Tag: shicago

  • پاکستان کے سندھڑی آم امریکہ میں دستیاب

    پاکستان کے سندھڑی آم امریکہ میں دستیاب

    دنیا کے بیشتر شہروں کے بعد سندھ کی شناخت سمجھا جانے والا سندھڑی آم اب شکاگو میں بھی فروخت کےلئے اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

    گزشتہ روز کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے نے اپنے فیس بک پیج پر ایک تصویر شیئر کیجس میں دکھایاگیا ہے کہ سندھڑی آم شائستگی کے ساتھ شکاگو کی ایک شاپ پرفروخت کئے جارہے ہیں۔

    اپنےشیریں ذائقے کے سبب پھلوں کے اس شہنشاہ کی قیمت 24.99 امریکی ڈالر فی ڈبہ رکھی گئی ہے۔

    اس آم کو سندھ کی مناسبت سے سندھڑی کہا جاتا ہے اور اس کا شمار دنیا کے میٹھے ترین آموں میں ہوتا ہے۔

    انبن جي موسم شروع ٿي چڪي آھي، ملڪ کان ٻاھر رھندڙ پاڪستانين لاءِ خوشخبري هيءَ آھي ته سنڌ جو مشھور سنڌڙي انب ھاڻي شڪاگو ۾ پڻ وڪري لاءِ موجود آھي-#Chicago #Mangoes

    Posted by U.S. Consulate General Karachi on Wednesday, June 10, 2015

     

    پاکستان میں سینکڑوں اقسام کے آم پیدا ہوتے ہیں اور برآمد کئے جاتے ہیں۔ اس سال پاکستان کا ہدف ہے کہ ایک لاکھ ٹن آم کی برآمد سے 60 ملین امریکی ڈالر کمائیں۔

    سندھ ملک میں آم کی پیداوار کا 35 فیصد پیدا کرتا ہے جبکہ پنجاب 64 فیصد آم پیدا کرتا ہے لیکن بالائی پنجاب کے موسم میں پیش آنے والی تبدیلیوں سے پنجاب میں آم کی پیداوار 30 سے 35 فیصد گھٹ جانے کا اندیشہ ہے۔

  • الفا،براوو،چارلی‘ کے کردارکیپٹن کاشف کا بیٹا جل کرجاں بحق’

    الفا،براوو،چارلی‘ کے کردارکیپٹن کاشف کا بیٹا جل کرجاں بحق’

    شکاگو: دس سالہ پاکستانی نژاد بچہ اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جل کر جاں بحق ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیر کی صبح کِمبل ایوینیو میں واقع اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس سے عمارت میں خوف و ہراس پھیل گیا

    پاکستانی قونصل جنرل کے مطابق بچے کے والدین نے اپنی جان بچانے کے لئے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے ، دونوں تاحال اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اپارٹمنٹ میں آگ امریکی وقت کے مطابق رات تین بجے کے قریب لگی اور جب ریسکیو اہلکار بچے تک پہنچے تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوچکا تھا۔ اس کے علاوہ کم سے کم 11 لوگ اس حادثے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت مشہورِ زمانہ پاکستانی ٹی وی سیریل ’’الفا، براوو، چارلی‘‘ میں کیپٹن کاشف کرمانی کا کردار ادا کرنے والے پاکستان آرمی کے ریٹائر افسر کیپٹن عبداللہ محمود کے بیٹے کی حیثیت سے ہوئی ہے۔