Tag: Shiraz

  • ارمغان سے مصطفیٰ کی لڑائی کیوں ہوئی، کس طرح قتل کیا گیا؟ ملزم  شیراز نے سب بتادیا

    ارمغان سے مصطفیٰ کی لڑائی کیوں ہوئی، کس طرح قتل کیا گیا؟ ملزم  شیراز نے سب بتادیا

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں شریک ملزم شیراز  نے مرکزی ملزم ارمغان قریشی سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق اغوا کے بعد ارمغان کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اب ملزم شیراز کا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں ملزم نے  اہم انکشافات کردیے ہیں۔

    ارمغان کے قریبی دوست اور شریک ملزم شیراز نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کو ارمغان نے کئی گھنٹے تشدد کا نشانہ بنایا اسے کپڑوں سے باندھا اور حب میں جلادیا۔

    ملزم شیراز نے تفتیشی افسر کو کہا کہ لڑکی سے ناراضی نے ارمغان کو پاگل کردیا تھا جس کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کیا، تشدد سے پہلے مصطفیٰ اور ارمغان نے منشیات کا استعمال کیا، منشیات کے استعمال کے بعد ارمغان نے ڈنڈا نکالا اور تشدد  کرنا شروع کردیا۔

    شریک ملزم نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ تشدد کرنے کے بعد مصطفیٰ کے ہاتھ پاؤں باندھ  دیے، ارمغان نے گھر سے پیٹرول کا ڈرم لیکر مصطفیٰ کی گاڑی میں رکھا اور مصطفیٰ کو زخمی حالت میں گاڑی میں ڈالا جس مصطفیٰ کو گاڑی میں ڈالا تو اس وقت اس کے ہاتھ اور پاؤں سے خون نکل رہا تھا، مصطفیٰ کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ اس وقت زندہ تھا۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت

    شیراز نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ پر کئی گھنٹے گھر میں تشدد کیا اور پھر اسے زندہ گاڑی میں جلادیا، مصطفیٰ کو گاڑی سمیت جلانے کے بعد ہم بلوچستان سے کئی گھنٹے پیدل کراچی آئے۔

    شیراز نے بتایا کہ ارمغان میرے بچپن کا دوست ہے ہم نے تعلیم بھی ساتھ حاصل کی تھی لیکن کچھ عرصے پہلے ارمغان اور میری دوستی ختم ہوگئی تھی جس  کے بعد ارمغان میرے گھر آیا تو پھر دوبارہ دوستی ہوگئی۔

    ملزم شیراز نے اپنے بیان میں کہا کہ ارمغان کا لائف اسٹائل دیکھ کر متاثر ہوگیا تھا، میرا نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ وہ لگژری لائف سے متاثر نہ ہوں، میں نے اور ارمغان نے کئی پارٹیاں ساتھ  کی ہیں، ارمغان اپنی والدہ اور والد سے بہت کم ملتا تھا۔

    ملزم شیراز نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ کو ارمغان مصطفیٰ سے ناراض ہوگیا تھا، مصطفیٰ اور ارمغان دوست نہیں ہیں، مصطفیٰ ارمغان کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔

  • شیراز کے والد نے چائلڈ بلاگرز کو کیا پیغام دیا؟

    شیراز کے والد نے چائلڈ بلاگرز کو کیا پیغام دیا؟

    پاکستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگرز شیراز اور مسکان نے اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے، بہت بڑی تعداد میں لوگ ان معصوم بچوں کی باتوں سے متاثر ہوکر ان کے اکاؤنٹ کو فالو کر رہے ہیں۔

    حال ہی میں شیراز کے والد نے اپنے بچوں کے ڈیجیٹل میڈیا میں انٹری کے سفر سے متعلق گفتگو کی اور لوگوں کو تعلیم کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا۔

    شیراز کے والد نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے اپنے بچوں کی ویڈیو اس لیے شیئر کی کیونکہ یہ اتنی پیاری اور اچھی طرح بنائی گئی تھی کہ انہیں محسوس ہوا کہ اسے دنیا کے ساتھ شیئر کیا جانا چاہئے۔

    شیراز کے والد نے بتایا کہ میرے بچے کی پہلی ویڈیو اس کی والدہ کے موبائل میں بنی تھی، جسے دیکھ کر میں نے انداز لگالیا تھا کہ اس میں وی لاگنگ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ویڈیو وائرل ہوئی اور سب نے شیراز کیلئے محبتیں اور پیغامات بھیجے تو انکی خوشی کی انتہاء نہ رہی۔

    شیراز کے والد نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کو ہر چیز سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں وہ دوسرے بچوں کی وی لاگنگ کی قدر کرتے ہیں لیکن انکے والدین کو میرا پیغام ہے کہ وہ تعلیم پر سمجھوتہ نہ کریں کیونکہ تعلیم ہمیشہ آپ کی ہر چیز میں مدد کرتی ہے۔

    وی لاگر شیراز نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتادیا

    شیراز کے والد کا مزید کہنا تھا کہ شیراز کے مشہور ہونے سے وہ اپنے گاؤں کو بنیادی ضروریات حاصل کرنے میں مدد کر سکیں گے اور ان کی یہ شہرت ان کے علاقے کے لئے بھی سود مند ثابت ہوگی۔

  • ستاروں کی طرح جھلملاتی ایران کی مسجدِ شاہ چراغ

    ستاروں کی طرح جھلملاتی ایران کی مسجدِ شاہ چراغ

    تہران: دنیا میں کئی ایسی مساجد تعمیر کی گئیں جو فن تعمیر کا نمونہ ہیں۔ ان مساجد میں تعمیر کروانے والوں کی عقیدت اور تعمیر کرنے والوں کی مہارت و کاریگری نے مل کر ان مساجد کو عبادت کے ساتھ ایک قابل دید مقام میں بدل دیا۔

    ان میں سے کچھ مساجد سیاحوں کے لیے بھی کھلی ہیں اور یہاں مسلمانوں اور غیر مسلم افراد دونوں کو داخلے کی اجازت ہے۔

    ایسی ہی ایک مسجد ایران کے شہر شیراز میں بھی ہے جسے شاہ چراغ کہا جاتا ہے۔

    3

    2

    شاہ چراغ یعنی بادشاہ کی روشنی یا چراغ نامی اس مسجد میں ہزاروں شیشوں کا استعمال کیا گیا ہے جو سورج اور چاند کی روشنی کو منعکس کر کے نہایت حسین سماں باندھ دیتے ہیں۔

    4

    5

    11

    اس مسجد کے بارے میں ابتدائی معلومات اندھیرے میں ہیں۔

    بعض روایات کے مطابق 900 صدی عیسوی میں ایک سیاح نے کسی مقام سے روشنی آتی دیکھی تھی۔ جب اس نے وہاں پہنچ کر دیکھا تو وہاں ایک قبر موجود تھی جہاں سے روشنی نکل رہی تھی۔

    9

    10

    یہ قبر بعد ازاں ایک مسلمان سپہ سالار کی ثابت ہوئی جس کے بعد اس کو باقاعدہ مقبرے اور مسجد کی شکل دے دی گئی۔

    6

    7

    مسجد میں عبادت کرنے والوں کے ساتھ سینکڑوں غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں اور مسجد کی خوبصورتی دیکھ کر مبہوت رہ جاتے ہیں۔

    دنیا بھر کی مساجد کے بارے میں دیگر مضامین پڑھیں:

    مسجد نصیر الملک ۔ ایران کی ثقافت کی پہچان

    اتحاد بین المسلمین کی مظہر ۔ مسجد عبد الرحمٰن

    دنیا بھر کی خوبصورت و تاریخی مساجد