Tag: SHO killed

  • زمینی تنازعہ: پولیس افسر سمیت 5 زندگیاں نگل گیا

    زمینی تنازعہ: پولیس افسر سمیت 5 زندگیاں نگل گیا

    صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں زمینی تنازعے پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نواب ولی محمد میں کچے کے علاقے میں زرعی زمین کے تنازعے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او مزا پور عبدالحمید کھوسو سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عرصہ دراز سے زرداری اور بھنڈ برادریوں کے مابین زمینی تنازعہ جاری ہے، آج بھی دونوں گروپوں نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں گشت پر مامور ایس ایچ او مزا پور سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    دونوں گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: گاڑی پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

    مقامی پولیس کے مطابق علاقے میں حالات شدید کشیدہ ہیں اور دونوں گروپوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ علاقے میں مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں فیصلہ کن آپریشن کے لئے دیگر اضلاع سے اضافی پولیس نفری طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مزید نفری کی آمد کے بعد مورچہ بند گروپوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی انہیں زرعی زمین پر قبضے کے خلاف قومی شاہراہ پر 40 گھنٹے دھرنا دیا گیا تھا، انتظامیہ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا گیا تھا۔

  • قانون نافذ کرنے والےاہلکارمسلسل ٹارگٹ کلنگ کا شکار

    قانون نافذ کرنے والےاہلکارمسلسل ٹارگٹ کلنگ کا شکار

    کراچی:انیس سوبانوےآپریشن میں حصہ لینے والے پولیس آفیسر ایس ایچ او پریڈی پولیس اسٹیشن غضنفر کاظمی کو تھانے سے گھرجاتے ہوئے گولیاں مارکرہلاک کردیاگیا۔

    کراچی میں قانون نافذ کرنے والےاداروں کےاہلکارمسلسل نشانے پرہیں،کبھی رینجرز اہلکار وں کو نشانہ بنایا جاتا ہےتوکبھی پولیس اہلکارنشانہ بن جاتےہیں۔

    پولیس ذرائع کےمطابق ایس ایچ او پریڑی غضنفرکاظمی اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گاڑی میں تھانے سے گھرجارہےتھےکہ نامعلوم افرادنےان کی گاڑی پرگولیوں کی بوچھاڑ کر دی،غضنفرکاظمی پرچھ گولیاں فائرکی گئیں،چارسرمیں لگیں جس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہو گئے۔

    ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کہتےہیں کہ ایس ایچ اوپریڈی کوقتل کی دھمکیاں مل رہی تھی،ایس ایچ اوپریڈی کےقتل کی تحقیقات کےلئےپانچ رکنی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے جس کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ کرینگے۔