Tag: sherjeel memon

  • ‘عمران خان پاکستان کا بال ٹھاکرے ہے’

    ‘عمران خان پاکستان کا بال ٹھاکرے ہے’

    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کا بال ٹھاکرے ہے ، اس کا مقصد صرف پاکستان کونقصان پہنچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان جو کچھ کررہاہے پاکستان کیخلاف کررہاہے اور معیشت کیساتھ کھلواڑ کررہاہے،اس حکومت نے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا،عمران خان اور اس کے لوگوں نے آئی ایم ایف کو پیغامات دئیے،ان لوگوں نے پاکستان کی مدد نہ کرنے کے پیغامات دئیے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر عالمی برادری کو مدد نہ کرنے کا کہا، ملک کو ڈیفالٹ کرنے کیلیے عمران خان نے ہر ممکن کوشش کی۔

    انھوں نے کہا کہ پہلے عمران خان نے جوڈیشری کو دھمکایا اور جوڈیشری کو پیغام دیا کہ ریلیف نہ دیاتو چھوڑوں گا نہیں۔

    شرجیل میمن نے بتایا کہ عمران خان کے پاس ڈنڈا بردار فورس ہے ،یہ پاکستان کیلیے بال ٹھاکرے بن چکا ہے۔

    صوبائی وزیر نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی سیاسی جماعت سے نہیں لڑرہا اس کا مقصد صرف پاکستان کونقصان پہنچانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان کوہڈی مل رہی تھی سب اچھے تھے ،اب ہڈی ملنابند ہوئی توسب خراب ہوگئے، کوئی بھی انسان صادق وامین نہیں ہوسکتا،ہم سب گنہگار ہیں۔

    وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ وہ شخص جو چور اور ڈاکو ہو اس کو سرٹیفکیٹ دینا زیادتی تھی ، ثاقب نثارکے تمام فیصلوں پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیئے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میں ثابت کروں گا کہ ثاقب نثارنے غلط فیصلے دیئے، یہ چیزیں اس ملک میں ہوئیں جودنیاکے کسی ملک میں نہیں ہوسکتی،کسی کی بھی بے عزتی کرو ڈیم فنڈ میں چندہ دو چھوڑدو۔

  • جیل بھرو تحریک: شرجیل میمن  نے پی ٹی آئی  والوں کو بڑی آفر کردی

    جیل بھرو تحریک: شرجیل میمن نے پی ٹی آئی والوں کو بڑی آفر کردی

    کراچی : صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کو جیل بھروتحریک میں فری پک اینڈ ڈراپ سروس کی آفر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جیل بھرو تحریک کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے، افسوس تحریک کا اعلان کرنے والوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ میں بھرپور طریقے سے اس تحریک کو کامیاب کرے، ہم ان کی بھرپور مدد کے لئے تیار ہیں، فری پک اینڈ ڈراپ سروس بھی مہیا کر سکتےہیں، پی ٹی آئی صرف نام لکھوائے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر سعیدغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی والےایک طرف جیل سےگھبراتےہیں دوسری طرف عمران نیازی سے، عمران نیازی کا جیل بھرواعلان ایک اور ڈرامہ ثابت ہوا، سیاسی تربیت کیلئےعمران خان کوایک دوسال کیلئےجیل جاناہوگا۔

  • شرجیل میمن کے گرد مزید گھیرا تنگ  ،ایک اور ریفرنس دائر

    شرجیل میمن کے گرد مزید گھیرا تنگ ،ایک اور ریفرنس دائر

    کراچی : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے شرجیل میمن کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکردیا، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن، ان کی بیگمات اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب کرپشن کیس میں پھسنے شرجیل میمن کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔

    نیب نے شرجیل میمن سمیت بارہ ملزمان کےخلاف اثاثہ جات سےمتعلق نیاریفرنس دائرکردیا، اس کیس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل اورزینت انعام کوبھی بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

    ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن، ان کی بیگمات اور دیگر کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، ملزمان نے آمدن سےزائداثاثےبنائے، مکمل ریکارڈ موجود ہے۔

    احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کےلیےمنظور کرتے ہوئے شرجیل میمن اور 2 اہلیہ سمیت ملزمان کو پیشی کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

    ریفرنس میں نامزدملزمان میں ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل، سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو ،کامران گل شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب کی شرجیل میمن کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی، شرجیل میمن پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

    اس سے قبل رواں سال جولائی میں چیئرمین نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی منظوری دی تھی، نیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیر نے بدعنوانی کے ذریعے کئی بے نامی جائیدادیں بنائیں، بے نامی جائیدادیں خاندان، ملازمین کے نام پربنائیں گئیں۔

  • باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، نئی چیزہوگی تو پتہ چلے گا نیا پاکستان ہے، شرجیل میمن

    باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، نئی چیزہوگی تو پتہ چلے گا نیا پاکستان ہے، شرجیل میمن

    کراچی : رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنماؤں پر مقدمات نواز شریف کی مہربانی ہیں، باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، نئی چیزہوگی تو پتہ چلے گا نیا پاکستان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔

    احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پارٹی کے رہنماوٴں پر جو بھی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ نواز شریف کی مہربانی ہے، آصف زرداری کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوسکتے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، شروع کے 15 دن میں عمران خان نے جو باتیں کی ہیں، ان کے قول و فعل میں فرق نظر آرہا ہے۔

    رہنما پی پی نے کہا اللہ کرے عمران خان نے جو قوم سے وعدے کئے ہیں اسے پورا کرے ، نئی چیزہوگی تو پتہ چلے گا نیا پاکستان ہے، پیپلزپارٹی نے پہلے بھی قوم کی خدمت کی تھی آئندہ بھی کرے گی۔

    ٖصدارتی انتخاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے عتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا، ہر سیاسی جماعت کو اپنا امیدوار نامزد کرنے کا حق ہے۔

  • سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے ،شرجیل میمن

    سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے ،شرجیل میمن

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، سندھ بچانے کے لیے لوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو  تیار  ہیں، شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں ،صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کا 5 سال کا دور حکومت کیسا رہا؟

    جس پر  شرجیل میمن نے کہا کہ جب وہ عوام کے پاس جائیں گے تو عوام فیصلہ کریں گے، شفاف انتخابات ہوں گے تو  پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ اب سیاست باتوں سے نکل کر ہاتھوں تک پہنچ گئی ہے کیا کہیں گے، پی پی رہنما کا جواب میں کہنا تھا کہ جب دلیلیں ختم ہو جاتی ہیں تو ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے۔

    دانیال عزیز کو  تھپڑ  مارنے کے واقعے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جو نعیم الحق نے کیا انتہائی افسوس ناک ہے، زیادہ افسوس کی بات عمران خان نے نعیم الحق کو شاباشی دی۔

    صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ سندھ میں نئے صوبے کی باتیں چل رہی ہیں؟ تو شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کوکسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، سندھ بچانے کےلیےلوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں، جب تک سندھ کےغیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ تقسیم نہیں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دے گی، شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دے گی، شرجیل میمن

    کراچی: سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دےگی اور ایک دفعہ پھر پی پی کی سینیٹ الیکشن میں جیت ہوگی، لاکھ تحفظات ہیں پھر بھی عدلیہ کےخلاف بات نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی پرشرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ضمانت ،پنجاب میں مچلکےیہ نیب کا دوہراقانون ہے ، مجھے صرف عدلیہ سے انصاف کی امید ہے، لاکھ تحفظات ہیں پھر بھی عدلیہ کےخلاف بات نہیں کروں گا۔

    سینیٹ انتخابات کے حوالے سے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دےگی اور ایک دفعہ پھر سینیٹ الیکشن میں جیت ہوگی، جیل سے ووٹ کاسٹ کرنےکےلیےآناجیالا ہونے کا حق ادا کرناہے، پی پی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کلین سوئپ کرے گی۔

    ایم کیو ایم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے معاملات ان کے ذاتی مسئلے ہیں۔


    مزید پڑھیں : جب میاں صاحب کے گھرکو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں، شرجیل میمن


    یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ملک میں نیب کاقانون یکساں ہونا چاہیے ، پیپلزپارٹی کسی کی حمایت کرتی ہے نہ کسی کےخلاف ہے، ملک میں ایک نظام ہے، تو قانون بھی ایک ہی ہونا چاہیے۔

    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں صاحب پی سی اوججزکوبرابھلاکہہ رہےہیں، نوازشریف ان کی بحالی کیلئے تحریک بھی چلاتے رہے ہیں، جب میاں صاحب کے گھر کو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • جب میاں صاحب کے گھرکو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں، شرجیل میمن

    جب میاں صاحب کے گھرکو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں، شرجیل میمن

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کے قانون پر تھوڑا غور ہونا چاہئے، جب میاں صاحب کے گھر کو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں5ارب76کروڑروپے کرپشن کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث 15فروری تک ملتوی کردی گئی ، سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے قانون پر تھوڑاغور ہونا چاہئے ، ماضی میں جنہوں نےتوہین عدالت کی ان کے کیسز بھی دیکھے جائیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں نیب کاقانون یکساں ہوناچاہیے ، پیپلزپارٹی کسی کی حمایت کرتی ہےنہ کسی کےخلاف ہے، ملک میں ایک نظام ہےتوقانون بھی ایک ہی ہوناچاہیے۔

    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ میاں صاحب پی سی اوججزکوبرابھلاکہہ رہےہیں، نوازشریف ان کی بحالی کیلئے تحریک بھی چلاتے رہے ہیں، جب میاں صاحب کے گھر کو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔


    مزید پڑھیں :  نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں،شرجیل میمن


    یاد رہے اس سے قبل بھی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں، ان کا احتساب شہزادوں جیسا ہی ہو رہا ہے، شہزادوں کی طرح بیرون ملک سفرکرتے ہیں، کوئی نہیں پوچھتا اور شہزادوں کی طرح پیش بھی ہورہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کیخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے، ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے، وہ سیاسی شہید بنناچاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں،شرجیل میمن

    نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں،شرجیل میمن

    کراچی : پپپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں، شہزادوں کیساتھ شہزادوں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس میں پپپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو بکتربند میں احتساب عدالت پہنچایا گیا، نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ میڈیکل بورڈتشکیل کے بعدعلاج کیسا چل رہا ہے، جس پرشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بس گزارہ ہے، سرکاری اسپتال میں بہتر سہولت نہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں، ان کا احتساب شہزادوں جیسا ہی ہو رہا ہے، شہزادوں کی طرح بیرون ملک سفرکرتے ہیں، کوئی نہیں پوچھتا اور شہزادوں کی طرح پیش بھی ہورہے ہیں

    صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان پرتحریک عدم اعتمادپر کیا کہیں گے، جس پر شرجیل میمن نے جواب میں کہا کہ جیل میں کوئی خفیہ اطلاع نہیں آتی۔


    مزید پڑھیں :  ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں، شرجیل میمن


    یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کیخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے، ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے، وہ سیاسی شہید بنناچاہتے ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میاں صاحب فیصلے حق میں آنے پرمٹھائیاں بانٹتے ہیں، فیصلہ خلاف آنےپرمیاں صاحب تحریک کی دھمکی دے رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شرجیل میمن کا گھوسٹ ملازمین کو2دن میں عوام کےسامنے لانے کااعلان

    شرجیل میمن کا گھوسٹ ملازمین کو2دن میں عوام کےسامنے لانے کااعلان

    کراچی : وزیرِبلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے گھوسٹ ملازمین کو دو دن میں عوام کے سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے، انکا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث ناظمین اور افسران کے کیس اینٹی کرپشن کے حوالے کیے جائینگے۔

    گھوسٹ ملازمین کیخلاف شرجیل انعام میمن نے حکمت عملی تیار کرلی ہے، وزیرِبلدیات نے گھوسٹ ملازمین کو عوام کے سامنے لانے کا دو ٹوک اعلان کر دیا، ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    جس کے مطابق بلدیات کے تمام ملازمین کو یکم جولائی سے سندھ بینک سے تنخواہیں ادا کی جائیں گی اور سندھ بینک میں اکاؤنٹ نہ کھلوانے والے ملازمین کو شو کاز نوٹس دے کرملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔

    اجلاس میں کرپشن میں ملوث ناظمین اور افسران کے کیس اینٹی کرپشن کے حوالے کیے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ تمام رفاہی پلاٹس اور چائنہ کٹنگ کرنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

  • کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

    کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ سمندر میں طغیانی سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے تیزہواؤں اورگردوغبار سے حد نگاہ کم ہوسکتی ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ پانچ گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

    دوسری جانب میری ٹائم سیکیورٹی نے بھی سمندرمیں طغیانی سے متعلق الر ٹ جاری کردیا ہے ،میری ٹائم سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ماہی گیراڑتالیس گھنٹوں تک گہرے سمندر میں جانے سے گریزکریں۔

    کراچی میں گرد آلود ہواؤں اوربارش کے امکان کے باعث رین ایمرجنسی نافذکردی گئی، صوبائی وزیرِ بلدیات شرجیل میمن نے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ۔

    صوبائی وزیرِ شرجیل انعام میمن نے صوبے بھر میں محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش اورتیزہواؤں کی پیشگوئی کے بعد صوبے بھر میں فوری طور پر رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    صوبائی وزیر نے صوبے بھر کی تمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی جائیں اور خصوصاً سندھ کی ساحلی پٹی اور کراچی کی انتظامیہ تمام تر حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لائے۔

    شرجیل میمن نے ہدایت دیں کہ تمام برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام مکمل کیا جائے اور ایم ڈٰی واٹر بورڈ اور تمام اضلاع کے چیف انجنئیرز فوری طور پر نالوں کی صفائی اور سیوریج نظام کو مکمل طور پر درست کرلیں۔