Tag: shelter home

  • شیلٹرہوم میں شیرخوار بچوں کی موت کیسے واقع ہوئی؟ رپورٹ میں اہم انکشاف

    شیلٹرہوم میں شیرخوار بچوں کی موت کیسے واقع ہوئی؟ رپورٹ میں اہم انکشاف

    لکھنؤ : بھارت کے ایک شیلٹر ہوم میں 4 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے عملے کو ذمہ دار ٹھہرا کر ڈاکٹر کو برطرف کرنے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ کے ایک سرکاری شیلٹر ہوم میں گزشتہ دنوں 4بچوں کی ہلاکت کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی جس میں عملے اور ڈاکٹر کو ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے داخل کی گئی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی طرف سے کئی کوتاہیاں اور لاپرواہیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیلٹر ہوم کے ڈاکٹر سدرشن سنگھ پچھلے 15 سالوں سے ہر بچے کے لئے ایک ہی مشورہ دے رہے تھے جبکہ ان بچوں کی بیماری کی علامات مختلف تھیں، اگر ڈاکٹر سنگھ نے بچوں کا صحیح علاج کیا ہوتا تو ان کی صحت یابی کا قوی امکان تھا، رپورٹ میں ڈاکٹر سنگھ کو فوری طور پر برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    رپورٹ میں مزید سفارش کی گئی ہے کہ محکمہ صحت شیلٹر ہوم میں تعینات نرسوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرے۔ صرف ان نرسوں کو تعینات کیا جائے جو ہنر مند اور باصلاحیت ہوں۔

    اس کے علاوہ شیلٹر ہوم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھنے کے بعد آڈٹ ٹیم نے دیکھا کہ کئی شیر خوار بچوں کو ایک ہی بوتل سے دودھ پلایا جا رہا تھا، جس سے انفیکشن کے امکانات بڑھ سکتے تھے۔

    پینل نے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی غیر ذمہ دار خواتین اہلکاروں اور ایک تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر کے ذریعے رکھے گئے ملازم کو ہٹانے کی بھی سفارش کی۔

  • اسحاق ڈار کی رہائش گاہ میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی

    اسحاق ڈار کی رہائش گاہ میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی

    لاہور : عدالتی حکم پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی، گھر میں موجود سامان نکال کر گھر کے سامنے واقع پارک میں منتقل کردیا گیا ہے ، پارک میں پناہ گاہ بنائی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم امتناعی کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی اور ہجویری ہاؤس کے باہر سے پناہ گاہ کابورڈ بھی ہٹادیاگیا ہے اور گھر میں موجود سامان نکال کر گھر کے سامنے واقع پارک میں منتقل کردیا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے گھر کےسامنےموجودپارک میں پناہ گاہ بنائی جائےگی، پارک میں کنٹینر پہنچادیاگیا ہے ، جس میں 16بستر لگا دیےگئے ہیں، ایک کنٹینر خواتین کے لئے بھی رکھا جائےگا۔

    انتظامیہ کے مطابق پارک میں پناہ گاہ کی بجلی جلد بحال کر دی جائے گی جبکہ عارضی باتھ رومز بھی پہنچا دیےگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : اسحاق ڈار کاگھرپناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناع جاری

    یاد رہے حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لاہور میں واقع گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا تھا ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے گھر میں 50 لوگوں کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، اس پناہ گاہ میں 35مرد اور 15 خواتین رہائش اختیار کر سکیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے گھر کو حکم امتناع ہونے کی صورت میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، حکومت کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں، اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کو چیلنج کریں گے۔

    بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسّم ڈارکی درخواست پرسماعت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاگھرپناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے دس روزمیں جواب طلب کرلیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کردیا

    فیصل آباد : وزیراعظم عمران خان نےفیصل آباد میں پناہ گاہ کاافتتاح کردیا ،عمران خان نےپناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پناہ گاہ میں موجود افراد کیساتھ کھانا کھایا ۔

    تفصیلات کے مطابق غریب اور بے گھر افراد کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں جاری ہے ، عمران خان نے دورہ فیصل آباد کےدوران پناہ گاہ کاافتتاح کیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداربھی موجود تھے۔

    حکام نے وزیراعظم کو پناہ گاہ کادورہ کرایا اور پناہ گاہ میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں پر بریف کیا ، عمران خان نےپناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پناہ گاہ میں موجود افراد کیساتھ کھانا بھی کھایا جبکہ پناہ گاہ سے متعلق یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

    یاد رہے 3 روز قبل بھی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر بے سہارا افراد کے لیے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب کے 36 اضلاع میں 92 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں بے سہارا افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم

    92 عارضی پناہ گاہوں میں 17 سو افراد کو منتقل کیا جا چکا ہے جنہیں کھانے پینے کی سہولت بھی دی جا رہی ہے، بہاولپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں 8 پناہ گاہیں قائم کی گئی، جن میں 241 افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مختلف شہروں میں پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں، انھوں نے ہدایت کی تھی کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے۔ پنجاب اور پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ اس بات کو یقینی بنائیں۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ جو افراد پناہ گاہوں میں نہیں انتظامیہ ان کو کھانا اور عارضی پناہ گاہیں فراہم کرے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں غریبوں کے لئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں غریبوں کے لئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

    پشاور : وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں غریبوں کے لئے شیلٹرہوم کاافتتاح کردیا ہے، شیلٹرہوم میں 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے ، جہاں عمران خان نے شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا اور پناہ گاہ میں سہولتوں کاجائزہ لیا ، وزیراعظم کو پناہ گاہ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس جائیں گے، جہاں وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کریں گے اور صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے، صوبائی حکومت کی جانب سے سو روزہ پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ وزیراعظم کو دی جائے گی۔

    وزیراعظم خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیں گے اور صوبائی حکومت کو نئے اہداف بھی دیں۔

    یاد رہے 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹر ہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے ، شیلٹر ہوم کی جگہ صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے ، اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پرعارضی خیمےلگا دیئے گئے تھے۔

  • خاتون اول بشریٰ بی بی کا  شیلٹرہوم کا دورہ اور داتا دربار پر حاضری

    خاتون اول بشریٰ بی بی کا شیلٹرہوم کا دورہ اور داتا دربار پر حاضری

    لاہور : خاتون اول بشرٰی بی بی نے شیلٹرہوم کے دورے میں کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ داتا دربار پر بھی حاضری دی ، فرح خان کا کہنا تھا کہ بشری عمران کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ غریبوں کے مسائل حل ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے لاہور میں شیلٹرہوم کا دورہ کیا اور بے گھروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی دوست فرح خان بھی تھیں۔

    اس موقع پر بشری بی بی نے حکام کو شیلٹر ہوم کا کام جلد از جلد مکمل کرنے ہدایت کی۔

    بشری بی بی کی دوست فرح خان کا کہنا تھا کہ بشری عمران کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ غریبوں کے مسائل حل ہوں۔ حکومت نے غریب اور نادار افراد کے لیے شہر بھر مختلف مقامات پر شیلٹر ہومز بنائے ہیں، جن افراد کے پاس سونے کے لیے چھت نہیں اور کھانے کے لیے خوراک نہیں، ان کی خدمت ہی خاتون اوّل کی ترجیح ہے۔

    شیلٹر ہوم دورے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشرٰی بی بی نے داتا دربار پر حاضری دی اور ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے دعا بھی مانگی۔

    یاد رہے 10 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان مختصر دورے پر لاہور پہنچے تھے، جہاں انھوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پرخیمےلگا دیئے گئے تھے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، فٹ پاتھ پرسونے والوں کو ٹینٹ اورکھانا فراہم کیا جائے۔

  • ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا، وزیراعظم

    ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سڑکوں پررہنےوالوں کی کسی کوفکرہی نہیں، ہمارےہاں وسائل کی نہیں احساس کی کمی ہے،شیلٹرہومزپہلاقدم ہےاوربھی اقدامات کیےجائیں گے، ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں شیلٹرہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، جس کے بعد انھوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ وزیراعظم کومنصوبے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکومبارکباددیتاہوں، عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا تو پارٹی سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا، ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدارایسےعلاقے سے آئے ہیں، جہاں بجلی نہیں ہے، ان کےاپنےگھرمیں بجلی نہیں،ان کے علاقےمیں پانی نہیں، سردارعثمان بزدارکووزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ میراتھا، ایک تاثر تھا وزیراعلیٰ محلات میں رہنے والا ہوگا،کروڑوں کمائے ہوں گے۔

    [bs-quote quote=”شیلٹرہومزپہلاقدم ہےاوربھی اقدامات کیےجائیں گے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”عمران خان ” author_job=”وزیراعظم ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/11/ImranKhan60x60.jpg”][/bs-quote]

    وزیراعظم نے کہا جو لوگ سڑکوں پر سوئے ہوتے ہیں، ان کو کس چیزکی ضرورت ہوگی، ہمارے اندر  احساس ختم ہوگیا ہے،سڑکوں پر  رہنے والوں کی کسی کو فکر ہی نہیں، ہمارے ہاں وسائل کی نہیں احساس کی کمی ہے، احساس اور  رحم کے بغیرکوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آتےساتھ ہی مشکلات کاسامناکرنا پڑا،ہمیں موقع ہی نہیں مل رہاتھا، قرضوں کا پہاڑ تھا،ملک کو دیوالیہ ہونےسےبچانےکے لیےاقدامات کررہےتھے، اب موقع ملاہے،شیلٹرہومزپہلاقدم ہےاوربھی اقدامات کیےجائیں گے۔

    عمران خان نے کہا ان لوگوں کی کوئی فکر نہیں تھی، ووٹ بینک کونہیں دیکھ رہے، لاہور میں 5شیلٹرہومز بنائیں گے، جگہوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے، غریب لوگ یہاں کمانے کےلیے آتے ہیں ان کے پاس جگہ نہیں ہوتی، مسائل میں الجھے ہوئے تھے چین اورسعودی عرب نے بھرپور مدد کی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شیلٹرہومزسےمتعلق ایک بورڈبنائیں گے،خیراتی کام کرنے والوں کا سہارا لیا جائےگا، شیلٹرہومز کی صفائی، کھانے کے لیے لوگ آگے آئیں گے اور یہ کامیاب منصوبہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا حکومت ایک ایساپیکج لارہی ہے، جوپہلےکبھی نہیں آیا،مقصدغربت کا خاتمہ کیسےکرناہے، ایک چھتری کےنیچےکام ہوگا،غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے، چین ماڈل سےاستفادہ کریں گے،چین نے 70کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالا، 30 سال میں چین نے وہ کام کیا جو دنیا میں کہیں نہیں ہوا۔

    [bs-quote quote=”حکومت ایک ایساپیکج لارہی ہے، جوپہلےکبھی نہیں آیامقصدغربت کاخاتمہ کیسےکرناہے” style=”style-6″ align=”right” author_name=”عمران خان ” author_job=”وزیراعظم ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/11/ImranKhan60x60.jpg”][/bs-quote]

    عمران خان کا کہنا تھا کہ شیلٹرہومز کے سنگ بنیاد سے بہت خوشی ہوئی، یورپ میں بےگھرلوگوں کیلئےخصوصی گھربنائےگئےہیں، مسلمانوں کے منصوبوں پر  یورپی دنیا نے عمل کیا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا خوشی ہے جس طرح کرکٹ میں کھلاڑی چنتا تھا حکومت میں بھی ایسا ہی ہوگا، لگتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب بھی وسیم اکرم اور انضمام جیسے ابھریں گے۔

    سپریم کورٹ کے فیصلوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کےساتھ کھڑی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہوگا،کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،  اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل نہیں ہوگا تو پھرریاست نہیں چل سکتی۔

    عمران خان نے کہا کہ کستان ادائیگیوں کےبحران سےنکل چکاہے، شیلٹرہومزسےمتعلق کےپی اوربلوچستان حکومت سےکہاہے، سندھ میں ہماری حکومت نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کوبھی کہہ دوں گا۔

    وزیراعظم نے صحافی کے سوال پر جواب میں دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کرپشن سے متعلق کل حیرت انگیز چیزیں سامنے لاؤں گا۔