Tag: shinghai

  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وزیر اعظم نواز شریف چین پہنچ گئے

    شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وزیر اعظم نواز شریف چین پہنچ گئے

    شنگھائی : وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ۔وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کر یں گے ۔

    وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہان حکومت کا چودہواں اجلاس چین کے شہر چنگ ژو میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم نواز شریف کر رہے ہیں۔

    قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور چین کے وزرائے اعظم بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ افغانستان، ایران، بھارت، بیلا روس اور منگولیا کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنا ہے۔رکن ملکوں کے درمیان معیشت، تجارت، ٹرانسپورٹ اور عوامی رابطوں کے فروغ پر بھی بات چیت ہو گی۔

    اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ چین، قازقستان، کرغستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان تنظیم کے مستقل ارکان ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کو بھی آئندہ سال مستقل رکن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • وزیر اعظم کا دورہ روس، طارق فاطمی کی سفیروں کو بریفنگ

    وزیر اعظم کا دورہ روس، طارق فاطمی کی سفیروں کو بریفنگ

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر طارق فاطمی نے مختلف ممالک کے سفیروں کو وزیر اعظم کے دورہ روس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    دفتر خارجہ کے جا ری بیان کے مطابق طارق فاطمی نے پی فائیو ممالک کے سفیروں، یورپی یونین اور مختلف خطوں جس میں ارجنٹینا ، قازقستان، رومانیہ، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے سربراہان شامل تھے بریفنگ دی،۔

    اس موقع پر طارق فاطمی کا کہناتھا کہ پاکستان کو شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کا ممبر بنانا خوش آئند فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران ان تمام ممالک کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم  میں پاکستان سے تعاون کیا۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا ہے، وزارت خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نے وزیر اعظم کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ون ٹو ون ملاقات کے حوالے سے بھی سفیروں کو آگاہ کیا۔

      وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی اہم ملاقات کی جس میں  دونوں جانب سےخطے میں امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کی رضامندی ظاہر کی گئی۔

  • پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی

    پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی

    اوفا : پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی، تنظیم میں بھارت کو بھی شامل کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی، شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی، بھارت کو بھی شامل کرلیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دیدی گئی ہے۔

    شنگھائی تنظیم تعاون کے رکن ممالک کے سربراہوں نے پاکستان اور بھارت کو تنظیم کی رکنیت دیئے جانے کے عمل کے آغاز کے بارے میں دستاویز پر دستخط کئے۔اس دستاویز پر روس، چین، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہوں نے دستخط کئے۔ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کا درجہ حاصل تھا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روس کے شہر اوفا میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو مستقل رکنیت دے دی گئی، بھارت کو بھی ایس سی او میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس کے اجلاسوں میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو رکنیت ملنے کے بعد پانچ ممالک پر مشتمل تنظیم میں ایک اور ممبر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ دفاعی تعاون کیلئے 1996ء میں چین، روس، ازبکستان اور قازقستان نے شنگھائی فائیو کے نام سے ایک گروپ تشکیل دیا تھا جس کا نام بعد میں تبدیل کرکے شنگھائی تعاون تنظیم رکھ دیا گیا۔