Tag: sherjeel memon

  • عدلیہ سےوابستہ توقعات پوری نہیں ہوئیں، شرجیل میمن

    عدلیہ سےوابستہ توقعات پوری نہیں ہوئیں، شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابی کے بعد عدلیہ سےوابستہ توقعات پوری نہیں ہوئیں۔

    کورنگی کاٹی میں سی پی ایل سی کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے کیلئے فری ہینڈ دے رکھا ہے، فری ہینڈ نہ دیا جاتا تو آپریشن میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔

    شرجیل میمن کاکہناتھا آپریشن میں کامیابی کے بعد عدلیہ سے وابستہ توقعات پوری نہیں ہوئیں، ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے پانچ اے ٹی سی کورٹ بھی بنائیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، شرجیل میمن کاکہناتھاکہا قیام امن کے لیے سو سے زائد اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کراچکے ہیں،اب عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ جلد از جلد ملتوی مقدمات کا فیصلہ سنائیں۔

  • پیپلز پارٹی اورعوام کوسندھ کی تقسیم قبول نہیں، شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی اورعوام کوسندھ کی تقسیم قبول نہیں، شرجیل میمن

    کراچی:سندھ کے وزیرِ اطلاعات و بلدیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے رہنماء ہیں۔

     شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بھٹو خاندان نے پاکستان، جمہوریت اور عوام کے لئے جانوں کے نذرانے دئیے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے لیڈر پاکستانی شہری ہیں اور پاکستان میں بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں۔

    بدھ کی شب جاری ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا یہ فرض ہے کہ وہ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی عزت کریں، انہوں نے کہا کہ ہم غلط بات کا جواب غلط زبان سے نہیں دینا چاہتے۔

    شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور سندھ کے غیرت مند عوام سندھ کی تقسیم کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں رہنے والے اور تمام زبانیں بولنے والے آپس میں بھائی چارگی اور محبت کے ساتھ رہ رہے ہیں تاہم کچھ لوگوں کو سندھ کے عوام کی محبت پسند نہیں ہے اور وہ سندھ کو تقسیم کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت نے اس ملک کی جمہوریت اور عوام کی فلاح و بہبود اور بھلائی کے لئے جو قربانیاں دیں ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت یا ان کے قائدین نے اتنی قربانیاں نہیں دی ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے” مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسو ”کے نعرے پر اپنی جانوں کے نذرانے آج بھی دینے کو تیار ہیں۔

  • شرجیل میمن کی گھوسٹ ملازمین کوملازمتوں پرآنے کی ہدایت

    شرجیل میمن کی گھوسٹ ملازمین کوملازمتوں پرآنے کی ہدایت

    کراچی: صوبائی وزیربلدیات شرجیل میمن نے واٹربورڈ کے گھوسٹ ملازمین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ملازمتوں پر آئیں نہ آنے کی صورت میں فائنل شوکازنوٹس دیکر ملازمتوں سے فارغ کردیا جائے گا۔

    کراچی میں اپنے دفترمیں شہر میں پانی کی فراہمی کیلئے بنائی گئی سیاسی جماعتوں، بزنس کمیونٹی، صحافیوں پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ واٹر بورڈ میں چار ہزاراضافی ملازمین ہیں، جو پانی کی تقسیم اور بلوں کی وصولی کا کام نہیں کررہے۔

    ان کاکہنا تھا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ کوئی بے روزگار ہو،لیکن اگر کوئی کام نہیں کرے گا تو کیا کیا جائے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ واٹر بورڈ کی کمیٹی کے پاس پانی کی تقسیم، غیر قانونی ہائیڈرنٹس،اور قانونی ہائیڈرنٹس کو جانچنے کا بھی اختیار حاصل ہے، کمیٹی کو واٹر بورڈ کے عملے کے خلاف ایکشن لینے کا اختیار بھی دیا جائے گا۔

  • موجودہ ملکی حالات کسی صورت بھی ملک کیلئے آئیڈیل نہیں، شرجیل میمن

    موجودہ ملکی حالات کسی صورت بھی ملک کیلئے آئیڈیل نہیں، شرجیل میمن

    کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کسی صورت بھی ملک کے لئے آئیڈیل نہیں ہیں، سیاسی جماعتوں کو انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے تمام مسائل کا حل مصالحت اور بات چیت سے حل کرنا چاہیے کیونکہ ہم اس ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ چاہتے ہیں۔

    کراچی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ صورتحال میں کردار کو اس ملک کے عوام نے سراہا ہے کیونکہ شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے میاں محمد نواز شریف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر راغب کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تاجر برادری کسی بھی ملک کی ترقی اور اس کا پہیہ چلانے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے، کراچی کی تاجر برادری کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سندھ حکومت کو اوون کریں اور تمام وزارتوں میں اپنی کمیٹیوں کو شامل کریں، بجلی، گیس اور پانی کا بحران صوبے میں موجود ہے اور جب بھی نواز شریف کی حکومت آتی ہے وہ ہمارے حصے پر ڈاکہ ڈالتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گذشتہ 18 سے 20 دن سے اسلام آباد میں جو تماشہ لگایا گیا ہے اور ملک کی بہتری اور نظام کو بہتر بنانے کے جو دعوے کئے جارہے ہیں اس کو کوئی بھی عقلمند انسان نہیں سراہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے یہی موقف ہے کہ مسائل کو افہام و تفہیم سے بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے اور کوئی بھی اس کو انا کا مسئلہ نہ بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو آئین اور سسٹم کے ذریعے ہی چلایا جاسکتا ہے، ماروائے آئین کوئی بھی اقدام ملک کے مفاد میں نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اس ملک کو میرے عظیم قائد ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی بار ایسا آئین دیا جو آج بھی اس ملک میں رائج ہے، انہوں نے کہا کہ اس ملک کو سیاستدانوں نے ہی بنایا تھا اور اس کو سیاستدان ہی چلائیں گے۔

    اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی گردن سے سریا نکال کر جمہوری انداز میں اس ملک کو چلانا ہوگا، انا اور ضد سے معاملات سلجھنے کی بجائے مزید الجھ سکتے ہیں۔ اسی طرح اب دھرنے دینے والوں کو بھی مزید ڈرامہ کرنے اور انا کی بجائے بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا آئینی حل نکالنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونیٹی اس ملک کا پہیہ چلا رہی ہے اور کراچی سے ملک کو جانے والے 70 فیصد رونیو میں کراچی کی تاجر برادری کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی بزنس کمیونٹی کی حیثیت کو سمجھتے ہیں اور ہم یہ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ تاجر برادری کے خدشات کو دور کرکے اور ان کو سہولتیں فراہم کرکے ہی ہم اس صوبے اور ملک کو ترقی کی رہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ شہر میں مسائل سے انکار نہیں ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور محکمہ بلدیات اپنی تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے میں مصروف ہے۔

    اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر عبداللہ ذکی، سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سابق چیئرمین زبیر موتی والا، یونس بشیر، ادریس میمن اور دیگر مقررین نے بھی شرجیل انعام میمن کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ان مقررین نے صنعتکاروں کو پانی، بجلی، امن و امان اور گیس کے حوالے سے درپیش مشکلات اور ان کے حل کی تجاویز بھی دی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو ان کی خدمات پر کے سی سی آئی کی جانب سے خصوصی شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے۔

  • آزادی مارچ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں بننے گے، شرجیل انعام میمن

    آزادی مارچ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں بننے گے، شرجیل انعام میمن

    کراچی: سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ بننے کا فیصلہ کردیا ہے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کہتے ہیں کہ مارچ یا احتجاج روکنے کے لیئے کسی کے بھی آلہ کار نہیں بننے گے اور نہ ہی سندھ حکومت کسی کو روکے گی۔

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے آے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارچ اور احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے جسے طاقت سے روکنا نہیں چاہتے پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ سیاسی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے اس روایت کو سامنے رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں دو لانگ مارچ نمٹائے اس دوران جسی کسی بھی طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا اور بات چیت کے ذریعے مسلئے کا حل نکالا گیا اس مثال کو موجودہ حکمرانوں کو بھی اپنانا چاہیئے۔

  • وزیر بلدیات شرجیل میمن کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

    وزیر بلدیات شرجیل میمن کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

    کراچی :وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے شہر کا دورہ کرتے ہوئے تمام ڈسٹرکٹ کے ایڈمنسٹریٹرز اور میونسل کمشنرز کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی ہدایات جاری کردی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر کے علاقوں سے فوری طور پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے، جن جن علاقوں میں بارش کا پانی موجود ہے، وہاں پمپس کے ذریعے پانی کی نکاسی کی جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جن جن علاقوں میں بجلی نہیں وہاں فوری جنریٹر لگا کر پانی کی نکاسی کرنے کی ہدایت جاری کردی۔