Tag: shoaib Akhtar

  • سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے طلب کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 5 جون کو صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

    دوسری جانب شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔

    شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت پر طلب کیا گیا ہے، کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کے لیگل سیل نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو تحریری شکایت کی تھی کہ سابق فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پر پی سی بی کے سسٹم کے خلاف بیان بازی کی۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور کیریئر کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔

    یاد رہے کہ شعیب اختر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی سی بی کا انٹرنل انکوائری سسٹم ٹھیک نہیں جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پی سی بی کی بدنامی ہوئی۔

  • ویرات کوہلی میدان میں بدترین دشمن تھے، شعیب اختر

    ویرات کوہلی میدان میں بدترین دشمن تھے، شعیب اختر

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میدان میں بدترین دشمن اور میدان سے باہر بہترین دوست ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی کمنٹیٹر سنجے منجریکر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی ان کے بہترین دوست ہیں کیونکہ ہم دونوں کا ہی تعلق پنجابی فیملی سے ہے اور ہم دونوں ہی ایک جیسے مزاج کے حامل ہیں لیکن میدان میں وہ میرے بدترین دشمن تھے۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ویرات ان سے بہت زیادہ جونیئر ہیں لیکن وہ پھر بھی ان کا دل سے احترام کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اسپیڈ اسٹار نے کوہلی کو آؤٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں بولنگ کررہا ہوتا تو کریز پر وسیع تر جاتا اور گیند کو کوہلی تک باندھ دیتا اور اسے ڈرائیو کرنے کے لیے اس سے دور کردیتا۔

    مزید پڑھیں: شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا طریقہ بتادیا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر یہ کام نہیں کرتا تو میں اسے 150 کی اسپیڈ سے بولنگ کرواتا جسے وہ کھیلنے باہر جاتا اور اپنی وکٹ دے بیٹھتا۔ شعیب اختر ویرات کوہلی کو جدید دور کا بریڈ مین بھی قرار دے چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں نے شعیب اختر  کو کیریئر کے آخری لمحات میں انہیں بولنگ کرتے دیکھا اور اس وقت بھی وہ بہت خطرناک تھے جس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ وہ جب عروج پر ہوں گے تو کس قدر خطرناک ہوں گے۔

  • ’’شعیب اختر کا سامنا کرنا ’ڈراؤنے خواب‘ کی طرح تھا‘‘

    ’’شعیب اختر کا سامنا کرنا ’ڈراؤنے خواب‘ کی طرح تھا‘‘

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ ماضی میں شعیب اختر کا سامنا کرنا ڈراؤنے خواب کی طرح تھا، میں نے سوچا تھا اس دن میں مارا جاؤں گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے تجربہ کار بلے باز تمیم اقبال نے بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرز خالد محمود، نعیم الرحمان اور حبیب البشر کے ہمراہ فیس بک لائیو پر ماضی کی یادوں کا تذکرہ کیا۔

    تمیم اقبال نے شعیب اختر کا سامنا کرنے کے حوالے سے یادیں دہراتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس کا سامنا کرنا کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا۔

    بنگلہ دیشی اوپنر نے کہا کہ وہ اس حد تک خوفزدہ تھے کہ ایک موقع پر ایسا لگا کہ شعیب اختر انہیں مار ڈالیں گے، تمیم اقبال نے کہا کہ میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ متعدد فاسٹ بولرز کھیلے ہیں، 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی گیند بھی کھیلی ہیں لیکن ایک بار جب میں شعیب اختر کا سامنا کیا تو میں ڈر گیا۔

    شعیب اختر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے تمیم، حبیب البشر، اور خالد محمود، نعیم چاروں نے 2003 میں بنگلہ دیش کے ملتان ٹیسٹ کے بارے میں بات کی، یہ وہی سال تھا جب شعیب نے کرکٹ میں اب تک کی تیز ترین گیند 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی تھی۔

    تمیم اقبال نے کینیا میں 2007 میں پہلی بار شعیب اختر کا سامنا کیا، جس میں انہوں نے شعیب اختر کی 4 گیندوں پر ایک رن بنایا تھا اور شعیب اختر کی گیند پر شاہد آفریدی کو کور میں کیچ دے بیٹھے تھے۔

    ایشیا کپ 2010 میں جب تمیم اقبال کا سامنا شعیب اختر سے ہوا تو انہوں ںے 27 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی اس میں انہوں نے شعیب اختر کی آٹھ گیندوں کا سامنا کیا اور شعیب کو اپنی وکٹ نہیں دی۔

  • شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا طریقہ بتادیا

    شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا طریقہ بتادیا

    راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کی وکٹ لینے کا طریقہ بتادیا۔

    شعیب اختر نے ایک انسٹاگرام لائیو ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کے سامنے بولنگ کرتے تو وہ کوہلی سے کیسے نجات حاصل کریں گے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ میں بولنگ کررہا ہوتا تو کریز پر وسیع تر جاتا اور گیند کو کوہلی تک باندھ دیتا اور اسے ڈرائیور کرنے کے لیے اس سے دور کردیتا، اگر یہ کام نہیں کرتا تو میں اسے 150 کی اسپیڈ سے بولنگ کرواتا جسے وہ کھیلنے باہر جاتا اور آؤٹ ہوجاتا۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت سیریز، کپل دیو کی ’یارکر‘ پر شعیب اختر کا ’باؤنسر‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب اختر نے کرونا فنڈ کے لیے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی تجویز دی تھی جسے کپل دیو اور سنیل گواسکر نے طنز کرتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

    کپل دیو کا کہنا تھا کہ ہمیں  پیسے کی ضرورت نہیں ہے جس پر شعیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کپل بھائی کی میں بہت عزت کرتا ہوں انہیں سمجھنا ہوگا کہ پیسوں کی ضرورت ان کو نہیں لیکن بھارتی عوام کو ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

    سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ اس وقت پاک بھارت سیریز سے کہیں زیادہ اہم لاہور میں برف باری کا ہونا ہے شعیب نے جوابی ٹویٹ میں نشاندہی کی کہ لاہور میں گزشتہ سال واقعی برف باری ہوئی تھی۔

  • ’’وسیم اکرم کا میرے کیریئر میں بڑا کردار ہے‘‘

    ’’وسیم اکرم کا میرے کیریئر میں بڑا کردار ہے‘‘

    لندن: سابق انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے کہا ہے کہ لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کا میرے کیریئر میں بڑا کردار ہے، انہوں نے شعیب اختر اور وسیم اکرم کے ساتھ کاؤنٹی کھیلنے کی یادوں سے پردہ اٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اور وسیم اکرم کے ساتھ کھیل کر بہت انجوائے کیا اور وسیم اکرم کا میرے کیریئر میں بہت بڑا کردار ہے۔

    فلنٹوف نے کہا کہ میں لنکاشائر میں وسیم اکرم کے ساتھ کھیلتا تھا جب میری عمر 16 برس تھی، وہ میرے ہیروز میں سے ایک تھے اورانہی کو میں نے بہت زیادہ فالو کیا تھا۔

    اینڈیریو فلنٹوف کے مطابق وسیم اکرم کا شاگرد بن گیا، جب وہ بولنگ کرتے تھے تو میں سلپ میں فیلڈنگ کرتا تھا، میں ریورس سوئنگ اور انگوٹھے کی پوزیشن کے یہ سارے گر بہت دھیان سے دیکھتا تھا۔

    سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو دیکھ کر ہی مجھے ریورس سوئنگ سیکھنے کا شوق پیدا ہوا، میرے کیریئر میں وسیم اکرم کا بہت حصہ تھا۔

    فلنٹوف کے ثقلین کو چھکے سے شعیب اختر خوفزدہ

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے فلنٹوف کا سامنا کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے خلاف کھیل کر بہت لطف اندوز ہوتا تھا۔

    شعیب کا کہنا تھا کہ ہم فلنٹوف کے بارے میں وسیم اکرم کے توسط سے سیکھ گئے جب وہ مانچسٹر کی طرف سے کھیل رہے تھے اور بہت چھوٹے بچے تھے جو انتہائی محنتی تھا اور انگلینڈ کا اگلا ایان بوتم تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جاننے میں بہت دلچسپی تھی کہ وہ بچہ کون ہے، میں نے آخرکار اسے 1998 میں شارجہ میں دیکھا تھا جہاں اس نے ثقلین مشتاق کو بڑے چھکے مارتے ہوئے مجھے خوفزدہ کردیا، ہمیں احساس ہوا کہ یہ لڑکا طاقتور اور اکثیر القابت والا ہے۔

    شعیب اختر کے مطابق فلنٹوف حریف کھلاڑی تھا اور انگلینڈ کے لیے اکیلے ہاتھوں میچ جتوا سکتا تھا، ہم اس کے خلاف کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوتے تھے۔

    واضح رہے کہ فلنٹوف نے 79 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 31.8 کی اوسط سے 3845 رنز جبکہ 32.8 کی اوسط سے 226 وکٹیں بھی حاصل کیں، اسی طرح ون ڈے میں 141 میچز کھیلے 32.02 کی اوسط سے 3394 رنز بنائے، انہوں نے 7 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔

  • رکی پونٹنگ نے شعیب اختر سے خوفزدہ ہونے کا اعتراف کرلیا، ویڈیو وائرل

    رکی پونٹنگ نے شعیب اختر سے خوفزدہ ہونے کا اعتراف کرلیا، ویڈیو وائرل

    سڈنی : سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے بیٹنگ کے دوران خوفزدہ ہوگئے تھے۔

    آسٹریلیا کو دو بار عالمی چیمپئن بنانے والے کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کو تیز ترین اور خطرناک بولرقرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ سے سوال کیا گیا جس میں دو ویڈیوز شیئرز کی گئی تھیں ٹویٹر پر رکی پونٹنگ نے فلنٹوف کو چھوڑ کر شعیب اختر کے اسپیل کا انتخاب کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکی پونٹنگ شعیب اختر کی خطرناک باؤنسر کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں اور وکٹ کیپر معین خان کو بھی گیند پکڑنے میں مشکل پیش آئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے شعیب اختر کا یہ اسپیل انتہائی تیز تھا یقین کریں کہ وکٹ کے دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز جسٹن لینگر بھی میرا بالکل ساتھ نہیں دے پا رہے تھے۔

    رکی پونٹنگ کے ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صرف رکی پونٹنگ ہی میرا یہ اسپیل کھیل سکتے تھے وہ سب سے بہادر کھلاڑی تھے۔

    شعیب اختر نے ازراہ مزاح کہا کہ واقعی اس وقت جسٹن لینگر نے دوسرے اینڈ پر ہی کھڑے رہنے میں اپنی عافیت سمجھی تھی۔

     

  • پاک بھارت سیریز، کپل دیو کی ’یارکر‘ پر شعیب اختر کا ’باؤنسر‘

    پاک بھارت سیریز، کپل دیو کی ’یارکر‘ پر شعیب اختر کا ’باؤنسر‘

    راولپنڈی: کرونا ریلیف فنڈ کے لیے پاک بھارت سیریز کی آفر کرنے والے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کپل دیو کی یارکر پر خطرناک باؤنسر مار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے گزشتہ دنوں کرونا کے سبب دنیا بھر کی معیشت متاثر ہونے پر شعیب اختر نے پاک بھارت سیریز کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاک بھارت سیریز ہونی چاہئے جس پر کپل دیو نے کہا تھا کہ ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں۔

    شعیب اختر سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپل بھائی میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں اور مجھے پتا ہے کہ آپ کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہے لیکن لوگوں کو تو ہے لاگ ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ متاثر ہے ان کے لیے یہ سیریزکی پیش کش کی تھی۔

    دوسری جانب سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے بھی شعیب اختر کی تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ کرونا ریلیف فنڈز کے لیے پاک بھارت سیریز ہونی چاہئے۔

    رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز سے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جاری تناؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ہمیں اس طرح کے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانا ہوں گے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کی بدولت ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع مل سکتا ہے، براڈ کاسٹرز اور منتظمین کو پاک، بھارت میچ کی ضرورت ہے، شائقین کو چاہیے کہ نیوٹرل وینیو پر میچزکیلیے زور دیں۔

  • شعیب اخترکا سامنا کرنے سے ڈر لگتا تھا، شان پولاک کا انکشاف

    شعیب اخترکا سامنا کرنے سے ڈر لگتا تھا، شان پولاک کا انکشاف

    کیپ ٹاؤن : نامور کرکٹر شان پولاک نے شعیب اختر کی تیز رفتار بولنگ سے ڈرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سامنا کرنے سے پہلے سوچنا پڑتا تھا ہم شعیب اختر کے اوور گنا کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک نے پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر کے حوالے سے دلچسپ خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کی تیز رفتار بالنگ نے اس دور کے بیٹسمینوں کی زندگی مشکل میں ڈال دی تھی۔ اسکائی اسپورٹس کرکٹ پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے پولاک نے کہا کہ مختلف میچوں میں تیز بالرز کھیلنے سے بہت فرق پڑا لیکن شعیب اختر کی بالنگ سامنا کرنا مشکل میں ڈال دیتا تھا،

    شعیب اختر اور آسٹریلیا ٹیم کے سابق کھلاڑی بریٹ لی کا موازنہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مختلف گراؤنڈ میں دونوں کو کھیلنا مشکل ہوتا تھا۔

    چھیالیس سالہ کھلاڑی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے ساتھی کپتان کے اشارے کا انتظار کرتے تھے ، کہ شعیب اختر کے اوور کب ختم ہوں گے تاکہ میچ کے دوران سکون کا سانس لے سکیں۔

  • شعیب اختر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، ویڈیو وائرل

    شعیب اختر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، ویڈیو وائرل

    راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے قومی ٹیم میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے قومی ٹیم کے کھلاڑی دانش کنیریا کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جانے کا انکشاف کیا ہے۔

    سرکاری اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ لیگ اسپنر دانش کنیریا کو ہندو مذہب کی وجہ سے ٹیم میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کئی کھلاڑی اسی وجہ سے دانش کے ساتھ کھانا نہیں کھاتے تھے، میں ہمیشہ ہی انہیں ایسا کرنے سے منع کرنا تھا، بہت سے لوگ اسی وجہ سے کنیریا کی ٹیم میں موجودگی کے بھی خلاف تھے۔

    دوسری جانب دانش کنیریا نے پاکستان ٹیم میں اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک سے متعلق شعیب اختر کے دعوے کی تصدیق کردی۔

    دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ شعیب ایک لیجنڈ پلیئر ہیں، پہلے مجھ میں اس بارے میں کچھ کہنے کا حوصلہ نہیں تھا مگر اب شعیب بھائی کے کمنٹس کے بعد میں بھی بول رہا ہوں۔

    سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ انضمام الحق، محمد یوسف اور یونس خان بھی ہمیشہ سپورٹ کرتے رہے ہیں، جو ایسا نہیں کرتے تھے میں جلد ہی ان کا نام ظاہر کروں گا، میں خوش قسمت ہوں اور یہ میرے لیے اعزاز ہے کہ پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلی۔