Tag: shikar pur incident

  • اقتدارکیلئے پی پی پی ، ایم کیو ایم بھائی بھائی ہوجاتے ہیں، عمران خان

    اقتدارکیلئے پی پی پی ، ایم کیو ایم بھائی بھائی ہوجاتے ہیں، عمران خان

    شکار پور: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکار پور کادورہ کیا اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور وزیر اعلی سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ جب تک لندن سے دھمکیاں آتی رہے گی کراچی میں تبدیلی نہیں آسکتی ۔

     کپتان نے وزیر اعلی سندھ اور وزیر اعلی پنجاب کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

    عمران خان نےاس عزم کااظہارکیاکہ تحریکِ انصاف موروثی سیاست کوختم کرکے اندرونِ سندھ کے پڑھے لکھے اورعام لوگوں کواُوپرلائے گی۔

    دورہ شکار پور کے موقع پر پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

    تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے شکار پور امام بارگاہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کی۔

  • سانحۂ شکارپور: عمران خان شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے لئے پہنچ گئے

    سانحۂ شکارپور: عمران خان شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے لئے پہنچ گئے

     

    شکارپور: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان شکار پور پہنچ گئے، امام بارگاہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے لئےجمعرات کی دوپہرعمران خان شکار پورپہنچے، اس موقع پر تحریکِ انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی اورمقامی عہدیداران سمیت پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    تحریک انصاف کے سربراہ تعزیت کے لئے لکھی در امام بارگاہ تشریف لے گئے ، شہدا کے ورثاء سے تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کوعالمی سطح پراٹھائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شکارپوربم دھماکوں میں کون ملوث ہے سب کو معلوم ہے، یہ بھی معلوم کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کون کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شکارپورامام بارگاہ لکھی درمیں نمازِجمعہ کے دوران ہونے والے ایک خود کش حملے میں 65 سے زائد افراد شہید ہوئے جب کہ متعدد افراد اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔