Tag: shiv sena threat

  • شیوسینا کا تھیٹرپرحملہ ،پاکستانی اداکاروں کودھمکیاں

    شیوسینا کا تھیٹرپرحملہ ،پاکستانی اداکاروں کودھمکیاں

    نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کےنواحی علاقے گڑگاؤں میں ہندو انتہاپسندوں نے پاکستانی فنکاروں کی تھیٹر پرفارمنس کو روک دیا، شیوسیناکےغنڈوں نےپاکستانی فنکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق انتہا پسند شیوسینا نے ایک بار پھر بھارت کے سیکولر چہرے پر کالک مل دی۔ دہلی کے نواح میں ہریانہ کے علاقے گڑگاؤں میں پاکستانی گروپ لاہور کی ماس فاؤنڈیشن کی جانب سے اسٹیج ڈرامہ بانجھ پیش کیا جارہا تھا کہ اس دوران شیو سینا کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسیناکےغنڈوں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے ۔ تھیٹرانتظامیہ نےمقامی انتظامیہ کی مدد سے ہنگامہ کرنےوالےشیوسینا کےغنڈوں کوبھگادیا۔

    پروگرام کے آرگنائزر کا کہناتھا کہ شیوسیناکےغنڈوں نےپاکستانی فنکارو ں کوپرفارم کرنے سے روکا،اور دھمکی دی کہ کسی پاکستانی فنکارکوبھارت میں پرفارم نہیں کرنےدینگے۔

    کارندوں کا کہنا تھا کہ بھارتی سرزمین پر کسی پاکستانی کو کام نہیں کرنے دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شیوسینا کے انتہاپسند غزل گائیک غلام علی سمیت متعدد فنکاروں کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔

  • شیوسینا نے علیم ڈار کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی

    شیوسینا نے علیم ڈار کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی

    ممبئی: بی سی سی آئی کے اجلاس کے بعد علیم داڑ شیو سینا کا اگلہ نشانہ بنے، شیوسینا نے علیم داڑ کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا نے ایک بار پھر پاکستانیوں کیخلاف تشدد کا دائرہ وسیع کردیا ہے، شدت پسند تنظیم شیو سینا نے بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری سریز میں ایمپائرنگ کرنے والے علیم ڈار کو بھی نہیں بخشا اور ان پر دھمکیوں کے تیر برسا دئیے.

    شیوسینا نے علیم ڈار کو دھمکی آمیز پیغام میں کہا کہ ممبئی میں پچیس اکتوبر کو ہونیوالے میچ میں فرائض انجام نہیں دینے دینگے، علیم ڈار اپنے وطن واپس لوٹ جائیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی روکنے کے لئے شیو سینا نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے، معروف گلوکار غلام علی کا ممبئی اور پونے میں ہونیوالا کانسرٹ شیو سینا کی دھمکیوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔

    رواں سال معروف گلوکار عاطف اسلم کا پونے میں کانسرٹ روکا گیا جبکہ گزشتہ سال شیو سینا کے شدت پسند وں نے پاکستانی میوزیکل بینڈ میکال حسن کی پریس کانفرنس پر حملہ کیا۔

    شدت پسندشیو سینا اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی فنکاروں کو پرفارم کرنے سے روک چکی ہے۔