Tag: Shibli Faraz

  • شریف برادران کورونا کی آڑ میں سیاسی کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں، شبلی فراز

    شریف برادران کورونا کی آڑ میں سیاسی کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں، شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز شریف برادران کورونا وائرس کی آڑ میں سیاست کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں، خواجہ آصف کا بیان بھرے پیٹ فارسی بولنے کے مترادف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شبلی فراز نے کہا کہ قوم خراب معیشت کا ذمے دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے، معیشت ٹھیک کرنے کے لیے خواجہ آصف صاحب اپنی قیادت کو راضی کریں تاکہ خواجہ صاحب کی قیادت بیرون ملک رکھا سرمایہ واپس لے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا بیان بھرے پیٹ فارسی بولنے کے مترادف ہے، ان کو غریبوں کی مشکلات کا احساس نہیں ہے ورنہ ایسے بیانات نہ دیتے۔

    شبلی فراز نے ن لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب ! درحقیقت آپ اور آپ کی قیادت کنفیوز ہے کہ کیا کریں؟ ملک واپس آنے کے بعد انہیں ملک سے واپس جانے کی سمجھ نہیں آ رہی، پاکستان میں ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، دونوں بھائی لاک ڈاؤن میں ہیں، کورونا کی آڑ میں سیاست کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم اور ملک کے مفاد میں فیصلے لے رہے ہیں، وزیراعظم کہہ رہے ہیں کورونا سے محفوظ رکھنا اور بھوک سے بچانا ہے، کورونا کے باعث دنیا بھر کی معیشت دباؤ میں ہے۔

    انہون نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان قوم اور ملک کے مفاد میں فیصلے کررہے ہیں، قوم کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، کمزور طبقے بزنس اور معیشت کو سہارا دینے کے لیے1.24ٹریلین کا سب سے بڑا پیکج دیا۔

  • بلاول صاحب سیاست نہیں کام کریں، یہ قوم کی خدمت کا وقت ہے، شبلی فراز

    بلاول صاحب سیاست نہیں کام کریں، یہ قوم کی خدمت کا وقت ہے، شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بلاول بھٹو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں سے بلاول کا کوئی تعلق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ اشرافیہ کے نمائندے ہیں۔

    شبلی فراز نے کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں سے بلاول بھٹوں کا کوئی تعلق نہیں، بلاول نے سندھ حکومت کی نااہلی وفاق پر تھونپنے کی بھونڈی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، بلاول صاحب کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے کیونکہ احساس کیش پروگرام، لنگر خانے، پناہ گاہیں مزدوروں سے وابستگی اور احساس کا واضح اظہار ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب سیاست نہیں کام کریں، یہ قوم کی خدمت کا وقت ہے، 200 ارب روپے کے ریلیف کا اعلان دیہاڑی داروں کی مشکلات کو مدنظر کر کیا گیا، احساس کیش پروگرام کے تحت 144 ارب نادر طبقات میں تقسیم ہورہے ہیں۔

  • سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ، شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا قلم دان دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں سینیٹر شبلی فراز کی بطور وفاقی وزیر تقریب حلف برداری ہوئی، جس میں شبلی فراز نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا، شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا قلم دان دیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کوڈی نوٹیفائی کرکے شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات تعینات کیا تھا جبکہ عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیے گئے تھے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات اور عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کرنے پر مبارکباد دی اور کہا تھا کہ شبلی فراز عزت دار اور ایماندار شخص ہیں جبکہ عاصم سلیم باجوہ محنتی انسان ہیں۔

    بعد ازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی ، جس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے حکومتی اشتہاری بجٹ سے 10 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی اور سرکاری ٹی وی کے کوٹے پر ضرورت سے زائد ملازم رکھے، انہوں نے بغیر اجازت دو سیکیورٹی گارڈز سمیت 9 ملازم رکھے ہوئے تھے۔

    خیال رہے چند روز قبل ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا تھا، امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا تھا ۔

  • فردوس عاشق اعوان کی جگہ شبلی فراز وفاقی وزیراطلاعات تعینات

    فردوس عاشق اعوان کی جگہ شبلی فراز وفاقی وزیراطلاعات تعینات

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کوڈی نوٹیفائی کرکے شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات تعینات کیا ہے جبکہ عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فوج کے سابق ترجمان لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ اور پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز کو ریاست کے اہم عہدوں پر فائز کردیا گیا۔

    وفاقی حکومت نے فردوس عاشق اعوان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا، اس کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے فرائض عاصم سلیم باجوہ ادا کریں گے۔

    عاصم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کوڈی نوٹیفائی کردیاگیا ہے۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹر شبلی فراز کو  وفاقی وزیر اطلاعات اور  عاصم سلیم باجوہ کو  وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کرنے پر مبارکباد دی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ شبلی فراز عزت دار اور ایماندار شخص ہیں جبکہ عاصم سلیم باجوہ محنتی انسان ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ وزیراعظم کی پالیسیوں کی صحیح
    طریقے سے عکاسی نہیں کر پا رہی تھیں اور پارٹی میں بھی ان کی مخالفت تھی، اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ بچار ہو
    رہا تھا۔

  • مولانا فضل الرحمان تنہا رہ گئے، دیگر پارٹیاں ساتھ نہیں، شبلی فراز

    مولانا فضل الرحمان تنہا رہ گئے، دیگر پارٹیاں ساتھ نہیں، شبلی فراز

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تنہا رہ گئے ہیں دیگر پارٹیاں ان کا ساتھ چھوڑ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی تنہا تھے اب دوبارہ تنہا ہوگئے ہیں، ان کو اب پر امن طور پر احتجاج ختم کردینا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ لاشوں کی سیاست کے خلاف ہیں، لاشوں کی سیاست سے ملک کا نقصان ہوگا، لاشیں ہمارے ہی پاکستانیوں کی گریں گی، اس طرح کی سیاست سے گریز کیا جائے تو سب کا فائدہ ہے۔

    سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، بات چیت سے تمام مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے منہ موڑ لیا

    ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ مریم نواز کو باہر جانے دیا جائے گا، حکومت کی کوشش ہوگی مریم نواز کیسز کا سامنا کریں۔

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مسئلہ حقیقی ہے، مریم نواز کو ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ای سی ایل کا معاملہ نیب کے پاس ہے، نیب کی سفارش پر نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، نیب کی سفارش پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو نوازشریف کی صحت کے حوالے سے بیان بازی نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے دن سے ہمارا مؤقف ہے کہ سیاست کو صحت سے الگ رکھا جائے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا  دھرنا ناکام ہونے کی پیشگوئی

    مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ناکام ہونے کی پیشگوئی

    اسلام آباد : سینیٹ میں قائدایوان شبلی فراز نے دھرنا ناکام ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان چاہتےہیں انھیں گرفتار کرلیا جائے لیکن حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائدایوان شبلی فراز مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ناکام ہونے کی پیشگوئی کردی ہے اور کہا کہ مولانافضل الرحمان چاہتےہیں انہیں گرفتار کیاجائے، وہ گرفتار ہوکر ہیرو بننا چاہتے ہیں۔

    ،شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت مولانافضل الرحمان کوگرفتارکرنےکاارادہ نہیں رکھتی، مولاناکوگرفتارکرکےاتنی اہمیت نہیں دیناچاہتے، مذاکرات منسوخی سے ثابت ہوگیا اپوزیشن ایک پیج پرنہیں۔

    قائدایوان نے کہا دھرناناکام ہوتاہوانظرآرہاہے، دھرناناکام ہواتومولانافضل الرحمان کی سیاست ختم ہوجائیگی، ان کوسوچناچاہئےناکامی کےبعدکیاہوگا، امن برقراررکھنےکےلئےقانون کےمطابق اقدامات کئےجائیں گے۔

    مزید پڑھیں : دھرنے کیلئے ناموس رسالتؐ کے نام پر چندہ جمع کیا جارہا ہے، سینیٹر شبلی فراز

    یاد رہے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دھرنے کیلئےناموس رسالتؐ کے نام پر چندہ جمع کیا جارہا ہے، وہ پچھلے10سال تک اقتدارمیں رہے، اب پہلی بار باہر ہیں، ان کے اقتدارکی چاہت ایسی ہے جیسےمچھلی پانی سے باہر ہو، ہمیں کوئی پرواہ نہیں مولانا فضل الرحمان خود کو سیاسی طور پر ایکٹو کرنا چاہ رہے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ،پی پی اور مولانا فضل الرحمان نے ایک دوسرے کو کاندھا دیا، بنیادی طور پر یہ تینوں ایک پارٹنر ہیں۔

  • دھرنے کیلئے ناموس رسالتؐ کے نام پر چندہ جمع کیا جارہا ہے، سینیٹر شبلی فراز

    دھرنے کیلئے ناموس رسالتؐ کے نام پر چندہ جمع کیا جارہا ہے، سینیٹر شبلی فراز

    پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ دھرنے کیلئے ناموس رسالتؐ کے نام پر چندہ جمع کیا جارہا ہے، فضل الرحمان کو اقتدار کی چاہت ایسی ہے جیسے مچھلی پانی سے باہر ہو۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی، شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج مولانا فضل الرحمان اقتدار سے دور ہیں اور وہ اسی لیے اسلام آباد پر لشکر انداز ہورہے ہیں۔

    دھرنے کیلئےناموس رسالتؐ کے نام پر چندہ جمع کیا جارہا ہے، وہ پچھلے10سال تک اقتدارمیں رہے، اب پہلی بار باہر ہیں، ان کے اقتدارکی چاہت ایسی ہے جیسےمچھلی پانی سے باہر ہو، ہمیں کوئی پرواہ نہیں مولانا فضل الرحمان خود کو سیاسی طور پر ایکٹو کرنا چاہ رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ،پی پی اور مولانا فضل الرحمان نے ایک دوسرے کو کاندھا دیا، بنیادی طور پر یہ تینوں ایک پارٹنر ہیں۔

    آج یہ لوگ نیب کی زد پرہیں، انہوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ملک میں افراتفری اورمہنگائی ان ہی کی وجہ سے ہے، یہ لوگ اب این آر او مانگ رہے ہیں مگر ہم کسی کو این آر او دیں گے نہیں۔

    پی ٹی آئی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی طور پر یہ سب اس سسٹم کے بینیفشری ہیں، آج یہ تینوں جماعتیں حکومت گرانے کی باتیں کررہی ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں ان کیخلاف کیسز کو ختم کردیا جائے، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

  • مریم نواز نے سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی بھونڈی کوشش کی:  شبلی فراز

    مریم نواز نے سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی بھونڈی کوشش کی: شبلی فراز

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی بھونڈی کوشش کی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے ایک شو کیا گیا.

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس اب کچھ رہا نہیں، جو ناٹک آج چلایا گیا، یہ اس کے خالق ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ ایسی چیزیں چلا کرعوام کو ورغلالیں گے.

    سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کےعوام ان کے گناہوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو گروی رکھوا دیا، ویڈیوٹیپ کا فرانزک ہوناچاہیے.

    مزید پڑھیں: کیلبری کوئن جتنا بھی جھوٹ بول لیں، لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی، شہباز گل

    انھوں نے کہا کہ سیف الرحمان،جسٹس قیوم اورشہباز شریف کی گفتگو کی بھی فرانزک ہونی چاہیے، یہ عوام میں کنفیوژن پھیلارہے ہیں، یہی ان کا مقصد ہے.

    جتنے بھی فیصلے ہوئے، وہ عدالتوں نے کئے، حکومت کا تعلق نہیں، اگرکوئی مجھ سے پوچھے، آپ نے گاڑی کیسے لی تو جواب دینا پڑے گا. اگر ان سے کہہ دیا جائے کہ ہم ہاتھ ہولا رکھیں گے، تو  یک دم پی ٹی آئی حکومت زبردست ہوجائے گی.

  • سینیٹ میں شبلی فراز قائد ایوان اور راجہ ظفرالحق اپوزیشن لیڈر مقرر

    سینیٹ میں شبلی فراز قائد ایوان اور راجہ ظفرالحق اپوزیشن لیڈر مقرر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرشبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ ظفرالحق کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا۔

    سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے دونوں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو درخواست دی گئی تھی کہ سینیٹ میں ان کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے لہذا ان کی پارٹی کے راجہ ظفرالحق کو قائد حزب اختلا ف بنایا جائے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیپلزپارٹی سے بھی حمایتی ارکان کے دستخط کے ساتھ درخواست طلب کی تھی۔

    بعدازاں چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر شیری رحمان کو ہٹاکر مسلم لیگ ن کے راجہ ظفرالحق کو سینیٹ کا نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔

    سینیٹ کی تاریخ میں شیری رحمان سینیٹ میں بارہویں اپوزیشن لیڈر تھیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے اس عہدے پرفائز ہونے والی وہ ساتویں اپوزیشن لیڈر تھیں۔

    شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں سینیٹرشبلی فراز کو قائد ایوان اور راجہ ظفرالحق کے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پرانہیں مبارکباد پیش کی۔

    شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان نامزد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سینیٹرشبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کیا تھا۔

  • شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان نامزد

    شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان نامزد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے رہنما شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ کا قائد ایوان شبلی فراز کو نامزد کیا گیا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نئے قائد ایوان کی درخواست بھجوا دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ شبلی فراز معروف شاعر احمد فراز کے صاحبزادے ہیں۔ ان کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ سے ہے۔

    شبلی فراز پیشے کے لحاظ سے بینکر ہیں۔ ان کا تعلق فضائیہ سے بھی رہا جبکہ وہ سول سروس سے بھی منسلک رہے۔

    سنہ 2002 میں انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا جب وہ شہر کے میئر بنے۔ وہ سنہ 2015 سے سینیٹر رہے ہیں۔