متعلق  اہم اجلاس آج ہوگا

    پی ڈی ایم کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے نمٹنے کیلئے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں اہم تجاویز زیرغور آئیں گی، اپوزیشن کو اسٹیج نہیں بنانے دیا جائے گا اور نہ اپوزیشن کو ٹینٹ، لاوڈ اسپیکر کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذکرنیوالےاداروں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی ویڈیولنک کے زریعے شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں پی ڈی ایم احتجاج کےحوالے سے ضروری حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم تجاویز زیرغور آئیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار اہلکارتعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کنٹینرزفری رہے گا ،اپوزیشن کو اسٹیج نہیں بنانے دیا جائے گا اور نہ اپوزیشن کو ٹینٹ، لاوڈ اسپیکر کی اجازت ہوگی۔

    اجلاس میں ریڈ زون ٹریفک کے لیے متبادل روٹ بھی زیر غور آئے گا ، ایس ایس پی آپریشن مصطفی تنویرسیکیورٹی کے انچارج ہوں گے ، انتظامیہ پی ڈی ایم سےاحتجاج کا وقت اور شیڈول طے کرے گی جبکہ پی ڈی ایم کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کر ائی جائے گی۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن ڈرامہ رچانے کیلئے الیکشن کمیشن کے باہر آرہی ہے پی ڈی ایم والے پرسوں کے بجائے کل الیکشن کمیشن آئیں، پی پی اور ن لیگ والے کل اپنی پارٹی کی تفصیلات جمع کرائیں۔

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے ریلی اور احتجاج کا فیصلہ آئندہ الیکشنز میں ووٹ کو عزت دینے کے لیے کیا گیا ہے، موجودہ وزیر اعظم کے خلاف فارن فنڈنگ کیس ہے، جس پر پُر امن احتجاج میں تمام کارکنان اور ٹکٹ ہولڈرز سب شریک ہوں گے۔

  • الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، شیخ رشید کا امن وامان سے متعلق اجلاس طلب

    الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، شیخ رشید کا امن وامان سے متعلق اجلاس طلب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے امن وامان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا، جس میں ضروری حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے 19جنوری کوالیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے حوالے سے وزیرداخلہ شیخ رشید نے پیر کو امن وامان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذکرنیوالےاداروں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی ویڈیولنک کے زریعے شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ، امن وامان سے متعلق اجلاس میں ضروری حفاظتی اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا اور احتجاج کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کےداخلی راستوں کی سیکیورٹی کاجائزہ لیاجائےگا اور ریڈزون کی سیکیورٹی میں اضافے کے حوالے سے حکمت عملی طے ہوگی۔

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے ریلی اور احتجاج کا فیصلہ آئندہ الیکشنز میں ووٹ کو عزت دینے کے لیے کیا گیا ہے، موجودہ وزیر اعظم کے خلاف فارن فنڈنگ کیس ہے، جس پر پُر امن احتجاج میں تمام کارکنان اور ٹکٹ ہولڈرز سب شریک ہوں گے۔

  • وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آج  کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح  کریں گے

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آج کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح کریں گے

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آج کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح کریں گے ، جس کے بعد شہری کل 20 نومبر سے کراچی سٹی سے پیپری تک سفر کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو 20 سال بعد بھی ادھوری خوشی ملی ، نامکمل کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح آج ہوگا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید افتتاح کریں گے۔

    سرکلرٹرین کا روٹ مختصراورٹرینوں کی تعدادمحدودکردی گئی ہے ، کراچی سرکلر ٹرین چلانے کے فیصلے میں آخری وقت میں مکمل تبدیلی کردی گئی تھی اور سرکلر ٹرین کراچی سٹی سے اورنگی تک چلانے کا فیصلہ مؤخرکردیا گیا۔

    کراچی سرکلر ریلوے کی دس کوچز اور چارانجن پیپری سے اورنگی اپ اینڈ ڈاون چلائیں جائیں گے، بوگیوں میں آرم دہ نشستوں کے علاوہ علاوہ واش رومز، پنکھے، ٹی وی،وائی فائی اور موبائل چارج کرنے کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔

    وزیرمنشن، لیاری، بلدیہ، منگھو پیر، شاہ لطیف، سائٹ،اورنگی اسٹیشن مکمل کھنڈر اور ناقابل استعمال ہیں، کے سی آرٹرین کو مین لائن ٹریک پر سٹی اسٹیشن سے پیر مارشل یارڈتک چلایا جارہا ہے۔

    ریلوے ٹریک کے اطراف تاحال تجاوزات اور پکی کنسٹریکشن موجود ہے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کراچی سٹی تا اورنگی کا روٹ دسمبر میں بھی بحال ہونا ممکن نہیں ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 14کلومیٹر پر فوری طورپر پھاٹک لگائے جارہے ہیں، سندھ حکومت نے بھی کے سی آرکیلئے ٹھیکے دیئے ہیں، 40ٹرینیں تیار کی گئی ہیں، 15 آج ٹریک پر آرہی ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آرکیلئے12اسٹیشنز آج سے فعال ہوجائیں گے ، ایک ٹرین میں 80مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ ٹکٹ ٹرین کے اندر سے ملے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا آج 2اپ اور 2ڈاؤن ٹرینیں چلائیں گے، 15دن بعد کےسی آر میں مزید14کلومیٹر کا اضافہ ہوجائے گا، کے سی آر کے 50روپے کے کرایوں میں کمی بھی کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کیساتھ ملکر کے سی آر چلانا چاہتے ہیں، کےسی آر25سال سے بند ہے ، 100مسائل ہیں ، 25 سال کا مردہ ٹریک زندہ ہورہا ہے، یہ چیف جسٹس کی کاوش ہے۔

  • ‘عمران خان ملک کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نکالیں گے’

    ‘عمران خان ملک کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نکالیں گے’

    اٹک : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاریخ ثابت کرے گی کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالے گا، میرا ایمان ہے کہ عمران خان ملک سے مہنگائی،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1521 میں بابا گرونانک یہاں تشریف لائے تھے، سکھوں کیلئے رہائش کا بہت مسئلہ تھا، ریلوے اسٹیشن پرسکھوں کیلئےبڑےمہمان خانے بنائے گئے ہیں۔

    ایم ایل ون کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16سال پہلےایم ایل ون پرکام شروع کیا، ایکنک نےایم ایل ون کی منظوری دیدی ہے، 90 فیصد مقامی لیبرہوگی۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 33780 مزدوروں کا ٹیکنیکل الاؤنس اپنی جیب سے بڑھا دیا ہے، ڈرائیورالاؤنس میں اضافہ کیا،مزدورخوش ہوگا تو ٹرین چلے گی، کوروناکی وجہ سے5ماہ ٹرین آپریشن بند رہا، ریلوےمیں کرپشن پرزیروٹالیرنس ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مخالف جلتے ہیں کہ عمران خان ملک کو آگے لیکر جارہا ہے، تاریخ ثابت کرے گی کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالے گا، میراایمان ہے کہ عمران خان ملک سے مہنگائی،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک کی ترقی نہ چاہنےوالے ہرچور ڈاکواورلٹیرےسےلڑرہےہیں، عمران خان نے منی لانڈرنگ نہیں کی، کوئی ٹی ٹی نہیں لگائی، عمران خان نے اپنی اولاد کے لئے 10روپے تک نہیں بھیجے، االلہ جس کو عزت دیتا ہے کوئی اس کو ذلت نہیں دے سکتا۔

  • شیخ رشید نے قربانی کیلئے ساڑھے 3 لاکھ کے دو اونٹ خرید لئے

    شیخ رشید نے قربانی کیلئے ساڑھے 3 لاکھ کے دو اونٹ خرید لئے

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قربانی کے لئے ساڑھے 3 لاکھ کے دو اونٹ خرید لئے اور کہا بچپن سے قربانی کا جانور کوخریدنے جاتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید قربانی کیلئےاونٹ خریدنےمویشی منڈی پہنچ گئے، شیخ رشید نے کہا بچپن سے قربانی کا جانور کوخریدنے جاتا ہوں، بیماری کے باوجود خود مویشی منڈی گیا، بھاؤتاؤ کرنے بعد دو خوبصورت اونٹ ساڑھے تین میں خرید لئے۔

    خیال رہے عید قرباں میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے ، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد مویشی منڈیوں میں موجود ہے اور مختلف شہروں کی مویشی منڈی میں خریداروں اوربیوپاریوں میں بحث و تکرارجاری ہے۔

    ملک بھرمیں ہفتہ کوسنت ابراہیمی اداکی جائے گی، جس کےلیے قربانی کے خواہشمند من پسند جانورمناسب قیمت پرخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسزمیں کمی آئی، قوم سے گزارش کرتا ہوں ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں، عیدالفطر پر کی گئی غلطی کو دہرایا گیا تو اسپتال بھر جائیں گے۔

  • عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے ہمیں تیار رہنا ہوگا، شیخ رشید

    عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے ہمیں تیار رہنا ہوگا، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 15 رمضان تک کاروبار نہ کھولا گیا تو سفید پوش لوگ مرجائیں گے، امید ہے 9 مئی تک لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ان خیالات کا اظہار اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی اور حکومت میں تین تین لوگ ہیں، جو مزید طاقتور ہوگئے، مافیا مضبوط ہوتا گیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علی بابا اور چالیس چور ملے ہوئے ہیں عمران خان واحد امید ہیں وہ ہی اس مافیا کو ختم کریں گے اگر ان سے امید پوری نہ ہوئی تو پھر اللہ ہی جانتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صاف کہہ چکے ہیں وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے، آٹا چینی رپورٹ کی فرانزک رپورٹ میں جو بھی آگیا عمران خان نہیں چھوڑے گا، دنیا ایک جہانگیر ترین بات کرتی ہے اگر 10جہانگیر ترین بھی ہوں تو کارروائی ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے پروگرام کے دوران بتایا کہ ٹرینیں بند ہونے سے پانچ ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہورہا ہے، اگر حالات یہی رہے تو جون کی تنخواہ دینے کےلیے پیسے نہیں ہیں، حکومت تنخواہیں ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سمجھداری کی وجہ سے حکومت کو فنڈز مل رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو بڑے بحران سے نکالاہے، وزیر اعظم عمران خان اور فوج اس وقت ایک ساتھ ہیں 4 آرمی چیف کیساتھ کام کرنے والے شخص کو وزارت اطلاعات میں بھیجا ہے تاکہ وہ میڈیا ٹھیک کرے۔

    وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بتایا کہ بھارتی فوج میں بھی کرونا وائرس پھیل گیا ہے، مودی انہیں واپس بلا رہا ہے، انہوں نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی روز پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، 2 ماہ میں چھوٹی موٹی جھڑپ دیکھ رہا ہوں، عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے، ہمیں تیار رہنا چاہئے۔

    مودی بہت مستی میں گھوم رہا ہے اسے پاکستان کے ساتھ مستی کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں لیکن مودی کو پاک فوج کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے مسلمان کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر جاگ رہے ہیں لیکن اگر بھارت میں مسلمان جاگ گئے تو پھر انڈیا کی خیر نہیں۔

    شیخ رشید احمد نے نیب قانون سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں اس وقت ترمیم کی گئی تو لوگ ہم پر انگلیاں اٹھائیں گے، ہم اس لیے کہتے ہیں وکٹ کے دونوں طرف ٹارزن پکڑیں، نیب قوانین میں تبدیلی کی تو لوگ کہیں گے ہمارے اندر کمزوری تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ مریم نواز سے کیوں نہیں پوچھتے کہ اب ٹوئٹ کیوں نہیں آتے، قوم مریم نواز سے پوچھے کیا معاہدہ ہے ٹوئٹ کیوں نہیں کر رہیں، مریم نواز سے پوچھیں جب وہ جیل میں تھیں انہیں فون کس نے دیا تھا۔

  • راولپنڈی کے لوگوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، شیخ‌ رشید

    راولپنڈی کے لوگوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، شیخ‌ رشید

    راولپنڈی : وفاقی وزیر شیخ رشید نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا کہ مودی نے کوئی گھناؤنہ کھیل کھیلا تو پنڈی کی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی لال حویلی کا باہر یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے لوگوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے بچے بچے کے ساتھ ہیں، لال حویلی کا رشتہ کشمیر کے لال چوک تک کشمیریوں کے ساتھ محبت کا ہے۔

    شیخ رشید نے بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے کوئی گھناؤنہ کھیل کھیلا تو پنڈی کے لوگ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    وزیر ریلوے نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پڑھے لکھے لوگوں کا شہر ہے، راولپنڈی کےعلاوہ پنجاب میں ایسا کوئی شہر نہیں جہاں 2 یونیورسٹیاں ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں وزارت کا بھوکا نہیں ہوں لیکن عزت کا بھوکا ضرور ہوں، راولپنڈی علم کی روشنی اور غیرت کا شہر ہے۔

    شیخ رشید نے وزیر اعظم سے متعلق کہا کہ عمران خان سے میرا محبت کا رشتہ ہے، خان صاحب کے سامنے اسد عمر کو واپس لاؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ آٹا گھی مافیا کا ٹولہ ہے انہوں نے کبھی ووٹ نہیں دیا، اقتدار کا وقت کا پتہ نہیں چلتا کہ کیسے گزر جاتا ہے، احساس ہے کہ آج غریب بجلی، گیس کا بل نہیں دے سکتا۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ آنے والے برسوں میں پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہوگا۔

  • پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

    پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : کشمیر پر جاری بھارتی جارحیت پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے سفاکانہ فیصلے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےجرأت مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ’ہم نے کہہ دیا ہے کہ اپنا انجن لاکر بھارتی مسافروں کو لےجائیں، جب سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشت گردی کی گئی اس وقت بھی میں وزیر تھا‘۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت ظالم اور سفاکانہ ملک ہے، آج سمجھوتہ ایکسپریس بند کردی، ریلوے حکام کو کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں نکال کر عید پر استعمال کی جائیں۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ بھارت نے کیا وہ سوچی سمجھی سازش ہے، اگلے چھ ماہ یا ایک سال بہت ہی پُر خطر ہوں گے جنگ بھی ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی قیمت پرجنگ کی طرف نہیں جاناچاہتے، اگرہم پرجنگ مسلط کی گئی توآخری جنگ ہوگی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریروشلم نہیں ہے،مودی نےغیردانشمندانہ کام کیاہے،بعض سیاستدان ایسےکام کرتےہیں جس سےتاریخ بدل جاتی ہے، بطوروزیرریلوےسمجھوتہ ایکسپریس کوبندکرنےکااعلان کرتاہوں۔