Tag: sheikhupura

  • شیخوپورہ: حساس اداروں کی کارروائی، 6دہشت گردہلاک، 2فرار

    شیخوپورہ: حساس اداروں کی کارروائی، 6دہشت گردہلاک، 2فرار

    شیخوپورہ : حساس اداروں نے شیخوپورہ میں کارروائی کرکے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مقابلے کے بعد دو دہشت گرد فرارہوگئے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سےاسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ کے نواحی علاقے لانگراں میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو وہاں رہائش پذیر دہشت گردوں نے سخت مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پرفائرنگ شروع کر دی۔

    تاہم حساس اداروں کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے، جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مارے جانے والے دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف،4پستول، 300گولیاں اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

  • شاہکوٹ میں کمسن بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    شاہکوٹ میں کمسن بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    شیخوہ پورہ: شاہکوٹ کے نواحی علاقہ مانانوالہ میں پینتالیس سالہ شخص شاہد عرف شادو نے مبینہ طورپرسات سالہ معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔

    پولیس کے مطابق مانانوالہ میں شادی کی تقریب میں بجلی بند ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 45 سالہ شاہد عرف شادو نامی شخص نے سات سالہ بچی سویرا کوچیز دلانے کا جھانسہ دیکراغواء کرلیا۔

    شاہد نے اپنے گھرلے جاکر معصوم بچی سے مبینہ طورپرزیادتی کی، محلہ داروں نے برہنہ حالت میں شراب کے نشہ میں دھت ملزم شاہد کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس نے واقعے کی ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    زیادتی کا شکار ہونے والی بچی سویرا کو مانانوالہ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اس کوفوری طبی امداد دے کرحالت تشویشناک ہونے کی بنا پر ڈسٹرکٹ اسپتال شیخوپورہ بھجوادیا۔

  • شیخوپورہ : زمیندار کے ڈیرے سے 4 کمسن بچے بازیاب

    شیخوپورہ : زمیندار کے ڈیرے سے 4 کمسن بچے بازیاب

    شیخوپورہ : پولیس نے زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر زنجیروں سے جکڑے چار کمسن بچے بازیاب کروا لیے، ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بہالی کے شیخوپورہ میں زمیندار کے ڈیرے پر پولیس چھاپے کے دوران بازیاب ہونے والے بچوں کی عمریں بارہ سے سولہ سال کے درمیان ہیں۔

    جن کا تعلق بھلوال، فیصل آباد اور نارنگ منڈی سے ہے۔ بچوں کو لاہور داتا دربار اور مینار پاکستان سے 21 جون کو مزدور ی کے بہانے اغواء کیا گیا تھا ۔ پولیس نے بازیاب ہونے والے بچے والدین جبکہ گرفتار ملزم علی شیر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • شیخوپورہ: نوازلیگ کے ایم پی اے خرم گلفام انتقال کر گئے

    شیخوپورہ: نوازلیگ کے ایم پی اے خرم گلفام انتقال کر گئے

    شیخوپورہ : مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام سروسز اسپتال میں تیرہ دن تک کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔چونتیس سالہ خرم گلفام گردن میں گلٹی کے معمولی آپریشن کیلئے سروسز اسپتال میں داخل ہوئے تھے، جہاں نو جولائی کو ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد خرم گلفام کو جب کمرے میں منتقل کیا گیا تو انہوں نے سر میں درد کی شکایت کی اور کومے میں چلے گئے تھے۔

    خرم گلفام کو تیرہ دن تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ وزیراعلٰی شہباز شریف نے علاج میں غفلت کی تحقیقات کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا ، جس نے رپورٹ دی کہ آپریشن کامیاب ہوا تھا، کومے میں جانے کا آپریشن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ خرم گلفام پی پی ایک سو باسٹھ شیخوپورہ سے دوسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے