Tag: Shilpa Shetty

  • بھارتی حکام کا شلپا شیٹی اور راج کندرا کے گھر پر چھاپہ

    بھارتی حکام کا شلپا شیٹی اور راج کندرا کے گھر پر چھاپہ

    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت راج کندرا کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چھاپہ مارا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت متعدد دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای ڈی  کی جانب سے یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی، جو مبینہ طور پر فحش فلمیں اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم کی گئی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای ڈی کے حکام نے بتایا اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی گئی ہے، ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔

    واضح رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی 2021  کے روز ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا بعد ازاں  تقریباً ڈھائی ماہ بعد  انھیں ضمانت  ملی تھی۔

    ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے کہا  تھا کہ راج کندرا ایپلی کیشن ہاٹ شاٹس کو ممبئی کے ایک آفس سے چلارہے تھے،  مزید برآں راج کندرا کے  لیپ ٹاپ سے برآمد پریزنٹیشن میں فنانشل پراجیکٹس کے علاوہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی کی تفصیلات موجود تھیں جب کہ لیپ ٹاپ سے مبینہ طور پر جنسی مواد کے اسکرپٹ بھی برآمد کیے گئے تھے۔

  • بی ایم ڈبلیو چوری : اداکارہ شلپا شیٹھی نئی مشکل میں پڑگئیں

    بی ایم ڈبلیو چوری : اداکارہ شلپا شیٹھی نئی مشکل میں پڑگئیں

    ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ کے احاطے سے قیمتی ترین لگژری کار چوری ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی ممبئی میں ایک لیوش ریسٹورنٹ کی مالکن بھی ہیں، ایک نئی مشکل میں پڑگئیں۔

    گزشتہ روز دادَر ویسٹ میں کوہِ نور اسکوائر پارکنگ لاٹ سے ایک بی ایم ڈبلیو زیڈ فور کار جس کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے چوری ہوگئی۔

    گاڑی کا مالک جو ایک کاروباری شخصیت ہے جس نے یہ گاڑی فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ باسٹیاں کی پارکنگ میں کھڑی کی تھی جب وہ 48ویں منزل پر موجود ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ کار کا مالک روحان خان اپنے دوستوں کے ہمراہ کھا نا کھانے یہاں آیا تھا، روحان خان نے اپنی بی ایم ڈبلیو کی چابیاں ریسٹورنٹ کے گارڈز کے حوالے کی تھیں جس کے بعد گاڑی کو پارکنگ ایریا میں کھڑا کردیا گیا لیکن چند منٹ بعد ہی دو ملزمان گاڑی پارکنگ سے چوری کرکے فرار ہوگئے۔

    مسروقہ کار کے مالک روحان نے عملے سے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کو کہا جس کے بعد معلوم ہوا کہ گاڑی رات تقریباً دو بجے نامعلوم افراد نے چوری کی۔

    شیوا جی پارک پولیس کے مطابق کار چوری کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کری گئی ہے۔

  • کنتارا: ساؤتھ انڈین فلم نے شلپا شیٹھی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

    کنتارا: ساؤتھ انڈین فلم نے شلپا شیٹھی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

    معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی بھی ساؤتھ انڈین فلم کنتارا کے سحر میں کھو گئیں، اداکارہ نے تھیٹر جا کر یہ فلم دیکھی۔

    شلپا شیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فلم کے لیے تعریفی الفاظ لکھے۔

    انہوں نے لکھا کہ انہوں نے کنتارا فلم تھیٹر میں جا کر دیکھی اور یہ نہایت شاندار تھی، کلائمس کے وقت رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

    شلپا نے لکھا کہ اس میں دکھائی گئی دنیا مجھے واپس اپنے اصل کی طرف لے گئی جب میں اداکاری کرتی تھی، فلم کی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاروں کی پرفارمنس نہایت اعلیٰ پائے کی تھی۔

    انہوں نے پوسٹ میں فلم کے ہدایت کار رشبھ شیٹھی کو بھی ٹیگ کیا اور ان کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ کنتارا فلم ستمبر 2022 میں ریلیز ہوئی جو بھارت میں بے حد مقبول ہورہی ہے۔

  • شلپا شیٹھی راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد کی مالک بن گئیں

    شلپا شیٹھی راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد کی مالک بن گئیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد کی مالک بن گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی بزنس مین راج کندرا نے گرفتاری کے تقریباً 6 ماہ بعد کروڑوں کی جائیداد شلپا شیٹھی کے نام کر دی ہے، راج فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے جوہو میں اوشین ویو والے بنگلے سمیت 5 فلیٹس شلپا شیٹھی کو منتقل کیے ہیں، جن کی قیمت 38 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے، راج نے پانچ فلیٹوں والی عمارت کی پوری پہلی منزل شلپا کے نام کی۔

    راج کندرا کو گزشتہ برس جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور انھیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اداکارہ نے ٹرانسفر ڈیڈ پر 1.9 کروڑ کی ڈیوٹی ادا کی ہے، جوہو کا بنگلا 5995 مربع فٹ ہے، اور اس کی موجودہ قیمت 65,000 فی مربع فٹ ہے۔

    واضح رہے کہ جس وقت راج کندرا کو گرفتار کیا گیا تھا وہ وقت شلپا شیٹھی کے لیے کافی مشکل تھا کیوں کہ بھارتی میڈیا میں راج کندرا کے ساتھ شلپا شیٹھی پر بھی فحش مواد بنانے کا الزام لگایا جا رہا تھا۔

  • شلپا شیٹی نے 29 میڈیا نمائندوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

    شلپا شیٹی نے 29 میڈیا نمائندوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے 29 میڈیا اہل کاروں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی نے اپنے شوہر کے فحش ایپس بنانے کے کیس میں’جھوٹی رپورٹنگ اور امیج کو خراب کرنے‘ کے الزام میں 29 میڈیا نمائندوں اور میڈیا ہاؤسز کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے، اس کیس کی سماعت آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ شلپا نے میڈیا اداروں کو غلط، جھوٹی، بدنیتی پر مبنی بدنام کرنے والی رپورٹنگ کو روکنے کے لیے ممبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے، ان کا مؤقف ہے کہ ان کے شوہر راج کندرا کے پورن ایپس کیس میں گرفتاری کے حوالے سے ان کے خلاف سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر غلط مواد شائع کیا جا رہا ہے۔

    کرائم برانچ کا چھاپا، شلپا شیٹی رو پڑیں

    شلپا نے میڈیا اداروں کے خلاف 25 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ بھی کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ شلپا کے شوہر اور معروف کاروباری شخصیت راج کندرا کو 19 جولائی کو سٹی پولیس کی کرائم برانچ نے انڈین پینل کوڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

  • کرائم برانچ کا چھاپا، شلپا شیٹی رو پڑیں

    کرائم برانچ کا چھاپا، شلپا شیٹی رو پڑیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کرائم برانچ کے چھاپے کے دوران رو پڑیں، شلپا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے کرتوت سے بالکل بے خبر تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے مابین اس وقت تلخ کلامی ہوئی جب کرائم برانچ نے فحاشی کے معاملے میں ان کے گھر پر چھاپا مارا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ یہ کہتے ہوئے رو پڑیں کہ وہ اپنے شوہر کے کرتوت سے بالکل بے خبر تھیں، پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ پر وہ بہت پریشان ہوئیں اور راج کندرا پر یہ کہہ کر چلائیں کہ اسے یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کے گھر کی تلاشی کے لیے چھاپا مارا تھا، اداکارہ کے رد عمل پر کرائم برانچ کی ٹیم کو انھیں پُرسکون کرنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔

    پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ شلپا شیٹی پولیس کے سامنے رو پڑیں اور انھوں کہا کہ راج کندرا نے ان سے فحاشی ایپ کے بارے میں کچھ بھی شیئر نہیں کیا ہے، اور انھیں اس معاملے میں کوئی بھی معلومات نہیں ہیں۔

    چھاپے کے دوران میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران دل برداشتہ شلپا شیٹی نے کندرا کو بتایا کہ ان کی اس حرکت کی وجہ سے خاندان کا نام بدنام ہو رہا ہے اور فلم انڈسٹری میں بھی ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے توڑے جا رہے ہیں اور اس وقت انھیں مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا نے کندرا سے سخت لہجے میں سوال کیا کہ جب ان کے خاندان نے معاشرے میں اچھا رتبہ حاصل کیا تھا تو اس طرح کے کام انجام دینے کی کیا ضرورت تھی؟

    واضح رہے کہ راج کندرا اور 11 دیگر افراد کو فحاشی کے معاملے میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے 19 جولائی کو مبینہ طور پر پورنوگرافی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

  • سلمان خان کے ساتھ رشتہ، شادی کے 9 سال بعد شلپا کا اعتراف

    سلمان خان کے ساتھ رشتہ، شادی کے 9 سال بعد شلپا کا اعتراف

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے شادی کے 9 برس بعد اپنے اور سلمان خان کے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے سب کچھ سچ سچ بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ پر شروع ہونے والے شو کی میزبانی کرتے ہوئے شلپا نے اس بات کا انکشاف کیا کہ میں اور سلمان ایک وقت میں بہت گہرے اور بہترین دوست تھے ، ہمارے درمیان دوستانہ محبت کا رشتہ ضرور تھا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس دور میں سلمان سے میری دوستی تھی تب وہ متعدد بار آدھی رات کو میرے گھر آئے جس کے بعد ہم نے گھنٹوں باتیں کیں۔

    مزید پڑھیں: شلپا شیٹھی کا رس گلے کھانے کا انوکھا طریقہ

    شلپا کا کہنا تھا کہ متعدد بار ایسا بھی ہوا کہ سلمان کی آمد پر والد صاحب کی اچانک آنکھ کھل گئی جس کے بعد دونوں نے نہ صرف باتیں کیں بلکہ شراب نوشی بھی کی۔

    بالی ووڈ ادکارہ کا کہنا تھا کہ والد صاحب کے انتقال کے بعد جب سلمان خان پہلی بار گھر آئے تو انہوں نے ٹیبل (جس پر دونوں گلاس رکھتے تھے) کو سیدھا کیا اور انہیں یاد کر کے کافی دیر تک زاروقطار روتے رہے۔

    واضح رہے کہ دبنگ خان اور  شلپا شیٹھی بالی ووڈ کی کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں، دونوں نے اوزار، گرو اور پھر ملیں گے میں کام کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے خلاف مقدمہ درج

    شلپا اور دبنگ خان کی آخری فلم ’شادی کر کے پھنس گئے یار‘ 2006 مین ریلیز ہوئی، بعد ازاں اداکارہ نے 2009 معروف کاروباری شخصت راج کندرا سے شادی کی اور فلمی پردے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

  • یتیم بچوں کی مدد کیلئے باکسر عامر خان اور شلپا شیٹھی اکھٹے ہوگئے

    یتیم بچوں کی مدد کیلئے باکسر عامر خان اور شلپا شیٹھی اکھٹے ہوگئے

    لندن : پاکستان نژاد باکسر عامر خان بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیا کے یتیم بچوں کی مدد کیلئے امدادی رقم جمع کرنے کے لئے ایک کنسرٹ کا اہتمام کرنے جارہے ہیں، جو 29 اپریل کو برطانیہ میں ہوگا۔

    عامرخان اور شلپا شیٹھی نے تییم بچوں کی مدد کیلئےاعلان کرتے ہوئے کہا کہ کنسرٹ کا مقصد دنیا کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دنیا میں سب سے زیادہ 40ملین یتیم بچے رہتے ہیں اور وہ اس کنسرٹ کیلئے برطانیہ کے ایک پلیٹ فارم پر جنوبی ایشیا کی اہم شخصیات کو جمع کریں گے۔

    ابرار الحق کی پرفارمنس

    ابرار الحق واحد پاکستانی گلوکار ہے جو اس کنسرٹ میں پرفارم کریں گے اور برطانیہ کو اپنی دھنوں سے محظوظ کریں گے۔

    With my brother @iambohemia Dubai for the shoot of new song 🙂

    A post shared by Abrar Ul Haq (@abrarulhaqpk) on

    اس کے علاوہ کنسرٹ میں برطانیہ ،ایشیا اور بالی ووڈ کی نمایاں شخصیات کے علاوہ برطانوی گلوکار اور گیت نگار جے سین بھی شرکت کریں گے، یہ کنسرٹ 29اپریل کو ٹراکسی لندن میں ہوگا۔

    عامر خان نے کہا کہ میں نے عامر خان فاؤنڈیشن اسی لئے قائم کی تاکہ برطانیہ کے نوجوان ایسے کاموں میں مثلاً گمبیا میں ایک یتیم خانے کے قیام اور پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے کنوئوں کی تعمیرمیں میری مدد کریں۔