Tag: shoaib Akhtar

  • محمد عباس کو نہ کھلانا غلط فیصلہ تھا، شعیب اختر

    محمد عباس کو نہ کھلانا غلط فیصلہ تھا، شعیب اختر

    راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے آسٹریلیا کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر کہا ہے کہ محمد عباس کو نہ کھلانا غلط فیصلہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پاکستان کی آسٹریلیا سے شکست پر کہا کہ ٹیم نے کم بیک کرنے کی کوشش کی، اننگز کی شکست سے بچنا چاہئے تھا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ نسیم شاہ کی بولنگ اور بابر اعظم کی سنچری میچ کے مثبت پہلو ہیں۔

    سابق کرکٹرز سلمان بٹ نے کہا کہ آسٹریلوی وکٹیں سمجھ کر بیٹنگ کرنا چاہئے تھی، محمد وسیم نے کہا کہ جلد وکٹیں حاصل کرنے میں بولرز ناکام رہے۔

    قومی ٹیم کے سابق اوپنر عمران فرحت نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا سسٹم تبدیل ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

    مزید پڑھیں: امید ہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی: کپتان

    واضح رہے کہ برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی 105 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    خیال رہے کہ مصباح کی کوچنگ میں مسلسل شکستوں کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد بدقسمتی سے ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں بھی پاکستان کو شکست کا مزا چکھنا پڑا تھا۔

  • شعیب اختر کا محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار

    شعیب اختر کا محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

    شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے لگ رہا ہے محمد عامر کے بعد شاید حسن علی، وہاب ریاض اور جنید خان بھی ریٹائرمنٹ دے دیں۔

    شعیب اختر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 27سالہ محمد عامر ریٹائر کیسے ہوسکتا ہے؟ پاکستان نے ان پر اتنی انوسٹمنٹ کی ہے، انہیں میچ فکسنگ سے نکال کر واپس لائے ہیں اور کھلانے کی کوشش کر رہے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد عامر اچھی فارم میں واپس آئے ہیں تو ریٹائرمنٹ دے رہے ہیں، یہ پاکستان کو پے بیک کرنے کا وقت تھا اور آپ کو چاہئے تھا ملک کو ٹیسٹ سیریز جتواتے۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ سب ٹی20 کے بولر بننا چاہتے ہیں، انہیں ون ڈے کھیلتے ہوئے بھی خوف آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے جیسا کوئی کرکٹ بورڈ میں آگیا تو یقین جانیں ٹی 20 کیا اِنہیں پاکستان میں کسی حصے سے بھی نہ کھیلنے دوں، آپ پیسہ بنائیں تاہم پاکستان پہلے ہے، اسے آپ کی ضرورت ہے۔

    ’’یہ جانے کا نہیں بلکہ لوٹانے کا وقت تھا‘‘

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا اور ٹی ٹوینٹی سمیت ون ڈے کھیل جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فاسٹ باؤلر کے فیصلے کی تصدیق کی تھی۔

    وسیم اکرم کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ آسان نہیں البتہ وہ 2020 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اور دیگر میچز کو فوکس کرنا چاہتے ہیں۔

  • سرفراز احمد نے وہی غلطی کی، جو کوہلی نے کی تھی: شعیب اختر کی کڑی تنقید

    سرفراز احمد نے وہی غلطی کی، جو کوہلی نے کی تھی: شعیب اختر کی کڑی تنقید

    لاہور: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر برس پڑے.

    تفصیلات کے مطابق انڈیا سے شکست کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سرفراز احمد پر تنقید کے تیر برسا دیے.

    شعیب اختر نے کہا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنا غلط فیصلہ تھا، ایسی ہی غلطی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کی تھی، جس کا نتیجہ پاکستان کی فاتح کی صورت میں سامنے آیا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کس بنیاد پر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا گیا. پاکستان ہدف کے تعاقب میں ہمیشہ ہی کمزور رہا ہے.

    اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ اگر ہدف کا تعاقب کرنا ہی تھا، تو پھر ایک بلے باز کو مزید کھلانا چاہیے تھا، حارث کو موقع ملنا چاہیے تھا.

    انھوں نے شعیب ملک کو بھی کڑی تنقید کا نشان بنایا، ساتھ ہی امام الحق کی تکنیک پر بھی سوالات کھڑے کر دیے.

    مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کھلاڑیوں پر برس پڑے

    شعیب اختر نے کہا کہ ماضی میں بھی بھارت شکست ہوئی، مگر یہ شکست افسوس ناک تھی. انھوں نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز کو ’ریلو کٹا‘ قرار دے دیا۔

    راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ بیٹنگ کمزور ہے، یہ جانتے ہوئے بھی سرفراز نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، یعنی کپتان کو کیا کرنا ہے اسے پتا نہیں۔

  • شعیب اختر نے سرفراز احمد کو موٹاپے کا شکار قرار دے دیا

    شعیب اختر نے سرفراز احمد کو موٹاپے کا شکار قرار دے دیا

    لاہور: ورلڈ کپ 2019 میں‌ویسٹ انڈیز کے خلاف عبرت ناک شکست نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ناقدین کا ہدف بنا دیا.

    تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ‌ کا مایوس کن آغاز کرنے پر گرین شرٹس پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، تجزیہ کاروں کی اکثریت کا رخ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب ہے.

    دنیائے کرکٹ‌کی تاریخ کے تیز ترین بالر شعیب اختر نے بھی ٹیم کو آڑے ہاتھوں‌ لیا،  سرفراز احمد کی فٹنس سے وہ شدید ناراض نظر آئے.

    شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انھوں نے آج تک سرفرازجیسا موٹا کپتان نہیں دیکھا، سرفرازسے موٹاپے کی وجہ سے ہلا نہیں جاتا اور کیپنگ بھی نہیں ہوتی.

    مزید پڑھیں: بلے بازوں نے غلطیاں کیں اور وکٹیں گنوائیں، سرفراز احمد

    سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سو میل کی نفیساتی حد کو عبور کرنے والے شعیب اختر نے نے ٹیم سلیکشن پربھی اعتراض اٹھایا، انھوں نے کہا کہ شعیب ملک کو نہ کھلاکرغلط کیا، اگلے میچ میں جب کھیلا جائے گا، تو کیا جواز ہوگا.

    خیال رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کو بھی اپنے کیریر کے آخر میں‌فٹنس اور بڑھتے وزن کے مسائل کا سامنا رہا تھا. یہ بھی یاد رہے کہ سری لنکا کو 1996 کا ورلڈ کپ جتوانے رانا ٹنگا ایک فربہ کرکٹر تھے.

  • ٹی 20 کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے خطرہ بن گئی ہے: شعیب اختر

    ٹی 20 کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے خطرہ بن گئی ہے: شعیب اختر

    لاہور:  دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے ٹی 20 کرکٹ کو ٹیسٹ کرکٹ کے زوال کا سبب قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس طرز کی کرکٹ نے پاکستان سمیت تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کو نقصان پہنچایا، اب دل چسپی کا محور  ٹی 20 کرکٹ بن گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس فارمیٹ کی مقبولیت نے بلے باز ی کے فن کو نقصان پہنچایا، ہر کوئی شاٹس کھیلنا چاہتا ہے،  اب چند ہی ایسے بلے باز ہیں، جو اننگز بنا سکتے ہیں۔

    فاسٹ بالر نے کہا کہ بولنگ کو بھی اس فارمیٹ نے شدید متاثر کیا، سارے بولرز چار چار اوورز کے بولر  بن گئے ہیں، اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔

    واضح رہے کہ آج ٹی 20 کرکٹ مقبولیت کی اوج پر ہے، دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دل چسپی ہر گزرتے دن کے گھٹتی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی

    پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ میں بھی تماشائیوں کی عدم دل چسپی پر کرکٹ ماہرین کی جانب سےتشویش کا اظہار کیا گیا۔

    جہاں ماضی کے دیگر کرکٹرز نے اس فارمیٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں اب شعیب اختر بھی اس کے ناقد کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    شعیب اختر نے یہ تجویز بھی دی کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فیس بڑھائی جائے، تاکہ اس صورتحال میں ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل خطرے میں دیکھتے ہیں۔

  • شعیب اختر مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی

    شعیب اختر مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

    شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے نجم سیٹھی نے مشیر مقرر کیا تھا، اب میرا اس عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے، اس لیے میں مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شعیب اختر کو 2017 میں اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔

    خیال رہے کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد نجم سیٹھی نے 20 اگست کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد احسان مانی نئے چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے تھے۔

    سابق فاسٹ بولر شعیب اختر قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 178، ون ڈے میں 247 اور ٹی ٹوئنٹی میں 19 حاصل کیں۔

  • شعیب اختراورشاہ رخ خان کی دلچسپ ویڈیوکی سوشل میڈیا پردھوم

    شعیب اختراورشاہ رخ خان کی دلچسپ ویڈیوکی سوشل میڈیا پردھوم

    پاکستان کے مایہ نازسابق فاسٹ باوٗلر شعیب اختر کی بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کے ہمراہ ایک انتہائی دلچسپ ویڈٰیو سوشل میڈیا پرتہلکہ مچارہی ہے۔

    ٹوئٹرپرجاری کی جانے والی اس ویڈیو میں شعیب اختر نےاپنے فینزسے کہا کہ وہ انہیں اپنے بڑے بھائی سے متعارف کرارہے ہیں اورپھرکنگ خان نے شعیب اختر کے بڑے بھائی کی حیثیت سے سرپرائز انٹری دےکرراولپنڈی ایکسپریس کابوسہ لیا۔

    کنگ خان نےشعیب اخترسےمحبت کا اظہار ہی نہیں کیا بلکہ ان کی ٹوئٹرپرآمد پرگرمجوشی سے ویلکم بھی کیا۔ جواب میں شعیب اختر نے’‘تھینک یو‘کاٹوئٹ کرکےمحبت کا جواب، محبت سےدیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختردبنگ خان کے والد سلیم خان کی سالگرہ میں بھی شریک ہوچکے ہیں۔

  • آل اسٹارٹی20 سیریز، شعیب اختر کا انتخاب ٹاس نے کیا

    آل اسٹارٹی20 سیریز، شعیب اختر کا انتخاب ٹاس نے کیا

    نیویارک: آل اسٹار ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرفٹ کے ذریعے ہوئی، لیکن شعیب اختر کے انتخاب کیلئے ٹنڈولکر اور شین وارن میں ٹھن گئی فاسٹ بولر کا فیصلہ ٹاس پر کیا گیا۔

    آل اسٹار ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا لیکن دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر کے انتخاب کیلئے سچن ٹنڈولکر اور شین وارن نے فیصلہ ٹاس سے کیا۔

    ٹاس ٹنڈولکر نے جیت کر شعیب اختر کواپنی ٹیم میں شامل کرنے کاحق حاصل کیا،اس سے پہلے فاسٹ بولر نے ٹنڈولکر کیخلاف نہیں ٹنڈولکر کے ساتھ کھیلنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پچھلے پندرہ سال سے ٹنڈولکرکوبولنگ کررہا ہوں، اب ان کے خلاف بولنگ کی خواہش نہیں رہی، اس طرح شعیب اختر کی خواہش پوری ہوئی، اپنی ٹیم میں شعیب اختر کا انتخاب ہونے کےبعد سچن ٹنڈولکر نے خوشی میں شعیب اختر کو گلے لگالیا۔

  • کشیدگی کے خاتمے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہونی چاہیئے، شعیب اختر

    کشیدگی کے خاتمے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہونی چاہیئے، شعیب اختر

    لاہور : پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرحدی کشیدگی کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں ممکنہ پاک بھارت کرکٹ سیریز ملتوی کردینی چاہیئے۔شعیب اختر کے اس بیان سے کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف فاسٹ  بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سرحد پر جاری کشیدہ حالات میں کرکٹ ہونی ہی نہیں چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہناتھاکہ جب تک سفارتی سطح پر حالات مستحکم نہیں ہو جاتے اس سے پہلے کھیل کود کا نام بھی نہیں لینا چاہیئے۔

    یہ سیریز کھیلنے کا صحیح وقت نہیں ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور ہونا چاہئے مگر بدقسمتی سے جو کچھ بھارتی افواج کی جانب سے اس وقت سرحدوں پر ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ دونوں ٹیموں کے مابین کرکٹ سیریز کھیلنے کا درست وقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز رواں سال دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول ہے۔

    بھارت کی جانب سے سیالکوٹ سمیت دیگر سیکٹرز میں سرحدی خلاف ورزی کی خبروں کے بعد سابق فاسٹ بولر نے پاک بھارت سیریز کو ہی بولڈ کردیا۔

  • شعیب اختر’’سکندر‘‘ فلم میں آئٹم سانگ کریں گے

    شعیب اختر’’سکندر‘‘ فلم میں آئٹم سانگ کریں گے

    پاکستان کے متنازعہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر لالی وڈ فلم ’’سکندر‘‘ میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    فلم نگری سے موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق فلم اسٹار معمر رانا کے اصرار پرشعیب اخترفلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔

    معمر رانا جو کہ ایک مشہور فلم اسٹار اور ہدایت کار ہیں انہوں نے شعیب اخترکو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرلیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ شعیب اخترفلم کی ہیروئن کے ہمراہ آئٹم سانگ کرتے نظرآئیں گے۔

    فلم سکندر کی شوٹنگ عید کے بعد لاہور میں شروع ہوگی۔

    یاد رہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد حالیہ دنوں بھارت میں بیٹھ کر پاکستانی کھلاڑیوں پرتنقید کا نشانہ بنانے کے سبب تنازعات کا شکارہیں۔

    شعیب اختر اس سے قبل بھارت میں منعقد ہونے والے انٹرٹینمنٹ شو میں بھارتی اداکارہ ایشا دیول کے ہمراہ اپنی گلوکاری اور رقص کے جوہر زمانے کو دکھا چکے ہیں۔

    shohaib_2