Tag: sherry rehman

  • 2 کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے: شیری رحمٰن

    2 کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے: شیری رحمٰن

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک میں ابھی بھی 2 کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، اپوزیشن کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک میں ابھی بھی 2 کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، تحریک انصاف سندھ اور بلوچستان کے متاثرین کو تاثر دے رہی ہے کہ عمران خان کی سیاست اہم ہے۔

    شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ دوسری طرف دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے کوئی سروکار نہیں۔

    وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ اب ان کی طرز سیاست سے تنگ آچکے ہیں، ان کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے۔

  • اشرافیہ ضد چھوڑ کر عوام کا فیصلہ قبول کرے، فواد چوہدری

    اشرافیہ ضد چھوڑ کر عوام کا فیصلہ قبول کرے، فواد چوہدری

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اشرافیہ ضد چھوڑ کر عوام کا فیصلہ دل سے قبول کرے،  راولپنڈی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مافیاز کو شکست دینا پاکستان کے بہترین مستقبل کے لیے ضروری ہے، کل راولپنڈی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گیلپ سروے کے مطابق63فیصد پاکستانی فوری الیکشن چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں اور ادارے عوام کا فیصلہ قبول کریں، عمران خان کی صحت بہتر ہے وہ عوام کے حقوق کیلئے باہر نکلے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اشرافیہ اپنی ضد چھوڑے اور عوام کا فیصلہ دل سے قبول کرے، نئے انتخابات سے ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے رانا ثناءاللہ کا اپنی قیادت کے ساتھ رابطہ نہیں ہے، رانا ثناء اللہ کی قیادت نے رابطہ کیا تھا تو ہم نے کہا کہ پہلے الیکشن کا اعلان کریں پھر بات ہوگی جو وہ الیکشن کرانے کیلئے ہی تیار نہیں تو بات کس لیے کی جائے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ روزانہ خبریں سنارہے ہوتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ہم نے ان کو ہی خبریں سنانے کیلئے بٹھانا ہوتا تو ریڈیو ہی سن لیتے۔

    وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے پاس اور کوئی کام ہی نہیں روزانہ طیارہ بھر کر باہر نکل جاتے ہیں، غیر سنجیدہ طبقہ ملک پر مسلط ہے،ان لوگوں کو ملک کی کوئی فکر ہی نہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ لوگ اپنے پیسوں سے سیاحت کرتے تو پھر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، یہ لوگ روزانہ عوام کے پیسوں سے جہاز بھر کر گھومنے نکل جاتے ہیں۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف جو مرضی کرلیں انہیں فیس سیونگ نہیں مل سکتی، وہ صرف لاہور کے لکشمی چوک میں کھانا کھا کر ہی دکھادیں دیکھیں پھر کیا ہوتا ہے۔

  • سیلاب سے پاکستانی معیشت کو کتنے ارب ڈالرز کا نقصان ہوا؟

    سیلاب سے پاکستانی معیشت کو کتنے ارب ڈالرز کا نقصان ہوا؟

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک نے سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو 40 ارب ڈالرز کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے، گھروں، بنیادی ڈھانچے، سڑکوں اور فصلوں کو جو نقصان ہوا ہے اس کا تخمینہ کہیں زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی بینک نے سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 40 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے مزید 90 لاکھ لوگ غربت میں چلے جائے گے، ہم عالمی دنیا سے اپیل کر چکے ہیں کہ نقصانات کا تخمینہ کہیں زیادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گھروں، بنیادی ڈھانچے، سڑکوں اور فصلوں کو جو نقصان ہوا ہے اس کا تخمینہ کہیں زیادہ ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 18 ہفتوں سے قیمتی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں اب صحت کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔ ڈینگی اور ملیریا کے ساتھ دیگر وبائی امراض بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ہم نے سیلاب زدگان کو اپنے علاقوں میں واپس بھیجنے کے ساتھ ان کی بحالی پر کام کرنا ہے، 7.9 ملین بے گھر لوگوں کی بحالی کے لیے ہمیں وسائل درکار ہیں۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو اس انسانی بحران کے وقت سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے آگے آنا چاہیئے۔

  • جنیوا میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی تقریب

    جنیوا میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی تقریب

    جنیوا: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے فلیش اپیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر ادویات اور طبی سہولیات کی ضرورت ہے، موسم سرما آنے والا ہے، متاثرین کو سردی سے بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے جنیوا میں فلیش اپیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس کے اثرات پر ترقی یافتہ ملکوں کی ذمہ داری زیادہ ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا کو موسمیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، دور جدید کے مختلف چیلنجز میں موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، اس سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی ایک واضح مثال ہے، حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، بارش اور سیلاب سے زراعت اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب بھی کئی علاقوں میں سیلابی پانی کھڑا ہے، ہمیں ہنگامی بنیادوں پر ادویات اور طبی سہولیات کی ضرورت ہے، موسم سرما آنے والا ہے، متاثرین کو سردی سے بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

  • صوبوں کو ہیٹ ویو کا الرٹ جاری ، رواں سال درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع

    صوبوں کو ہیٹ ویو کا الرٹ جاری ، رواں سال درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع

    اسلام آباد : وزارت ماحولیاتی تبدیلی نےصوبوں کوہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے، وفاقی وزیر نے خبردار کیا ہے کہ اس سال درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈاضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بیان میں کہا ہے کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نےصوبوں کوہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے، دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔

    وزیر ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدید لہرمیں اضافہ گلوبل وارمنگ کی علامت ہے، پاکستان کو مارچ سے غیر متوقع گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے، اس سال درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈاضافہ متوقع ہے۔

    شیری رحمان  نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ 1961 سےاب تک کا گرم ترین مہینہ تھا، مارچ میں ہی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سال 2018 میں بھی اپریل کے مہینے میں نواب شاہ دنیا کا گرم ترین شہر بنا اوردرجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سےزائدگیا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ عالمی اداروں نے شدید اور طویل گرمی کی لہرسے خبردار کیا تھا، سابق حکومت کو گرمی کی لہر سے نمٹنے کےاقدامات کرنے چاہیے تھے، گرمی کی لہر سے صحت اور زراعت کو بھی خطرات لاحق ہوں گے۔

    شیری رحمان  نے لوگوں سے التجا کی کہ شدید گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • ‘ بلاول بھٹو عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے اعصاب پر سوار’

    ‘ بلاول بھٹو عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے اعصاب پر سوار’

    اسلام آباد :نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بلاول بھٹو کے لندن کے دورے سے پریشان ہے ، بلاول بھٹونے ثابت کر دیا وہ اس ملک کی سیاست کا مرکز ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ناکام سیاستدانوں کو بلاول بھٹوسےخوف ہے اور پی ٹی آئی بلاول بھٹو کے لندن کے دورے سے پریشان ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو عمران خان اور ان کےترجمانوں کے اعصاب پرسوارہیں، بلاول بھٹونےثابت کر دیا وہ اس ملک کی سیاست کا مرکز ہیں۔

    نائب صدر پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ مخالفین کے پاس سیاسی جواب نہیں ہوتے تو ذاتیات پر اترآتےہیں، ہمارے نوجوان قائد نے ان کی سیاسی دکان بند کر دی ہے، اب بد تہذیبی کی نہیں، پارلیمان، آئین اور جمہوریت کی سیاست ہوگی۔

    خیال رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لندن میں موجود ہیں ، جہاں انھوں نے نواز شریف سے ملاقاتیں کیں ، معاملات طے ہونے کے بعد دونوں جماعتوں میں آئندہ انتخابی معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

  • ہم نے پتے چھپا کر رکھے ہیں، سب سے پہلے خبر اے آر وائی نیوز کو دیں گے، شیری رحمان

    ہم نے پتے چھپا کر رکھے ہیں، سب سے پہلے خبر اے آر وائی نیوز کو دیں گے، شیری رحمان

    رحیم یار خان : سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کئی ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں، ہم نے پتے چھپا کر رکھے ہیں، سب سے پہلے خبر اے آر وائی نیوز کو دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی قیادت میں عوامی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

    اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی والوں نوشتہ دیوارپڑھ لو،کئی ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں، ہم نے پتے چھپا کر رکھے ہیں، سب سے پہلے خبر اے آر وائی نیوز کو دیں گے۔

    شیری رحمان نے شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا شاہ محمود خارجہ امور چھوڑ کر سندھ کی گلیوں میں بھٹک رہے ہیں، وزیر خارجہ پاکستان کا امیج بڑھانے کے بجائے سندھ فتح کرنے نکلے ہیں، ان کے سندھ میں خالی کرسیوں سےخطاب پرشرم آتی ہے۔

    یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکمران جماعت کے پانچ ایم این ایز کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھاکہ 5 حکومتی ایم این ایز نے بلاول کو استعفیٰ جمع کرادیا ہے ، بلاول بھٹواہم مرحلے پر5 حکومتی ایم این ایز کے نام سامنے لائیں گے۔

    خیال رہےپوزیشن نےتحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا اور مطلوبہ اراکین کے دستخط بھی لے لئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن بھی تیار کرلی ہے۔

  • ‘آنیوالے ماہ میں حکومت پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے’

    ‘آنیوالے ماہ میں حکومت پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے’

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی سینیٹرشیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار نے مہنگائی کی سونامی کا باضابطہ اعلان کر دیا ، آنیوالےماہ میں حکومت پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹرشیری رحمان نے سماجی رابطے کی تباہی سرکار نے مہنگائی کی سونامی کا باضابطہ اعلان کر دیا ، حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 610 ارب روپے رکھا تھا، قیمتوں میں اضافے سےاب پیٹرولیم لیوی بھی عوام سے وصول ہوگی، اب پیٹرول پرہر ماہ 4 سے5 روپے فی لیٹرلیوی بھی عائد کی جائے گی۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آنیوالےماہ میں حکومت پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے، پہلے ہی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 18.34فیصد ہو چکی ہے، حکومتی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت اب آئی ایم ایف چلائے گی، غربت،بیروزگاری کی شرح مسلسل بڑھنے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جائے گا۔

  • شیری رحمان کا اوورسیزپاکستانیوں سے کورونا کیسز پھیلنے کا الزام ،زلفی بخاری اصل حقائق سامنے لے آئے

    شیری رحمان کا اوورسیزپاکستانیوں سے کورونا کیسز پھیلنے کا الزام ،زلفی بخاری اصل حقائق سامنے لے آئے

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری  پیپلز پارٹی کی رہنماشیری رحمان کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ذریعے کورونا کیسز پھیلنے کے الزام  کے اصل حقائق سامنے لے آئے اور کہا  پی پی اپنے بلنڈرز سے توجہ ہٹانےکیلئے قوم سے جھوٹ بول رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کےذریعےکوروناکیسز پھیلنے کے الزام پر معاون خصوصی زلفی بخاری اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے۔

    شیری رحمان نےاوورسیز پاکستانیوں کی کوروناسےمتعلق غلط معلومات ٹوئٹ کردیں اور سوال اٹھایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ایئرپورٹ آمد پر کورونا ٹیسٹ ہورہاہے یا نہیں؟

    معاون خصوصی برائےاوورسیز پاکستانی زلفی بخاری اصل حقائق سامنے لے آئے اور گزشتہ رات بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ تصاویر ٹوئٹ کردیں، تصاویروں میں مسافروں کے ایئرپورٹ پر کوروناٹیسٹ ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

    زلفی بخاری نے اپنے پیغام میں کہا پی پی اپنے بلنڈرز سے توجہ ہٹانےکیلئے قوم سےجھوٹ بول رہی ہے، پیپلزپارٹی جھوٹ بولنا بند کرکے سندھ کے عوام پر توجہ دے اور اوورسیز پاکستانیوں کو کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دارقرار دینا بند کیا جائے۔

    خیال رہے شیری رحمان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ٹیسٹ نہ ہونے سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انھوں نے 21فیصد کیسز کی وجہ پاکستانیوں کی وطن واپسی قراردی تھی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا کیسز محض 6فیصد ہیں۔

  • ہم ڈیل کرنےوالےلوگ نہیں ہیں ، شیری رحمان

    ہم ڈیل کرنےوالےلوگ نہیں ہیں ، شیری رحمان

    سکھر : پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیادپررہنماؤں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے لیکن ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ کونساتفتیشی عمل ہے، سیاسی شخصیات کی بدنامی کی جارہی ہے، ساڑھے5 ارب روپے کا الزام لگایا گیا ہے کہاں ہے وہ الزام؟، بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیاد پر رہنماؤں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیل کرنےوالےلوگ نہیں ہیں، بی آر ٹی منصوبہ دیکھ لیں ،مالم جبہ کاپراجیکٹ ہمارے سامنے ہے، دہرے معیار کی کوئی ساکھ نہیں ہے، اتنا قرض لیا کہ پاکستان کی تاریخ نے کبھی اتنا قرض نہیں دیکھا۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ خیبرسےکراچی تک کسی کاچولہا نہیں جل رہا، ٹماٹرکی بوری سونےکی قیمت کی طرح فروخت ہورہی ہے، لوگوں کےپاس قوت خرید نہیں پیٹرول ڈالنےکےپیسےنہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں کس پر کونسا کیس ثابت ہواہے؟ تاریخ گواہ رہےگی جمہوریت کےنام پرکیاکھیل رچایاگیا، کےپی حکومت اسی سارےمذاق کا حصہ ہے، سب کہہ رہےہیں ایک انصاف پی ٹی آئی ایک دوسروں کےلیےہے، یہ لوگ ڈرتے ہیں اس پارٹی سےجوسچ کی آوازاٹھارہی ہے۔

    شیری رحمان  نے مزید کہا کہ  الیکشن کمیشن کوبھی مفلوج کردیاگیا، 2015 سےفارن فنڈنگ کی تفتیش ہورہی ہے، یہ نہیں چاہتےہیں کہ اس پرسوال ہو، احتساب فارن فنڈنگ پر کیوں نہیں ہوتا؟فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن انہیں گھربھیج دےگا۔