Tag: shipping

  • پاک بھارت کشیدگی: شپنگ کمپنیوں نے 800 ڈالر تک کا سر چارج لگا دیا

    پاک بھارت کشیدگی: شپنگ کمپنیوں نے 800 ڈالر تک کا سر چارج لگا دیا

    شپنگ کمپنیوں نے پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک کا بڑا اضافہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے شپنگ کمپنیوں نے شپنگ چارجز بڑھا دیے ہیں، ذرائع پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی) کے مطابق مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے کنٹینر کارگو پر 300 سے 800 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ شپنگ لائنز نے پاکستان سے افریقا کے لیے کرایوں میں 800 ڈالر کا اضافہ کیا جبکہ ایشیا کے لیے کرایوں میں 300 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    یاد رہے کہ اس سے قبل پی این ایس سی کا جہاز بھارت کے لیے کارگو لے کر بھارتی کانڈلہ پورٹ کیلئے روانہ ہوا تھا جسے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سنگاپور کی طرف موڑ دیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے، پاکستانی کارگو کی عمان اور سری لنکا کی بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کی جا رہی ہے۔

  • خلیج میں آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت دینے کے لیے کام کر رہے ہیں، فرانس

    خلیج میں آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت دینے کے لیے کام کر رہے ہیں، فرانس

    پیرس : فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ سے باہر آنا دنیا بھر میں دہشت گردی کی پشت پناہی ترک کرنا ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لوڈریان نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیج میں بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی ضمانت کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں عالمی سفیروں کی ایک کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں ایرانی مداخلت اور ایران کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے معاملے پر تمام متعلقہ فریقین سے بات چیت کر رہے ہیں۔

    فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ وسیع تر مذاکرات کے لیے شرائط تیار کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ سے باہر آنا اور دنیا بھر میں دہشت گردی کی پشت پناہی ترک کرنا ہو گی،جان ایف لوڈریان نے یمن میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی امن مساعی کو آگے بڑھانے کی حمایت کی۔

  • نئی شپنگ پالیسی لارہے ہیں، جلد اعلان کریں گے، وفاقی وزیرعلی زیدی

    نئی شپنگ پالیسی لارہے ہیں، جلد اعلان کریں گے، وفاقی وزیرعلی زیدی

    کراچی: وفاقی وزیرپورٹ اینڈشپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر ڈریجنگ کررہے ہیں، پچھلی حکومتوں میں پورٹس کی زمینوں پر قبضے کرائے گئے۔

    اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئی شپنگ پالیسی لارہے ہیں، جلد اعلان کریں گے، لینڈگریبنگ کرنے والوں کے نام پریس کانفرنس میں بتاؤں گا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ پورٹس کا کئی سال سے ایکسٹرنل آڈٹ نہیں کیا گیا، کراچی پورٹ کی جیٹی بھی کچرے سے بھر چکی تھی، نالوں کی صفائی سے کراچی میں حالیہ بارش سے مسئلہ نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ نئی شپنگ کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے، اس سے متعلق حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کلین گرین مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، کچرا صفائی کيليے وزیربلدیات ناصرشاہ کو آن بورڈ لیا ہے۔

  • خلیج میں عالمی جہاز رانی کو خطرات لاحق

    خلیج میں عالمی جہاز رانی کو خطرات لاحق

    لندن : برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ایران سے تعلقات میں کشیدگی کے بعد مؤقف اختیار کیا ہے کہ ’ہم خطے میں عالمی جہاز رانی کو درپیش خطرات کے پیش نظر سیکورٹی یقینی بنائیں گے ‘۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے اعلان کیا ہے کہ خلیج میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرنے کے لئے امریکا اور برطانیہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے کہاکہ ہم خطے میں عالمی جہاز رانی کو درپیش خطرات کے پیش نظر خلیج میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے امریکا سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ساری پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب جبل الطارق میں برطانوی حکام نے ایرانی آئیل ٹینکر ضبط کر رکھا ہے جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز ایرانی کشتیاں برطانوی جہاز برٹش ہیرٹیج کے پاس آئیں اور خلیج میں ایرانی سمندری حدود کے قریب رکنے کا کہا لیکن برطانوی رائل بحریہ کی انہیں ریڈیو پر دی جانے والی زبانی وارننگ کے بعد وہ واپس پلٹ گئیں۔

    مزید پڑھیں: برطانوی آئل ٹینکر پر ایرانی قبضے کی کوشش ناکام

    واضح رہے کہ سپریم لیڈر  آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور آرمی چیف محمد باقری نے آئل ٹینکر کو رہا نہ کرنے کی صورت میں برطانوی ٹینکر کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی ٹینکر کے قبضے کا جواب دینے کے لیے ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ یورپی یونین نے شام کو تیل کی سپلائی پر پابندی عائد کررکھی ہے جس پر ایرانی ٹینکر جبرالٹر سے شام خام تیل لے جاتے ہوئے گزشتہ ہفتے پکڑا گیا تھا۔