Tag: Shinzo Abe

  • سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک

    سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک

    ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صبح جاپان کے نارا شہر میں ریلی سے خطاب کے دوران شنزو ایبے پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی تھی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے، تاہم اسپتال میں دوران علاج وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعظم کو قریب سے 2 گولیاں ماری گئیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سینے میں لگنے والی گولی شنزو ایبے کی موت کی وجہ بنی۔ رپورٹس کے مطابق شنزو ایبے کو گھر میں تیار کردہ بندوق سے مارا گیا ہے۔

    واقعے کی تصاویر بھی منظر عام پر آ چکی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شنزو ایبے کے سینے سے خون بہہ رہا ہے، ایک تصویر میں مبینہ قاتل کو بھی پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    عالمی سربراہان کی جانب سے سابق جاپانی وزیر اعظم کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے، 67 سالہ شنزو ایبے نے صحت کی خرابی کی وجہ سے 2 سال قبل وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔

    شنزو ایبے سب سے زیادہ عرصے تک جاپان کے وزیر اعظم رہے، جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے رد عمل میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پر حملہ وحشیانہ اور بد نیتی پر مبنی ہے، ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    جاپان کے سابق وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی

    شنزو ایبے کے قتل پر امریکا، چین، بھارت، مالدیپ، اور آسٹریلیا کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ہے۔

  • جاپان کے سابق وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی

    جاپان کے سابق وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی

    ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے پر انتخابی جلسے میں‌ قاتلانہ حملہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شنزو ایبے جمعہ کے روز نارا شہر میں صبح ساڑھے گیارہ بجے ایوان بالا کے انتخابات سے قبل ایک تقریب میں تقریر کر رہے تھے جب اچانک انھیں ایک شخص نے گولی مار دی، جس سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو موقع ہی پر گرفتار کر لیا گیا ہے، حملہ آور سے تفتیش کی جا رہی ہے، جب کہ زخمی شنزو ایبے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    قاتلانہ حملے کے بعد 67 سالہ سابق عالمی رہنما کی حالت تشویش ناک ہے، شنزو ایبے کو گولی لگنے کے بعد دل کا دورہ بھی پڑا، انھیں سی پی آر دیا جا رہا ہے۔

    شنزو ایبے پر گولی چلانے والا مشتبہ شخص، جو فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار ہوا

    رپورٹس کے مطابق مشتبہ حملہ آور چالیس سال کی عمر کا ہے، ایک خاتون عینی شاہد نے بتایا کہ شنزو ایبے تقریر کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں پیچھے سے ایک شخص آیا اور گولی چلا دی، پہلی گولی کی آواز ایسی تھی جیسے کھلونے کی ہو، سابق صدر اس سے نہیں گرے۔

    خاتون نے جاپانی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ اس کے بعد دوسری گولی کی آواز آئی جو بہت تیز تھی اور شعلہ اور دھواں اٹھتا بھی نظر آیا، سابق صدر گر گئے اور لوگ اکھٹے ہو کر انھیں اٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔

  • جاپانی وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب: خالص اون سے بنے خیمے قائم، شاہی ضیافت کا اہتمام

    جاپانی وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب: خالص اون سے بنے خیمے قائم، شاہی ضیافت کا اہتمام

    ریاض: جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کی سعودی عرب آمد کے موقع پر ان کے لیے خصوصی طور پر خالص اون سے تیار شدہ خیمے سجا دیے گئے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیر اعظم کے لیے شاہی ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔

    سعودی خبر رساں اداروں کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کی سعودی عرب آمد کے موقع پر ان کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا۔

    مملکت کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیر اعظم کے لیے العلا میں خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا۔ ضیافت میں جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے وفد کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

    شہزادہ سلمان کی ہدایت پر معزز مہمان اور ان کے وفد کے لیے العلا کے تاریخی مقام پر خصوصی خیمے نصب کروائے گئے۔ یہ خیمے مملکت کی روایت کے مطابق موسم سرما کے لیے خصوصی طور پر خالص اون سے تیار کیے جاتے ہیں، خیموں کو ’بیت الشعر‘ کہا جاتا ہے۔

    شاہی ضیافت کے لیے پہنچنے کے بعد جاپانی وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال سعودی عرب کی روایت کے مطابق ثقافتی گیتوں سے کیا گیا۔ مہمان اور ان کے وفد کو خصوصی قہوہ پیش کیا گیا جو عربوں کی روایت اور ثقافت کا اہم حصہ ہے۔

    جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے ہفتے کے روز ریاض پہنچے تھے، جاپانی وزیر اعظم دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں خطے کا دورہ کر رہے ہیں جس کا آغاز سعودی عرب سے کیا جارہا ہے۔

    اپنے دورے کے دوران انہوں نے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔

    سعودی عرب اور جاپان ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے، باہمی اعتماد کو فروغ دیتے ہوئے موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے، اس کو وسعت دینے اور ٹھوس اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے حامی ہیں۔

    دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت و معیشت، سرمایہ کاری اور دیگر امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • ایران امریکا تنازعے میں اہم موڑ، جاپانی وزیر اعظم اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے

    ایران امریکا تنازعے میں اہم موڑ، جاپانی وزیر اعظم اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے

    ٹوکیو: ایران امریکا تنازع میں اہم موڑ آگیا، برف پگھلنے کا امکان پیدا ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اگلے ہفتے تہران کا اہم دورہ کریں گے۔

    جاپانی حکام نے اس دورے کی تصدیق کر دی، البتہ ابھی اس کی تفصیلات طے ہو نا باقی ہیں، جن کا جلد اعلان کیا جائے گا.

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں جاپانی وزیر اعظم کے دورہ ایران کی تصدیق کی گئی تھی، البتہ حمتی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا.

    تجزیہ کاروں‌ کا خیال تھا کہ اس ضمن میں امریکی صدر کا دورہ جاپان اہم ہے، جس میں‌ ترجیحات کا تعین ہوگا.

    مزید پڑھیں: چاند اور مریخ پر ساتھ جائیں گے: ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم کی پریس کانفرنس

    امریکی صدر نے دورہ جاپان کے موقع پر کہا تھا کہ وہ تہران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

    اب جاپان کی جانب سے اس اعلان کے بعد یہ اشارے مل رہے ہیں کہ امریکا اور ایران کے تنازع میں برف پگھل رہی ہے.

    توقع کی جارہی ہے کہ یہ دورہ امریکا اور ایران کے مابین ثالثی میں مدد گار ثابت ہو گا۔ شینزو آبے ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقاتیں کریں گے۔

    گزشتہ چار دہائیوں میں کسی جاپانی وزیر اعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔

  • چاند اور مریخ پر ساتھ جائیں گے: ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم کی پریس کانفرنس

    چاند اور مریخ پر ساتھ جائیں گے: ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم کی پریس کانفرنس

    ٹوکیو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جاپان کےساتھ خلا میں مشترکہ پروجیکٹ کریں گے، امریکا اور جاپان چاند اور مریخ پر ساتھ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوکیو میں امریکی صدر ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبی نے پریس کانفرنس کی، امریکی صدر نے کہا کہ جاپان اور امریکا کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھیں لگتا ہے ایران بھی امریکا سے ڈیل کرنا چاہتا ہے، میں نے اقتدار سنبھالا تو ایران خطے میں دہشت گردی کر رہا تھا، ایران اب سنگین معاشی مشکلات کی وجہ سے پیچھے ہٹ گیا ہے، اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں چاہتے، ایرانی اچھے لوگ ہیں، ہم ایران میں حکومت تبدیل نہیں کرنا چاہتے، اوباما انتظامیہ کا ایران سے معاہدہ تباہ کن تھا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ چین سے فی الحال نہیں لیکن مستقبل میں تجارتی ڈیل ہو سکتی ہے، ہم اس ڈیل کے منتظر ہیں، چین سے ٹیرف کی وجہ سے بزنس دوسرے ملکوں میں جا رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایران امریکا تنازعہ، جاپان کا مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے ہر ممکن کوششوں کا عزم

    انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے کسی میزائل اور جوہری ہتھیار کا تجربہ نہیں کیا، شمالی کوریا سے بھی ڈیل چاہتے ہیں لیکن ہمیں جلدی نہیں۔

    دریں اثنا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ باہمی مذاکرات کے فروغ پر بات ہوئی ہے، جاپان، امریکا دنیا کی پہلی اور دوسری معاشی طاقتیں ہیں، شمالی کوریا سے متعلق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر جاپان کو اعتماد ہے۔

    جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی صدر سے غیر جوہری ہونے پر اتفاق کیا ہے، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام جاپان اور دنیا کے لیے اہم ہے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ایران امریکا تنازعے کو مسلح کشیدگی میں تبدیل ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

  • دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کے کردار پرافسوس ہے، جاپانی وزیرِاعظم کا اعتراف

    دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کے کردار پرافسوس ہے، جاپانی وزیرِاعظم کا اعتراف

    واشنگٹن: جاپانی وزیرِاعظم شنزو ایبے نے اعتراف کیا کہ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کے کردار پر افسوس ہے۔

    جاپانی وزیراعظم شنزوایبے ان دنوں امریکہ کے آٹھ روزہ دورہ پر ہیں، واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےجاپانی وزیراعظم شنزوایبے نے ایشیائی طاقت چین کےمقابلے میں دنیا کے محافظ کے طور پر ٹوکیو کے اعلان ایمرجنسی سمیت دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے کردار پر گہری ندامت کا اظہار کیا۔

    شنزوایبے پہلے جاپانی وزیراعظم ہیں جنھیں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا اعزازحاصل ہوا ہے۔

    وزیر اعظم ایبے نے امریکہ جاپان اتحاد کو ہمیشہ سے زیادہ مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹوکیو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں امریکہ کے ساتھ سب سے آگے ہوگا۔