Tag: Shibli Faraz

  • اپوزیشن گوجرانوالہ کا جناح اسٹیڈیم بھر کردکھائے،  شبلی فراز کا چیلنج

    اپوزیشن گوجرانوالہ کا جناح اسٹیڈیم بھر کردکھائے، شبلی فراز کا چیلنج

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کو جناح اسٹیڈیم بھرنے کا چیلنج دے دیا اور کہا اپوزیشن کو اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دیدی، سڑکوں پر ریلی کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرشپ کرپشن بچاؤ کیلئے مجمع اکٹھا کر رہی ہے، فیملی لمیٹڈ کمپنی مال بچانےکیلئےسڑکوں پر آئی ہے۔

    بطورجمہوری حکومت ہم نےاپوزیشن کوجلسےکی اجازت دےدی، اپوزیشن کوچیلنج کرتاہوں کہ اب جناح اسٹیڈیم بھرکردکھائیں، اگرسڑکوں پرجلسہ کیاتواس کی اجازت ہم نہیں دیں گے،شبلی فراز

    ہم جلسےکرتےرہے،عوام کوتنگ کرنےکی سیاست پریقین نہیں رکھتے، یہ اسٹیڈیم میں جلسہ کرتے ہوئے دیے گئے، ایس اوپیزپرعمل کریں۔

    اپوزیشن کرپشن بچانےکیلئےعوام کوایسےماحول میں جھونک رہی ہے، یہ جلسہ صرف حکومت پردباؤ ڈالنےکی نا کام کوشش ہے، حکومت کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔

    خیال رہے پی ڈی ایم نے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت کے بعد تیاریاں شروع کر دی ہیں ،جناح اسٹیڈیم میں قائدین کے لیے اسٹیج بنایا جا رہا ہے اور لائٹس لگائی جا رہی ہیں جبکہ بڑی اسکرین بھی لگائی جائے گی، جس پر میاں نواز شریف جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب کریں۔

  • حکومت نے مہنگائی پر کافی حد تک کنٹرول کرلیا، شبلی فراز

    حکومت نے مہنگائی پر کافی حد تک کنٹرول کرلیا، شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگائی پر کافی حد تک کنٹرول کرلیا، مہنگائی کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سندھ نے اپنی گندم ریلیز نہیں کی اس لیے وہاں آٹا سب سے مہنگا تھا، وزیراعظم ہر ہفتے اشیا ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق میٹنگز کررہے ہیں۔

    شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے ایک ہاتھ پر چاند سورج بھی رکھ دیں تب بھی وہ سیاست کے پیچھے چھپیں گے، نواز شریف پاکستان کی عوام سے بدلہ لے رہے ہیں، ان کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کو سیاسی مخالفت کی وجہ سے جیل میں نہیں ڈالا گیا تھا، وہ  کرپشن کی وجہ سے جیل میں تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا فوج سے اس لیے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ہم کرپشن نہیں کرتے، نواز شریف کرپشن کرتے تھے تو انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پتا چل جاتا تھا، وہ چاہتے ہیں جج بھی ان کی مرضی سے مقرر کیے جائیں، نواز شریف ملک سے اس لیے دشمنی کررہے ہیں کہ کیسز میں رعایت مل جائے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف صرف جواب دیں اثاثے کیسے بنائے، وہ جواب دینے کی بجائے انتشار کی سیاست کررہے ہیں، نواز شریف دیگر اپوزیشن پارٹیوں کو بھی بند گلی میں لے گئے ہیں۔

  • کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیر اعظم کی پہچان ہے: شبلی فراز

    کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیر اعظم کی پہچان ہے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کامیاب وژن کی گواہی اعداد و شمار دے رہے ہیں، کرونا وائرس سے لے کر عام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرونا وائرس وبا کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیر اعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے، کرونا وائرس سے لے کر عام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کامیاب وژن کی گواہی اعداد و شمار دے رہے ہیں، پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 98 ہزار 864 جبکہ سندھ میں 1 لاکھ 35 ہزار 246 ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 2 ہزار 229 اور سندھ میں کرونا وائرس سے 2 ہزار 477 اموات ہوئیں۔ خیبر پختونخواہ میں 37 ہزار 525 کیسز اور 12 سو 58 اموات ہوئیں۔ اسلام آباد میں 16 ہزار 324 کیسز اور 181 اموات ہوئیں۔

    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 457 ہوگئی جبکہ مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 95 ہزار 613 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ معاشی اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں: شبلی فراز

    انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ معاشی اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ بچوں کے حصول علم کا منقطع ہوجانے والا سلسلہ آج پھر سے بحال ہو رہا ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے، انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور انتظامیہ اسکولز میں احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھولی گئی ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ایک کلاس روم میں اگر 40 بچے پڑھتے ہیں تو ایک دن 20 بچے آئیں گے اور اگلے دن 20 بچوں کو اسکول بلایا جائے گا۔

    ایس او پیز کے مطابق بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں اسکول آنے سے روک دیا جائے گا۔

    حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کریں گی اور ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ لیں گی۔

  • مذاکرات اور بھائی چارے کے فروغ سے معاشرے کو بہتر کیا جا سکتا ہے: شبلی فراز

    مذاکرات اور بھائی چارے کے فروغ سے معاشرے کو بہتر کیا جا سکتا ہے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مذاکرات اور بھائی چارے کے فروغ سے معاشرے کو بہتر کیا جا سکتا ہے، ہمیں پرامن مذاکرات کے ذریعے مشکلات کا حل نکالنا سکھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبعلم مستقبل کے معمار ہیں اور ان کا مستقبل روشن ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک پاکستان ایک نظریے کے تحت وجود میں آیا، مذاکرات اور بھائی چارے کے فروغ سے معاشرے کو بہتر کیا جا سکتا ہے، مشکلات کے حل کے لیے جامعات میں تحقیق بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات پر قابو پانے کے لیے تاریخ کا مطالعہ بہت ضروری ہے، ہمیں پرامن مذاکرات کے ذریعے مشکلات کا حل نکالنا سکھایا گیا ہے۔ پاکستان اقتصادی مشکلات پر بھی قابو پا رہا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں ماضی میں غلط کلچر کو فروغ دیا گیا جسے تبدیل کرنا ناگزیر ہے، تبدیلی کیا ہوتی ہے ایک مرحلہ ایک پورا منصوبہ طے کیا جاتا ہے۔

    شبلی فراز نے کہا تھا کہ ریفارمز سے متعلق ایک مرحلہ ہے جو طے کیا جا رہا ہے، کچھ لوگ ہیں جو تبدیلی کے عمل کو روکنا اور رکاوٹ بننا چاہتے ہیں، جن لوگوں کے موجودہ سسٹم سے مفادات ہیں وہ مسائل پیدا کرتے ہیں۔

  • سندھ حکومت کے مطالبے پر مزید فنڈ دیا تو وہ بھی کسی اور کے اکاؤنٹ میں چلا جائے گا: شبلی فراز

    سندھ حکومت کے مطالبے پر مزید فنڈ دیا تو وہ بھی کسی اور کے اکاؤنٹ میں چلا جائے گا: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا ہے، لیکن سندھ حکومت کو پیسے دینے کا مطلب ہے کہ یہ کسی اور کے اکاؤنٹ میں چلے جائیں گے۔

    شبلی فراز نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پورے پاکستان کی ہمدردیاں کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں، حکومت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر کراچی پر توجہ دے رہی ہے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران بہت جلد کراچی جائیں گے، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے، پیپلز پارٹی مزید 10 ارب کراچی کے لیے مانگ رہی ہے، لیکن پی پی نے جو کراچی پر خرچ کیے اس کا حساب بھی عوام کے سامنے لائے۔

    شبلی فراز نے کہا ناصر حسین شاہ نے کہا کراچی کے لیے 10 ارب ڈالر چاہئیں، ہمارے پاس نہیں، ہوتے بھی تو نہ دیتے، کیوں کہ انھیں پیسہ دیں تو اومنی اکاؤنٹس میں جائے گا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں 12 سال حکومت کی اور حالات دیکھ لیں۔

    انھوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان رواں ہفتے ہی کراچی جائیں گے، ان کی کوشش ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کو حل کیا جائے، اس کے لیے مربوط نظام لایا جائے گا، ہم چاہتے ہیں کراچی کے پروجیکٹس کرپشن کی نظر نہ ہو جائیں، سندھ حکومت نے توجہ نہیں دی، لیکن وفاق سنجیدگی سے پروجیکٹس دینا چاہتا ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا جب بھی کراچی کے مسائل کی بات کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی مخالفت کرتی ہے، پی پی فوراً اٹھارویں ترمیم اور سندھ کارڈ استعمال کرنے لگتی ہے، کراچی کی صورت حال پر سیاست کرنا افسوس ناک ہے۔

  • دفتر خارجہ سے درخواست کریں گے نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے: وزیر اطلاعات

    دفتر خارجہ سے درخواست کریں گے نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے: وزیر اطلاعات

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ کو کہیں گے نواز شریف کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں، ان کو پاکستان واپس لانا ضروری ہے۔

    آج پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن گئے تھے، دفتر خارجہ سے درخواست کریں گے نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔

    انھوں نے کہا نواز شریف کو واپس پاکستان 6 ماہ میں آنا تھا، پنجاب حکومت نے ان کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی لیکن ان کی جانب سے میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی گئی، اب حکومت قانون کے مطابق فیصلے کرے گی، ہم ہر قانونی ذرائع استعمال کر کے نواز شریف کو واپس لائیں گے، انھوں نے اب تک عدالتوں کو جواب نہیں دیا، وہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں سیاست کر رہے ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کے تناظر میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف بل کو سپورٹ نہ کیا تو ملک دشمنی ہوگی، اپوزیشن ایف اے ٹی ایف بل پر ووٹ ملک کے خاطر دیں، ہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    نواز شریف کو بطور مجرم وطن واپس لانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

    شبلی فراز کا کہنا تھا اپوزیشن ملکی مشکلات کے باوجود حکومت کو سیاسی بلیک میل کر رہی ہے، ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں جانے سے کسی بھی ملک کو نقصان ہوتا ہے، اپوزیشن اس کے خطرات سے بخوبی آگاہ ہے، اس لیے اس نے بل کی آڑ میں این آر او لینے کی کوشش کی، لیکن عمران خان پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب سیاسی بلیک میلنگ میں آئیں گے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا ایف اے ٹی ایف کے تحت ہمیں نئی قانون سازی کرنا ضروری تھی، ستمبر میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا ہٹانے کا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن کی پوری کوشش ہے کہ بات کر کے این آر او حاصل کرے، اپوزیشن کی جانب سے نیب قوانین سے متعلق مسودہ بھی بھیجا گیا، اپوزیشن کہتی ہے 37 پوائنٹس میں سے 34 پوائنٹس تبدیل کر دیں، لیکن وزیر اعظم بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

  • وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح، عوام کے احساسات کا ترجمان ہے: شبلی فراز

    وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح، عوام کے احساسات کا ترجمان ہے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح ہے اور یہ پاکستانی عوام کے احساسات کا ترجمان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر وزیر اعظم عمران خان نے عزم کے ساتھ واضح اظہار کیا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح ہے، وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف عوام کے احساسات کا ترجمان ہے۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ 2 سال مایوسیاں پھیلانے والوں کے لیے انتہائی مایوس کن سال رہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دائیں اور بائیں کے بجائے عمران خان نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔

  • وزیر اعظم نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا: شبلی فراز

    وزیر اعظم نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے لوگوں کو دائیں اور بائیں کے بجائے صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ 2 سال مایوسیاں پھیلانے والوں کے لیے انتہائی مایوس کن سال رہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دائیں اور بائیں کے بجائے عمران خان نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔

  • وزیر اعظم نے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے: شبلی فراز

    وزیر اعظم نے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی سے 2 سال میں 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے، یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔

    انہوں نے مزید اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک سے 7 ارب ڈالر یعنی 1100 ارب روپے بچائے گئے، کارکے سے 1.5 ارب ڈالر عینی 240 ارب روپے بچائے گئے۔

    وفاقی وزیر کے مطابق گیس انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) سے 400 ارب روپے اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی) سے 604 ارب بچائے گئے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایک موقع پر شبلی فراز نے کہا تھا کہ ماضی میں بغیر منصوبہ بندی کے جنریشن پلانٹ لگائے گئے، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ماضی میں کیے گئے معاہدوں سے بجلی مہنگی مل رہی ہے، مہنگی بجلی سے صارفین اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، توانائی سیکٹر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہمیں شدید مشکلات ہوں گی۔