Tag: sheikh rashid

  • شیخ رشید نے ختم نبوت قانون اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

    شیخ رشید نے ختم نبوت قانون اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ختم نبوت قانون اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے نمازجمعہ سےپہلے کی ڈیڈ لائن دیدی اور کہا کہ نبیﷺکے نام پر قربان ہونا ہمارا اعزاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ختم نبوت قانون اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی اور کہا کہ نمازجمعہ سے پہلے ترمیم واپس لیں،حکومت کو آخری وارننگ دے رہا ہوں۔

    شیخ رشید کا اعلان نے اعلان کیا کہ ترمیم نہ کی گئی تو ملک میں تحریک چلاؤ گا، نا اہل شخص کے لئے حلف نامے کو اقرار نامے میں بدلا گیا، نبیﷺکے نام پر قربان ہونا ہمارا اعزاز ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میری غیر موجودگی میں اسپیکر نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس رکھ لیا، معاملہ میں نے اٹھایا اور مجھے اجلاس میں بلایا ہی نہیں گیا، ٹی وی پر چلتی خبردیکھ کرمعلوم ہوا، اسپیکر نے کلریکل غلطی قرار دے کر غلط بیانی کی ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت نے حلف نامےمیں تبدیلی جان بوجھ کر کی، کلریکل غلطی میں بس ایک لفظ ہی تبدہل کرنا تھا؟ معاملہ حکومت کے گلے پڑ گیا، نیا ترمیمی بل لانا ہوگا۔


    مزید پڑھیں : حکومت ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے کو پہلے والی شکل میں لانے پر متفق


    اس سے قبل حکومت نے جلد بازی میں منظور کیے گئے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 میں سنگین غلطی کو کلیریکل غلطی قرار دے دیا۔ اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حلف نامے کو پہلے والی شکل میں واپس لانے کے لیے ترمیمی بل لایا جائے گا۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حلف نامے کی اصل شکل میں بحالی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ معاملے پر آج ہی مشاورت کر کے کل قومی اسمبلی میں لائیں گے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل نااہل نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کا اہل بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی منظور کرایا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بزدلی نہیں‘ بیک ڈور ڈپلومیسی وقت کی ضرورت ہے‘ شیخ رشید

    بزدلی نہیں‘ بیک ڈور ڈپلومیسی وقت کی ضرورت ہے‘ شیخ رشید

    اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر بحث کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس جاری ہے‘ شیخ رشید کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں اس وقت آگ لگی ہوئی ہے‘ بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کی جائے،اسےبزدلی نہ سمجھیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آج امریکی صدر کے بیان پر تبادلہ خیا ل کیا جارہا ہے اور حکومت اور اپوزیشن اراکین اپنے اپنے دلائل دے رہے ہیں۔

    اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بعض لوگ ٹارزن بن کربیانات دےرہےہیں،جنہیں بھارتی میڈیا منفی انداز میں چلارہاہے‘ ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکہ میں میڈیا ایڈوائزر تعینات کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت احمق نہیں ہے کہ پاکستان سے جنگ کرے‘ وہ سیز فائر کی چھوٹی موٹی خلاف ورزی کرتا رہے گا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس*

    ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں ملک میں وزارت خارجہ کیا کر رہا ہے‘ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے دنیا خاموش ہے ‘ کشمیریوں کےساتھ جو ہورہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہونیوالی دہشت گردی کےواقعات کوپاکستان سے جوڑاجاتا ہے‘دنیا کے سب سے بڑے دہشتگردپاکستان سےپکڑے اورمارے گئے‘ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کو اندر سے تباہ کیا جائے۔

    شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے مسلم ممالک سے اتنے خراب تعلقات پہلے کبھی نہ تھے‘ ہم نے 4 سال میں 35ملین امریکی ڈالر قرضہ لیا ہے جبکہ گزشتہ ستر سالوں میں کل 40 ملین امریکی ڈالر قرضہ لیا گیا تھا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی نے3پائلٹ ایف 16کی ٹریننگ کےلئےمانگے تھے‘ امریکا کےخبردار کرنےپر ٹریننگ کے لئے ہم اپنی ائیرفورس کے پائلٹ بھی نہ بھیج سکے۔ امریکہ تنہا نہیں ہے ‘ افغانستان میں لڑنیوالے40ممالک امریکا کےزیراثر ہیں۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں جنرل نکلسن کا بیان ہوش اڑانے والا ہے۔

    ایوان سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے مطالبہ کیا کہ خارجہ پالیسی پر مشترکہ اجلاس بلایا جائے‘ چین کےعلاوہ ہمارےساتھ کوئی بھی نہیں کھڑاتو یہ کہناغلط نہ ہوگا ۔ ہمیں ایران کےساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حدیبیہ پیپرملز ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر، شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    حدیبیہ پیپرملز ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر، شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حدیبیہ پیپرملز کیس میں نیب کی اپیل دائر نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی، نیب نے سپریم کورٹ کو سات روزمیں اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حدیبیہ پیپرملز ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے نیب نے اکیس جولائی کو سات دن میں اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جسے عدالت نے فیصلے کا حصہ بنایا تھا، 7 دن بعد چیئرمین نیب کویقین دہانی سے متعلق نوٹس بجھوایا ، چئیرمین نیب نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا۔

    دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، چئیرمین نیب اورپراسیکیوٹرجنرل غیرجانبداری کے پابند ہیں، جے آئی ٹی نے حدیبیہ ملزکیس کی تفصیلی تحقیقات کیں، نوازشریف اور اسحاق ڈار منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے جبکہ شریف خاندان کےدیگر افرادنے بھی منی لانڈرنگ سےفائدہ اٹھایا۔

    شیخ رشید کا درخواست میں کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے ملزمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد پیش کیے، رپورٹ کےمطابق منی لانڈرنگ ستمبر1991سے ہی شروع ہوگئی تھی ، 2238 ملین ڈالر سعید احمد اور مختار حسین کے اکاونٹ میں منتقل کیے گئے، 1993 سے 95کے دوران مزید 35لاکھ ڈالر لندن منتقل کیے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل ملزمان کے زیراثر ہیں ، اپیل دائر نہ کرکےعدالتی فیصلے پرعمل میں رکاوٹیں پیداکی جارہی ہیں ، نوٹس نہ لیاگیاتومنی لانڈرنگ سے متعلق سازش کامیاب ہوجائے گی۔

    درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت نے28 جولائی کوعمل درآمد کے لیے نگران جج مقرر کیا تھا، عدالت نیب کو اپیل فائل کرنے کی یقین دہانی پر عملدرآمد کا حکم دے، اپیل دائر نہ کرنے پر چیئرمین اور پراسیکیوٹر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • حدیبیہ پیپرزملزکاکیس کھل گیا تو لوگ پانامالیکس کوبھول جائیں گے، شیخ رشید

    حدیبیہ پیپرزملزکاکیس کھل گیا تو لوگ پانامالیکس کوبھول جائیں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے شریف خاندان چاہتا ہے قیادت ان کے پاس ہی رہے، لگ رہا ہے شریف خاندان کےپاس پارٹی قیادت نہیں رہےگی، حدیبیہ پیپرزملزکا کیس کھل گیا تو لوگ پانامالیکس کو بھول جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    جتنے لوگ مندرہ میں ہیں اس سے زیادہ مویشی منڈی میں ہوتےہیں، نوازشریف کوعلم ہے جلوس میں کس طرح کے لوگ ہیں، ایک عام خطاب کیلئے لوگوں کو12سے زائد گھنٹے تک سڑکوں پر رکھا گیا، نوازشریف اس قسم کاخطاب پنجاب ہاؤس سے بھی کرسکتے تھے۔

    ریلی جتنےلوگ تولال حویلی کے باہر جمع کرسکتا ہوں

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل نوازشریف کی ریلی دیکھ کرہمیں حوصلہ ملاہے، لوگ ان کےساتھ نہیں ہمارےساتھ ہیں، ریلی جتنےلوگ تولال حویلی کے باہر جمع کرسکتا ہوں، ریلی میں شامل گاڑیوں جیسا رش تو لال حویلی کے سامنے ہوتا ہے، شریف خاندان کے پاس کلثوم بیگم کے علاوہ کوئی امیدوارنہیں، شریف خاندان باہر سے کسی کو امیدوار کھڑاکرینگے تو ہارجائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ شریف برادران کی دکان انشااللہ4 دن میں بند ہوجائے گی، نیب کیسز لگنے دیں پھریہ منہ چھپاتے رہیں گے، نوازشریف کے معافی نامے پر یقین نہیں تھا جب دیکھا تو بہت برا لگا، نوازشریف نہیں چاہتے حدیبیہ پیپرملز کا کیس کھولاجائے، نوازشریف نظرثانی پر جائیں گے تو شیخ رشید بھی عدالت جائے گا، آئینی حق میں بھی رکھتا ہوں،نظرثانی پرگئے تو میں بھی جاؤں گا۔

    نوازشریف نہیں چاہتے حدیبیہ پیپرملز کا کیس کھولاجائے

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ساراگاؤں اجڑ جائے شہبازشریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا،یہ لوگ15سال ایل این جی کامال کھاناچاہتےتھے۔ ریلی میں لوگوں سے زیادہ پولیس کی گاڑیاں ہیں، پاکستان کی تاریخ میں جتنےآرمی چیف آئے نوازشریف کے تعلقات کشیدہ رہے، چوہدری نثارکی اپنی پوزیشن ہے، پھر وہ ریلی میں نہیں آئے، فوج نے کھل کرکہا ہے آئین اورقانون سے بالاترکوئی نہیں ہے، یہ آئین کی ترمیم بھی کرلیں جوفیصلہ ہونا تھا وہ ہوگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیمرےکی طاقت بہت بڑی طاقت ہے، ٹی وی پر نظرآنے کیلئے لوگ ایک دوسرے کو دھکے دے رہے ہوتےہیں، یہ 10ہزارگاڑیاں بھی لاسکتےہیں،رینٹ اے کار والوں کا کاروبار چل پڑا ہے، پیچھے کھڑے لوگ فون کرکے پوچھتے ہیں ہم نظرآرہے ہیں یا نہیں۔

    شاہدخاقان عباسی کےخلاف بھی الیکشن کمیشن جارہاہوں

    شیخ رشید نے کہا کہ چار مہینےمیں سیاست میں نیارخ آسکتا ہے، 13اگست کے جلسے میں مصروف ہوں وقت ہی نہیں مل رہا، شاہدخاقان عباسی کےخلاف بھی الیکشن کمیشن جارہاہوں، شاہد خاقان کیخلاف درخواست کیلئے پی ٹی آئی سے مشاورت کرلی ہے، الیکشن کمیشن میں شاہدخاقان کیخلاف درخواست دوں گا، ان کاپوسٹ مارٹم ہوگا اور ان کی اصلیت سامنے آئے گی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ اےآر وائی نیوز کو سلام پیش کرتاہوں یہ آپ لوگوں کو خرید نہ سکے، کل اے آر وائی نیوز کے رپورٹرز کو یرغمال بنایا گیا اور تشدد کیا گیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انجینئر امیر مقام سے پرویزمشرف بھی بہت متاثر تھے، مشرف متاثر تھے امیرمقام ریلیوں کے بڑے لوگ لاتے تھے، مشرف کابینہ کے بھی7سے 8لوگ موجودہ کابینہ میں موجود ہیں۔

     تیرہ اگست کوراولپنڈی میں عوام کا طوفان اور سمندرہوگا

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 13 اگست کوراولپنڈی میں عوام کا طوفان اور سمندرہوگا، عمران خان ہماری دعوت پر13اگست کوراولپنڈی آئیں گے، خواہش ہے مستقبل میں طاہرالقادری اور ق لیگ کو بھی حصہ ملے، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن میں مقابلہ ہوگا، طاہرالقادری اورق لیگ کوساتھ ملانے کیلئےکامیاب ہوجاؤں گا۔

    انھوں نے کہا کہ 30 دسمبرتک فیصلہ ہوجائیگا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھےگا، سیاسی پرندےبہت چالاک ہوتے ہیں وقت اور جگہ دیکھتےہیں، ن لیگ میں ایسے بہت سےلوگ ہیں، جنہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: 10ارب ہرجانےکا کیس، شیخ رشید کے وکیل نے مہلت مانگ لی

    لاہور: 10ارب ہرجانےکا کیس، شیخ رشید کے وکیل نے مہلت مانگ لی

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے خلاف 10ارب ہرجانے کے کیس میں شیخ رشید کے وکیل نے جواب دائر کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے شیخ رشید کو 10 ارب روپے ہرجانے کے نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گلزار خالد نے کی۔

    سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکیل سردار رازق نے کہا کہ انسداد منشیات عدالت سے ایفی ڈرین کیس کا ریکارڈ درکار ہے، چھٹیوں کے باعث ریکارڈ دستیاب نہیں۔

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دی جائے تاکہ ایفی ڈرین کیس کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کیا جا سکے اور مدعاعلیہ اپنا الزام عدالت میں ثابت کر سکے۔

    جس پر کیس کی سماعت سترہ اگست تک ملتوی کردی گئی۔


    مزید پڑھیں :  حنیف عباسی نے شیخ رشید پر 10ارب ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا


    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔

    نوٹس میں حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے میڈیا پر آکر مجھ پر منشیات فروش ہونے کا الزام لگایا، شیخ رشید نے مجھ پر 10 ٹن ہیروئن حاصل کرنے کا الزام لگایا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شیخ رشید کا وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کااعلان

    شیخ رشید کا وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کااعلان

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان مزارقائد کے بجائے سیاسی مزار چلے گئے،حکومت ملک کو قطریوں کیساتھ کمیشن میں چلانا چاہتی ہے، نواز شریف کو ایسا ہی اسٹیپنی وزیراعظم چاہئیے تھا جو ان کا ملازم ہو۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس کھلا تو شریف برادران جیل میں ہونگے، اسمبلی میں اسپیکرکوکہاایل این جی میں200ارب کا فراڈ ہوا ہے، نیب میں179افراد کا کیس ہے، شاہد خاقان بھی شامل ہیں، قومی اسمبلی کے باہر لوگ مجھ پر حملے کے لئے جمع تھے، گاڈ فادرز ملک میں انار کی پھیلانا چاہتے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ کیسےممکن ہے شہباز شریف وزیراعلیٰ رہ کرالیکشن بھی لڑیں، طاہرالقادری نے واپسی کا فیصلہ کرکے اچھا کیا ملاقات کروں گا۔


    مزید پڑھیں : دو سال میں‌ حکومت تبدیل ہونے سے قیامت نہیں‌ آئے گی، شیخ رشید


    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو قائد ایوان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، دو سال میں حکومت ختم ہونے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی ملک میں مہنگی ترین ایل این جی لائے، حکومتی کارکردگی دن بہ دن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور آج ملکی برآمدات 41 سے بڑھ کر 51 فیصد پر آگئی جو انتہائی خطرے کی بات ہے۔

    دوسری جانب شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ریفرنس دائر کرنے کا شوق پورا کرلیں، شیخ رشید مجھے اور میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں، شیخ رشید اور میں ایک ہی شہرمیں رہتے ہیں اور ایک پارٹی میں بھی رہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • این اے 122 : نواز شریف صرف دھاندلی کرسکتے ہیں، عمران خان

    این اے 122 : نواز شریف صرف دھاندلی کرسکتے ہیں، عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف آج این اے 122 کی انتخابی مہم کا آخری جلسہ کررہی ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف صرف دھاندلی کرسکتے ہیں۔

    تحریک انصاف نے آج لاہورکے علاقے مزنگ میں اپنی سیاسی طاقت کا اظہارکیا اس موقع پرپارٹی کارکنان کی کثیرتعداد موجود تھی۔

    مزنگ کے علاقے قرطبہ چوک پرانتخابی جلسے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، چوہدری سروراورعلیم خان موجود ہیں۔

    این اے 122 کی نشست پر ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن کی جانب سے ایازصادق کے انتخاب کوکالعدم قراردینے پر ہورہے ہیں۔

    عمران خان کا خطاب


    تحریک انصاف کے سربراہ نے زندہ دلانِ لاہور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جنون ہے جس کا مقابلہ ایک ایسی جماعت سے ہے جس کا سورج غروب ہورہا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب پولیس مسلم لیگ ن کاعسکری ونگ ہے جسے وہ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتی ہے۔

    انہوں نے این اے 122 کے امیدوارعلیم خان کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے لاہورمیں تحریک انصاف کا منشورعام کرنے میں دن رات محنت کی۔

    عمران خان نے لاہور کے شہریوں سے کہاکہ وہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن کو ہر صورت دھاندلی سے روکیں کیوں کہ حکمران جماعت دھاندلی کے بغیرنہیں جیت سکتی۔

    انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر وہ واقعی شیر ہیں تو گیدڑوں کے پیچھے چھپتے کیوں ہیں اگر ہمت ہے تو سامنے آکر مقابلہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ غدار وہ ہوتا ہےجو ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے جائے میں نے 18 سال باہرکما کرپاکستان میں رقم لایا اور نواز شریف پاکستان کی دولت لوٹ کر باہر لے گئے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے بیسے لئے جس کااعتراف خالد خواجہ نے عدالت میں کیا۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ برا وقت آنے پر جدہ نہیں جاوٗں گا، شیخ رشید گواہ ہیں کہ نواز شریف خلیجی ممالک سے پیسے لیتے رہے ہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب پولیس آج کرپٹ ترین ادارہ ہے ہم اقتدار میں آئیں گے تو اسی پولیس کی حالت سدھاریں گے ، اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھائیں گے اور مناسب ٹریننگ دیں گے کہ ماڈل ٹاوٗن جیسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

    علیم خان کا خطاب


    این اے 122 سے تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت مسلم لیگ ن کولاہور کی گلیوں میں لے آئی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ کس نے اسپیکر شپ کے مزے لئے اور کون عوام کے ساتھ رہا۔

    شاہ محمود قریشی کا خطاب


    تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 122 کا الیکشن عوام کی کچہری ہے جس میں فیصلہ ہونا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے انتخابی مہم آگے بڑھی مسلم لیگ ن کا گراف گرتا گیا۔

    شیخ رشید کا خطاب


    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایازصادق نے دو سال اسمبلی

    میں میرا مائیک بند رکھا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ علیم خان کا مقابلہ سرکاری اداروں سے ہے 11 اکتوبرکوعوام ایازصادق کو مسترد کردیں گے۔

    انہوں نے پرویز رشید سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماوٗں کو مخاطب کرکے کہا کہ عنقریب عمران خان سب کا احتساب کرے گا۔

    انہوں نے نواز شریف امریکہ جارہے ہیں لیکن ان کے پیچھے کوئی اور بھی امریکہ جارہا ہے۔

    انہوں نے اہلیانِ لاہور کو مخاطب کرکے کہا کہ میں واحد سیاستدان ہوں جو کہ اپنی لاش کندھے پرڈالے گھومتا ہے۔

  • سانپ اورنواز شریف میں کوئی فرق نہیں، شیخ رشید

    سانپ اورنواز شریف میں کوئی فرق نہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آزادی مارچ دھرنے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سانپ کی چال اور نواز شریف کی سیاست میں کوئی فرق نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کا سمندر عمران خان کی حمایت میں امڈ آیا ہے انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب سابق آرمی چیف، وزیر اعظم اور چیف جسٹس پر مقدمہ چل سکتا ہے تو موجودہ وزیر اعظم پر کیوں نہیں چل سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کا سمندر عمران خان کی حمایت کے لئے آیاہے حکمرانوں کو تبدیلی کا منظر دیکھ لینا چاہئے۔


    Rasheed Refers Nawaz As Snake by arynews