Tag: sheikh rashid

  • شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس : کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کل طلب

    شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس : کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کل طلب

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نےشیخ رشیدکےخلاف توہین عدالت کیس میں کمشنر اورڈپٹی کمشنرراولپنڈی کوکل طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیئے ایک گھنٹے کیلئے جانا تھا،ایک فیتہ کاٹنا تھا، جس کیلئےدیواریں گرادی گئیں،درخت کاٹ دیئےگئے، کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

    دور ان سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ پنجاب حکومت کیا قبضہ گروپ بن گئی ہے؟حکمنامہ تھا کہ کوئی قبضہ نہیں کرےگا، وہاں دیواریں گرا دی گئیں اور درخت کاٹ دئیے گئے۔

    جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ 24 گھنٹے میں اس حوالے سے ہدایات لیں، ہمیں دو حکم امتناع دینے کی ضرورت نہیں،اس حکمنامے پر عمل یقینی بنائیں۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ دیوار گرنے سے گرلز گائیڈ کی عمارت عیاں ہوگئی ہے،گرلز گائیڈ کی عمارت میں بچیاں ہیں اور ان کی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

    جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ہمارے حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،ہمارے حفاظت کیلئے پھر کسی اور کو کہنا پڑےگا، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا امید ہے بات یہاں تک نہیں پہنچے گی۔

    جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ بات نکلے گی تو بہت دور تک جائےگی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ جو بھی نقصان ہوا آج سے اس کی مرمت شروع کرا دیں گے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ایک گھنٹے کیلئے جانا تھا اس کیلئے درخت کاٹ دئیے گئے،وہاں اور کچھ بھی جاتا ہے ایک فیتہ کاٹنا تھا جس کیلئے درخت کاٹ دئیے گئے۔

    عدالت عظمیٰ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو (آج) بدھ کو طلب کر لیا اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پنجاب کو 24 گھنٹے میں ہدایات لینے کا حکم دیا ۔بعد ازاں کیس کی سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی گئی ۔

  • نواز شریف جلد کارگل پر گُل افشانی کریں گے، وہ مجیب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں: شیخ رشید

    نواز شریف جلد کارگل پر گُل افشانی کریں گے، وہ مجیب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ہے نوازشریف ملک کو تباہ کرنے پر تلے بیٹھے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام "اعتراض ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور پاک فوج کو بدنام کرنا نوازشریف کا ایجنڈا ہے. نوازشریف اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، شہبازشریف کی اپنی کوئی سیاسی حیثیت نہیں.

    انھوں‌ نے کہا کہ شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی کا کیس 80 فیصد مکمل ہوچکا ہے، وزارت عظمیٰ ختم ہوتے ہی ایل این جی کا کیس نکل آئے گا.

    [bs-quote quote=” نوازشریف اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، شہبازشریف کی اپنی کوئی سیاسی حیثیت نہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف غیرملکی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں، وہ مجیب الرحمان کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، انھوں نے چوروں کو اسٹیئرگ پر بٹھا کر ملک کو تباہ کردیا.

    انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن کا ماحول خراب کیا جارہا ہے، را اور موساد جو کام نہ کرسکیں، وہ یہ کر رہے ہیں، لگتا ہے چند دنوں بعد نواز شریف کارگل پر بھی گُل افشانی کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گرمی اور متوقع طوفانی موسم میں الیکشن آگے بھی چلا جاتا ہے، تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی، انتخابات چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوں گے.

    انھوں نے مذہبی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وقت آتا ہے، مولوی استعمال ہوجاتےہیں، پرویزمشرف کو اقتدار کی لالچ لے ڈوبی تھی.


    انتخابات خونیں ہوں گے، چیف جسٹس اے پی سی بلائیں: شیخ رشید


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بغاوت کالفظ  کیپٹن(ر)صفدرنے21گاڑیوں کےپروٹوکول سےسیکھا،شیخ رشید

    بغاوت کالفظ کیپٹن(ر)صفدرنے21گاڑیوں کےپروٹوکول سےسیکھا،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں کوئی شب خون مارنے والا آدمی نہیں ہوں،  بغاوت کا لفظ کیپٹن (ر) صفدر نے 21گاڑیوں کے پروٹوکول سے سیکھا، اللہ پر بھروسہ ہے، میرے ہاتھوں اسلام دشمنوں کو سیاسی شکست ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کیپٹن (ر) صفدر کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی، ویڈیوپیغام میں شیخ رشید نے کہا جوڈیشل مارشل لاکامطلب چیف جسٹس نوے یا ایک سو بیس دن کیلئے شفاف حکومت منتخب کریں اور فوج کو آرٹیکل 199 کے تحت شفاف الیکشن کیلئے ہدایت دیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بغاوت کا لفظ کیپٹن صفدر نے پروٹوکول کی اکیس گاڑیوں میں سیکھا، میں کوئی شب خون مارنے والا آدمی نہیں ہوں، کیپٹن (ر)صفدرکے9ارب،ایل این جی پر کرپشن پردرخواست دی، چیف جسٹس کےحکم سےنیب کوکرپشن کیخلاف درخواست دی۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف صاحب میں منی لانڈررنہیں، میراکوئی بیرون ملک اثاثہ اورنہ ہی کوئی اولادہے، ایک کاہندسہ جمع نہیں کیاتواسکا یہ مطلب نہیں کہ دستاویزات غلط ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی رونےوالانہیں جوروتاپھروں گا، اللہ پربھروسہ ہے،میرےہاتھوں اسلام دشمنوں کو سیاسی شکست ہوگی۔


    مزید پڑھیں :  شیخ رشید نے آئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے‘ کیپٹن صفدر


    یاد ریے کہ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا  تھا کہ شیخ رشید نےآئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے، شیخ رشید کہتے ہیں ملکی آئین میں جوڈیشل مارشل لا لگ جائے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ  سپریم کورٹ آف پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پرازخود نوٹس لے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کی سیاست کا تابوت نکلتا دیکھ رہاہوں: شیخ رشید

    شریف خاندان کی سیاست کا تابوت نکلتا دیکھ رہاہوں: شیخ رشید

    راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاست میں وقت کی بہت اہمیت ہے، چوہدری نثار نے فیصلہ کرنے میں تاخیر کردی، اب وقت گزرگیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنڈکس آپریشن کے بعد اپنے پہلے ویڈیو بیان میں‌ کیا. ان کا کہنا تھا کہ ’میں‌ بیماری میں نیک تمناؤں کا اظہارکرنے والوں کا ممنون ہوں.‘

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنے روایتی انداز میں‌ حکومت پر لفظوں کی گولا باری کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی سیاست کا تابوت نکلتا دیکھ رہا ہوں، ان کا کیریر ختم ہوگیا ہے.

    انھوں‌ نے چوہدری نثار اور پرویز رشید کے اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید نے کسی کے کہنا پر چوہدری نثار کے خلاف بیانات دیے، ورنہ وہ تو خود اپنی گلی میں اپنی طرف سے کوئی بات نہیں‌ کرسکتے.

    شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری نثار نےفیصلہ کرنے میں بڑی تاخیرکردی، وقت گزرگیا، انھیں پہلے ہی پارٹی سے اپنی وابستگی سے متعلق فیصلہ کر لینا چاہیے تھا.

    ان کا کہنا تھا کہ میں سن رہا ہوں مریم نواز پنڈی سے الیکشن لڑیں گی. اگر ن لیگ ایسا سوچ رہی ہے، تو شوق پورا کرلے.

    ویڈیو پیغام میں‌ شیخ رشید نے کہا کہ آپریشن کے بعد عمران خان سمیت اہم شخصیات نےعیادت کی اورخیریت دریافت کی، وہ ان تمام افراد کے تہ دل سے شکر گزار ہیں، جنھوں نے ان کے لیے نیک تمنائوں‌ کا اظہار کیا.

     یاد رہے کہ شیخ رشید نے لاہور میں ہونے والے طاہرالقادری کے جلسے میں پارلیمنٹ سے استعفے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب انھوں نے یہ اعلان واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ استفعے کی ضرورت نہیں رہی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن پرپاناماکیس کی طرزپرجےآئی ٹی بنائی جائے‘ طاہرالقادری

    سانحہ ماڈل ٹاؤن پرپاناماکیس کی طرزپرجےآئی ٹی بنائی جائے‘ طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ سےسچ بےنقاب ہوگیا، پنجاب حکومت نے کمیشن کی رپورٹ کو دبا کر رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ میں شہبازشریف، راناثنااللہ کو ذمہ دار قراردیا گیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کمیشن کی رپورٹ کو دبا کر رکھا ہے، رپورٹ کے ہر صفحے پر درج ہے کہ انہوں نے قتل عام کی سازش کی۔


    حکومت نے باقر نجفی کمیشن رپورٹ میں تبدیلی کی، ڈاکٹرطاہرالقادری


    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ کمیشن رپورٹ کہتی ہے تاریخ میں اتنا سیاہ باب کبھی نہیں لکھا گیا، رپورٹ میں واضح لکھا ہے جو بھی اسےپڑھےگا ملزمان کا تعین ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ، راناثنااللہ ودیگر حکمران فوری طورپرمستعفی ہوں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پرپاناماکیس کی طرز پر جےآئی ٹی بنائی جائے۔

    اس موقع پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک نےظلم اور بربریت کے خلاف آدھی جنگ جیتی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ظلم اپنے انجام کو پہنچے گا ، میں اور میری پارٹی طاہرالقادری کے ساتھ ہے، جومرضی چاہے کرلیں یہ لوگ 30 مارچ سے پہلے حکومت سے باہر ہوں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا شریف خاندان کی سیاست پاکستان سے ہمیشہ کےلیے ختم ہوجائے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ کھڑا ہے، نوازشریف خدا کی پکڑ میں آچکا ہے اب انجام سے نہیں بچ سکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کا مارچ سے پہلے  کِک مارچ ہوجائے گا ،شیخ رشید

    نوازشریف کا مارچ سے پہلے کِک مارچ ہوجائے گا ،شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کامارچ سے پہلے کِک مارچ ہوجائے گا،نوازشریف کی حالت قابل رحم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی حالت قابل رحم ہے، کھسیانی بلی کھمبانوچ رہی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی نہ سوچا تھا یہ صورتحال ہوگی، یہ جوباتیں کررہے ہیں کہ فیصلہ دیا نہیں دلوایاجارہاہے ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ یہ ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ہورہاہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ خوشی ہوگی نوازشریف عدالت میں کوئی ثبوت لائیں، یہ کمپنیاں کہاں سے آگئیں ،یہ ساری ایک داستان ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کامارچ سے پہلے کِک مارچ ہوجائے گا، چند ہزار افراد کے ساتھ 4،4دن کی مہم چلائی ، اس خاندان کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

    نوازشریف کو مریم نواز سے بڑا نقصان پہنچ رہا ہے، شیخ رشید

    گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو مریم نواز سے بڑا نقصان پہنچ رہا ہے، میں کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حامی نہیں ہوں۔

    انکا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کھل گیا توکچھ باقی نہیں رہے گا، احتساب کے مریض کا خاص اسٹائل ہوتا ہے، جیل جاتے ہی احتساب کے ملزم مریض بن جاتے ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا تھا کہ شریف خاندان حدیبیہ کیس میں مک مکا کرنے میں ناکام ہوگیا، شریف خاندان ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی پھنس چکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خودکش سیاستدان ہوں،  شیخ رشید

    خودکش سیاستدان ہوں، شیخ رشید

    اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خودکش سیاستدان ہوں، ووٹوں سے منتخب ہونے والے ملک کولوٹ رہے ہیں، دنیا میں ایسا کہیں نہیں جس پرفردجرم عائد ہو جائے او روہ وزیر بیٹھا ہو۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عوام ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ انہیں چوری کرکے باہر بھیجا جائے، محنت سے روزی کمانے والوں پر بدیانت او رکمیشن خور مسلط کیے جاتے ہیں، ووٹوں سےمنتخب ہونےوالےملک کولوٹ رہےہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ چینی سفیرنےبتایاچین میں 200لوگوں کرپشن پرگولیاں ماری گئیں، میٹرو منصوبے میں چوری کرنےوالوں کو میٹرو پر ہی گولیاں ماری جائیں گی، وہ وقت دور نہیں جب کمیشن خوروں پریہ زمین تنگ کردی جائے گی، ہم نے کیا قصور کیا ہے ، جو ہم پر ایسے حکمران مسلط کیے جاتے ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ایک نے کہا روٹی کپڑا اور مکان دوں گا لیکن قبرستان بھی نہیں دیا، ایک نے کہا پاکستان کو ایشیا ٹائیگر بناؤں گا لیکن اپنے بیٹوں کو ٹائیگر بنادیا، یہ لوگ معافی مانگ کرسعودی عرب گئے اور محل میں رہتے رہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری بیٹیوں نے سڑکوں پر بچوں کو جنم دیا بہت افسوس کی بات ہے، ایسے شخص کو پاکستان میں سیاست کی اجازت نہیں جو اپنی جائیداد باہر رکھے، ہم سی پیک کیخلاف نہیں،ہم بھی پاکستان کی ترقی چاہتےہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےقریبی حلقوں کو کہا ہے سارا مال شہباز شریف کھا گئے، دنیا میں ایسا کہیں نہیں، جس پر فرد جرم عائد ہو جائے اورو ہ وزیر بیٹھا ہو، وزیر خزانہ پر فردجرم عائد ہے اور وہ نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیٹھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ خودکش سیاستدان ہوں، ہماری دولت لوٹنے والوں کومحلات سےنکالیں گے، پی ٹی آئی آگےبڑھےاورملک میں چوروں لٹیروں کااحتساب کرے، غریب چھوٹی چوری کر لے تو اسے سزا اور انہیں کچھ نہیں کہا جاتا، یہ لوگ کہتےہیں ہم نے کیا کیا،نندی پور کس نے تباہ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کو بچانا ہے چوروں کو بھگانا ہے ، شیخ رشید

    پاکستان کو بچانا ہے چوروں کو بھگانا ہے ، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان قبضہ گروپ ہے ، ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے، پاکستان کو بچانا ہے تو چوروں کو بھگانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے احتساب عدالت کے باہر ہلڑ بازی پر اپنے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ یہ لوگ بدمعاش اور قبضہ گروپ ہیں، پاکستان کو بچانا ہے چوروں کو بھگانا ہے ان کا بس چلے تو ہمیں لال حویلی میں آکر ماردیں، ملک کو بچانے کیلئے قوم کو باہر نکالنا ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اپنی زبردستی پراپرٹی بیچ رہا ہے، ہمیں ان کرپٹ ٹولے سے پاکستان کو بچانا ہے، میں آئین کی ایک ایک شق سے واقف ہوں، ہم سب کو عدلیہ اور پاک فوج کے شانہ بشاہ کھڑے رہنا ہوگا۔

    گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کا کہنا تھا کہ ملک کو سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے،حل تلاش کرنا ہے ، ایمرجنسی کے لفظ سےگریزکرناچاہیے، اسٹاک ایکسچینج بیٹھ جائے گی۔


    مزید پڑھیں :  انقلاب ملک کولوٹنےوالوں کےگھرسےآئے گا‘ شیخ رشید


    انھوں نے مزید کہا تھا کہ اسحاق ڈارکوعہدے سے ہٹا دیا جائے تونیا وزیرخزانہ کچھ کام کرے گا۔

    اس سے قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انقلاب ملک کولوٹنےوالوں کےگھرسےآئے گا ، یہ 15 سال کی کرپشن ہے جس میں خاقان عباسی خود پارٹنر ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ مریم کہتی ہیں نوازشریف کی بیٹی ہوں اس لیے میرے خلاف بات ہورہی ہے، مریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں،  یہ سب بے ایمان ہیں، چوروں کے ساتھ کھڑاہونے والا بھی بے ایمان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اپیل ختم نبوت کے معاملے حکومت کو ذلت آمیز شکست ہوئی،شیخ رشید

    اپیل ختم نبوت کے معاملے حکومت کو ذلت آمیز شکست ہوئی،شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے حکومت کو ذلت آمیز شکست ہوئی، حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ مہینہ انتہائی اہم ہے قوم کو اپیل کرتا ہوں جاگتے رہنا،ختم نبوت کے معاملے حکومت کو ذلت آمیز شکست ہوئی، حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

    شیخ رشید نے نیا انکشاف کیا کہ آئین وقانون میں مزیدترمیم کی تیاریاں کی جارہی ہیں ،حکومت آئین میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف ترامیم لانے والی ہے، ن کی ترمیم سے پہلے قوم کو بیدار ہونا چاہیے تاکہ وہ یہ فیصلہ کر سکے کہ یہ آئین میں ترامیم ملک اور قوم کیلئے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے کر ررہے ہیں۔

    گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے، نواز شریف کے ذہن میں یہ بات ہے کہ پاک فوج ان کے راستے میں رکاوٹ ہے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف سمجھتے ہیں فوج ان کی راہ میں رکاوٹ ہے، شیخ رشید


    شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف غیرملکی ایجنڈے اور پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانے پر کام کررہے ہیں، وہ ملک کی معیشت کوتباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، پاکستان کو ہرسطح پر کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ساری صورتحال کے ماسٹرمائنڈ نوازشریف ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ بے نقاب ہوگئےہیں اس لیے ان کو جےآئی ٹی اچھی نہیں لگتی کیونکہ جے آئی ٹی میں ان کا پوسٹ مارٹم جو ہوگیا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا تھا کہ ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والوں کے ساتھ وہ ہوگا جو یاد رکھا جائے گا، پاک فوج اسلام کی فوج ہے، ناموس رسالت کی حفاظت فوج کرے گی، عوام پاک فوج اورعدلیہ کےساتھ ہے، وقت آنے پرعوام اپنا کردارادا کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شیخ رشیدنےانتخابی اصلاحات بل 2017 کیخلاف درخواست دائر کردی

    شیخ رشیدنےانتخابی اصلاحات بل 2017 کیخلاف درخواست دائر کردی

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کیخلاف درخواست دائر کردی ، جس میں نواز شریف کوبطور صدر مسلم لیگ ن کام کرنے سے فوری روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کیخلاف درخواست دائر کردی، درخواست سپریم کورٹ میں بیرسٹرفروغ نسیم کےذریعے دائر کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینیٹ میں الیکشن ایکٹ 2017 منظورکرتے وقت قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف کوبطور صدر مسلم لیگ ن کام کرنے سے فوری روکا جائے، الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 203اور232کالعدم قرار دیا جائے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ آج انہوں نے آئینی ترمیم الیکشن بل کی شق دوسو تین کیخلاف رٹ دائر کی ہے، الیکشن بل کی شق دوسو تین آئین سے متصادم ہے ، الیکشن بل کی شق203بدنیتی پر مبنی ہے ، نااہل شخص خود کو اہل بنا لے گاتو نااہلوں کاجمعہ بازار لگ جائیگا،چور کا ساتھی چور ہی ہوتا ہے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے کی راہ میں‌ حائل آخری رکاوٹ بھی دور


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں نہیں ہے کہ سپریم کورٹ کیخلاف کوئی جائے، اداروں کو پیغام دیا گیا ہے کہ ہم فیصلے کو نہیں مانتے ،جب بھی یہ کیس لگے گا آئین اورقانون کو فتح ہوگی۔

    اضح رہے کہ دو روز قبل نااہل نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کا اہل بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی منظور کرایا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔