Tag: SHO chiniot

  • رات 12 کے بعد کوئی نظر آیا تو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ایس ایچ او کا دبنگ اعلان

    رات 12 کے بعد کوئی نظر آیا تو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ایس ایچ او کا دبنگ اعلان

    چینیوٹ : تھانیدار نے راتوں کو بلاوجہ گھروں سے نکلنے والے نوجوانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر مجھے رات کو آوارہ گردی کرتے ہوئے کوئی نظر آیا تو شکایت نہ کرنا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر چنیوٹ میں مقامی ایس ایچ او نے شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر مشروط پابندی عائد کردی۔

    اس حوالے سے ایس ایچ او سٹی اظہر عباس نے شہر بھر کی گلی کوچوں میں لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کیا کہ آدھی رات کو بغیر وجہ گھر سے نکلنا شریف لوگوں کا کام نہیں، شہری بغیر کسی ٹھوس وجہ کے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج سے رات 12 بجے کے بعد اگر کوئی شخص کسی چوک چوراہے پر بیٹھا پایا گیا تو مجھ سے شکایت نہ کرنا اور اگر کوئی پولیس اہلکار زیادتی کرتا ہے تو اس کیخلاف بھی میں خود کارروائی کروں گا۔

    ایس ایچ او اظہر عباس نے اپنے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اس بات کو یقینی بنائیں گے۔

  • لاہور: عدالتی حکم پرایس ایچ اوچنیوٹ گرفتار

    لاہور: عدالتی حکم پرایس ایچ اوچنیوٹ گرفتار

    لاہور: سلمان شہبازکی شوگرملزکے مینجر کے اہلخانہ کی بازیابی کیس کی سماعت میں عدالتی حکم پرایس ایچ او چنیوٹ کو حراست میں لےلیاگیا۔

    ہائیکورٹ میں جسٹس مظہراقبال سدھو کی عدالت میں سلمان شہباز کی شوگر ملز کے مینجر محمد علی کی اہلیہ اوربیٹےکو پیش کیا گیا۔

    آمنہ بی بی نے روتے ہوئے عدالت کوبتایا کہ پولیس نے چوبیس جنوری کو گھرمیں چھاپہ مارا، شوہرکے موجود نہ ہونے پرانہیں بچوں کواوربعد میں والدہ کو بھی حراست میں لےلیا۔

    ہائی کورٹ نے پولیس گردی پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے ایس ایچ اوکو عدالتی حراست میں لینے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب میں کوئی ڈکیت نہیں پولیس خود ڈکیت ہے، آئی جی پنجاب بتائیں کیا ہم سب صوبہ چھوڑ کر چلے جائیں۔ پولیس ایسی زبان استعمال کرتی ہے جو دہرائی بھی نہیں جاسکتی۔

    وکیل نے بتایا کہ محمد علی کے پاس رمضان شوگر ملز کی بہت سے بے قاعدگیوں اورفراڈ کا ریکارڈ موجود ہے سلمان شہباز کے ایماء پر پولیس نے محمد علی کے گھر اور سسرال چھاپہ مارا۔

    عدالت نے ڈی پی او چنیوٹ کو مینجرمحمد علی کوپیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت انتیس جنوری تک ملتوی کردی۔