Tag: Shibli Faraz

  • حکومت کرونا سے کامیابی سے نمٹ رہی ہے، پی پی کو یہ ہضم نہیں ہورہا، شبلی فراز

    حکومت کرونا سے کامیابی سے نمٹ رہی ہے، پی پی کو یہ ہضم نہیں ہورہا، شبلی فراز

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ موثر منصوبہ بندی کی وجہ سے نقصان اتنا نہیں ہوا جتنا تخمینہ لگایا تھا لیکن مغربی ممالک میں کرونا وائرس سے پورا نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف شبلی فراز نے کرونا وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کرونا کے سبب مشکلات کا شکار ہے اور مغربی ممالک میں نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ موثر پلان کی وجہ سے نقصان اتنا نہیں ہوا جتنا تخمینہ لگایا گیا تھا کیونکہ این سی او سی کے فیصلوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں نے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اتفاق کرتے ہیں اور کراچی جاکر مختلف بات کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مہلک ترین کرونا وائرس سے کامیابی سے نمٹ رہی ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی ہے۔

  • لیگی حکومت کوئی بھی کام مفت نہیں کرتی، شبلی فراز

    لیگی حکومت کوئی بھی کام مفت نہیں کرتی، شبلی فراز

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے یوم تکبیر کے موقع پر کہا کہ ہم اپنے ملک کا دفا موثر طریقے سے کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز نے یوم تکبیر کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو ہم ٹھان لیں اسے ضرور حاصل کرسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن پاکستان ایٹمی قوت بنا اور ہم اپنے ملک کا دفاع موثر طریقے سے کرنا جانتے ہیں۔

    یوم تکبیر کے موقع پر بھی انہوں نے مسلم لیگ نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ دور میں آئی پی پیز کو 486 ارب روپے جاری کیے گئے کیونکہ لیگی حکومت کوئی بھی کام مفت نہیں کرتی۔؎

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک سے فرار ہیں کیونکہ شوگر مافیا کی سرپرستی مسلم لیگ (نواز شریف) کے پاس تھی۔

    اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف احتساب سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیرغور ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف احتساب سے بھاگنے کیلئے ہر قسم کا شوشہ اڑاسکتے ہیں، شہبازشریف کی الیکشن کی خواہش احتساب سے بچنے کیلئے ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

  • ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کےعوام کےتحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، شبلی فرار

    ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کےعوام کےتحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، شبلی فرار

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کےعوام کےتحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، مریم نواز پاکستان کو ایٹمی قوت بنانےوالی نسل کی کاوش کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا آج کےدن پاکستان کو اسلامی دنیاکی واحدایٹمی طاقت بننےکااعزازحاصل ہوا، ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کےعوام کےتحفظ و سلامتی کی ضامن ہے ، قومی وقار اورسالمیت ہمارےلئےسب سےمقدم ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی نسل کی کاوش کواپنےخاندان سےنہ جوڑیں، اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سےقوم آگاہ ہے، جو اپنے بیانیےسےوفانہ کرسکےوہ عوام سےکیاوفا کریں گے؟

    شبلی فراز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کی قیادت کی وفامٹی سےنہیں پیسےسےرہی، ان وفاؤں کی تصویریں ایون فیلڈ اوردیگرجائیدادوں کی صورت دنیابھرمیں نظرآتی ہیں، بچوں کامستقبل چھین کراپنی اولادوں کی زندگی بنانےوالوں کوقوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

  • ‘شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے’

    ‘شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پوری قوم جانتی ہےشوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پوری قوم جانتی ہےشوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، شریف خاندان نے سیاست کو کاروبار کیلئے استعمال کیا، دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے اداروں کا بے دردی سےاستعمال کیا، عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کیلئےہے، شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن نےشوگرانکوائری کمیشن رپورٹ مستردکردی، رہنما ملک احمدخان نے کہا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیداکرکے منافع کمانےوالوں کا دفاع کیاجارہاہے، یہ قلت آپ کےدورمیں پیداہوئی آپ اس کےذمہ دارہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا تھا کہ شریف شوگرملز نے ایک کلو کی چینی بھی ایکسپورٹ نہیں کی، اس پورےعمل میں آپ نےجان بوجھ کر گیم کھیلا، وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب سےکوئی پوچھنےوالانہیں، وہ تمام ذمہ داریوں سےبری ذمہ ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اختیارات کاناجائز استعمال کرنیوالوں پرنیب کےکیسزبنیں گے، اس رپورٹ کےبعدوزیراعظم کوآج شام سےپہلےاستعفیٰ دےدینا چاہئے تھا۔

    یاد رہے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ شوگر ملز مافیا نے ملی بھگت سے عوام سے لوٹ مار کی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، ، شہباز شریف فیملی کی شوگر ملز میں ڈبل رپورٹنگ کے شواہد ملے ہیں، العربیہ میں کچی پرچی کارواج بہت ملا ہے اور اس نے کسانوں کو40کروڑ روپے کم دیے گئے، جے ڈی ڈبلیو گروپ کی شوگر ملز کارپوریٹ فراڈ میں ملوث نکلی ہیں۔

  • ‘وزیرِاعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف دنیا کر رہی ہے’

    ‘وزیرِاعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف دنیا کر رہی ہے’

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں لاک ڈاؤن کے دوران وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کے عوام کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے قیام کی تعریف دنیا کر رہی ہے اور قومی جذبے سے سرشار نوجوان کوروناکیخلاف جنگ میں مددکررہےہیں، اور ان میں آسانیاں بانٹ رہے ہیں جبکہ رضاکارانہ جذبات سے لیس یہ نوجوان قوم کا فخر ہیں۔

    خیال رہے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو عالمی میڈیا میں بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ٹائیگر فورس سے متعلق آرٹیکل میں لکھا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان نےسب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا، قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنائی گئی ہے.

    مزید پڑھیں: کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی میڈیا میں زبردست پذیرائی

    برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان کی 2تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ٹائیگرفورس میں لاکھوں نوجوان رضاکارانہ طور پر شامل ہوئے ، سول رضاکاروں پرمشتمل فورس غریبوں تک مدد پہنچائےگی۔

    آرٹیکل میں کہا گیا تھا کہ ٹائیگر فورس پولیس اور ضلعی انتظامیہ سمیت ہیلتھ پروفیشنلز کی بھی مدد کر رہی ہے جب کہ رضاکار غریبوں تک کیش رقم کی فراہمی میں بھی تعاون کریں گے، وزیراعظم عمران خان کہتےہیں نوجوان ملک کاسب سےبڑااثاثہ ہیں اور عثمان ڈار نےبتایا ان کی توقع سے زائد نوجوانوں نےخود کو رجسٹر کیا۔

  • عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرینگے تو ہم بھی مجبور ہوں گے، شبلی فراز

    عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرینگے تو ہم بھی مجبور ہوں گے، شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کھولنے کی مجبوریوں سے آگاہ کیا تھا، عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو ہم بھی مجبور ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہے ہے کہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتی، ہم کرونا وائرس کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی بناتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقے پر سخت دباؤ آیا ہے، وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کھولنے کی مجبوریوں سے آگاہ کیا تھا، غیر ذمہ داری کا کوئی علاج نہیں، عوام نہیں سن رہے، عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو ہم بھی مجبور ہوں گے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کسی حد تک برداشت کرلے گی لیکن غیر ذمہ داری سے نقصان ہوگا اسی لیے ہم نے 500 سے زائد مقامات کو سیل کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کے احکامات پر عملدر آمد نہیں ہوگا تو سختی بھی کی جاسکتی ہے، حکومت کا کام آسانیاں پیدا کرنا اور عوام کا کام عملدر آمد کرنا ہے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں اللہ کا شکر ہے کرونا نے اندازوں کو غلط ثابت کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی سے لاک ڈاؤن مانیٹر کر رہے ہیں، 500 مقامات سیل کر دیے، وقت کیساتھ ہماری مانیٹرنگ بہتر اور موثر ہوتی جارہی ہے، کرونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا۔

    شبلی فراز نے دیہاڑی دار طبقے سے متعلق کہا کہ زیادہ عرصے تک لاک ڈاؤن نہیں رکھ سکتے، ہم چاہتے ہیں مزدور طبقے کی روزی چلے اور معاشی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    انہوں نے کاہ کہ ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا مجبوری میں حکومت کو بھی اقدامات اٹھانا پڑیں گے، عوام کو معلومات دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

  • کورونا ایسی جنگ ہے جسے مل کرہی شکست دے سکتے ہیں، شبلی فراز

    کورونا ایسی جنگ ہے جسے مل کرہی شکست دے سکتے ہیں، شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت یااکیلی پی ٹی آئی اس وباسےنہیں لڑسکتی، یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے مل کرہی شکست دے سکتے ہیں، ن لیگ نےپارلیمنٹ کااجلاس بلوایا، قومی اسمبلی سےہمیں نہ پلان ملا نہ تجاویز۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونانےپوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لےرکھاہے، پاکستان میں بھی وائرس تباہی پھیلارہاہے، وائرس سےنمٹنےکےلیےحکومت روڈمیپ کےساتھ کام کررہی ہے، کل وزیراعظم اوررفقا نےتفصیل سےاپنالائحہ عمل عوام کوبتایا، یہ وہ لائحہ عمل ہےجس میں ہم اپنی تمام چیزیں بروئےکارلارہےہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے8ارب ڈالرکےپیکج کااعلان کیا، پیکج کا مقصد معاشرے کے نچلے طبقوں کی مدد ہے جبکہ 1.2 کھرب کے پیکج میں ایمرجنسی کے لیے190 ارب ، 480 ارب روپےمعاشی صورتحال کی بہتری کےلیے، 570 ارب روپےعوام کی نقد مدد کے لیے اور پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 70ارب رکھے گئے ہیں۔

    شبلی فراز نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹوز کے لیے 50ارب ،بجلی اورگیس کے لیے100 ارب رکھےگئے، احساس پروگرام کے ذریعے 104ارب روپے 85ہزارخاندانوں میں تقسیم کیے گئے ، اس صورتحال میں احساس پروگرام موثر اور شفافیت کے ساتھ شروع کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ این اسی اوسی اوراین سی سی دو ادارے کورونا پر کام کررہےہیں،حکومت یا اکیلی پی ٹی آئی اس وبا سے نہیں لڑسکتی، وزیراعظم نے صوبوں کو تمام پیکجزمیں مساوی طور پر شامل رکھا، یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے مل کرہی شکست دے سکتے ہیں۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ن لیگ نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلوایا، ہم بھی خوش تھے، توقع تھی کہ پارلیمان میں تقاریرہوں گی رہنمائی ملے گی، لیکن ہوا کیا اپوزیشن لیڈر ہی قومی اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر تھے، تقاریروہی تھیں جو پریس کانفرنس میں ہوتی ہیں، وہ نہیں سمجھتے تھےکہ ان کی صحت ان کوشرکت کی اجازت دیتی ہے؟ ان کی جماعت کے کافی ایسے لوگ آئے جو واقعی بیمار تھے، ان کو تکلیف ہوتی ہے تو لندن چلے جاتے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان 30فٹ سےگرےلیکن وہ کہیں باہرنہیں گئے، عمران خان نےملک میں ہی علاج کوترجیح دی ہے، یاتویہ اقتدارمیں ہوتےہیں یاباہرہوتےہیں، قومی اسمبلی سے ہمیں نہ پلان ملا نہ تجاویز۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیاقومی اداروں کو طاقتور بنانا نااہلی ہے،احتساب کو آگے بڑھانا نااہلی ہے، کیا غریب کاخیال رکھنا نااہلی ہے، ایک دوسرا وائرس ہے جو عوام کا خون چوستا اور ملک کوقرضوں میں ڈبوتا ہے، اس کا ثبوت ایون فیلڈاوردیگرجائیدادیں ہیں، شہبازشریف اس کے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں، خدانخواستہ ملک کوکچھ ہوتاہےتوانہوں نےاپنی دنیا باہر آباد کر رکھی ہے، لیکن وہ باہرجانہیں سکیں گے۔

  • پی ٹی  آئی وہ جماعت ہے جوانتخابات کو شفاف بناناچاہتی ہے، شبلی فراز

    پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جوانتخابات کو شفاف بناناچاہتی ہے، شبلی فراز

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے لاک ڈاؤن سے متعلق کہا کہ حکومت ڈنڈے کے زور پر عوام کو احتیاطی تدابیر کا نہیں کہہ سکتی، عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ خود احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب احتیاط کریں اسی میں معاشرے کی بھلائی ہے، کوئی بھی ملک مسلسل لاک ڈاؤن نہیں رکھ سکتا، ہمیں اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اداروں میں اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا ہے، عمر ایوب کو ان اصلاحات کی تکمیل کی ہدایت دی گئی ہے اور سرکاری اداروں میں بہتری لانے کےلیے ڈاکٹر عشرت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ کو بتایا گیا 12 وزارتوں میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں کی گئیں، خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر وزیر اعظم نے رپورٹ مانگی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا تھا، کابینہ نے وزیر اعظم عمران خان کی تجاویز کو سراہا ہے۔ کابینہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کی تجاویز بھی پیش کی گئیں جس میں سے 39 تجاویز اعظم سواتی نے پیش کیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو انتخابات کو شفاف بنانا چاہتی ہے۔

    کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں سے متعلق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا توانائی کا شعبہ بہت اہم ہے۔

  • کورونا کیسز میں کمی کیسے ہوئی، شبلی فراز نے بتا دیا

    کورونا کیسز میں کمی کیسے ہوئی، شبلی فراز نے بتا دیا

    اسلام آباد : وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کی وجہ حکومتی اقدامات ہیں، وزیراعظم عمران خان روزانہ کی بنیاد پرصورتحال کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے کوروناوائرس سے متعلق ویڈیو کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہی، شبلی فراز نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی نے انتہائی اہم موضوع پرکانفرنس کا انعقادکیا، امریکااوریورپ کی طرح کوروناوائرس نےہمیں متاثرنہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوروناکیسزمیں کمی کی وجہ حکومتی اقدامات ہیں، وزیراعظم روزانہ کی بنیادپرصورتحال کی خودمانیٹرنگ کررہے ہیں وبا کے پھیلاؤ کو مانیٹرکرنے کیلئےنیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کی، این ڈی ایم اے کوٹاسک سونپا گیاکہ اسپتالوں کی تمام ضروریا ت پوری کریں۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرقائم کیاجوصورتحال پرنظررکھےہوئےہے، این سی اوسی وباکےپھیلاؤسےمتعلق اپ ڈیٹ فراہم کرتاہے، این سی اوسی میں وباکوروکنےکی حکمت عملی بھی ترتیب دی جاتی ہے۔

    انہون نے کہاکہ اللہ کاشکرہےکہ ہماری کاوشیں کامیاب ہوئی ہیں، ہم نےبغیروقت ضائع کیےقرنطینہ کی سہولتیں دیں، کوروناہراول دستےکوضروری حفاظتی سامان فراہم کیاگیا، چین کاشکریہ اداکرتےہیں جنہوں نےسب سےپہلےحفاظتی سامان دیا۔

    شبلی فراز نے کہاکہ طلبہ کوچین سےواپس نہ بلانےکافیصلہ وقت نےدرست ثابت کیا، ہمارے طلبہ کاخیال رکھنےپرچین کی حکومت کاشکریہ اداکرتےہیں، محسوس کیالاک ڈاؤن اشدضروری ہےتواسےنافذکردیاگیا۔

    وزیرت اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزارت تعلیم کےاشتراک سےٹیلی اسکول کااجراایک اہم اقدام ہے، عوام میں آگاہی سےمتعلق پاکستانی میڈیاکاکردارقابل ستائش ہے، حکومت کوروناوباکےمعیشت پراثرات باخبرتھی، وزیراعظم عمران خان کوغربااورڈیلی ویجرزکااحساس ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کافیصلہ تمام اکائیوں کی مشاورت سےکیاگیا۔

  • عوام نے احتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا،شبلی فراز

    عوام نے احتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا،شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، عوام نےاحتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرناہوگا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عوام نےاحتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہےمتحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔


    انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت،معاشی روانی کوساتھ لےکرچلناہے، لاک ڈاؤن میں مرحلہ وارنرمی کمزور طبقات کیلئےجذبہ احساس کا مظہرہے، مرحلہ وارنرمی سے چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کوسہارا ملے گا۔

    گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ رش کم رکھنےکیلئےصبح سےشام5بجے تک کاروبارکھولنےکافیصلہ کیا، لاک ڈاؤن میں نرمی ابتدائی اسٹیج کےفیصلےکےتحت کی گئی ہیں، ایک پلیٹ فارم کےذریعےاتفاق رائےکےتحت فیصلہ کیا گیا ہے۔

    شبلی فراز نے کہا تھا کہ ہم نےکوروناوائرس کی صورتحال اور اپنےوسائل دیکھتےہوئے فیصلےکرنےہیں، کوروناسےوہ ممالک نہیں لڑسکےجومعیشت اورصحت سےمتعلق بہترتھے، جس شخص کےگھرمیں کھانانہ ہوتووہ دھوپ اورچھاؤں نہیں دیکھتا، یہ کہہ دیناکہ لاک ڈاؤن ہےسب گھرپربیٹھیں بہت آسان ہے، عمران خان اس طبقےکاسوچ رہےہیںجوایک دن بھی گھرپرنہیں رہ سکتا۔