Tag: shift hospital

  • سابق صدر رفیق تارڑ کی طبیعت خراب ،ہسپتال منتقل

    سابق صدر رفیق تارڑ کی طبیعت خراب ،ہسپتال منتقل

    لاہور :‌سابق صدر رفیق تارڑ کی طعبیت اچانک ناساز ہوگئی، جس کے باعث انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    سابق صدر رفیق تارڑ کچھ روز قبل ہی اسپتال سے گھر منتقل ہوئے تھے کہ آج ایک بار پھر ان کی طعبیت اچانک بگڑگئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق سابق صدر کو نمونیا کی وجہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں نے ان کا علاج و معالجہ شروع کردیا ہے.

  • سابق ایئر چیف مارشل اصغر خان کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

    سابق ایئر چیف مارشل اصغر خان کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

    راولپنڈی : سابق ایئر چیف مارشل اصغر خان کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سابق ائیر چیف مارشل اصغر خان اور مشہور تحریک استقلال کے بانی اصغر خان کو عارضہ قلب کے باعث اسپتال لایا گیا.

    انھیں راولپنڈی کے آرمڈ فورسز کارڈیولو جی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا، جہاں انکا علاج جاری ہیں .

    واضح رہے فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد اصغر خان نے ملکی سیاست قدم رکھتے ہوئے تحریک استقلال کے نام سے سیاسی جماعت بنائی، وزیرِاعظم نواز شریف نے بھی اپنی سیاست کا آغاز تحریک استقلال کے پلیٹ فارم سے کیا۔