Tag: shia

  • تکریت میں عراقی افواج کی بڑی کامیابی

    تکریت میں عراقی افواج کی بڑی کامیابی

    تکریت:عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز اورشیعہ جنگجو گروہوں نے وسطی تکریت کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تاحال سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کے آبائی شہر کو مکمل طور پرداعش کے قبضے سے واگزار نہیں کرایا جاسکا لیکن شہر کے کے اہم حصے واپس عراقی حکومت کے زیرِاثر آچکے ہیں۔

    ایک ماہ سے حکومتی اتحاد اس اہم شہر کے لئے داعش کے خلاف مصروفِ پیکار تھا جو کہ داعش کا مضبوط ترین قلعہ بن چکا تھا، اس معرکے میں امریکہ کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    تاحال شہر کے کم سے کم تین علاقے داعش کے زیرِ اثر ہیں اورسینکڑوں شدت پسند باغی وہاں موجود ہیں۔

    شہر کو مکمل طور پرداعش کے قبضےسے آزاد کرنے کے لئےعراقی افواج کی مزید تعداد شہر میں داخل کی گئی ہے حالانکہ ابھی گوریلا طرز کے حملوں کا خطرہ موجود ہے۔

    عراقی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عراقی افواج شہر کے وسطی علاقے میں اپنا تسلط جمانے میں کامیاب ہوچکی ہیں اور اب وہ مشرقی اور مغربی علاقوں پر قبضہ حاصل کرنے کی پیش بندی کررہی ہیں۔

    تکریت کی جنوبی سمت میں کی جانے والی حالیہ پیش قدمی میں گورنر ہیڈ کوارٹر اور شہر کا مرکزی اسپتال داعش کے قبضے سے آزاد کرائے جاچکے ہیں۔

  • چہلم امام حسینؑ کے موقع پرملک بھرمیں سیکیورٹی سخت

    چہلم امام حسینؑ کے موقع پرملک بھرمیں سیکیورٹی سخت

    شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرملک بھرمیں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کردئے گئے ہیں،کراچی سمیت کئی شہروں میں موٹرسائکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔

    چہلم امام حسینؑ کے موقع پرسندھ پولیس نے سیکورٹی انتظامات ترتیب دیدیئے،کراچی میں ایم اے جناح روڈ کے مرکزی جلوس کی پانچ ہزارکے قریب پولیس اہلکارحفاظت کریں گے۔ دوسو سے زائد عمارتوں پرماہرنشانہ باز تعینات ہوں گے، ایم اے جناح روڈ کی تمام مارکیٹیں آج رات سیل کردیں جائیں گی اورملحقہ راستےکنٹینرز لگا کر بند کردئے جائیں گے، شہر کی ایک سو دس امام بارگاہوں اور مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری، فائرٹینڈرز اورریسکیو کاعملہ تیاررہے گا۔

    پنجاب میں چہلم کے موقع پرآپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں صوبے میں ایک ہزارسے زائد جلوس اورمجالس سمیت ایک سو انتیس اہم مقامات کی سکیورٹی کے لئے پچاس ہزار سے زائد اہلکارتعینات کئے جائیں گے۔ آرمی کی تینتیس اور رینجرز کی بارہ کمپنیاں اسٹینڈ بائی رہیں گی۔ لاہورمیں مجالس کے مقامات اورجلوسوں کے راستوں پرٹریفک کا بہاؤ رواں رکھنے کیلئے متبادل راستوں کے پلان کی منظوری دےدی گئی، سی سی ٹی وی کیمروں اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی مدد بھی لی جائے گی۔ راولپنڈی میں تیرہ اور چودہ دسمبر کو ڈبل سواری پر پابند ی ہو گی،چہلم کے موقع پرمرکزی جلوس کے روٹس اور شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا۔ بھکرمیں نو سو سے زائد اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے۔

    کوئٹہ میں جلوسوں کی انتہائی سخت نگرانی کی جائے گی اورشرپسند عناصرپرقابو پانے کرنے کے لئے امن وامان نافذ کرنے والے ادارے تیار رہیں گے، سات اضلاع میں موبائل سروس بھی بند رہے گی اور موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پربھی نواضلاع میں پابندی عائد رہے گی جبکہ پشاورمیں جلوسوں کے راستوں پرسخت چیکنگ کی جائے گی۔