Tag: SHO arrested

  • کراچی: ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر گرفتار

    کراچی: ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر گرفتار

    کراچی: غفلت برتنے پر کراچی میں ساحل تھانے کے ایس ایچ او کو ڈیوٹی افسر سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے اعلیٰ افسران کے حکم پر ساحل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شاہد آدم بلوچ اور ڈیوٹی افسر اے ایس آئی محمد ہمراز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    گرفتار پولیس افسران نے چند روز قبل 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا، تاہم ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر نے محکمانہ غلفلت برتتے ہوئے ایک ملزم کو چھوڑ دیا تھا۔

    گرفتار منشیات فروش کو چھوڑنے پر دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دونوں اہل کاروں کے خلاف اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • پشاور: منشیات فروشی پر حاضر سروس ایس ایچ او بیٹے سمیت گرفتار

    پشاور: منشیات فروشی پر حاضر سروس ایس ایچ او بیٹے سمیت گرفتار

    پشاور: خیبر پختون خوا میں منشیات فروشی پر ایک حاضر سروس ایس ایچ او کو ان کے کانسٹیبل بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں گلبہار پولیس نے ایک کارروائی میں خیبر پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی کاشف آفتاب نے بتایا کہ ملزمان باپ اور بیٹا منشیات فروش ہیں، کارروائی کے دوران ان سے 13 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے، اور ان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار ایس ایچ او ضلع خیبر کے تھانہ ملاگوری میں تعینات تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی تھانہ آغا میر جانی پولیس نے اپنے ہی کانسٹیبل کو گرفتار کیا تھا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل ہیروئن سپلائی کرتا تھا، جسے معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔