Tag: sheikhupura

  • مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دو افراد ہلاک دو زخمی، دولہا فرار

    مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دو افراد ہلاک دو زخمی، دولہا فرار

    شیخوپورہ : مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد ہلاک دو زخمی ہوگئے، دولہا اور اس کے دوست موقع سے فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی علاقے فیروز وٹواں میں رات گئے مہندی کی تقریب میں دولہا کے دوستوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد اظہر  اور عاطف موقع پر ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد دولہا کے عزیز و اقارب ہیں۔

    اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد طبی امداد کیلیے دونوں زخمیوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

    تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ شراب کے نشے میں دھت دولہا کے دوستوں کی جانب سے گئی، گولیاں تقریب میں موجود افراد کو لگنے کے بعد دولہا اور اسکے دوست موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : لاہور: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی لڑکی موقع پر جاں بحق، ملزمان فرار

    دولہا کے سر پر سہرا گلے میں نوٹوں کے ہار اور دل میں سہانے خواب سجائے اس وقت چکنا چور ہوگئے جب دوستوں غلطی سے حسرتوں پر پانی پھر گیا اور اسے شادی سے فرار اختیار کرنا پڑتا۔

  • شیخو پورہ: ذاتی رنجش پر 2 معصوم بچوں کا لرزہ خیز قتل

    شیخو پورہ: ذاتی رنجش پر 2 معصوم بچوں کا لرزہ خیز قتل

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے ضلع فیروز وٹواں میں اغوا کیے جانے والے 2 کم سن بھائی بہن کو قتل کردیا گیا، قتل ذاتی رنجش کا نتیجہ نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ شیخوپورہ کے ضلع فیروز وٹواں میں پیش آیا جہاں ملزمہ نے اپنے سابق منگیتر کے بچوں کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نبیلہ کی بچوں کے والد سے چند سال قبل منگنی ہوئی تھی جو بعد میں ٹوٹ گئی۔

    ملزمہ نے انتقام کی آگ بجھانے کے لیے سابق منگیتر کے بچوں کو اس وقت اغوا کیا جب وہ اپنے ننھیال جڑانوالہ آئے تھے۔

    پولیس کے مطابق 2 سالہ خدیجہ اور 3 سالہ توحید کو ملزمہ نے اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا اور بعد ازاں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نبیلہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا جہاں ملزمہ نے بچوں کی لاشیں نہر میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔

    ملزمہ کے اعتراف کے بعد غوطہ خوروں کی مدد سے نہر میں بچوں کی لاشیں تلاش کی جارہی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بچوں کے اغوا اور قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور مقتول بچوں کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

  • شرپسند عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن، شیخوپورہ سے 70ملزمان گرفتار

    شرپسند عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن، شیخوپورہ سے 70ملزمان گرفتار

    شیخوپورہ : شرپسندعناصرکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، شیخوپورہ سے سترملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت شہر شہر سی سی ٹی وی کیمروں اور میڈیا فوٹیجزکی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتجاج کی آڑ میں پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسندوں شرپسند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، شیخو پورہ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے۔

    ڈی پی او جہانزیب نے بتایا مختلف مقامات سے 70 سے زائد ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کو ویڈیوز کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

    جہانزیب کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کےدوران اہم ملزم حمزہ بھی گرفتارکر لیا گیا۔

    کراچی،لاہور،اسلام آباد سمیت شہرشہرسی سی ٹی وی کیمروں اور میڈیا فوٹیجزکی مددملزمان کو شناخت کیا جارہا ہے اور تین ہزار سے زائد ملزمان کیخلاف درجنوں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں :یکم اور 2 نومبر کو ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    یاد رہے وفاقی حکومت نے یکم اور 2 نومبر کو ہنگامہ آرائی پر سخت کارروائی کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے چاروں صوبوں کو مراسلہ بھیج دیا تھا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، متاثرہ شہری 5 نومبر کی شام تک حکومت کو آگاہ کریں۔

    حکومت نے ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کی تصاویر اور تفصیلات پی ٹی اے اور نادرا سے طلب کرلی تھی۔

    خیال رہے وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا،شہریارآفریدی نے واٹس ایپ نمبر 03315480011 جاری کرتے ہوئے شہری سے اپیل کی تھی کہ شرپسندوں کی فوٹیج بھیجیں،شناخت ظاہرنہیں کریں گے۔

    واضح رہے گزشتہ ہفتےمذہبی جماعتوں کےاحتجاج کےدوران مظاہرین نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے توڑپھوڑکی تھی ،شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اورکئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا۔

  • روکنے کے با وجود مظاہرین نے کیلے لوٹے: محمد محسن

    روکنے کے با وجود مظاہرین نے کیلے لوٹے: محمد محسن

    شیخو پورہ: دھرنے کے شرکا نے بچے کی کیلوں کی ریڑھی لوٹ لی، اے آر وائی نیوز نے شیخو پورہ میں دھرنے کے شرکا کے ہاتھوں کیلوں سے محروم ہونے والا بچہ ڈھونڈ نکالا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ، بتی چوک پر مظاہرین نے بچے سے زبردستی کیلے چھینے، مظاہرین کے ہاتھوں کیلوں سے محروم بچہ محسن روتا ہوا گھر واپس ہوا۔

    [bs-quote quote=”پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے متاثرہ بچے کی 50 ہزار روپے امداد” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پانچویں جماعت کے طالب علم محمد محسن کا کہنا ہے کہ اس کے روکنے کے با وجود مظاہرین نے کیلے لوٹے، محسن نے بتایا ’میرے گدھا ریڑھی بھگانے کے با وجود مظاہرین کیلے لوٹتے رہے۔‘

    محمد محسن کا کہنا تھا کہ گھر آ کر والد کو کیلے چھیننے کا بتایا تو انھوں نے کہا کوئی بات نہیں اللہ اور دے گا۔

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی جانب سے متاثرہ بچے کی 50 ہزار روپے امداد کر دی گئی۔


    یہ بھی پڑھیں:  لاہور میں مشتعل مظاہرین نے غریب بچے کی کیلے کی ریڑھی لوٹ لی


    دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شیخو پورہ فضائل مدثر بھی بچے کے گھر پہنچ گئے، اسسٹنٹ کمشنر نے بچے اور ان کے والد سے ملاقات کی اور 10 ہزار روپے دیے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پانچویں جماعت کا طالب علم کیلے فروخت کرنے اپنی گدھا ریڑھی لے کر بتی چوک، شیخو پورہ پہنچا تو دھرنے کے شرکا اس پر ٹوٹ پڑے اور تمام لوٹ لیے۔

  • شیخوپورہ : بارش کےباعث گھرکی چھت گرگئی ‘3 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ : بارش کےباعث گھرکی چھت گرگئی ‘3 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاشوں کو ملبے سے نکال کراسپتال منتقل کردیا۔

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گزشتہ ماہ 27 جون کو دو گھروں کی چھتیں گرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے 26 ٹریفک حادثات میں 14 افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ رواں سال 9 اپریل کوشیخوپورہ میں تیزآندھی کے باعث 2 مکانوں کی چھتیں گرنے سے ایک بجی جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    لاہور: مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو لاہور کے علاقے اندرون دہلی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جج کو کمرے میں تالا لگا کر بند کردیا گیا

    جج کو کمرے میں تالا لگا کر بند کردیا گیا

    شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے ایک جج کو ان کے کمرے میں تالا لگا کر بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اور شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے درمیان کمرے پر تنازعہ تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین کمرے کے قبضے کا تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین نے کمرے کو باہر سے تالا لگاکر جج کو اندر بند کردیا۔

    ذرائع کے مطابق اینٹی ٹیررازم کورٹ کے ملازمین اور ڈی سی آفس کے ملازمین کے درمیان کمرے کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس نے شدت اختیار کر لی۔

    فریقین میں جھگڑے کے بعد پولیس اور دیگر افسران کو مداخلت کرنی پڑ گئی، ثالثی کے بعد فریقین میں جھگڑا ختم کرا دیا گیا اور کمرے میں بند جج کو باہر نکالا گیا۔

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،8دہشت گرد ہلاک


    واضح رہے کہ شیخوپورہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے شہر میں بہت متحرک کردار ادا کیا ہے، متعدد کارروائیوں میں خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کرچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شیخوپورہ میں بس الٹنے سے7 مسافرجاں بحق ‘ 30 زخمی

    شیخوپورہ میں بس الٹنے سے7 مسافرجاں بحق ‘ 30 زخمی

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیزرفتاری کے باعث بس الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں بس الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد کے لے لیے منتقل کردیا گیا۔

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    پنجاب میں دوہولناک ٹریفک حادثات‘ 10افرادجاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 مئی کو صوبہ پنجاب کے شہرلاہور اور سرگودھا میں دو خوفناک ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔

    گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 5 مارچ کو صوبہ پنجاب کی تحصیل گوجرخان میں مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مسافر بس ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیخوپورہ میں ڈمپرنے کار کوروند ڈالا‘ 4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ میں ڈمپرنے کار کوروند ڈالا‘ 4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیزرفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور روڈ پرسلیم کوٹ کے قریب تیزرفتار ڈمپر نے کار کو روند ڈالا، حادثے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی عبدالواحد، طاہر، اسرار اور عمر کے نام سے شناخت ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2 مقامی کونسلر ہیں جبکہ چاروں افراد کا تعلق مانانوالہ سے ہے۔


    چکوال : بس اور ٹرالرمیں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 فروری کو حیدرآباد کے قریب ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔


    خانیوال میں بس اورٹرالرمیں تصادم ‘ 10 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبرکوصوبہ پنجاب کے شہرخانیوال میں موٹروے ایم فور پر دھند کے باعث مسافربس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان سعودی عرب والوں  کادوسرا گھر ہے ،امام کعبہ

    پاکستان سعودی عرب والوں کادوسرا گھر ہے ،امام کعبہ

    لاہور: امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے حکمران پاکستان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان سعودی عرب والوں کا دوسرا گھر ہے، خود کو محنت سے کام کرنے والوں کے درمیان پاکر فخر محسوس کررہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ پہنچے ، جہاں آئی جی موٹروے کلیم امام اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

    موٹر وے پولیس کی جانب سے امام کعبہ کوگارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ انھوں نے موٹر وے پولیس کےشہداکی یاد گار پر حاضری دی

    موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں امام کعبہ نے خطاب میں موٹروے پولیس کی ڈیوٹی کو جہاد قرار دیا اور کہا کہ خود کو محنت سے کام کرنےوالوں کےدرمیان پاکرفخرمحسوس کررہاہوں ، پاک فوج نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کےلیے کردار ادا کر رہی ہے۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا کہ ہم ہر طرح سے متمنی ہیں کہ پاکستان دن رات ترقی کرے، آپ لوگوں کی حفاظت کا عظیم کام سرانجام دے رہے ہیں۔

    شیخ صالح بن محمد آل طالب نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے حکمران پاکستان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان سعودی عرب والوں کادوسرا گھر ہے، میں آئی جی موٹروےاورحافظ عبدالکریم کا شکر گزار ہوں۔


    مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے امام کعبہ کی ملاقات


    اس سے قبل امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس بھی لاہور آیا تھا اور یہاں بہت ترقی دیکھی اور اب آ کر اس ترقی میں مزید اضافہ دیکھا ہے، لاہور سمیت پنجاب تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

    شیخ صالح بن محمد آل طالب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، عوام اورپاک افواج کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان کا خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ہے۔


    مزید پڑھیں :  اللہ اوررسول کی مخالفت کسی مسلمان پر جائز نہیں، امامِ کعبہ


    گزشتہ روز لاہور میں نماز جمعہ کے خطبے میں امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب کا کہنا تھا کہ اللہ اوررسول کی مخالفت کسی مسلمان پر جائز نہیں، رسول اللہﷺ کی زندگی مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کسی سے نہیں ڈرتا عوام کی خدمت کرنا جانتا ہوں، نواز شریف

    کسی سے نہیں ڈرتا عوام کی خدمت کرنا جانتا ہوں، نواز شریف

    شیخوپورہ: نااہل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی سے نہیں ڈرتا عوام کی خدمت کرنا جانتا ہوں، جو ہورہا ہے وہ ہوتا رہا تو ملک کا حال خراب ہوجائے گا، سب میرے دشمن ہیں انتقام لینا چاہتے ہیں، گھبرانے والا نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ الحمد اللہ ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، ملک کی ترقی کیلئے کام کررہا تھا، مخالفین کسی ایک منصوبے کا نام بتادیں جو مکمل کیا ہو۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امپائر کی انگلی والوں کو رخصت کرنے کا وقت آگیا ہے، 2018 کے الیکشن میں عوام انہیں خدا حافظ کہہ دیں گے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں فولادی ہیں۔

    نواز شریف نے شیخوپورہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے نواز شریف کو سر پر بٹھادیا، نواز شریف آپ کی خدمت کرتا رہے گا کبھی بھی آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔

    انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ آپ لوگوں نے مجھے کتنے سال کے لیے منتخب کیا تھا، پانچ سال پورے نہیں کرنے دئیے گئے، 90 میں دو سال میں چھٹی کر دئی گئی، برطرف کرنے اور ہتھکڑیاں لگانے کی وجہ سمجھ میں آتی ہے؟ ملک سے دہشت گردی کس نے ختم کی؟ 70 سال کا حساب لیں گے اور انقلاب لائیں گے۔

    یہ پڑھیں: بیس سال سےنواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش ہورہی ہے: مریم نواز

    نواز شریف نے پیپلزپارٹی اور کے پی کے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی والو! تم نے ملک میں اندھیرے کردئیے تھے، کے پی کے کا حال دیکھیں تو ٹوٹا پھوٹا ہوا ہے، مٹی ہے، لوڈ شیڈںگ، دہشت گردی ختم کی، اربوں کی سرمایہ کاری لے کر آئے، شہباز شریف کو ترقیاتی کاموں کے انبار لگانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ووٹ کا تقدس پامال کرنے کی جرات کسی کو نہیں ہونی چاہئے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا، نواز شریف نے جیب سے پچاس روپے کا نوٹ لہرا کر کہا کہ کوئی ثابت کردے کہ نواز شریف نے 50 روپے کی کرپشن کی ہو، اگر کوئی کرپشن ثابت کردے تو عمر بھر کے لئے ریٹائر ہوجاؤں گا۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سب میرے دشمن ہیں، انتقام لینا چاہتے ہیں، گھبرانے والا نہیں، نواز شریف کا مان رکھنے پر شیخوپورہ والوں کو دعائیں دے کر جارہا ہوں، آخر میں انہوں نے نواز شریف کو ووٹ دو کے نعرے بھی لگوائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں