Tag: shoaib Akhtar

  • شعیب اختر کی قومی ٹیم پر سخت تنقید، بھارتی اداکار نے ٹوک دیا

    شعیب اختر کی قومی ٹیم پر سخت تنقید، بھارتی اداکار نے ٹوک دیا

    نئی دہلی / اسلام آباد: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر قومی ٹیم کو مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور اب ان کی اس عادت پہ ایک بھارتی اداکار نے بھی انہیں ٹوک دیا۔

    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نکول مہتا نے اپنی ہی قومی ٹیم پر مسلسل تنقید کرنے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    شعیب اختر اکثر و بیشتر ہی قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ان خیالات کا اظہار اپنے یوٹیوب چینل پر کرتے ہیں جس پر صارفین تبصرے بھی کرتے ہیں۔

    اسی حوالے سے نکول مہتا نے شعیب اختر کی تنقید پر اعتراض کیا ہے۔

    بھارتی اداکار نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ شعیب اختر کو اپنے یوٹیوب کیریئر کو برقرار رکھنے کے لیے قومی ٹیم کا استعمال کرتے دیکھنا ایک مضحکہ خیز چیز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں تبدیلی کے بعد پاکستان کی یہ ٹیم بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی سمیت ٹیم مینجمنٹ کو کھری کھری سنائی تھیں۔

    شعیب اختر نے کہا تھا کہ بار بار کہہ رہا ہوں کہ ہمارے اوپنرز اور مڈل آرڈر اس کام کے نہیں کہ ہم کوئی جیت حاصل کر سکیں، مسلسل ہم نہیں جیت پائیں گے، پاکستان کے پاس اچھا کپتان نہیں اس میں کوئی شک نہیں۔

  • شعیب اختر نے فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا ٹیزر جاری کردیا

    شعیب اختر نے فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا ٹیزر جاری کردیا

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔

    سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے فلم کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں وہ حقائق بھی دکھائے جائیں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آسکے ہیں۔

    شعیب اختر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ یہ فلم پاکستان کے کسی بھی کرکٹر پر بنائی جانے والی پہلی عالمی فلم ہوگی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ کہ ان کی فلم کیو فلم پروڈکشن تیار کر رہا ہے اور اس کی ڈائریکشن ایم فراز قیصر دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

    شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بالترتیب 178، 247 اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔

    راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے دور میں کئی نامور بلے بازوں کو خطرناک باؤنسرز کرکے زخمی بھی کیا جن میں برائن لارا، سارو گنگولی، گیری کرسٹن شامل تھے۔

    انہوں نے 2002 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کی تھی جو اب تک عالمی ریکارڈ ہے۔

  • شعیب اختر کا بولنگ ایکشن درست نہیں تھا، سہواگ کے بیان نے طوفان کھڑا کردیا

    شعیب اختر کا بولنگ ایکشن درست نہیں تھا، سہواگ کے بیان نے طوفان کھڑا کردیا

    نئی دہلی: سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شیعب اختر المعروف ” راولپنڈی ایکسپریس کے بالنگ ایکشن پر ایک بار پھر سوالات اٹھادئیے ہیں۔

    بھارتی ڈیجیٹل شو ‘ہوم آف ہیروز’ میں میزبان اور سابق کرکٹر سنجے منجریکر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے شعیب اختر کے بولنگ ایکشن پر کہا کہ شعیب اختر اپنا ہاتھ چھپا کر بولنگ کے وقت بھاگتے تھے کیونکہ انکے ایکشن میں کچھ جھول تھا۔

    سابق بھارتی بیٹر کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کو بھی یہ معلوم تھا کہ ان کی کہنیاں جھکی ہوئی ہیں ورنہ آئی سی سی ان پر پابندی کیوں لگاتی؟، بریٹ لی کا ہاتھ سیدھا تھا اور اسی لیے انہیں پڑھنا اتنا مشکل نہیں تھا لیکن شعیب کے خلاف آپ اندازہ نہیں لگاسکتے تھے کہ گیند کہاں سے آئے گی اور کہاں جائے گی؟۔

    سہواگ نے شعیب اختر اور بریٹ لی کو سب سے تیز گیند باز قرار دیا لیکن وہ نیوزی لینڈ کے شین بانڈ کو بہترین مخالف فاسٹ بولر مانتے تھے، سہواگ کہتے ہیں کہ میں نے کبھی بھی بریٹ کو کھیلنے میں آسانی محسوس نہیں کی لیکن اگر میں شعیب کو دو چوکے مارتا تو مجھے نہیں معلوم کہ ان کا ردعمل کیا ہوتا؟ وہ پیروں پر یارکر بھی مار سکتے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز: قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

    اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسمبر 1999 میں پہلی بار آئی سی سی نے اختر کے ایکشن پر سوال اٹھائے تھے اور انہیں اگلے دو سالوں میں کئی طبی ٹیسٹ سے گزرنا پڑا تھا لیکن کرکٹ کی گورننگ باڈی نے کبھی بھی بولنگ کی بنیاد پر ان پر باقاعدہ پابندی نہیں لگائی تھی۔

    شعیب اختر گھٹنے کی انجری کے باعث چودہ سال پر محیط کیریئر میں انہوں نے پاکستان کے لیے 224 ون ڈے اور 46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں حاصل کیں تھی۔یاد رہے کہ وریندر سہواگ کا مکمل انٹرویو 19 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

  • اسٹار کرکٹر شعیب اختر کی اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل

    اسٹار کرکٹر شعیب اختر کی اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے مکمل احتیاط کریں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق فاسٹ بالر نے اپنی والدہ کے انتقال کے تکلیف دہ وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    شعیب اختر کا اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہنا ہے کہ ماں جی اب ہم میں نہیں رہیں لیکن اُن کی دعائیں اور دیے گئے اسباق ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

    شعیب اخترنے کورونا وائرس نئی قسم اومیکرون کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لوگوں سے تعزیت کیلئے گھر نہ آنے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ جہاں ہیں وہیں رہتے ہوئے میری والدہ کیلئے دعائے مغفرت کریں۔

    مزید پڑھیں : شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں، اہم شخصیات کا اظہار افسوس

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26دسمبر کو شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئی تھیں۔ سابق فاسٹ بالر نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرلکھا تھا کہ میرا سب کچھ میری ماں تھی، جو اللہ تعالیٰ کو پیاری ہوگئی ہیں۔

  • شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں، اہم شخصیات کا اظہار افسوس

    شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں، اہم شخصیات کا اظہار افسوس

    راولپنڈی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر زندگی کے سب سے بڑے صدمے سے دوچار ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں ہیں، اس افسوسناک خبر کی اطلاع خود شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر بیان میں دی۔

    سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ ‘میرا سب کچھ میری ماں تھی” جو اللہ تعالیٰ کو پیاری ہو گئی ہیں، والدہ کی نماز جنازہ آج شام ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں آج نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔

    اطلاعات یہ تھی کہ شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پر اسلام آباد کے معروف نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

    ٹوئٹر پر سیاسی رہنماؤں، کرکٹرز اور سماجی شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔

    اےآر وائی فیملی کی جانب سے شعیب اختر کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

  • نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہو گئی

    نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہو گئی

    اسلام آباد: اینکر پرسن نعمان نیاز کی جانب سے شعیب اختر سے غیر مشروط معافی مانگنے کے بعد صلح بھی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے اینکر پرسن نعمان نیاز اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کی صلح کرائی، فواد چوہدری نے دونوں کو اپنے گھر بلا کر معاملہ حل کرایا۔

    نعمان نیاز نے اس موقع پر کہا کہ شعیب مجھے افسوس ہے ٹی وی پر جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ نعمان نیاز نے ایک لائیو پروگرام میں شعیب اختر سے بدتمیزی کی تھی۔

    نعمان نیاز نے شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

    شعیب اختر نے کہا کہ نعمان نیاز اسی وقت معافی مانگ لیتے تو بات اتنی آگے نہ جاتی، معاملہ حل ہوگیا ہے، اور میں نے نعمان کو اسی روز معاف کر دیا تھا۔

    شعیب کا کہنا تھا کہ اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ درست نہیں تھا، واقعے کے بعد عوام کی جانب سے ملنے والے پیار پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    شعیب اختر نے بتایا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ ایم ڈی پی ٹی وی سے بات کر کے میرے خلاف ہرجانے کا نوٹس واپس کروا دیں گے۔

  • تگڑے ہوجاؤ جوانو! راولپنڈی ایکسپریس کا کھلاڑیوں کو پیغام

    تگڑے ہوجاؤ جوانو! راولپنڈی ایکسپریس کا کھلاڑیوں کو پیغام

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر محمد رضوان اور شعیب ملک سے متعلق خبروں پر سامنے آگئے اور اہم بیان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کیمپ سے آنے والی خبریں اچھی نہیں ہیں، شعیب ملک اور محمد رضوان فلو کا شکار ہیں۔

    شعیب اختر نے ازراہ مذاق کہا کہ انہیں ڈرپ لگائے اور دوائیں دیں ، انہیں سیٹ کریں، مجھے قوی امید ہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں گرین شرٹس کا حصہ ہونگے مکمل فارم کے ساتھ کھیلیں گے، فلو ان کے آڑے نہیں آئے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری

    قومی ٹیم کے اسپیڈ اسٹار بولر نے دونوں کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ تگڑے ہوجاؤ جوانو، کیونکہ آپ دونوں پاکستان کرکٹ کے لئے بہت اہم ہو۔

    شعیب اختر نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم ہمیشہ اچھی رہی، میں اس حق میں نہیں کہ اگر پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کا فاتح بن بھی جائے تو اس سے کوئی بڑا فرق پڑجانا ہے، میرے نزدیک یہ جیت قوم کے مورال کے لئے بہت ضروری ہے۔

     

  • وائرل تصویر پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

    وائرل تصویر پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

    شعیب اختر کو اپنے کرکٹ کیرئیر کی ایک یادگار پرانی تصویر مل گئی، راولپنڈی ایکسپریس کے دلچسپ تبصرے پر سوشل میڈیا پر طوفان آگیا۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگائے کوئی نہ کوئی پیغام یا ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا ہے۔

    شعیب اختر نے لکھا کہ میں نے اپنی یہ تصویر پہلے نہیں دیکھی، قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس تصویر کو صرف ٹوئٹر پر 22 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سرکاری ٹی وی کے اینکر کی جانب سے لائیو پروگرام میں اسٹار کرکٹر شعیب اختر سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پاکستان کو کم نہ سمجھو، شعیب اختر

    پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پاکستان کو کم نہ سمجھو، شعیب اختر

    لاہور : ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی افغانستان سے شاندار فتح اور آصف علی کی دھواں دھار بیٹنگ پر سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی بول پڑے۔

    اس حوالے سے اپنے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، گرین کیپس کسی کو بھی حیران کر سکتی ہیں۔

    شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 کے اہم مقابلے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے بعد اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان ٹیم ایک بڑی مضبوط قوت ہیں، جس کا ثبوت انہو ں نے اپنا تیسرا میچ جیت کر دے دیا ہے۔

    شعیب اختر نے آصف علی کو ہیروقرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اس نے دل خوش کردیا میری دعا ہے کہ اسی طرح چلتے رہو۔

    انہوں نے افغان ٹیم کو مشورہ دیا کہ ان گراؤنڈز میں کوشش کریں کہ پہلے باؤلنگ کریں کیونکہ اس پچ پر اوس پڑتی ہے گیند اسپن اور سوئنگ نہیں ہوتی،  واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    اس سے قبل ایک ویڈیو میں بھی شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’پاکستان کے لیے آپ کو اے گیم لانی پڑے گی اور ان کو ہرانے کے لیے آپ کو بیسٹ گیم کھیلنی پڑتی ہے کیونکہ پاکستان کا کوئی پتہ نہیں چلتا کہ وہ کس وقت اپ سیٹ کردے۔

  • شعیب اختر سے بدسلوکی، انکوائری کمیٹی تشکیل

    شعیب اختر سے بدسلوکی، انکوائری کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد: قومی کرکٹ اسٹار شعیب اختر کے ساتھ اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے کی گئی بد سلوکی پر پی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز سے متعلق معاملے پر پی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے۔

    انکوائری کمیٹی نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان معاملےکی تحقیقات کریگی۔

    گذشتہ روز سرکاری ٹی وی پر ورلڈکپ ٹرانسمیشن کے دوران نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد شعیب اختر نے لائیو شو میں مین آف دی میچ حاصل کرنے والے حارث روف کی کارکردگی کی خوب تعریف کی جو میزبان اینکر کو پسند نہ آئی۔

    گفتگو کے دوران اینکر نے شاہین شاہ آفریدی کا ذکر کیا تو شعیب اختر نے وضاحت کی کہ وہ حارث رؤف کی بات کررہے ہیں جس پر اینکر جذبات میں آگئے اور لائیو پروگرام میں شعیب اختر کو شو سے جانے کا کہا اور فوری طور پر بریک لے لیا۔

    شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز میں تلخ کلامی کے وقت ویو رچرڈز ،ڈیوڈگاور،عمر گل،راشد لطیف،اظہر محمود اور ثنا میر بھی موجود تھے۔

    بریک کے بعد سرکاری ٹی وی کے اینکر نے بات بدلنے کی کوشش کی لیکن شعیب اختر اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور انہوں نے بھی لائیو پروگرام کے دوران سرکاری ٹی وی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    https://youtu.be/r4aNgWAwPBc

    بعد ازاں شعیب اختر نے بھی لائیو شو کے واقعہ پر اپنا ردعمل دیا، انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ مجھے لائیو شو میں چلے جانے کو کہا، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے ایسا کیوں کہا؟

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر ایک اسٹار کی یوں توہین مناسب نہیں، غیر ملکی اور قومی اسٹارز کیا سوچیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ میں نے بات سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے مجھ سے معافی نہیں مانگی، اور کوئی چارہ نہیں تھا، اس لیے میں نے استعفیٰ دیا۔