Tag: Shibli Faraz

  • اِدھر اُدھر سے قرض لے کر زرمبادلہ زخائر کو بڑھایا گیا، شبلی فراز

    اِدھر اُدھر سے قرض لے کر زرمبادلہ زخائر کو بڑھایا گیا، شبلی فراز

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نےکہا ہے کہ ادھر ادھر سے قرض لے کر زرمبادلہ زخائر کو بڑھایا گیا، قرضے لیکر ترقی اور معاشی اشارے دکھانا جعل سازی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ادھر ادھر سے قرض لے کر زرمبادلہ  زخائر کو بڑھایا گیا، پچھلے سال بھی مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے گئے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد کی ایل سیز نہیں کھل رہیں، قرضے لیکر ترقی اور معاشی اشارے دکھانا جعل سازی ہے، ہمارے دور میں 7 فیصد گروتھ تھی۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ پیدائشی طور پر ہی متنازع ہوگیا ہے، بجٹ اعدادوشمار کی ہیرا پھیری ہے، حکومت اس مضمون میں فیل ہوگئی۔

    شبلی فراز کہتے ہیں ترقی کے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا، ترقی ہوگی تو لوگوں کو روزگار بھی ملےگا معیشت کا پھیلاؤ ہوگا اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔

    سینیٹر شبلی فراز نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت بھی کی ہے، بلا جواز حملہ ہے، یہ ایسا ہی ہے جیسا بھارت نے پاکستان پر کیا تھا، اسرائیلی حملے سے دنیا اور علاقے میں اثرات پڑیں گے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ 2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے اور ترسیلاتِ زر اس سال 38 ارب ڈالر تک ہوں گی۔

  • ہم اقتدار میں آ کر بدلہ نہیں بلکہ ملک کو آگے لے کر جائیں گے: شبلی فراز

    ہم اقتدار میں آ کر بدلہ نہیں بلکہ ملک کو آگے لے کر جائیں گے: شبلی فراز

    راولپنڈی: سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آ کر بدلہ نہیں بلکہ ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہائیکورٹ کی ہدایت پر ہماری ملاقات طے تھی لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ انفرادی طور پر قانون سازی کر رہے ہیں ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے، لوگ آتے جاتے ہیں لیکن ہمارا نام لے کر قوانین بنائے جارہے ہیں، جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آکر ایسا نہیں کرینگے ملک آگے لیکر جائینگے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ منی بجٹ لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، حکومت امپورٹ ڈیوٹی مزید بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہے، ملک میں کاروبار بالکل نہیں ہے، لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، عدم استحکام کی کیفیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک نمائشی چیزبن چکی جو حالات بنے ہیں یہ مارشل لا میں بھی نہیں دیکھے، آج ہم پر سختیاں ہیں لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

  • کوہاٹ میں کامسیٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

    کوہاٹ میں کامسیٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

    کوہاٹ : وفاقی وزیر شبلی فراز نے کوہاٹ میں بین الااقوامی میعار کی کامسیٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا، صدر پاکستان بہت جلد اس یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کوہاٹ میں کامسیٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا، اس حوالے سے شبلی فراز کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے کوہاٹ اور قبائلی اضلاع کے ہزاروں نوجوان اعلی تعلیم سے مستفید ہوسکیں گے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ہزاروں طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے، قبائلی اضلاع کے طلباء کے لئے یونیورسٹی قائم کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے سب کیمپس بنانے جارہے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کامسیٹس یونیورسٹی کوہاٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئےجنوبی اور قبائلی اضلاع کے طلباء کو دور جانا پڑتا تھا، یونیورسٹی سے کے پی کے جنوبی اور قبائلی اضلاع مستفید ہوں گے۔

  • قیمت بڑھ گئی تو کیا ہوا؟ پٹرول کم استعمال کریں، شبلی فراز کا عوام کو مشورہ

    قیمت بڑھ گئی تو کیا ہوا؟ پٹرول کم استعمال کریں، شبلی فراز کا عوام کو مشورہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مشورہ دیا ہے کہ قیمت بڑھ گئی ہےتوعوام کو چاہیئے پٹرول کم استعمال کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا
    قیمت بڑھ گئی ہےتوعوام کو چاہیئے پٹرول کم استعمال کریں، جب مشکل وقت آتا ہے تو زندگی پہلے جیسی نہیں گزار سکتے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کس کس چیزکوسبسڈائزکرے، حکومت کی ترجیح کھانےپینےکی چیزوں پرسبسڈی ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت اس میں کوئی ٹیکس نہیں ڈال رہی.

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت سائنس کی کوشش ہےبجلی کم خرچ ہو، بجلی کم خرچ ہوگی توآئل کی امپورٹ کم ہوگی، کورونا اور مہنگائی عالمی ہے، حکومت نےٹیکس نہیں لگایا، مشکل وقت میں آدمی اپنےآپ کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

    گذشتہ روز حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پٹرول بارہ روپے تین پیسے مہنگا ہوگیا اور ایک لیٹر پٹرول کی قیمت ایک سو انسٹھ روپے چھیاسی پیسے ہو گئی۔

    ڈیزل کی قیمت میں نو روپے تریپن پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ، نئی قیمت ایک سو چون روپے پندرہ پیسے ہو گئی۔

  • پاکستان صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری پر نہیں چل سکتا، شبلی فراز

    پاکستان صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری پر نہیں چل سکتا، شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ حلال فوڈ اتھارٹی کی بہت اہمیت ہے، ہمارا ملک صرف ٹیکسٹائل پر نہیں چل سکتا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان حلال اتھارٹی اپنی مؤثر درآمدی حکمت عملی کے ذریعے پاکستان کو کھرب ڈالر کی حلال فوڈ مارکیٹ کا ایک اہم رکن بنا سکتی ہے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ سب سے پہلےعوام کے معیار زندگی کو بہتر کیا جائے، ہمیں عملی طور پر کمٹمنٹ کے ساتھ کام کرنا پڑے گا، ہمارا کردار ہے کہ عوام کو بتا سکیں کہ حلال چیز ہے کیا؟

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کھانے پینے کی چیزیں کس طرح سے حلال بنتی ہیں، اس حوالے سے ہمیں ایک مضبوط مہم چلانی ہوگی، عالمی مارکیٹ میں کردارادا کرنے کیلئےحلال فوڈ اتھارٹی کی اہمیت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک صرف ٹیکسٹائل پر نہیں چل سکتا کسی اور سیکٹر کو بھی سہولیات دی جائیں تو وہ بھی آگے بڑھ سکتا ہے، دنیا میں حلال فوڈ مارکیٹ800ارب ڈالر کی ہے۔

    شبلی فرازنے مزید کہا کہ ہمارا ہدف ہونا چاہیے کہ ہم حلال مارکیٹ میں میجر شیئر ہولڈر ہوں، ہم نے اپنے پاکستانی لوگوں کو بھی معیاری اشیاء فراہم کرنا ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حلال فوڈ اتھارٹی نے اب عملی طور پر آگےجانا ہے، اس ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ برائے نام ہے اور اس پر زیادہ تر غیرمسلم ممالک کا غلبہ ہے۔ حلال فوڈ مارکیٹ میں پاکستان کے بے شمار مواقع ہیں۔

  • بھنگ کاشت کرنے کا تجربہ کامیاب رہا، شبلی فراز

    بھنگ کاشت کرنے کا تجربہ کامیاب رہا، شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا بھنگ کاشت کرنے کا تجربہ کامیاب رہا اس کی چار اقسام کاشت کی گئی تھیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھنگ کا ادویات اور ٹیکسٹائل اور پیپر انڈسٹری میں استعمال ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ کینسر اور درد کی ادویات میں بھی سی بی ڈی آئل کا استعمال ہو رہا ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سی بی ڈی آئل سے بننے والی ادویات کو ایکسپورٹ کیا جا سکے گا ، ہائی ویلیو کراپس میں خود انحصاری کی جانب بڑھ رہے ہیں، زراعت میں تحقیق کے ذریعے ایکسپورٹ کوالٹی مصنوعات بنانا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بھنگ کا بیج بھی ملک میں خود تیار کریں گے، عالمی مارکیٹ میں بھنگ کا ایک بیج بارہ ڈالر کا ہے، بھنگ کو قانونی حیثیت ملنے سے غیرقانونی چیزوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈرگز کے منافع سے دس گنا زیادہ منافع بھنگ کی کاشت میں ہے، بھنگ کا سی بی ڈی آئل دس ہزار ڈالر کا ایک لیٹر ہے، اقتصادی طور پر مستحکم ہونے تک خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوسکتی۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھنگ کپاس کا بھی متبادل بنے گی، اس کے علاوہ ادرک کی کاشت پر کام کا آغاز کریں گے اور اس کی امپورٹ کو بھی ختم کریں گے۔

    وفاقی وزیر کے مطابق بھنگ کی کاشت کے حوالے سے ایک اتھارٹی بنانے جارہے ہیں، بیرونی سرمایہ کار بھنگ کی کاشت میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔

  • بھاری بجلی بلوں  سے پریشان عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    بھاری بجلی بلوں سے پریشان عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر شبلی فراز نےبجلی بلزمیں60فیصدتک کمی کی نویدسناتے ہوئے بتایا کہ کم خرچ والے بجلی کے پھینکے، واٹرموٹرز و دیگرآلات تیار کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھاری بجلی بلوں سے پریشان عوام کے لئے خوشخبری آگئی ، وفاقی وزیر شبلی فراز نےبجلی بلزمیں60فیصدتک کمی کی نویدسنادی ، وزارت سائنس میں کم خرچ والے بجلی کےپھینکے، واٹرموٹرز و دیگرآلات تیار کرلئے گئے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹرشبلی فراز نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سے چلنے والے پنکھے،واٹرموٹرمیں نئی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے، نئی ٹیکنالوجی سے بنے آلات میں بجلی کااستعمال40سے 60 فیصدکم ہوگا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کریگی، نئے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی اور اس بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری، و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔

  • شوکت ترین اور شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    شوکت ترین اور شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: سینیٹر شبلی فراز اور شوکت ترین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں کابینہ میں شامل ہونے والے شوکت ترین اور شبلی فراز سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا۔

    شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جب کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا تھا،اور اس کے بدلے حماد اظہر کو وزارت توانائی اور عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کیا گیا تھا، جب کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار، فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے حماداظہر کو ‏نیا وزیر مقرر کیا تھا، حماداظہر صرف اٹھارہ روز تک یہ قلمدان سنبھال سکے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم میں توسیع کے سلسلے میں شوکت ترین کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں بھی وزیرخزانہ رہ چکےہیں اور معیشت کے حوالے سے خاصہ ‏تجربہ رکھتے ہیں، اسی بنا پ ان کی ماہرانہ رائے اور تجربے کو بروئےکار لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

    بعد ازاں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اے آروائی نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پہلے بھی معاشی ٹیم میں شامل ہونےکی پیشکش ہوتی رہی نیب ‏کیسز کے فیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔

    شوکت ترین کے وفاقی وزیر بننے سے قبل ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی، جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں، شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی تھی۔

  • شبلی فراز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

    شبلی فراز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کوروناٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا پی ڈی ایم مرحومین میں شامل تھی، پی ڈی ایم کا اب کوئی وجود نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیا ٹیم سے کل ہونے والی ملاقات کے معاملے پروفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کوروناٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کل وزیراعظم سے میڈیا ٹیم کی ملاقات ہوئی تھی، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں۔

    صحافی نے سوال کیا کیا ملاقات میں شریک باقی ارکان بھی ٹیسٹ کرا رہے ہیں؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ باقی ارکان کا علم نہیں میں تو ٹیسٹ کرا رہا ہوں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مرحومین میں شامل تھی، پی ڈی ایم کا اب کوئی وجود نہیں، دوریاں بڑھ گئی ہیں ، انا،ضد ،نفرتوں کی سیاست کریں گے توعلیحدہ ہونا شروع ہوں گے۔

    شبلی فراز نے مزید کہا ن لیگ نے کسی کو عزت دی نہ ہی مشاورت کی، ایسی صورتحال میں ن لیگ کے حصے میں رسوائی ہی آتی ہے، اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ان کی کوئی مشاورت نہیں ہوئی ، یہ اتحاد نہیں بلکہ انفرادی فیصلے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ن لیگ کو دھوکے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، پیپلزپارٹی ذاتی مفادات کے لیے کارڈز کھیل رہی ہے۔

  • ‘حکومت کو لانگ یا شارٹ مارچ کی پرواہ نہیں،  پی ڈی ایم کی تدفین ہوچکی ہے’

    ‘حکومت کو لانگ یا شارٹ مارچ کی پرواہ نہیں، پی ڈی ایم کی تدفین ہوچکی ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کولانگ یاشارٹ مارچ کی پرواہ نہیں، پی ڈی ایم کی تدفین ہوچکی ہے ، عوام ان کی پذیرائی نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی دیرینہ خواہش تھی نظر انداز علاقوں کے لیے کچھ عملی کیا جائے، وزیراعظم نے بلوچستان کے لیے 632 ارب سے زائد کا پیکج اور سابق فاٹا کے لیے بھی ایک پیکج دیا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کو کے پی میں ضم کرایا گیا، مرزاآٖفریدی کاتعلق سابق فاٹا سےہےوہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہیں جبکہ صادق سنجرانی صاحب بلوچستان سےتعلق رکھتے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاست کامحورعوام ہوناچاہییں، عوام کوترقی کےوہ مواقع دینےچاہییں جوان کاحق ہیں، ڈھائی سال میں ہماراواسطہ علاقائی جماعتوں سے رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اکثریت نہ ہونےکےباعث اصلاحات کوآگےنہیں لےجاسکتےتھے، ہماری پارٹی کےریفارم ایجنڈےکےراستےمیں رکاوٹیں ڈالی گئیں، عوام نےان کومنتخب کیالیکن ان کی ذاتی دولت میں اضافہ ہوا۔

    شبلی فراز نے بتایا کہ سیاست میں آئے توایک فیکٹری تھی نواز شریف کی بیس پچیس فیکٹریاں بن گئیں، ان لوگوں نے اداروں کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا، عمران خان نےرفاہی کام کیے، ان کے دل میں محروم افراد کے لیے درد ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نےکوشش کی کہ پارلیمنٹ میں آنےوالوں کےلیےایک معیارہو، اہلیت کی بنیادپرلوگ پارلیمنٹ میں آئیں ،عوام کے لیے آواز بلند کریں۔

    سینیٹ کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں بھی ہماری پارٹی سب سےبڑی پارٹی بن کرابھری ہے، 40سال سےحکمران جماعتیں علاقائی جماعتوں میں تبدیل ہوگئیں، ان کےلیےقانون کی کوئی اہمیت نہیں یہ قانون پریقین ہی نہیں رکھتے۔

    شبلی فراز نے مزید کہا اداروں کامضبوط ہوناان کےذاتی مفادات کےراستےمیں حائل تھا، پیپلزپارٹی پہلے وفاق کی جماعت تھی جواب دیہی سندھ تک محدود ہوگئی ، ان کی اب بھی کوشش ہے کہ ایسا ماحول ہوکہ حکومت عوام کی خدمت نہ کرسکے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کےلیےسیاسی استحکام ضروری ہے، سینیٹ اورقومی اسمبلی میں اکثریت کےبعدعوام کی بہبود کے لیے اصلاحات کریں گے۔

    اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق انھوں نے کہا کہ باہرموجودپاکستانی بھائیوں نےملک کی بہت خدمت کی ہے، وزیراعظم عمران خان کے آنے کے بعد ترسیلات زر بڑھ گئی ہیں، روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بھی بہت تیزی آئی ہے۔

    شبلی فراز نے مہنگائی کے حوالے سے کہا مہنگائی پروزیراعظم نے اپنی پوری توجہ مرکوزکی ہوئی ہے، مہنگائی ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سعیدغنی ذکرکررہےتھےکہ کیاہوا، میثاق جمہوریت میں اوپن بیلٹ کاذکرہےپھربھی اپوزیشن نےمخالفت کی، اوپن بیلٹ کی بات مان لیتےتوان کاہی فائدہ ہوتا، ان کےقوانین کےماہربیٹھےتھےلیکن ان کوکچھ سمجھ نہیں آیا۔

    چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی سےاتنی محبت تھی کہ ان کےنام پرہی مہرلگادی، صادق سنجرانی کےنام پرہی مہرکیوں نہیں لگائی گئی۔

    شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا اب ہمیں ان کےلانگ یاشارٹ مارچ کی کوئی پرواہ نہیں، پہلےکی طرح اب بھی عوام ان کی پذیرائی نہیں کریں گے، پی ڈی ایم دفن ہوچکی ہے۔