Tag: sheri mazari

  • دھاندلی کے لاکھوں ثبوت عدالتی کمیشن کو دیں گے، شیریں مزاری

    دھاندلی کے لاکھوں ثبوت عدالتی کمیشن کو دیں گے، شیریں مزاری

    لاہور:دھاندلی کے لاکھوں ثبوت عدالتی کمیشن کو دیں گے،شیریں مزاریتحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف ثبوت صرف تھیلوں سے نہیں نکلیں گے، انکی جماعت لاکھوں شواہد عدالتی کمیشن میں جمع کرائے گی۔

    لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت یمن سعودی عرب تنازعے کی آڑ میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد سے پیچھے ہٹ رہی ہے، اس رویے سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

     شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا قیام تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔ اب تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتیں عدالتی کمیشن میں ثبوت جمع کرائیں گی۔

     شیریں مزاری نے کہا کہ پرویز رشید کو انصاف فوبیا ہو چکا ہے ،کنٹونمٹ بورڈز میں تحریک انصاف کی شکست پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جو جلد رپورٹ پیش کرے گی ۔

  • جاوید ہاشمی مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں، شیری مزاری

    جاوید ہاشمی مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں، شیری مزاری

    اسلام آباد : سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی کے بیانات نے تحریک انصاف میں بے چینی پیدا کر دی ہے،تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جاوید ہاشمی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنی ہی جماعت کا دھاندلی زدہ سابقہ صدر قرار دے دیا۔

    جاوید ہاشمی کے پی ٹی آئی مخالف بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شیری مزاری نے کہا کہ جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں،وہ پارٹی کے ہر فیصلے میں شریک رہے۔

    جاوید ہاشمی اصولوں کی سیاست کی بجائے غلط بیانی کر رہے ہیں۔شیری مزاری نے مزید کہا کہ وہ پارٹی میں عہدوں کے لئے آئی نہ کبھی چیئر مین سے عہدے کی فرمائش کی۔

    پی ٹی آئی کے رہنما ء عمر چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سے پہلے ہی اختلاف تھا کہ جاوید ہاشمی جیسے دو نمبر شخص کو پارٹی کا صدر کیوں بنایا۔اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے باغی نہیں داغی پیدا ہوتے ہیں۔

    عمر چیمہ نے الزام عائد کیا کہ جاوید ہاشمی ان کی پارٹی کے دھاندلی زدہ صدر تھے جس کا ثبوت جسٹس (ر) وجیہ الدین کی رپورٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاوید ہاشمی نے پیسے لے کر پارٹی ٹکٹ بھی فروخت کئے۔

  • جماعت اسلامی اپنا امیدوار دستبردار کروا لے گی، شیریں مزاری

    جماعت اسلامی اپنا امیدوار دستبردار کروا لے گی، شیریں مزاری

    اسلام آباد :  تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ کراچی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی سے رابطے میں ہیں، امید ہے کہ جماعت اسلامی جلد اپنا امیدوار دستبردار کروا لے گی۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف نے خوف کے بت کو پاش پاش کردیا ہے،جوڈیشل کمیشن کے سامنے اپنا ثبوت رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس مرکزی دفتر میں ہوا،ورکرز ویلفیئر بورڈ کے مظاہرین کے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کی وجہ سے چیئرمین نے کور کمیٹی کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی سیکیریٹری اطلاعات شیری مزاری نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے تحریک  انصاف نے جدوجہد کی اور اب اکیس جماعتیں دھاندلی کے شواہد لے کر جوڈیشل  کمیشن کے سامنے پیش ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے جوڈیشل کمیشن سے تحریک انصاف کو انصاف ملے گا،کراچی کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ این اے 246 میں الیکشن مہم سے کراچی میں خوف کے بت ٹوٹ گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے رابطےمیں ہیں،امید کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی کراچی میں جلد اپنا امیدوار دستبردار کروا لے گی۔

    ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک  انصاف جوڈیشل کمیشن کے سامنے اپنےشواہد پیش کرے گی،اس موقع پر ورکرز بورڈ کے مظاہرین نے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کیا مگر ڈاکٹر شیریں مزاری صرف یہی دلاسہ دے سکیں کہ میں آپ کی بات اعلیٰ قیادت کو پہنچا دوں گی۔

  • شیریں مزاری اپنے قد سے اونچی بات نہ کریں،قاسم علی رضا

    شیریں مزاری اپنے قد سے اونچی بات نہ کریں،قاسم علی رضا

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کے شرانگیز بیان کی شدید مذمت کی ہے ۔

    ایک بیان میں قاسم علی رضانے کہاکہ شیریں مزاری ،الطاف حسین پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاکر چاند پرتھوکنے کی کوشش کررہی ہیں اورانہیں اپنے قد سے اونچی بات کرنے سے گریز کرناچاہیے۔

    انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین لاکھوں کروڑوں عوام کے متفقہ قائد ہیں جبکہ عمران خان کی آوارگی اوربدچلنی کے قصے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں اور عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ عمران خان، بغیرنکاح پیدا ہونے والی اپنی بچی تک کواپنانے سے گریز کررہے ہیں۔

    شیریں مزاری ایک بدکردار شخص کو اپنا لیڈر تسلیم کرنے میں فخرمحسوس کرتی ہیں تو ضرور کریں، لیکن قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف زہریلی زبان استعمال کرکے حق پرست کارکنان وعوام کے جذبات مجروح کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

    قاسم علی رضا نے کہاکہ تحریک انصاف ، اسٹیٹس کوکی محافظ جماعت ہے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں عوام کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کررہی ہے۔

  • جوڈیشل کمیشن پینتالیس روز میں رپورٹ پیش کریگا، اسد عمر

    جوڈیشل کمیشن پینتالیس روز میں رپورٹ پیش کریگا، اسد عمر

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہناہے کہ جوڈیشل کمیشن پینتالیس روز میں اپنی رپورٹ پیش کریگا۔ جبکہ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ آٓج پارٹی کے اجلاس میں اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلےمیں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اور تحریک انصاف میں اتفاق رائے سے قائم کیا جانے والا عدالتی کمیشن 45 دن میں اپنی رپورٹ پیش کردے گا۔

    تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے بتایا ہے کہ اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ اتوار کو پارٹی کے اجلاس میں کریں گے،جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

    امید ہے اگلے ہفتے جو کمیشن بن جائے گا اوراسے 45 دن کا ٹائم فریم ملے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ دھاندلی کے تمام ثبوت جوڈیشل کمیشن کو پیش کریں گے۔

    آئندہ انتخابات شفاف بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔ دھاندلی کرنے والوں اور کرانے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔

  • تحریک انصاف نے گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

    تحریک انصاف نے گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے صولت مرزا کے انکشافات کے بعد گورنر سندھ عشرت العباد کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

    ترجمان پی ٹی آئی شیری مزاری نےاپنے بیان میں کہاہے کہ صولت مرزا کے بیانات کے بعد گورنر سندھ عشرت العباد کا عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں۔صورت حال کے پیش نظر انہیں عہدے سے فوری ہٹایا جائے۔

    گورنر کے عہدے کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے،اس ضمن میں نہ صرف انہیں گورنر کے عہدے سے ہٹایا جائے بلکہ صولت مرزا کے بینات کی روشنی میں شامل تفتیش بھی کیا جائے۔

  • پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کی سفارش

    پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کی سفارش

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں بے قاعدگیاں ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کے تحقیقاتی کمیشن نے پارٹی کی کور کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فوری طورپر تحلیل کرنے کی سفارش کر دی۔جبکہ شیریں مزاری نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ مرکزی کمیٹیاں تحلیل کرنے کا حتمی اختیار عمران خان کے پاس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے سوا دیگر عہدیداران کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ٹربیونل نے چیئر مین پی ٹی آئی کے علاوہ تمام عہدیداران کو فارغ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کور کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے ۔

    جسٹس (ر)وجیہ الدین کی سربراہی میں قائم دو رکنی تحقیقاتی کمیشن نے ٹربیونل کے معاملات میں مداخلت پرسیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو بھی نوٹس جاری کیاہے۔

    دوسری جانب پارٹی ترجمان شیریں مزاری نے اے آر وائی کو بتایا کہ مرکزی کمیٹیاں تحلیل کرنے کا حتمی اختیار عمران خان کے پاس ہے،تاہم ابھی کوئی کمیٹی تحلیل نہیں کی گئی ،نہ ہی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو نوٹس جاری ہوا۔کمیٹیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ بائیس مارچ کو بلائے گئے کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئر مین عمران خان کریں گے۔

  • برطانوی حکومت اپنے شہری کے گھر میں اسلحے کا نوٹس لے،شیریں مزاری

    برطانوی حکومت اپنے شہری کے گھر میں اسلحے کا نوٹس لے،شیریں مزاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت پاکستان میں اپنے شہری کے گھر میں اسلحہ رکھنے کا نوٹس لے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کی ،شیریں مزاری نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ برطانوی حکومت اپنے قانون کے تحت سزا بھی تجویز کرے۔

    انھوں نے کہا کہ اسلحے کا اتنا بڑا ذخیرہ رکھنا برطانیہ میں بھی جرم ہے، شیریں مزاری نے کہا کہ وقاص کے قتل سے متعلق رینجرز کے بیان نےمزید سوالات کو جنم دیا ہے،

    انہوں نے کہا کہ رینجرز ترجمان نےبتایا ہے کہ وقاص کوٹی ٹی پستول سے قتل کیا گیا جبکہ رینجرز ٹی ٹی پستول استعمال نہیں کرتی۔ واضح رہے کہ آج صبح رینجرز اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر مطلوب ملزمان کو گرفتار اوربڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

  • جان کیری کا دورہ پاکستان، شاہراہوں کی بندش پر پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

    جان کیری کا دورہ پاکستان، شاہراہوں کی بندش پر پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی دارالحکومت میں اہم شاہراہوں کی بندش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

     ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی دارالحکومت کے نظام کو حکومت کی جانب سے درہم برہم کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اور پروٹوکول کے نام پر شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں اور بیرونی حکمرانوں کے دوروں کے دوران اہم شاہراہوں پر عوامی داخلے کی بندش جیسی قبیح روایت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

    ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ اور ان کے وفد کے اراکین کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کیلئے زمینی کی بجائے فضائی رستہ اختیار کر کے شہریوں کی مشکلات میں کمی ممکن بنائی جا سکتی تھی تاہم حکومت نے اپنے امریکی مہمانوں کی خوشنودی کی خاطر عوام کے روز مرہ کے معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کر کے اور ان کے نقل و حرکت میں حائل ہو کر انتہائی نامعقولیت کا ثبوت دیا ہے۔