Tag: sheikh zayed hospital

  • شیخ زید اسپتال کے ڈائیلاسز وارڈ میں ایڈز کے مریض کے دوسروں کے ساتھ علاج نے سنسنی پھیلا دی

    شیخ زید اسپتال کے ڈائیلاسز وارڈ میں ایڈز کے مریض کے دوسروں کے ساتھ علاج نے سنسنی پھیلا دی

    رحیم یارخان: شیخ زید اسپتال میں ایڈز مریض کا دیگر کے ساتھ ڈائیلاسز کی مجرمانہ غفلت کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر قائم انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ زید اسپتال کے ڈائیلاسز وارڈ میں ایڈز کے مریض کے علاج کے واقعے پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں سابق اور موجودہ ایم ایس، ایڈیشنل ایم ایس، ہیڈ آف نیفرالوجی، اسٹاف نرس ڈائیلاسز وارڈ اور دیگر کو قصوار قرار دے دیا گیا ہے۔

    کمیشن کی رپورٹ کے مطابق شیخ زید اسپتال ڈائیلاسز سینٹر میں 208 مریض رجسٹرڈ ہیں، تاہم خوش قسمتی سے ایڈز متاثرہ شخص کے سوا تمام کی رپورٹس منفی آئیں، کوثر نامی اسٹاف نرس نے ڈائیلاسز پروٹوکول کو نظر انداز کیا تھا، اسٹاف نرس نے مریضوں کو خطرات سے دوچار کیا اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔

    انکوائری کمیٹی نے شیخ زید اسپتال کے شعبہ جات کے آپسی روابط پر سوالات اٹھا دیے ہیں، کمیٹی نے شیخ زید اسپتال کے کئی آپریشنل لیپس کی نشان دہی کی، اور بتایا کہ ایم ایس آفس، پیتھالوجی، ایچ آئی وی سینٹر اور نیفرالوجی میں روابط کا مکمل فقدان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق زیر علاج مریض کو 2 جنوری کو پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایڈز متاثرہ قرار دیا تھا، اور 3 جنوری کو ایم ایس آفس نے ایڈز متاثرہ مریض کا ایچ آئی وی سینٹر کو بتایا، تاہم ایچ آئی وی سینٹر انچارج اور دیگر نے الرٹ جاری نہ کر کے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔

    تحقیقاتی کمیشن نے سفارش کی کہ ذمہ دار افراد کے خلاف خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، اور انفیکشن منیجمنٹ پروٹوکول کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

  • لاہور کے  شیخ زید اسپتال سے 17 سالہ لڑکی کا اغوا

    لاہور کے شیخ زید اسپتال سے 17 سالہ لڑکی کا اغوا

    لاہور : شیخ زید اسپتال سےسترہ برس کی لڑکی کو اغوا کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہر سے سترہ سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔

    لڑکی کو شیخ زید اسپتال سے اغوا کیا گیا ، جس کے بعد پولیس نے مغویہ کے والد کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

    والد کا کہنا ہے کہ بیٹی ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے کمرے میں گئی اور میں باہر بیٹھا رہا، جب لڑکی واپس نہ آئی تو تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ لگ سکا۔

    مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر خیرپور ٹامیوالی سے اغوا کی جانے والی لڑکیاں ملیر کورٹ کے باہر سے ملی تھیں ، اطلاع ملنے پر ون فائیو پولیس نے دونوں لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا تھا‌۔

  • لاہور میں ڈاکٹرز پر کورونا وائرس کا ایک بار پھر حملہ

    لاہور میں ڈاکٹرز پر کورونا وائرس کا ایک بار پھر حملہ

    لاہور : صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور شہر میں ڈاکٹروں پر کورونا کے جان لیوا حملے بڑھ گئے، شیخ زید اسپتال میں 9 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ، شیخ زید اسپتال میں 9 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، کورونا کا شکار ہونے والوں میں ڈاکٹر محمد عمر، ڈاکٹر احمد زمان، ڈاکٹر ارسلان اور ڈاکٹر حیدر ، ڈاکٹر نعیم حیدر، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر شرجیل، ڈاکٹر حسن ،ڈاکٹر ماریہ یاسمین اور عبداحنان شامل ہیں۔

    کوروناوائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز نے اپنے گھروں میں قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ شیخ زید ہسپتال میں 5 کورونا وائرس مریض زیر علاج ہیں۔

    خیال رہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 383 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 539 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 20 ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 831 ہے اور 2 لاکھ 89 ہزار 806 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • لاہور:‌چیف جسٹس کا شیخ زید اسپتال کا دورہ، مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

    لاہور:‌چیف جسٹس کا شیخ زید اسپتال کا دورہ، مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

    لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شیخ زید اسپتال کے ایمرجینسی وارڈ کا دورہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے شیخ زید اسپتال کا دورہ کیا، تو مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے.

    اس موقع پر چیف جسٹس نے ایک بیڈ پردو مریض ہونے پر ڈائریکٹر ایمرجینسی کی بھرپور سرزنش کی اور کل صبح ایم ایس سے رپورٹ طلب کرلی.

    ایک مریض کے اہل خانہ نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مریض کے جگر کا ٹرانسپلانٹ ہونا ہے، مگر انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کہہ دیا گیا ہے کہ مریض کو  یہاں سے لے جائیں.

    لواحقین کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب آپ آئے ہیں، تو انجکشن منگوایا گیا ہے. 

    دورے کے موقع پر پر چیف جسٹس نے جسٹس اعجازالاحسن کےساتھ آئی سی یو کا بھی دورہ کیا.


    مزیدپڑھیں: کراچی والوں کو پانی سے متعلق 25 دسمبر کو خوش خبری ملے گی، چیف جسٹس ثاقب نثار


    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سپریم کورٹ نے لاہور کے پرائیوٹ اسپتالوں میں مہنگے علاج کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اسپتال مالکان، سیکریٹری صحت اور ہیلتھ کئیر کمیشن افسران کو طلب کیا تھا۔

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پرائیویٹ ہسپتالوں کے مہنگے علاج پر ازخود نوٹس کی سماعت کی تھی.