Tag: shifted to hospital

  • کراچی: ایمبولینس کی ٹکر سے خاتون زخمی، اسپتال منتقل

    کراچی: ایمبولینس کی ٹکر سے خاتون زخمی، اسپتال منتقل

    کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ایمبولینس کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ایمبولینس کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ایمبولینس کے شیشے توڑ دیے جبکہ ایمبولینس ڈرائیور محمدعلی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری کرائم سین اور اسپتال پہنچ گئی ہے، زخمی ہونے والی لڑکی گھروں میں کام کرتی تھی، مزید تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔

  • گلہری کے وار سے متعدد شہری زخمی، اسپتال منتقل

    گلہری کے وار سے متعدد شہری زخمی، اسپتال منتقل

    لندن : برطانوی ریاست ویلز کے ایک قصبے میں خطرناک گلہری کے وار سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلہری کے وار کا واقعہ ویلز کے قصبے فلنٹ شائر میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 18 افراد کو زخموں کی پرہم پٹی کروانے اسپتال جانا پڑا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلہری نے لوگوں کے گھروں، باغیچوں اورپچھلے حصوں میں گھس کربچوں اورپالتوجانوروں پربھی حملے کئے، گلہری کے کاٹنے کے باعث فلنٹ شائر کے لوگ شدید خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف حکام نے شہریوں کو گلہری کو پکڑنے تک گھروں میں رہنے کی اپیل کردی۔

  • نواز شریف کو پی آئی سی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ ، طبی سہولتیں جیل میں ہی دینےکاحکم

    نواز شریف کو پی آئی سی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ ، طبی سہولتیں جیل میں ہی دینےکاحکم

    لاہور : پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پی آئی سی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام طبی سہولتیں جیل میں ہی دینےکاحکم دیا ہے ، نواز شریف کے آج طبی معائنے سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کاجیل میں سینئر ڈاکٹرطبی معائنہ کررہے ہیں۔

    ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کوتمام طبی سہولتیں جیل میں ہی دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم جیل میں ہی نوازشریف کاطبی معائنہ کرے گی، ٹیم پہلےبھی نوازشریف کا3شفٹوں میں معائنہ کرتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کےآج طبی معائنےسےمتعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائےگی۔

    دوسری جانب نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے پر جیل سپرٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے کہا نواز شریف کوپی آئی سی اسپتال منتقل کرنےکی اطلاعات غلط ہیں، نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے ، ان کاجیل میں روزڈاکٹروں کی جانب سےطبی معائنہ ہوتا ہے۔

    جیل حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق نواز شریف ادویات و خوراک استعمال کر رہے ہیں اور ان کو قانون کے مطابق سہولت دی جارہی ہے، نواز شریف کی طبعیت سےمتعلق رپورٹ روزمحکمہ داخلہ کوارسال کی جاتی ہے۔

    گزشتہ روز ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے چیف سیکرٹری کو خط بھی لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا نوازشریف کو خاص طبی معائنے کی بہت ضرورت ہے اور خاص طبی معائنے کی سہولت جیل میں موجودنہیں ہے، سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور عمران خان ہوں گے ۔

  • قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کو گزشتہ رات دل میں تکلیف کے باعث ملتان کے کارڈیولوجی اسپتال منتقل کیا گیا، مفتی عبدالقوی کی ای سی جی،سی بی سی بلڈ اور آرپی ایم ٹیسٹ نارمل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کی تھانے میں اچانک طبیعت بگڑ گئی، جنہیں فوراً ملتان کے کارڈیولوجی اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق مفتی عبدالقوی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا، اسپتال میں مفتی عبدالقوی کی ای سی جی،سی بی سی بلڈ اور آرپی ایم ٹیسٹ کیےگئے، تمام ٹیسٹ کلئیرآئے۔

    ڈاکٹرز نے بتایا کہ بلڈ پریشرہائی تھا جو اب نارمل ہے، مفتی عبدالقوی کارڈیولوجی اسپتال کے سی سی یو وارڈ کےبیڈنمبر دو پر ہیں، ٹیسٹ نارمل آنے کے باوجود مفتی عبدالقوی کو آج اسپتال میں رکھا جائے گا۔

    یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان کی عدالت نے گزشتہ روز چاردن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبدالقوی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


    واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد پولیس نے انھیں جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس کے مطابق مفتی قوی پر مبینہ طور پر قندیل کے بھائیوں کو قتل کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔

    خیال رہے کہ مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی ملاقات کی متنازعہ ویڈیو کے منظر عام پرآنے اور قندیل بلوچ کی جانب سے مفتی عبدالقوی کے لیے سخت بیان بھی سامنے آیا تھا، اسی پس منظر میں قندیل بلوچ کی والدہ نے بھی مفتی عبدلاقوی کو شامل تفتیش کرنے کی اپیل کی تھی۔

    واضح رہے معروف ماڈل اور ممتاز شوبز شخصیت قندیل بلوچ کو اُن کے گھر واقع ملتان میں قتل کردیا گیا ،قندیل بلوچ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی ہوئیں تھیں کہ رات سوتے ہوئے اُن کے بھائی نے وسیم نے گلا دبا کر قندیل بلوچ کو ہلاک کرکے گاؤں فرار ہو گیا تھا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • وزیراعظم نوازشریف ایک بار پھر علیل

    وزیراعظم نوازشریف ایک بار پھر علیل

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف علیل ہوگئے ، انھیں پیٹ میں درد کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصلات کے مطابق پانامہ معاملہ، سیاسی دباؤ یا کچھ اور وزیراعظم نوازشریف ایک بار پھر علیل ہوگئے، اس بار وزیراعظم دل کی تکلیف کہ باعث نہیں بلکہ پیٹ میں درد نے انھیں اسپتال پہنچا دیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی دو روز سے طبعیت ناساز تھی، جس پر ان کو گلبرک نجی اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ایک گھنٹہ سے زائد ان کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ سی ٹی سکین اور الٹرا ساونڈ کئے۔ ڈاکٹروں نے وزیراعظم کے تمام ٹیسٹ اور رپورٹس کواطمینان بخش قرار دیا۔

    ذرائع کے مطابق رائے ونڈ میں واقع شریف میڈیکل سٹی میں وزیراعظم کا ایک بار پھر تفصیلی معائنہ کیاگیا۔یہاں بھی معالجین نےرپورٹس کواطمینان بخش قرار دیکر وزیراعظم کو آرام کا مشورہ دیا۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ایک بارپھر ناساز


    یاد رہے کہ گذشتہ سال مئی میں دل کی بیماریوں کے باعث وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی اور ر اڑتالیس دن لندن میں زیرعلاج رہنے کے بعد 9 دن قبل وطن واپس آئے تھے۔

  • کراچی: قمر منصور کو طبی معائنے کیلئے نجی اسپتال پہنچا دیا گیا

    کراچی: قمر منصور کو طبی معائنے کیلئے نجی اسپتال پہنچا دیا گیا

    کراچی : رینجرز کی تحویل میں ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور طبی معائنے کیلئے نجی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے رینجرز نے کارروائی کے دوران سترہ جولائی کو ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کو گرفتار کیا تھا، کراچی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے قمر منصورنوے روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا۔

    رینجرز کی تحویل میں طبیعت خراب ہونے پر وکیل نے درخواست کی تھی کہ قمر منصور کو طبی معائنے کی اجازت دی جائے، جس کے بعد آج قمر منصور کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔