Tag: shikast

  • ون ڈے سیریزمیں عبرتناک شکست پاکستانی کھلاڑیوں کو چھ سبق دے گئی

    ون ڈے سیریزمیں عبرتناک شکست پاکستانی کھلاڑیوں کو چھ سبق دے گئی

    کراچی : انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکست نے پاکستان ٹیم کو ون ڈے کرکٹ کھیلنے کے کئی اسباق دیئے ہیں ۔

    پاکستانی کھلاڑیوں کو ون ڈے کرکٹ میں بہتری لانے کے لئے بہت کچھ کرنا ہو گا۔ ہر شکست میں ایک سبق ہوتا ھے، انگلینڈ سے چارایک کی شکست نے پاکستان ٹیم کو چھ اسباق دیئے۔

    پہلا سبقشاہد آفریدی کی بات کا برا نہ مناؤ۔ دوسری ٹیموں جیسا ٹیلنٹ لاؤ۔ ٹیلنٹ ہو گا تو ٹیم آگے بڑھے گی۔ ہمارے پاس اچھے ٹیلنٹ کی واقعی کمی ہے۔

    دوسرا سبقون ڈے کرکٹ میں آنیوالی تبدیلیاں اپناؤ۔ پاور ہٹنگ اور چکمہ دینے والی بولنگ سیکھو۔

    تیسرا سبق : کپتانی میں جارحیت لاؤ یا کپتان بدلو ۔

    چوتھا سبقاب ون ڈے کرکٹ 250 رنز والی نہیں۔ 380 یا 400 رنز بناؤ تو جیتو گے۔ اس کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ بہتر کرنا ہو گی۔

    پانچواں سبق: چاھے ہدف کا تعاقب کرنا ھو یا دفاع کرنا ہو وکٹیں حاصل کرو۔ جارحانہ فیلڈنگ سیٹ ہو گی تو وکٹیں ملیں گی۔

    چھٹا سبق : فیلڈنگ اور فٹنس اچھی ہو گی تو مقابلہ کر سکو گے۔ ایک اچھی فیلڈنگ میچ کا نقشہ بدل سکتی ھے۔

     

  • بنگلہ دیش سے شرمناک شکست پرانگلش میڈیا کی کڑی تنقید

    بنگلہ دیش سے شرمناک شکست پرانگلش میڈیا کی کڑی تنقید

    لندن : ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے پر انگلش ٹیم کے کوچ پیٹر مورس سے مستعفی ہونے کی خبروں نے زور پکڑا تو بورڈ کے چیف نے اسے مسترد کردیا۔

    ورلڈ کپ کے ڈو اینڈ ڈائی میچ میں بنگلہ دیش سے شرمناک شکست کے بعد انگلش میڈیا نے ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ تو انگلش بورڈ کے کرتا دھرتا سامنے آگئے۔

    ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ پیٹر مورس اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ بورڈ کو ان پر مکمل اعتماد ہے۔ پیٹر مورس سے استعفی نہیں لیا جارہا۔ وہ دس ماہ قبل آئے تھے۔

    اںہوں نے کہا کہ ان کی جگہ کوئی بھی ہوتا اسے بھی درپیش مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ برطانیہ کے اخبارات میں کوچ پیٹر مورس سے مستعفی ہونے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔ انیس سو بانوے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیم کوارٹرفائنل میں بھی نہیں پہنچ سکی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پول میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے انگلیڈ کو سخت مقابلے کے بعد پندرہ رنز سے اپ سیٹ  شکست دی تھی، جو انگلینڈ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا سبب بنی،جس پر انگلش میڈیا کی جانب سے اپنی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

  • پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف تیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے پی سی بی نے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا، سولہ رکنی اسکواڈ میں سے گیارہ کھلاڑیوں کا حتمی اعلان ہوگیا۔ دو سو اکیس رنز سے کامیابی سمیٹنے والی قومی ٹیم میں دوسرے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم وننگ کمبینشن ساتھ میدان میں اترے گی، کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر راحت علی اور عمران خان کی کارکردگی سے خوش ہے۔ ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ کی انجری معمولی نوعیت کی ہے دونوں آخری میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔

  • سری لنکا سے شکست: کپتان اورہیڈ کوچ کی پی سی بی میں طلبی

    سری لنکا سے شکست: کپتان اورہیڈ کوچ کی پی سی بی میں طلبی

     لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کی شکست کی وجوہات جاننے کے لئے آج ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں طلب کرلیاہے۔

    دورہِ سری لنکا میں پاکستان کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق نو منتخب چئیرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان سے ون آن ون ملاقات کرکے شکست کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔

    چئیرمین پی سی بی بدھ کو ٹیم مینجر معین خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ سری لنکا میں ٹیم ناقص کارکردگی نے مصباح الحق کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے، اس سے قبل تمام فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کئے جائیں گے