Tag: Shibli Faraz said

  • اپوزیشن جماعتوں نے مال بنانے کیلئے ہر ادارے کو کمزور کیا، شبلی فراز

    اپوزیشن جماعتوں نے مال بنانے کیلئے ہر ادارے کو کمزور کیا، شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قانون سے اور وزراء کی 2 سالہ پرفارمنس سے اپوزیشن کو تکلیف ہورہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اداروں کی تباہی کے ذمہ دار آج متحد ہورہے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ساتھ بیٹھھے لوگوں کی زیادہ تر باتوں پر ہنسی آتی ہے، اداروں کی تباہی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں جو اپوزیشن میں بیٹھے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بجلی منصوبوں میں کمیشن لی۔

    ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ روکنے کےلیے قانون سے اور وزراء نے جو 2 سال میں پرفارمنس دی اس سے اپوزیشن کو تکلیف ہورہی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج عوام ان ہی عناصر کے باعث مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں، آئی پی پیز سے مہنگی بجلی کے معاہدے ان لوگوں نے کیے تھے، اپوزیشن میں بیٹھے لوگوں کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ مال بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں یونیورسل صحت بیمہ پروگرام متعارف کراچکے ہیں۔

    سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ نواز پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے مصنوعی دکھاوا دے کر عوام کا خون چونسا، ن لیگ کی حکومت نے ڈالر کو مصنوعی سہارے پر رکھا جس سے نقصان ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام نے رد کردیا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے مال بنانے کےلیے ہر ادارے کو کمزور کیا، مہنگے معاہدے کرکے کک بیکس لی گئیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی ہیں، پاکستان کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں، پاور سیکٹر کا بھی چیلنج ہے، ماضی میں متابدل توانائی کے ذرائع کی حوصلہ سکنی کی گئی لیکن موجودہ حکومت نے متابدل توانائی پالیسی کو حتمی شکل دی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بجلی کی ٹرانسمیشن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، متابدل توانائی کے منصوبے شروع ہونے تک بجلی سستی نہیں ہوسکتی، پوری کوشش کررہے ہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔

  • چینی رپورٹ عوام کے سامنے آنے سے خود اپوزیشن حیران ہے، شبلی فراز

    چینی رپورٹ عوام کے سامنے آنے سے خود اپوزیشن حیران ہے، شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سابق حکمرانوں سے متعلق کہا کہ ماضی میں حکمران غلط کام کرتے تھے اور پھر ان غلطیوں کا دفاع بھی کرتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے یہ ثابت کیا ہے کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کوئی برسر اقتدار حکومت ایسی رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لائی لیکن چینی سے متعلق رپورٹ عوام کے سامنے آنے سے خود اپوزیشن جماعتیں حیران ہے۔

    وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں حکمران غلط کام کرتے رہے اور پھر ان کا دفاع بھی کرتے رہے۔

    اس سے قبل شبلی فراز نے کہا تھا کہ ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے، انہوں نے ن لیگی قیادت کو مشورہ دیا کہ بے گناہ ہیں تو فکر کس بات کی؟ سوالوں کے جواب دے دیں۔

    ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے، شبلی فراز

    وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کرونا وائرس کی عالمی وبا سے لڑ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز صرف عمران خان پر برس رہی ہے، وزیر اعظم کے فیصلوں کا محور عوام اور ان کی صحت اور سہولتوں کی فراہمی ہے۔

  • ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے، شبلی فراز

    ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے، شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مسلم لیگ نواز کی قیادت سے متعلق کہا کہ سیاست کو کاروبار کا ذریعہ بنانے والے عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سابق حکمران جماعت مسلم لیگ نواز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے، انہوں نے ن لیگی قیادت کو مشورہ دیا کہ بے گناہ ہیں تو فکر کس بات کی؟ سوالوں کے جواب دے دیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لمبی پریس کانفرنس ثبوت ہیں کہ نواز لیگ کے پاس قانونی دفاع نہیں ہے، سیاست کو کاروبار کا ذریعہ بنانے والے عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کرونا وائرس کی عالمی وبا سے لڑ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز صرف عمران خان پر برس رہی ہے، وزیر اعظم کے فیصلوں کا محور عوام اور ان کی صحت اور سہولتوں کی فراہمی ہے۔

    اس سے قبل شبلی فراز نے کہا تھا کہ فراز شریف برادران کرونا وائرس کی آڑ میں سیاست کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں، خواجہ آصف کا بیان بھرے پیٹ فارسی بولنے کے مترادف ہے۔

    شریف برادران کورونا کی آڑ میں سیاسی کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں، شبلی فراز

    شبلی فراز نے کہا تھا کہ قوم خراب معیشت کا ذمے دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے، معیشت ٹھیک کرنے کے لیے خواجہ آصف صاحب اپنی قیادت کو راضی کریں تاکہ خواجہ صاحب کی قیادت بیرون ملک رکھا سرمایہ واپس لے آئے۔