Tag: Sher Dil

  • فلم شیر دل کا پہلا گانا ’ کڑی دا جھمکا ‘ ریلیز

    فلم شیر دل کا پہلا گانا ’ کڑی دا جھمکا ‘ ریلیز

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر ز تلے بنائی جانے والی فلم ’شیر دل‘ کا پہلا گانا ’کڑی دا جھمکا’ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، نئی آنے والی فلم شیر دل کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔

    فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، ارمینا رانا خان اور سبیکا امام شامل ہیں۔ جبکہ ‘شیر دل‘ کی کہانی اور اس کی پروڈکشن کے فرائض نعمان خان نے انجام دئیے اور اس کی ہدایت کاری اظفر علی کررہے ہیں۔

    شیر دل کا نیا گانا کڑی دا جھمکا کی ویڈیو ریلیز کردی گئی، دو منٹ کی اس ویڈیو میں ارمینا رانا خان اپنی ساتھی فنکاراؤں کے ساتھ مل کر زبردست ڈانس کررہی ہٰں۔

    قبل ازیں ریلیز ہونے والے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈین لڑاکا طیارے جب پاکستان میں داخل ہوئے تو پاک فضائیہ کے جوانوں نے انہیں تباہ کردیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں 1965 کی جنگ پر بنائی جارہی ہے۔

    فلم شیر دل 22 مارچ کو ملک بھر کے سنیماؤں گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

  • اے آر وائی کی فلم ’’شیردل‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

    اے آر وائی کی فلم ’’شیردل‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

    کراچی : شائقین فلم کے لئے ایک اور خوشخبری آگئی، اے آر وائی کی فلم ’’شیردل‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، پاک فضائیہ کی وطن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی فلم شیر دل بائیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وطن کے دفاع کرتے پاک فضایہ کی جوانوں، ان کی خدمات، جذبے اور قربانیوں پر مشتمل اے آر وائی کی فلم شیردل ریلیز ہونے کو تیار ہے۔

    کراچی کے نجی ہوٹل میں شیر دل کے ٹریلر ریلیز ہونے کی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر فلم شیردل کے پروڈیوسر اور رائٹر نعمان خان کا کہنا تھا کہ اس فلم کو بنانے میں بہت محنت کی ہے، یقیناً شیر دل شائقین کو بہت پسند آئے گی۔

    فلم شیر دل کے ڈائِریکٹر اظفر جعفری اور کو پروڈیوسرنوشیں خان ہیں جبکہ مرکزی کردار میکال ذوالفقار نے ادا کیا ہے،  دیگر فنکاروں میں ارمینہ رانا خان، حسن نیازی اور سبیکا امام اور دیگر شامل ہیں۔

    تقریباً تین سال کے عرصے میں بننے والی اے آر وائی کی فلم شیر دل کے ٹریلر نے حاضرین کو بہت متاثر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بائیس مارچ کے دن کا بے چینی سے انتظار ہے جب شائقین شیردل کو سینما گھروں میں جا کر دیکھ سکیں گے۔