Tag: shekh rasheed

  • شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

    شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قسم کھا کر کہتا ہوں اجمل قصاب کے گھر کا پتہ میڈیا کو نواز شریف نے دیا تھا، جس دن نواز شریف سچ بولے گا وہ اس کی زندگی کا آخری دن ہوگا، میں آج اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عوامی تحریک کے زیراہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے سابق وزیر اعظم اور ان کے بھائی شہباز شریف کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آج جگہ جگہ دھکے کھا رہا ہے، انہوں نے نواز شریف کیخلاف ’’مودی کا جو یارغدار ہے غدار ہے‘‘ کے نعرے بھی لگوائے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل کاروباری لوگ ہیں، خرید وفروخت کرتے ہیں، شہبازشریف کو نیب نے22 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

    انہوں نے قصور کے اندوہناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف یہ ایک زینب کا کیس نہیں ہے ایسے کئی کیسز ہیں۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب نوازشریف کا لیڈر شیخ مجیب بن گیا ہے، ان کے گھر میں ایک حسینہ واجد بھی ہے، شاہد خاقان عباسی کہتا ہے کہ 5 ججز کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈالو۔

     شریف برداران مال لگا کرسیاست کرتے ہیں، مجھےپتہ ہے سیکرٹ فنڈ کیسے دیئے جاتے ہیں، ماڈل ٹاؤن کے قاتل کاروباری لوگ ہیں ،خرید وفروخت کرتے ہیں، یہ لوگ تقریروں سے نہیں جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں اور آج اس موقع پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کرتا ہو۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےٹوئٹ کے وقت کو سمجھیں، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کیخلاف بیان دیا اس کے بھی وقت کو دیکھیں، بہت کچھ سامنے آجائے گا۔

  • نواز شریف بیمارہیں، متبادل وزیراعظم کیلئے باتیں ہورہی ہیں، شیخ رشید

    نواز شریف بیمارہیں، متبادل وزیراعظم کیلئے باتیں ہورہی ہیں، شیخ رشید

    کراچی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف بیمارہیں ،اور ان کی فیملی میں متبادل وزیراعظم کے لئے باتیں ہو رہی ہیں، یہ بات میں مکمل ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں، اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آر وائی کے پروگرام نیوزایٹ سکس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار کومشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس گند سے باہر ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پاکستان کو ایک بڑے بحران سے دوچار کرنے والی ہے، اورآئندہ دس پندرہ روز میں اس کا نتیجہ واضح ہوجائے گا۔

    اس کا واحد حل یہ ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اپنی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دیں، ورنہ یہ بات اتنی بڑھ جائے گی کہ یہ ایک بڑے بحران کو جنم دے گی۔

    شیخ رشید کا کہناتھا کہ آصف زرداری نے نوازشریف کا ساتھ دیا تو پیپلزپارٹی پنجاب میں گروپ بن جائے گا اور اس گروپ کو لیڈ بھی اعتزازاحسن کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ڈاکٹرعاصم کی رہائی ،نیب مقدمات ختم کرانا چاہتے ہیں۔ شیخ رشہید نے کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پہلی مرتبہ نواز شریف کے حق میں بولے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ شہباز شریف اورحمزہ شہباز کب بولتے ہیں۔

     

  • عمران، طاہرالقادری،شیخ رشید بھارت میں اگلی پلاننگ کررہے ہیں، ایازصادق

    عمران، طاہرالقادری،شیخ رشید بھارت میں اگلی پلاننگ کررہے ہیں، ایازصادق

    لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان، طاہر القادری اورشیخ رشید اگلی پلاننگ کے لئے بھارت میں اکٹھے ہوئے ہیں۔

    پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے منصوبے کا افتتاح پہلے کیا ہے، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شادمان میں ایک منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا کہنا تھا کہ بھارت جانے والے سیاسی رہنماؤں کو حکومت مخالف پلاننگ کی بجائے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ورلڈ کپ کا سب سے اہم میچ ہے، پاکستانی ٹیم جیت کر قوم کو تحفہ دے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ منصوبوں کا افتتاح رات کو کرتا تھا،آج اس لئے پہلے کیا ہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنا ہے۔