Tag: Sheikh Zayed Grand Mosque

  • امریکی صدر کا ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ، تصاویر وائرل

    امریکی صدر کا ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ، تصاویر وائرل

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ابوظہبی کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کرایا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرینڈ مسجد کا دورہ کرایا۔

    اس موقع پر ٹرمپ مسجد کے مختلف حصوں میں گئے اور فن تعمیر سمیت نقش ونگار میں عرب ثقافتی اظہار کو قابل رشک قرار دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ابوظہبی کے ولی عہد نے بتایا کہ اس مسجد کی تعمیر 1996 کو شروع ہوئی تھی اور گیارہ سال بعد 2007 میں مکمل ہوئی۔

    رپورٹس کے مطابق مسجد کی تعمیر میں اتنا طویل عرصہ لگنے کی وجہ دنیا بھر سے لائے گئے معماروں اور اعلیٰ ترین مواد کا استعمال بتایا جاتا ہے۔

    فن تعمیر کے اعلیٰ مظہر کی حامل اس مسجد میں 82 گنبد اور ایک ہزار سے زائد ستون ہیں۔

    ٹرمپ نے مسجد کو امن، رواداری اور ثقافتی عظمت کی علامت قرار دیتے ہوئے اسلامی فنِ تعمیر کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی شیخ زاید جامع مسجد میں ایک وقت میں 40 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے اور ہر سال لاکھوں سیاح اس مسجد کو دیکھنے دنیا بھر سے ابوظہبی پہنچتے ہیں۔

    دوسری جانب ٹیرف معاملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی گرتی ہوئی عوامی مقبولیت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

    امریکی سروے رپورٹ کے مطابق ریپبلکن ووٹرز کی اکثریت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے مطمئن ہے، تازہ سروے میں معیشت اور مہنگائی سے متعلق عوام کی پریشانی میں کمی نظر آئی ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کی وجہ بائیڈن دور کی ناکام پالیسیاں ہیں، سروے رپورٹس میں 44 فیصد افراد نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان (AI) شراکت داری کا آغاز

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی درجنوں متنازع ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

  • ابوظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں سب سے بڑا افطار دستر خوان سج گیا

    ابوظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں سب سے بڑا افطار دستر خوان سج گیا

    ابوظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا دستر خوان سج گیا، روزانہ 35 ہزار سے زائد افراد کیلئے افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمام افراد کو افطار اور کھانے کی سہولیات پہنچانے کے لیے روزانہ بارہ ٹن مرغی اور چھ ٹن بکرے کا گوشت پکایا جاتا ہے جن سے مزیدار طعام بنانے کے لیے تقریباً ایک ہزار اسٹاف تعینات ہے۔

    یہ سب مل کر حفظانِ صحت کے بین الاقوامی معیارات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے کھانے کی خریداری، صفائی، پکوان کی تیاری اور دیگر امور سنبھالتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ابوظہبی کی شیخ زید مسجد میں افطاری کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ دبئی پولیس نے رمضان المبارک کی مناسبت سے ”عقلمندی سے عطیہ دیں ”کے عنوان سے ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

    دبئی پولیس کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کا مقصد عوام کو پیشہ ور گداگروں کے دھوکے سے بچانا اور مستحق افراد کی صحیح طریقے سے مدد کو یقینی بنانا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سڑکوں، مساجد اور عوامی مقامات کے قریب گھومنے والے گداگروں کی جھوٹی کہانیوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

    دبئی پولیس کے مطابق یہ پیشہ ور گداگر لوگوں کی ہمدردی کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں اور ان کے عطیات کو غلط استعمال کرتے ہیں۔

    دبئی نے ویزا اور دیگر سروسز کیلیے نئی سہولت فراہم کر دی

    پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عطیات صرف مستند فلاحی اداروں کو دیں اور گداگری کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

    پولیس کے مطابق ذمہ داری سے عطیات دینے سے نہ صرف کمیونٹی محفوظ رہے گی بلکہ اصل مستحق افراد کو ان کا حق مل سکے گا۔

  • ابوظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا افطار دستر خوان

    ابوظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا افطار دستر خوان

    ابوظہبی : شیخ زید گرینڈ مسجد میں متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا دستر خوان سج گیا، 30 ہزار سے زائد افراد کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

    متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کا استقبال خصوصی مہمان کی طرح کیا جاتا ہے اور رمضان المبارک شروع ہوتے ہی رمضان دسترخوان سجا لیتے ہیں، ابوظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا دستر خوان سجایا گیا، جہاں 30 ہزار سے زائد افراد کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

    شیخ زید مسجد میں افطاری کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے، اس نیک مقصد کے لئے خاص خیمے بھی نصب کئے جاتے ہیں جن میں ٹھنڈی ہوا اور وینٹی لیشن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، افطاری اور کھانے میں چکن چاول، دہی، کھجوریں، اور جوس وغیرہ دیا جاتا ہے، جسے لوگوں کو دینے سے پہلے روزانہ محکمہ صحت کا عملہ چیک کرتا ہے۔

    اس دسترخوان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ جہاں اس میں نادار اافراد شریک ہوتے ہیں وہاں اس دسترخوان میں مسافر،عام شہری ،معززین ،عمائدین ،سیاسی و سماجی قائدین ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ بلا امتیاز ایک ساتھ بیٹھ کر رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں اور اللہ کی نعمتوں سے یکساں مستفید ہوتے ہوئے اظہار یکجہتی کی بہترین مثال پیش کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شیخ زید جامع مسجد سمیت، ریاست کی ہر جامع مسجد میں بڑی تعداد میں بڑے بڑے خیمے نصب کر دیے جاتے ہیں، جہاں حکومت کی طرف سے پورا مہینے مفت افطار اور سحور کا بہتریں انتظام کیا جاتا ہے۔ یہ افطار اور سحور اعلٰی معیار کے ساتھ تیار کی جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔