Tag: Shibli Faraz

  • سوشل میڈیا ایک طوفان ہے اس کو روکنا بڑا کام ہے، شبلی فراز

    سوشل میڈیا ایک طوفان ہے اس کو روکنا بڑا کام ہے، شبلی فراز

    اسلام آباد : وزیراطلاعات شبلی فراز نے سوشل میڈیا سے متعلق کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے قوانین موجود نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک طوفان ہے اور اس کو روکنا بڑا کام ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک کو نقصان پہنچانے کو روکنا ہوگا، بدقسمتی سے پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے قوانین موجود نہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ذاتی طور پر سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے میں دلچسپی ہے لیکن سوشل میڈیا پر پابندی کا کوئی ادارہ نہیں۔

    یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اسے ریگولائز کرنا بہت ضروری ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا کی مختلف کمپنیاں ہمارے قوانین کی خلاف ورزی اور اس کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ریگولیٹ کرنے سے فائدہ ہوگا اور جو شخص قانون کی خلاف ورزی کرے گا یا سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرے گا اُسے قانون کی گرفت میں لانا آسان ہوگا‘۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون کا مقصد مثبت اظہار رائے یا سیاسی اختلاف کو دبانا نہیں بلکہ قانون لانےکا بنیادی مقصد صرف اور صرف شہریوں کا تحفظ ہے۔

  • ‘عمران خان اصولوں پرڈٹ جانیوالا لیڈر ہے، سمجھوتہ کرنے والا نہیں’

    ‘عمران خان اصولوں پرڈٹ جانیوالا لیڈر ہے، سمجھوتہ کرنے والا نہیں’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا عمران خان اصولوں پرڈٹ جانیوالا لیڈر ہے، سمجھوتہ کرنے والا نہیں جبکہ شبلی فراز کا کہنا تھا اپوزیشن جومرضی کرتی رہے، عام انتخابات اپنے وقت پرہی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیاسی اور حکومتی معاملات سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے بیانیے نہیں حکومتی پالیسوں کےساتھ ہیں، سیاسی مخالفین پار لیمنٹ کے اندر باہرکہیں عوام کی بات نہیں کرتے۔

    چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ بلاامتیازاحتساب ترقی کاضامن ہے ،قومی وسائل کاتحفظ کیاجائےگا، حکومت ملک کومعاشی مضبوط بنانے کےعملی اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم اصولوں پرڈٹ جانیوالا لیڈر ہے، سمجھوتہ کرنے والا نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کورونا روکنے پراسمارٹ لاک ڈاؤن کااقدام مؤثرثابت ہوا ، عوام نےعیداورمحرم میں ایس او پیزعمل کیاتوکورونا کوشکست دیدیں گے۔

    وفاقی وزیرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت شفافیت اورمیرٹ کویقینی بنارہی ہے، سفارشی کلچرختم کردیا، اپوزیشن جومرضی کرتی رہے، عام انتخابات اپنے وقت پرہی ہوں گے اور کرپشن کرنے والوں کو ہر صورت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    شبلی فراز نے مزید کہا اپوزیشن کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، انہیں ملک وقوم کی فکرنہیں۔

  • حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات بھر پور اجاگر کرنے کافیصلہ

    حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات بھر پور اجاگر کرنے کافیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ملاقات میں حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات بھر پور اجاگر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اوروفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورمیڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوام کوریلیف دینے کےاقدامات اورفلاح عامہ کےمنصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں حکومتی کارکردگی کے حوالے سےاقدامات بھر پور اجاگر کرنے کافیصلہ کیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا
    حکومت کی 2 برس کی کارکردگی ماضی کے30سالہ دورسےبہت بہتر ہے، حکومتی اقدامات عوام کےسامنےلانےکیلئےمیڈیاکاکردار کلیدی ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کابلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کاضامن ہے، قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابق روایت کو ختم کردیا ہے، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کاگٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کےلیےہے، اے پی سی کی آڑ میں غیر فطری اتحاد کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے، یہ عناصر اپنی کرپشن کےداغ چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اےپی سی کےغبارے سےجلدہوانکل جائے گی، 22 کروڑعوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے، ہمارا مقصد عوام کوریلیف دینا اوران کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے، عوام کےحقوق کا نگہبان ہوں،کسی کوعوامی مفادات پرڈاکہ نہیں ڈالنےدوں گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہماری کارکردگی کےسب سے بہترین جج عوام ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فتحریک انصاف کی حکومت کا فوکس عوام کے حقیقی مسائل پر ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیازہے، سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں ، اپوزیشن کابیانیہ پٹ چکا،عوام کوپٹےہوئےمہروں سےکوئی دلچسپی نہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا پی ٹی آئی کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، وزیراعظم کی قیادت میں صرف دیانت داری اورایمانداری کی سیاست ہوگی اور ان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھا رہا ہے، حکومت نےمعیشت کو گرداب سے نکالنے کےٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

  • جن کی نیت ٹھیک نہیں تھی وہ آج منہ چھپائے پھر رہے ہیں، شبلی فراز

    جن کی نیت ٹھیک نہیں تھی وہ آج منہ چھپائے پھر رہے ہیں، شبلی فراز

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرونا جیسے موذی مرض نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے لیکن عید پر احتیاط کرنا ہے جس سے مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا ایسی وبا ہے جس کا ماضی میں ہمارے پاس کوئی ڈیٹا نہیں تھا، صورتحال مدنظر رکھ کر وزیراعظم عمران خان نے حکمت عملی بنائی۔

    انہوں نے کرونا کے پیش نظر باقی ممالک میں مکمل لاک ڈاون کیا گیا لیکن پاکستان مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا تھا اسی لیے لیڈر شپ نے فیصلہکیا لاک ڈاون پائیدار ثابت نہیں ہوسکتا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کا مقصددیہاڑی دار،غریب،مزدورطبقہ کوماحول دستیاب کرناتھا، مکمل لاک ڈاون کا مشورہ دینے والوں نے ہمیشہ غریبوں کا خوش چوسا ہے۔

    ایسے لوگ جو آج سالگرہ منارہے ہیں انہوں نے لاک ڈاون کےلیے دباو ڈالا، عمران خان نے ایسی صورتحال تجویز کی جس سے زندگی، صحت کاروبار چل سکے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جن کی نیت ٹھیک نہیں تھی وہ آج منہ چھپائے پھر رہے ہیں، اشرافیہ نے اس صورتحال میں بھی غریبوں کا خیال نہیں رکھا، ایسی صورتحال میں بھی اشرافیہ نے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی پالیسی، ثابت قدمی دباؤ کے باوجود کمزور نہ ہوئی، ایسے کئی ممالک ہیں جو ہمارے اقدامات کو فالو کرنا چاہ رہے ہیں، حکمت عملی کا مقصد دیہاڑی دار، غریب، مزدور طبقہ کو ماحول دستیاب کرنا تھا۔

    شبلی فراز نے کہا ہے کہ انہیں شرم نہیں آئی کم ازکم عمران خان کو سراہتے کہ بہترین کام کیا ہے، وزیراعظم نے کورونا صورتحال میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 31لاکھ لوگوں کو اس پروگرام کے ذریعے پیسے پہنچائے گئے، ہمارے پاس ڈیٹا نہیں تھا کہ کتنے بیڈز اور اسپتال موجود ہیں، کورونا کی صورتحال میں این سی او سی کا قیام عمل میں لایا گیا، جس نے سائنٹفک طریقے سے اس صورتحال کو چلایا۔

  • صحت کے بوسیدہ نظام کے ہوتے ہوئے کرونا وائرس سے نمٹنا قابل تحسین ہے: شبلی فراز

    صحت کے بوسیدہ نظام کے ہوتے ہوئے کرونا وائرس سے نمٹنا قابل تحسین ہے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ محدود وسائل اور صحت کے بوسیدہ نظام کے ہوتے ہوئے کرونا وائرس سے نمٹنا قابل تحسین ہے، این سی او سی اور احساس پروگرام وبا کے خلاف کامیابی کے 2 بڑے ذریعے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کرونا وائرس کی وبا سے عزم اور احسن طریقے سے نمٹا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور صحت کے بوسیدہ نظام کے ہوتے ہوئے کرونا وائرس سے نمٹنا قابل تحسین ہے، این سی او سی اور احساس پروگرام وبا کے خلاف کامیابی کے 2 بڑے ذریعے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے زندگی اور روزگار میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 579 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 496 ہوگئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 46 افراد کی موت ہوئی جس کے بعد مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 568 ہوگئی۔

    کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان 213 ممالک میں 12 واں ملک بن چکا ہے، 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 سو 92 ہوگئی ہے جبکہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح بھی 24 سے بڑھ کر 25 فیصد ہو گئی ہے۔

  • تاریخ گواہ ہے ماضی میں ن لیگ کچھ ججز کو بلیک میل کرتی تھی، شبلی فراز

    تاریخ گواہ ہے ماضی میں ن لیگ کچھ ججز کو بلیک میل کرتی تھی، شبلی فراز

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں میرٹ کو نظر انداز اور من پسند افراد کو تعینات کیا گیا، ماضی کی من پسند تعیناتیوں کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے۔

    ان باتوں کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں کیا، انہوں نے کہا ہے کہ بیوروکریسی میں قانون کے مطابق تعیناتیاں کی جاتی ہیں، بیوروکریسی میں جیسے تیزی سے تعیناتیاں ہوئی ایسی نہیں ہونی چاہیے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جو اچھا آپشن آئے گا اسے تعینات کردیا جائے گا، شبر زیدی بیمار ہوگئے ورنہ ہم نے تو اچھے کےلیے تعینات کیا تھا اور جو شخص اچھا پرفارم کرتا ہے تو عہدے پر تعینات رہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں سسٹم میں شفافیت ضروری ہے لیکن اپوزیشن نے ایسی بیوروکریسی چھوڑی جو کام نہیں کرپارہی تھی لیکن پوری بیوروکریسی کو ایک دم سے تبدیل کرنے سے نقصان ہوگا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اداروں میں اصلاحات لارہے ہیں، میرٹ پر کام کررہے ہیں، ادارے اس وقت ٹھیک ہوں گے جب ریفارمز ہوں گی، مائنس ون کا شور اس لیے کیا جارہا ہے کہ عمران خان احتساب چاہتے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایف بی آر میں نئی تعیناتی کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس سے تعلق نہیں، اپوزیشن نے شوشہ چھوڑا ہے تاکہ احتساب سے توجہ ہٹائی جاسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں منتخب لوگ ہی عوام کو جوابدہ ہوتے ہیں، ماضی میں ن لیگ ہی کچھ ججز کو بلیک میل کرتی تھی اور ان باتوں کی تاریخ گواہ ہے، جج ارشد ملک کی برطرفی پر ن لیگ کی خوشیاں منانے پر مایوسی ہوئی، یہ ہی وہ لوگ ہیں جو ججز کو دھونس دھمکی میں لاکر فیصلے کراتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ اسی لیے وزیراعظم عمران خان ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا نہیں چاہتے، پاکستان تحریک انصاف عمران کی وجہ ہے، پی ٹی آئی کے اندر سے مائنس ون کی کوئی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کے مائنس ون کے بیان کو غلط رخ دیا جارہا ہے۔

  • ‘وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سےکوروناکےپھیلاؤمیں کمی آئی’

    ‘وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سےکوروناکےپھیلاؤمیں کمی آئی’

    اسلام آباد : وزیراطلاعات شبلی فراز نے این سی او سی کے سو دن مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاوزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ، لیکن کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ، ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کرتے رہنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا کیخلاف ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف صفہ اول پر ہیں ، زمینی حقائق کے پیش نظر وزیراعظم نے شروع سے ایک مؤقف اپنایا، وزیراعظم نے وبا کے شروع میں جو تجویز دی دنیا آج اس پر عمل کررہی ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج ہر سطح پر سامنے آرہے ہیں، وزیراعظم نے جو حکمت عملی اپنائی اس سے وباکے پھیلاؤ میں کمی آئی اور غریب طبقے کو سہولت ملی۔

    انھوں نے کہا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد اس طرح نہیں ہوا جس طرح ہوناچاہیے تھا، عوام نے پھربھی ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کی ، کوروناوبا ابھی ختم نہیں ہوئی ، ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کرتےرہناہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے این سی او سی کے سو دن مکمل ہونےپر مبارکباد دیتے ہوئے کہا این سی اوسی نےکامیابی اور محنت کیساتھ وبا کا تدارک کیا ، ایس اوپیز پرعملدرآمد کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے ہیلتھ سیکٹر پر توجہ نہیں دی ، جب یہ وبا آئی تو ہمارے پاس صرف دو لیبارٹریز تھیں،آج129ہوگئیں، ہماری وزارت سائسنس اینڈٹیکنالوجی نے اپنے وینٹی لیٹرزبنانا شروع کردیئے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ احساس کیش پروگرام کے ذریعے غریب عوام کو رقم تقسیم کی گئی، وقت کیساتھ ساتھ کورونا سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں، حکومت اس سے غافل نہیں۔

  • شفافیت نہ ہوتو پی آئی اے ہو یا ریلوے زوال پذیر ہوں گے، شبلی فراز

    شفافیت نہ ہوتو پی آئی اے ہو یا ریلوے زوال پذیر ہوں گے، شبلی فراز

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں کئی ایسے علاقے ہیں جہاں ترقی منصوبے نہیں ہوتے لیکن ہم ایسا نظام لارہے ہیں جس سے پورے صوبے میں ترقیاتی کام ہوں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما شبلی فراز نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سولر، ونڈانرجی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کچھ پلانٹس ایسے بھی ہیں جو 24 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ماضی میں زیادہ پیسہ لاہور اور گردونواح میں خرچ ہوتا رہا، اب وزیر اعظم نے صوبائی فنانس کمیشن کو فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے عثمان ناصر کو سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں پیسوں کا ضیاع ہوتا ہے اسی لیے وزیر اعظم نے ترقیاتی منصوبوں میں بہتری لانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کے آڈٹ کیلئے آڈیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، کابینہ میں زائرین سے متعلق ایس او پیز بنانے کی ہدایت کی گئی، متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر اسپتال و تعلیمی ادارے بنانے کی منظوری بھی دے دی۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں ڈرگ پرائسنگ پالیسی پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم نے ہمیشہ کہا شفافیت نہیں ہوگی تو ادارے خراب ہوں گے، شفافیت نہ ہو تو پی آئی اے ہو یا ریلوے زوال پذیر ہوں گے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی آئی اے حادثے پر سپریم کورٹ نے بھی ڈائریکشن دی تھی، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ایک عظیم ماضی رکھتا ہے اسی لیے کابینہ اجلاس میں پائلٹس کی جعلی و مشکوک ڈگریوں بات ہوئی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟ شبلی فراز نے وجہ بتادی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟ شبلی فراز نے وجہ بتادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسااضافہ نہیں دیکھا، اسی وجہ سے قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کوروناوبانے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا، عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ نہیں دیکھا، اسی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ خطےکی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا، عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے،ریلیف دینے کی کوشش
    کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچیس روپے سے زائد کا ریکارڈ اضافہ کردیا اور قیمتوں کا اطلاق بھی فوری ہوگیا تھا، فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق پیٹرول 25 روپے58 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 100 روپے10 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے اضافے سے101 روپے 46 پیسے اور مٹی کا تیل ساڑھے 23 روپے بڑھ کر انسٹھ روپے چھ پیسے پر پہنچ گیا۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ ریکارڈ اضافہ

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے84 پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیا،اس سے قبل پٹرول 74 روپے 52 پیسے فی لیٹراورہائی اسپیڈ ڈیزل 80 روپے15 پیسے کا مل رہاتھا۔

    بعد ازاں ملک جاری موجود صورتحال میں قیمتوں میں اضافے پر عوم کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، سخت ردعمل آنے کے بعد وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی عمر ایوب نے اپنے ٹویٹ میں قیمت میں اضافے پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ‘عالمی منڈی میں گذشتہ ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی دو سے تین روپے گراوٹ آئی ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 31.58 روپے کا اضافہ بنتا تھا لیکن حکومت نے اس میں 25.58 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ جبکہ ڈیزل لی قیمت میں 24.31 روپے فی لیٹر اضافہ بنتا تھا لیکن حکومت نے اس میں 21.31 روپے اضافہ کیا۔

    خیال رہے قیمتوں میں معمول کے مطابق قیمتوں میں رد و بدل لا اطلاق ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ نئی قیمتوں کا اطلاق ستائیس جون رات بارہ بجے سے ہی ہو گیا

  • ہماری ٹیم اختر مینگل سے ملکر تمام تحفظات دور کرے گی، شبلی فراز

    ہماری ٹیم اختر مینگل سے ملکر تمام تحفظات دور کرے گی، شبلی فراز

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت مستحکم ہے اور اپنا کام کررہی ہے، ہماری ٹیم اختر مینگل سے ملکر تمام تحفظات دور کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بی این پی کے رہنما اختر مینگل کی جانب سے وفاقی حکومت سے علیحدگی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختر مینگل کو جلد منالیں گے، مستحکم ہے اور اپنا کام کررہی ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم بی این پی کے رہنما اختر مینگل سے ملکر تمام تحفظات دور کرے گی۔

    یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل نے آج قومی اسمبلی اجلاس میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو شاید ہماری ضرورت نہیں تھی، اس لیے میں پی ٹی آئی سے اتحاد کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔

    بی این پی مینگل نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بی این پی مینگل کی 4 نشستیں ہیں، پارٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ 6 نکاتی ایجنڈے پر اتحاد کیا تھا۔