Tag: shoaib Akhtar

  • پاک بھارت ٹاکرا: شعیب اختر کا ہربھجن سنگھ کو کرارا جواب

    پاک بھارت ٹاکرا: شعیب اختر کا ہربھجن سنگھ کو کرارا جواب

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل وولٹیج ہائی ہوگیا، راولپنڈی ایکسپریس نے بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کو ماضی یاد دلادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے ‘پاک بھارت ٹاکرا’ پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ چوبیس تاریخ کو 20، بیس اوورز گرنے ہیں، آپ کو لگ پتہ جائے گا کہ کس کے ساتھ میچ ہوا ہے؟

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم بہت تگڑی ہے اور بہترین فارم میں ہے، آپ لوگ ہماری بولنگ اور مڈل آرڈر کو کم درجہ بندی پر رکھ رہے ہیں،اگر ہمارا اوپنر فخر زمان چل گیا تو وہ آپ کے پلے پڑجائے گا۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے جیتنے کے لئے بیس اوورز کھیلنے ہونگے پاکستان کوئی واک اوور نہیں ہے اور نہ ہی بھارت واک اوور ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں تک پیسہ لگا کر پہنچے ہیں جبکہ پاکستان اپنی محنت سے یہاں تک پہنچا ہے، مجھے امید ہے کہ میچ تگڑا ہوگا مگر اس کے لئے شرط یہ ہے کہ وکٹ اچھی بنائی جائے۔

    پروگرام میں موجود سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پر ہزرہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ شعیب کہتا ہے کہ پاکستان 200 یا اس سے زائد رنز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے مجھے شعیب یہ تو بتائے کہ اتنے رنز بنائے گا کون؟ مجھے تو پاکستان ٹیم میں ایسا کوئی نظر نہیں آتا۔

    ہربھجن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف دو سو رنز بنانے کے لئے پاکستان کو خواب سے جاگنا ہوگا، شعیب اختر نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ حفیظ اور فخر، جس کے جواب میں ہربھجن کا کہنا تھا کہ سپنوں سے جاگو گیں تو سپنے پورے ہونگے ناں!

     

  • نیوزی لینڈ کو بھاگنے نہیں دینگے، چھوڑنا انڈیا کو بھی نہیں، شعیب اختر

    نیوزی لینڈ کو بھاگنے نہیں دینگے، چھوڑنا انڈیا کو بھی نہیں، شعیب اختر

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت سے زیادہ غصہ نیوزی لینڈ ٹیم پر ہے، لیکن بھارت کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔

    یہ بات انہوں نے ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل پر دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ساتھ سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی موجود تھے۔

    راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سارا فوکس نیوزی لینڈ ٹیم سے میچ پر ہے اس لیے بھارت پر فوکس ذرا کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم جو ی ہمارے ہاں سے بھاگ کر گئی ہے ہمارا اصل غصہ ان پر ہے اور اسی لیے ہم نے انہیں ورلڈ کپ میں نہیں چھوڑنا۔

     شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بھی کہا کہ نیوزی لینڈ کو نہیں بھاگنے دینا اب لیکن چھوڑنا بھارت کو بھی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی میں پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستان جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلےگا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت سے بہتر ٹیم رہی ہے، ورلڈکپ میچوں میں بھارت نے پاکستان سےبہتر پریشر ہینڈل کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے پاس بھارت سے بڑے کھلاڑی ہوا کرتے تھے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوہلی پر بابر اعظم سے زیادہ پریشر ہوگا کیونکہ میچ میں دبئی اسٹیڈیم پورا نیلا ہوگا۔

    براڈ کاسٹرز بھی بھارت کے ہیں، لہٰذا اگر ہم ہار بھی جاتے ہیں تو زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا اصل مسئلہ بھارت کو ہوگا کیونکہ ان کے پاس اس میچ کو کھونے کے ساتھ ساتھ کھونے کے لیے اور بھی کچھ ہے۔

    شعیب اختر نے بھارت کے اسٹار بیٹسمین اور کپتان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قسمت کوہلی کے ساتھ نہیں ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ٹی 20 ورلڈ کپ کوہلی کا بطور کپتان آخری ٹورنامنٹ ہے۔

  • "کیا میں دوبارہ کرکٹ کھیلوں؟” ڈیرن سیمی نے یہ جملہ کب استعمال کیا؟

    "کیا میں دوبارہ کرکٹ کھیلوں؟” ڈیرن سیمی نے یہ جملہ کب استعمال کیا؟

    دبئی: پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے راولپنڈی ایکسپریس کی باؤنسر دیکھ کر دل میں کیا سوچا تھا، جانئے ان کی زبانی

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈیرن سیمی نے انکشاف کیا کہ جب میں نے سال دو ہزار چار کی چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیبیو کیا تو مجھے یاد ہے کہ پاکستان ہیمپشائر کے روز باؤل گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے مدمقابل تھا، پاکستان کے پاس محمد سمیع ، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے فاسٹ بولر موجود تھے۔

    ڈیرن سیمی نے بتایا کہ میچ کے دوران شعیب اختر نے برائن لارا کو بائونسر مارا، جس کے باعث برائن لارا تقریبا بیہوش ہوکر گر گئے تھے، میں ڈریسنگ روم میں یہ ماجرا دیکھ رہا ہے، اس وقت میں انیس سال کا تھا،اس وقت میں نے خود سے سوال پوچھا کہ کیا میں دوبارہ کرکٹ کھیلوں؟
    یاد رہے کہ شعیب اختر نے ستمبر 2004 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں برائن لارا کو خطرناک باؤنسر کرائی تھی جو ان کے سر پر لگی تھی لارا اس کے بعد بیٹنگ جاری نہیں رکھ سکے تھے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

    برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 131 ٹیسٹ اور 299 ون ڈے ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں بالتریب 11 ہزار 953 اور 10 ہزار 405 رنز بنائے، ٹیسٹ میچ میں لارا کا بڑا انفرادی اسکور 400 ناٹ آؤٹ اور ایک روزہ میچ میں 169 ہے۔

    شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں خطرناک بولنگ اسپیل کرتے ہوئے متعدد بلے باز جن میں گیری کرسٹن، گنگولی، سچن ٹنڈولکر کو اپنی طوفانی باؤنسر سے پریشان کیے رکھا۔

  • نیا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ پی سی بی نے تلاش شروع کردی

    نیا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ پی سی بی نے تلاش شروع کردی

    لاہور: مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم عہدے کے لئے سابق کرکٹرز سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسی سلسلے میں پی سی بی نے سابق کپتان راشد لطیف سے رابطہ کیا اور ان سے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر بات چیت کی ، راشد لطیف سرکاری ٹی وی پر ملازمت کی وجہ سےعہدہ نہیں لے رہےتھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وکٹ کیپر قومی کرکٹ ٹیم راشد لطیف کیساتھ شعیب اختر بھی چیف سلیکٹر کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، راشد لطیف کیساتھ شعیب اختر بھی سرکاری ٹی وی سے وابستہ تھے، تاہم دونوں کرکٹرز کا اب سرکاری ٹی وی سے معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی، مصباح الحق اب بطور ہیڈکوچ تنخواہ وصول کیا کریں گے۔

    یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا ٹیم پر فوکس کرنا چاہتا ہوں اس لیے یہ اقدام اٹھایا۔

  • ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، اظہر علی

    ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، اظہر علی

    کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، کپتانی سے ہٹانے کی خبریں میڈیا سے مل رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم ٹیسٹ کے کپتان اظہر علی نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، پی سی بی حکام سے اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی آفیشل بات نہیں ہوتی کچھ نہیں کہہ سکتا، بہتر یہی ہے کہ میں اپنے کھیل پر توجہ دوں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا کر بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی اظہر علی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کپتانی سے استعفیٰ دے کر صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کریں۔

    شعیب کا کہنا تھا کہ اظہر شروع میں ٹیسٹ کپتان نہیں بننا چاہتے تھے مگر زبردستی انہیں اس پر مجبور کیا گیا، پی سی بی نے غیرضروری طور پر ان پر دباؤ بڑھایا اور اب تبدیل کیا جارہا ہے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ میرا اظہر کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور اس بات کا اعلان کریں کہ کیا وہ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں، اگر آپ کے سر پر معزولی کی تلوار لٹک رہی ہو تو ایسے میں کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

  • ’بس کرو ظالموں‘ شعیب اختر کی بچوں کے ہمراہ تصویر وائرل

    ’بس کرو ظالموں‘ شعیب اختر کی بچوں کے ہمراہ تصویر وائرل

    راولپنڈی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی اپنے بچوں کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹوں میکائل اور مجدد کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں ان کے دونوں بیٹے کمر پر چڑھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میکائل اور مجدد اپنے والد کے ساتھ کھیل رہے تھے جس کے بعد شعیب اختر نے انہیں پیار سے ظالم کہہ دیا۔

    شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میکائل اور مجدد کا ابا پر حملہ، اوئے بس کرو ظالموں۔‘

    واضح رہے کہ شعیب اختر نے 25 جون 2014 کو رباب خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، 2016 میں ان کے پہلے بیٹے میکائل کی پیدائش ہوئی اس کے بعد حال ہی میں وہ دوسری بار والد بنے ہیں۔

    یاد رہے شعیب اختر نے اس سے قبل بھی اپنے بڑے بیٹے میکائل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

  • پہاڑوں کے درمیان انوکھے میدان میں کرکٹ کا میچ

    پہاڑوں کے درمیان انوکھے میدان میں کرکٹ کا میچ

    اسلام آباد: پاکستان کے شمالی علاقے ایبٹ آباد کے پہاڑوں کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ نے لوگوں کو حیران کردیا، پہاڑوں کے درمیان پتلی سی سڑک پر کرکٹ کھیلنے والے مقامی نوجوانوں کا جنون دیکھنے کے قابل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جو ایبٹ آباد کی ہے، ویڈیو میں پہاڑی راستے پر کرکٹ کا میچ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

    پتلی سی سڑک پر مقامی نوجوان جوش و خروش سے کھیل میں مصروف ہیں، پس منظر میں لاؤڈ اسپیکر پر کمنٹری بھی سنائی دے رہی ہے۔

    کھیل کے اختتام پر شائقین بھرپور جشن مناتے ہیں جو کھیل دیکھنے کے لیے اونچائی پر بیٹھے ہوئے تھے۔

    اپنے ٹویٹ میں شعیب اختر نے لکھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ کے لیے ایسا جنون آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

    ان کے اس ٹویٹ کو بے حد پسند کیا گیا اور لاکھوں صارفین نے اسے ری ٹویٹ اور لائیک کیا۔

  • سہواگ نے الٹی بات کی ہوتی تو میدان میں‌ ہی مارتا، شعیب اختر

    سہواگ نے الٹی بات کی ہوتی تو میدان میں‌ ہی مارتا، شعیب اختر

    کراچی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سہواگ نے میدان میں کچھ نہیں کہا اگر انہوں نے الٹی بات کہی ہوتی تو میدان میں ہی مارتا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ایکسٹرا اننگز‘ میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، والدہ مجھے سیاست میں آنے نہیں دیتیں، اگر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں تو جیت جاؤں گا۔

    شعیب اختر نے بتایا کہ راولپنڈی کی بااثر شخصیت کو معطلی پر فون کیا انہوں نے بلایا اور گیٹ سے واپس کردیا پھر آصف زرداری نے میری مدد کی تھی اور میری پانچ سال کی پابندی ختم کرائی تھی، زرداری نے نسیم اشرف کو کہا کہ شعیب کو ٹیم میں واپس لاؤ ورنہ تم گھر جاؤ۔

    سابق اسپیڈ اسٹار نے بتایا کہ انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم سے دو لاکھ پاؤنڈ کا معاہدہ ہوا تھا کارگل جنگ کی وجہ سے چھوڑ کر آگیا تھا، بھارت نے جب ہمارے 6 درخت شہید کیے تھے اس وقت بہت غصہ آیا تھا، ابھی نندن کے واقعے پر شدید غصے میں تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ محمد آصف اور شاہد آفریدی سے جھگڑا کرنا بچکانہ حرکت تھی، کیریئر میں مجھے جان بوچھ کر متنازع بنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو ایک میچ جتوایا وہ اتنا خوش ہوا کہ پوری رات ناچتا رہا، پاکستان کو اتنے میچ جتوائے لیکن کوئی پوچھتا ہی نہیں ہے۔

    شعیب اختر نے کہا کہ دنیا کا تیز ترین بولر بننا کبھی میرا خوب نہ تھا، بچپن سے ہی پیروں اور گھٹنوں میں شدید درد ہوتا تھا، خواتین کو متاثر کرنے کے لیے تیز بولنگ کا آغاز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہندوستانیوں سے نفرت نہیں کرسکتا، سہواگ کے بیان کے بعد ان سے بات ہوئی تھی، شکایت ہی کررہا تھا، سہواگ نے میدان میں الٹی بات کی ہوتی تو اسے گراؤنڈ میں ہی مارتا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو بنانا چاہئے تھا، یونس خان کو کوچنگ نہیں اکیڈمی دینی چاہئے تھی جبکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا مزاج جارحانہ نہیں ہے۔

  • شعیب اختر کے بیٹے کی خوبصورت تصویر وائرل

    شعیب اختر کے بیٹے کی خوبصورت تصویر وائرل

    راولپنڈی: سابق اسپیڈ‌ اسٹار شعیب اخترکے صاحبزادے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے بیٹے میکائل علی اختر کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں‌ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے.

    تصویرمیں‌ دیکھا جاسکتاہے کہ میکائل اختر سفید لباس میں ملبوس ہیں اور کسی ہیرو کی مانند پوز دے رہے ہیں.

    شعیب اخترنے تصویر کے کیپشن میں‌ لکھا کہ میں‌ میکائل علی اختر ہوں اور میرے بابا اکثر مجھے ََکینو ریوسََ کے نام سے پکارتے ہیں.

    شعیب نےوضاحت دیتے ہوئے  بتایا کہ ان کے بیٹے نے کہا کہ میں‌ چاہتا ہوں‌ کہ یہ پیغام آپ میرے لیے ٹائپ کریں.

    شعیب اختر کے بیٹے کی تصویر پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے  خوب پسند کیا جارہا ہے اور بہتر مستقبل کے لیے دعا دی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ شعیب اختر کے گھر بیٹے کی پیدائش گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی ۔

    واضح رہے کہ شعیب اختر نے 2 سال قبل ہری پور کے ایک معروف تاجر مشتاق خان تنولی کی بیٹی رباب سے شادی کی تھی۔ شادی نہایت سادگی سے انجام پائی تھی اور اس میں شعبہ کرکٹ سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت کسی کو بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

  • ’’شعیب اختر نے کہا میں تمہیں ماردوں گا‘‘

    ’’شعیب اختر نے کہا میں تمہیں ماردوں گا‘‘

    لندن: انگلش آل راؤنڈر لیام پلنکٹ نے ماضی کی یاد دہراتے ہوئے کہا کہ ’جب میں نے شعیب اختر کا پہلی بار سامنا کیا تو اس نے مسکرا کر کہا تھا کہ میں تمہیں مار دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش آل راؤنڈر لیام پلنکٹ نے بروکین ٹرافی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر کا سامنا کرناخوفناک تجربہ  رہا۔

    انگلش کھلاڑی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے ساتھ درہم کے لیے کھیلا تھا تاہم سابق فاسٹ بولر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ان کی دوستی کرکٹ کے میدان پر برقرار نہیں رہتی تھی۔

    I am gonna kill you, said Shoaib Akhtar to Liam Plunkett on his ...

    پلنکٹ نے انگلینڈ کے خلاف لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اختر کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کیا۔

    انگلش آل راؤنڈر کے مطابق لاہور ٹیسٹ میں پہلی بار شعیب کا سامنا کیا تو وہ رن اپ کا نشان لگا رہے تھے اور وہ صرف مسکرا کر بولے ’میں تمہیں مار ڈالوں گا۔‘ اور ہنس پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے ایشلے جائلز اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے اور ٹی وی اسکرین پر 96، 97 اور 98 فی گھنٹہ کی رفتار سے اختر کی گیند دیکھ رہا تھا اگلا نمبر میرا ہی تھا اور میں نے شعیب کا سامنا کیا۔

    Frightening stuff: Liam Plunkett on facing Shoaib Akhtar

    لیام پلنکٹ نے بتایا کہ ان کا پہلا ٹیسٹ بہت ہی چیلنجنگ تھا میں ے 60 گیندوں کا سامنا کیا کچھ گیندیں کندھے پر لگیں اور کچھ پیڈ پر لیکن نمبر 9 پر بیٹنگ کی اور شراکت قائم کیں میں اس سے بہت خوش تھا۔