شیخوپورہ : پولیس نے پانچ سالہ مغوی بچی کو بازیاب کروا کر ایک ملزم گرفتار کرلیا، ملزمان نے اہل خانہ سے دو کوروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
شیخوپورہ میں فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرکے 2کروڑ روپے تاوان کیلئے ایک ماہ قبل اغواء کی گئی5سالہ بچی بازیاب کرلی۔
اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ میاں کالونی سے ایک ماہ قبل گلی میں کھیلتی بچی کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا، بعد ازاں اغواء کاروں نے بچی کے اہل خانہ کو مختلف جگہوں سے واٹس ایپ کال کرکے2کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاہنہ سے بچی کو بازیاب کروا کر اغواء کارکو گرفتار کرلیا، ڈی پی او نے پریس کانفرنس میں 5سالہ بچی کو والدین کے حوالے کیا۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے شیخوپورہ میں خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ڈرپوک قرار دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم تم سے پوچھتی ہے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ صرف چوریاں نہیں چھپائی، تم نے اپنی بیٹی بھی چھپائی، جب زمان پارک پولیس پہنچی تو عمران خان چارپائی کے نیچے چھپ گیا اور جب تک پولیس واپس نہیں گئی چارپائی کے نیچے ہی رہا۔
مریم نواز نے اپنے والد کی عمر کا موازنہ عمران خان سے کرتے ہوئے کہا کہ جب 72سالہ بزرگ چوریاں کرسکتا ہے تو وہ جیل کیوں نہیں جاسکتا، کیا کبھی بہادر نوازشریف کو بیماری کا بہانہ کرکے چھپتے دیکھا؟ بہادری نہیں آتی تو تھوڑی سی نوازشریف سے ادھار لے لو، آج اس کے وکیل نے کہا کہ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہ معذوری کی حالت میں ہیں جبکہ نوازشریف ایک جھوٹے مقدمے میں مرتی بیوی کو لندن چھوڑ کر پاکستان آیا تھا۔
پی ٹی آئی کی فالوور ہوتی تو شرم سے مرجاتی
مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بدتہذیب اور نااہل شخص کے حوالے پاکستان کی قسمت کیوں دی گئی؟ یہ نااہل شخص پاکستان کی 75سالہ تاریخ کاسب سے بڑا بزدل ہے، کیا کسی بہادر قوم کا لیڈر بزدل ہوسکتا ہے؟ جب سے مقدمات شروع ہوئے گھر سے نہیں نکلا،5ماہ سے اس کی ٹانگ سے پلسترنہیں اتررہا، میں پی ٹی آئی کی فالوور ہوتی تو شرم سے مرجاتی۔
مریم نواز نے کہا کہ تم نوازشریف سے تو کیا ن لیگ کی ایک عورت سے بھی مقابلہ نہیں کرسکتے، میں 5ماہ جیل کاٹ کر آئی ہوں لیکن ایک دن بھی نہیں روئی، بات بیماری کی نہیں اصل بات یہ ہے کہ مقدمات سچے ہیں، اسی لیے اس کی پلسترزدہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اگرعدالت میں پپیش ہوتا ہے تو پھنستا ہے اور پیش نہیں ہوتا تو بھی پھنسے گا۔
ثاقب نثار نے عمران خان کو دیا ہوا صادق و امین کا سرٹیفکیٹ واپس لے لیا
مریم نواز نے سابق چیف جسٹس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صداقت و امانت کا آدھا سرٹیفکیٹ کون سا ہوتا ہے؟ ثاقب نثار نے عمران خان کو دیا گیا صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ واپس لے لیا، بابا رحمتے کہتا ہے کہ میرا واٹس ایپ ہیک ہوگیا، میں کہتی ہوں تمہارا واٹس ایپ ہیک نہیں ہوا قوم کا مستقبل ہیک ہوگیا، بدنام زمانہ جے آئی ٹی بھی واٹس ایپ پر ہی بنی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس کہتا ہے کہ ایک کتاب لکھوں گا جو میرے جانے کے بعد منظر عام پر آئے گی۔ جس نے سچ بولنا ہو وہ نوازشریف کی طرح زندگی میں سچ بولتا ہے، مرنے کا انتظارنہیں کرتا، مرنے کا انتظار وہ کرتا ہے جو کالے کرتوتوں کی وجہ سے عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہ رکھتا۔
شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے سریانوالا کے نزدیک اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ10 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ سریانوالا کے قریب اس وقت پیش آیا جب بچے اسکول جارہے تھے، ڈرائیور کی غفلت کے باعث وین حادثے کا شکار ہوئیں، مرنے والوں میں ایک طالبہ اور ایک طالب علم شامل ہے۔
جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں ریسکیو 1122اور دیگر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
ہولناک حادثے میں ہلاک ہونے والی طالبہ کی لاش اور زخمی ہونے والے طلباء کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طلباء و طالبات کی وین چارچک رسالہ سے شیخوپورہ جارہی تھی کہ خوفناک حآدثے کا شکار ہوگئی۔
شیخوپورہ : خوفناک اژدہے نے دہشت پھیلادی،15فٹ لمبا اژدہا دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہوگئے، اینیمل ریسکیو کی ٹیم نے اژدہے کو زندہ پکڑ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ٹھٹہ تارڑاں فیصل آباد روڑ پر نہر کے پل پر بڑا سانپ (ازدہا) نکل آیا، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اژدہے کی لمبائی پندرہ فٹ اور وزن پچاس کلو گرام تھا، علاقہ مکینوں کی فوری اطلاع پر اینیمل ریسکیو ٹیم جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،1122ریسکیو ٹیم کے رضاکاروں نے کافی تگ و دو کے بعد اژدہے کو زندہ پکڑ کر قید کر لیا, ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ اژدھا وائلڈ لائف کے حوالے کردیا جائے گا۔
شیخوپورہ : خوفناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت آٹھ افراد کو نمازہ جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ٹینکر اورکار میں تصادم کے المناک حادثے نے پورا علاقہ سوگوار کردیا۔ پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد کو ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں محمود پورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
اٹھارہ سالہ زنیرہ، چھبیس سالہ شگفتہ، تیس سالہ شازیہ، ولید، حمزہ، حسیب، منیب اور فیضان کے جنازے اٹھے تو ہرآنکھ اشکبار تھی۔ نماز جنازہ میں غم سے نڈھال اہل خانہ سمیت پورے گاؤں نے ہی شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد جاں بحق افراد کو سپرد خاک کردیا گیا، واضح رہے کہ ایل پی جی ٹینکرپھٹنے کا حادثہ شیخوپورہ کے نزدیکی علاقے کوٹ وارمیں کاراوردو چنگچی رکشاؤں سے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔
ٹریفک حادثہ کےسبب تیرہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
شیخوپورہ : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب میں محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی میں انتہائی مطلوب ملزم کالا قاری سمیت پانچ دہشت گردمارے گئے۔
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ پولیس کے اہلکار علی الصبح شیخوپورہ میں خان پور نہر کے قریب دہشت گرد کاشف عرف کاشی کودیگر ملزمان کی نشاندہی کے لئے لائے۔
ایک ڈیرے میں چُھپے دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جس سے کاشف مارا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب کالا قاری سمیت چار دہشت گرد مارے گئے، جبکہ چاردہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں کلاشنکوفیں، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد سرجن میجرجنرل مشتاق شہید، سابق وفاقی وزیرحامد سعید اور اقلیتی امور کے سابق وزیرشہباز بھٹی پر حملوں میں ملوث تھے۔
شیخوپورہ : مال گاڑی کی بوگی شیخوپورہ میںریلوے لائن کراس کرنے والے شہریوں پر چڑھ گئی، دو افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئلہ لے کر لاہورآنے والی مال گاڑی شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد کے قریب پہنچی توفنی خرابی کے باعث مال گاڑی کی ایک بوگی مال گاڑی سے الگ ہو گئی۔
مال گا ڑی ریلوے پھاٹک سے گزری تو گیٹ کیپر نے پھاٹک کھول دیا اس غفلت کے باعث بوگی پیچھے سے آئی اور ریلوے لائن کراس کرنے والے تانگہ اور موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی بوگی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فاروق آباد اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
شیخوپورہ: پنجابی زبان کے شیکسپیئر اور قصہ ہیررانجھا کے خالق پیرسید وارث شاہ کے دو سو سولویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، برصغیر کے معروف صوفی شاعر پیر وارث شاہ کا تین روزہ عرس کا آغاز شیخوپورہ میں ہوا۔
وارث شاہ نے پنجابی زبان میں شہرہ آفاق تصنیف ہیر رانجھا تخلیق کی۔ انہیں پنجابی زبان کا شیکسپئر کا کہا جاتا ہے۔عرس کی تقریبات کا آغاز ڈی سی او شیخوپورہ علی جان خان نے مزار کو غسل دے کر کیا۔
اس موقع پر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ پیر وارث شاہ کے عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں ۔ پیر وارث شاہ کے عرس کی تقریبات تقریبات پچیس ستمبر تک جا ری رہیں گی۔