Tag: Shifted to pakistan

  • طاہرداوڑ شہید  کا جسدخاکی آج  طور خم کےراستے پاکستان منتقل کیا  جائے گا

    طاہرداوڑ شہید کا جسدخاکی آج طور خم کےراستے پاکستان منتقل کیا جائے گا

    اسلام آباد: پاکستانی دارالحکومت سےاغوا اور افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی طاہرداوڑ شہید کاجسدخاکی آج طور خم کے راستے پاکستان منتقل کیا جائے گا، خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ طاہر داوڑکی نمازجنازہ پشاورمیں ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ  شہیدکی میت آج طور خم کے راستے پاکستان لائے جائے گی، وزیرِ اطلاعات کے پی شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ طاہر داوڑ کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کی جائے گی، نمازِ جنازہ کے بعد میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”طاہر داوڑ کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کی جائے گی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    گذشتہ روز دفتر خارجہ نے اسلام آباد سے اغوا ایس پی طاہرداوڑ کے افغانستان میں قتل اور لاش ملنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ شہید کا جسدخاکی جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس پی طاہرداوڑکی لاش گذشتہ روزننگرہارسے ملی،لاش کےساتھ ایس پی کاسروس کارڈبھی ملا ، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جلال آباد کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ پاکستانی حکام کے حوالے کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں :  ایس پی طاہر داوڑ کی میت جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے حوالے

    اس سے قبل داخلہ امورکے وزیرمملکت شہریار آفریدی نےکہا تھا معاملہ حساس ہے، فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے جبکہ خیبرپختونخواکےوزیراطلاعات شوکت یوسف زئی نے بتایا تھا طاہرداوڑ کی شہادت کی افغان حکومت نے تصدیق کردی ہے، پولیس ٹیم آج پورادن طورخم بارڈرپرانتظار کرکے واپس آگئی۔

    واضح رہے کہ پشاور پولیس سے تعلق رکھنے والے افسر محمد طاہر خان داوڑ 17 روز قبل اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین سیکٹر میں واک کرتے ہوئے غائب ہوئے تھے، اس کے بعد ان کی کچھ خبر نہیں ملی تھی۔

    مزید  پڑھیں:  اسلام آباد سے لاپتا پشاور پولیس کے ایس پی کی تشدد زدہ نعش افغانستان سے برآمد

    جس کے بعد خبریں گردش کرتی رہی کہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے پشاور کے ایس پی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے، مقتول کی تشدد زدہ نعش افغان صوبے ننگرہار سے بر آمد ہوئی۔

    اہلِ خانہ کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ چھٹیوں پر تھے اور وہ ذاتی کام کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے تھے،جس کے بعد ان سے اچانک موبائل فون پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

    افغان انتہا پسند تنظیم نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

  • سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر پاکستان منتقل،پولیس حراست میں مارے جانے کا امکان

    سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر پاکستان منتقل،پولیس حراست میں مارے جانے کا امکان

    لاہور : سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیا، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد باکسر کو پولیس حراست میں مارے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی سے کراچی منتقل کیا گیا، عابد باکسر کو انٹر پول کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا تھا، جس کے بعد انھیں لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عابد باکسرکو تاحال پنجاب پولیس کےحوالے نہیں کیا گیا، تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے عابد باکسر کو منتقلی کے لئے خفیہ مقام پر لے جانے کی ہدایت کر دی، حکومت کو خدشہ ہے کہ عابد باکسر نے جعلی پولیس مقابلوں کا عدلیہ کے سامنے انکشاف کر دیا تو اہم شخصیات قانون کی گرفت میں آ سکتی ہیں۔

    ذرائع نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ عابد باکسر کو پولیس حراست میں مارا جا سکتا ہے۔


    مزید پڑھیں : سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ دبئی سے گرفتار


    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور معروف انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی میں انٹرپول کے ذریعے حراست میں لیا گیا تھا، ملزم جعلی پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔

    ملزم عابد باکسر کے خلاف پنجاب میں قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں جو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کی جانب سے درج کرائے گئے تھے تاہم پولیس افسر مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دبئی فرار ہو گیا تھا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے پولیس انسپکٹر کے خلاف جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم شہریوں کے قتل، اغواء برائے تاوان ،قواعد و ضوابد کی خلاف ورزی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر زندہ و مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔