Tag: Shoaib Malik

  • پاکستان سپر لیگ کو ابھی مزید بہتر کرنا ہے، شعیب ملک

    پاکستان سپر لیگ کو ابھی مزید بہتر کرنا ہے، شعیب ملک

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کو ابھی ہم نے مزید بہتر کرنا ہے اور اس حوالے سے دیکھنا چاہیے کہ کیسے کرنا ہے۔

    سابق کپتان شعیب ملک کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھنک ٹینک کا کام پلان کرنا ہے، کوشش ہے کہ جو غلطیاں پہلے ہوئی ہیں ان پر قابو پائیں اور اچھا کریں، ہمارا کام یہ ہے کہ جب موقع ملے تو ہم اچھا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے معاہدے میں لکھا ہوا ہے کہ کھیل سکتا ہوں تو اسی کے مطابق کھیل رہا ہوں۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ اگر مینٹور ہوں تو وہ رول ادا کروں،

    میرے بارے میں کرکٹرز آواز اٹھاتے ہیں کہ ان کرکٹرز کے بارے میں کیوں آواز نہیں اٹھاتے جو پی ایس ایل نہیں کھیل رہے باہر بیٹھے ہیں؟ کچھ کرکٹرز میرے ساتھ بہت پیار کرتے ہیں، میں ان سے زیادہ کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو ابھی ہم نے مزید بہتر کرنا ہے اور اس حوالے سے دیکھنا چاہیے کہ کیسے کرنا ہے۔ میں ابھی اچھے انداز سے کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میرا فٹنس لیول بھی مقابلے کا ہے۔

    شعیب نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دس سال مکمل ہونے کے بعد اب چئیرمین اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے اور اسے زیادہ متاثر کن بنائیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ ٹیموں کی فیس کم ہونی چاہیے پلئیرز کو زیادہ فیس ملنا چاہیے، مجھے یقین ہے کہ اب اس حوالے سے اچھا پلان کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سابق قومی بیٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شیعب ڈومیسٹک کرکٹ میں اسٹالینز کے مینٹور تھے اب وہ پی ایس ایل میں بطور پلئیرکھیل رہے ہیں۔

    شعیب ملک 43 سال ہونے کے باوجود دنیا بھر میں فرنچائز ٹورنامنٹ کھیلنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آل راؤنڈر اس وقت پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، تاہم پاکستان کے سابق بلے باز محمد یوسف نے پی ایس ایل میں انکی شرکت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شاداب خان نے محمد رضوان کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    پاکستان کے لیجنڈ بیٹر محمد یوسف نے زور دیا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کسی کو مینٹور بننا ہے یا کھلاڑی بننا ہے، انھوں نے پی سی بی پر اس بات کیلیے بھی زور دیا کہ وہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے درست موقف اختیار کرے۔

  • شعیب ملک اور ثناء جاوید نے خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    شعیب ملک اور ثناء جاوید نے خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے عید کے موقع پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

    اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شعیب ملک اور ثناء جاوید نے ایک مشترکا پوسٹ شیئر کی ہے، جس پرمداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    ثناء اور شعیب کو اس پوسٹ میں خوشگوار موڈ میں خوبصورت اور رومانٹک تصویریں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

    اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

    تصاویر میں ثناء نے عید کے لیے ہلکے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کرتے ہوئے کریم رنگ کا چکن کاری کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ شعیب ملک مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔

    شعیب ملک کے بیٹے اذہان نے پہلا روزہ رکھ لیا

    مداحوں کی جانب سے جوڑے کی تصاویر پر لائیکس اور کمنٹ باکس میں سرخ دلوں کی بھرمار کردی گئی ہے، جبکہ عید کی مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ’جیتو پاکستان‘ میں شعیب ملک کی انٹری کے وقت کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    ’جیتو پاکستان‘ میں شعیب ملک کی انٹری کے وقت کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ ثناء ملک کوپروگرام میں مدعو کیا۔

    شعیب ملک نے سبز رنگ کے سوٹ میں جیسے ہی پروگرام میں انٹری دی تو میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ”ہمارے کپڑوں پر کمنٹ کرنے والے آج ”پستہ“ بن کر آئے ہیں۔۔ آپ تالیوں سے بتائیں کہ پستہ کیسا لگ رہا ہے؟۔۔

    جواب میں شعیب ملک نے میزبان فہد مصطفیٰ کے کپڑوں پر بنے ڈیزائن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک نیا گیم لوڈو بھی کھیلیں گے۔۔ جس پر فہد مصطفی نے کہا کہ پستہ زیادہ اچھا تھا۔

    اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’جیتو پاکستان‘ میں گوہر رشید نے اہلیہ و اداکارہ کبریٰ خان کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر پروپوز کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    ویڈیو میں گوہر رشید کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر کبریٰ خان کو انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے اس موقع پر کبریٰ بھی خوشی سے سرشار ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    فہد مصطفیٰ نے بھی مسکراتے ہوئے کہا کہ ’لڑکا ایک ماہ میں ہی گھٹنوں پر آگیا ہے۔

    جیتو پاکستان میں لڑکی نے ’9 کا پہاڑا‘ غلط سنا دیا، ویڈیو وائرل

  • ثنا جاوید اور شعیب ملک کی دوحہ میں ریمپ واک ، ویڈیو وائرل

    ثنا جاوید اور شعیب ملک کی دوحہ میں ریمپ واک ، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور شوہر شعیب ملک نے ساتھ دلکش لباس زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیر دیے۔

    ثنا جاوید ایک مشہور پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے کامیاب ٹیلی ویژن ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

    گزشتہ سال ثنا جاوید سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، تاہم، جوڑے کو اپنی شادی کے اعلان کے فوراً بعد شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

    تاہم اب ثنا جاوید اور شعیب ملک نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں دوحہ میں منعقد ہونے والے ریمپ پر جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شعیب ملک نے سیاہ شیروانی پہن رکھی تھی جبکہ ان کی اہلیہ ثنا نے پھولوں کے ڈیزائن سے مزین سیاہ رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا ہوا تھا۔

    دوحہ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں انٹرٹینمنٹ اور فیشن کی دنیا کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں اداکارہ مایا علی، عابدہ پروین اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

  • شعیب ملک کا محمد رضوان کو کپتان بنانے پر رد عمل سامنے آگیا

    شعیب ملک کا محمد رضوان کو کپتان بنانے پر رد عمل سامنے آگیا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے کپتان بنائے جانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ محمد رضوان نے جہاں بھی کپتانی کی کامیاب رہے، امید ہے قومی ٹیم میں بھی وہ کامیاب ہوں گے، ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، ناکامی زیادہ سکھاتی اور کامیابی صرف آپ کا دماغ خراب کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان جبکہ آغا سلمان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گیری کرسٹن کے استعفیٰ اور محمد رضوان کو کپتان بنانے پر ردعمل دے دیا۔

    سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ محمد رضوان کو جو ٹیم دی گئی ہے اس میں میچ ونر بھی نہیں ہے، بابر اعظم سے پوچھنا چاہیے تھا کہ وہ آرام چاہتے ہیں یا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فخر زمان وائٹ بال میں پاکستان ٹیم کی ضرورت ہیں۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کو کوچ گیری کرسٹن کے تجربے کی ضرورت تھی، گیری کے معاملے پر کرکٹ بورڈ کو وضاحت دینی چاہیے۔

    گزشتہ روز سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے وی لاگ میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔

    فخر زمان کے بیٹے کی شاندار بولنگ، ویڈیو وائرل

    ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شرلی چھوڑ دی گئی، مقصد کسی کو نیا دکھانا نہیں تھا، شان کو بیٹنگ میں غلطیاں دور کرنے کا کہا تھا، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔

  • قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں: شعیب ملک

    قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں: شعیب ملک

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے مستقبل میں قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔

    نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کیلئے ساری زندگی کرکٹ کھیلی اور خوب لطف اندوز ہوا، میں موجودہ زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہوں۔

    شعیب ملک نے کہا کہ اب پاکستان کی طرف سے دوبارہ کھیلنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں نے دو فامیٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، صرف ٹی20 فارمیٹ میں ایسا ہے جس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا کیوں کہ میں اب بھی لیگز کھیلتا ہوں، اب  اگر ریٹائر ہوا تو کوئی کرکٹ نہیں کھیلوں گا۔

    ایک سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں، البتہ بطور مینٹور ڈومیسٹک سطح پر اپنی ضرور خدمات پیش کروں گا۔

    شعیب ملک نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق کہا کہ بابر کو بطور بلے باز اپنی بہترین کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اُتار چڑھاؤ زندگی کا ایک حصہ ہیں، بابر کو مضبوط رہنے کی ضرورت ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسے کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، بابر کو صرف ایک کھلاڑی کے طور پر کھیلنا چاہیے۔ یہ میری رائے ہے۔ اگر وہ بطور کھلاڑی کھیلتا ہے تو وہ ٹیم کے لیے بہت کچھ کر سکتا ہے۔

  • دورہ پاکستان، شعیب ملک کا بھارتی ٹیم کو خاص مشورہ

    دورہ پاکستان، شعیب ملک کا بھارتی ٹیم کو خاص مشورہ

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم سے پاکستان کا دورہ کرنے کی پرزور درخواست کی ہے۔

    حال ہی میں نجی میڈیا گروپ کے یوٹیوب چینل سے سابق کپتان شعیب ملک نے تفصیلی بات چیت کی، اس دوران انہوں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    دوران پروگرام جب میزبان نے شعیب ملک سے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال کیا تو شعیب ملک نے بھارتی ٹیم پر کھیل اور سیاست کو دور رکھنے اور پاکستان کا دورہ کرنے پر زور دیا۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ بھارت حوصلہ کرے اور پاکستان کا دورہ کرے۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سیاست کو کھیلوں سے دور رکھیں اور پاکستان کا دورہ کریں ہم اچھے لوگ ہیں، بہت مہمان نواز ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جو بھی تحفظات ہیں، وہ اپنی جگہ لیکن کھیل کے درمیان سیاست نہیں آنی چاہیے۔

    شعیب ملک نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے کبھی بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا، اس لیے مجھے یقین ہے کہ یہ ان کے لیے بہت اچھا ہوگا، بھارتی ٹیم کو ضرور آنا چاہیے۔

    بیٹے کی پیدائش سے متعلق گردشی خبروں پر حارث رؤف نے کیا کہا؟

    واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے دوطرفہ تعلقات بھی 2013 سے کشیدہ ہیں۔

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: شعیب ملک کی شاندار کارکردگی پر ثناء جاوید نے کیا کہا؟

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: شعیب ملک کی شاندار کارکردگی پر ثناء جاوید نے کیا کہا؟

    انگلینڈ میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں پاکستان چیمپئنز، لیجنڈ سابق کھلاڑی یونس خان کی کپتانی میں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کررہے ہیں۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء میں گزشتہ روز بھی پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے ہرادیا تھا۔

    شعیب ملک ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 54 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

    شعیب ملک کی دوسری اہلیہ، اداکارہ ثناء جاوید نے اس بار بھی شعیب ملک کی تعریفوں کی پل باندھ دیئے، انہوں نے شعیب ملک کو ہیرو قرار دے دیا۔

    اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ ثناء جاوید نے شعیب ملک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں ٹیگ کیا اور کمنٹ میں اُن کی بہترین پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’ہیرو‘ لکھا۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں پاکستان کی ایک اور فتح

  • شعیب ملک کی حالیہ تصویر دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    شعیب ملک کی حالیہ تصویر دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جسے دیکھ کر ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    شعیب ملک اور ثناء جاوید کی تصویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہے۔

    وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اپنی اہلیہ ثناء جاوید کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں ڈنر کا انتظار کررہے ہیں۔

    صارفین نے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تشویش کا اظہار کیا اور شعیب ملک کی صحت کے حوالے سے سوال کرتے دکھائی دیئے۔

    کئی صارفین کے مطابق رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کے موقع پر جوان دکھائی دینے والے شعیب ملک چند ماہ میں ہی بوڑھے ہوگئے ہیں۔

    بعض صارفین نے وائرل تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ثناء جاوید اور ثانیہ مرزا کا موازنہ بھی کیا اور کہا کہ شعیب ملک ثانیہ مرزا کے سامنے کم عمر دکھائی دیتے تھے لیکن اب ثناء جاوید کے ساتھ بوڑھے نظر آ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں 20 جنوری 2024ء کو شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کا اعلان بذریعہ سوشل میڈیا کیا تھا۔

  • شعیب ملک نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اُٹھا دیا

    شعیب ملک نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اُٹھا دیا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اُٹھا دیا۔

    شعیب ملک کا ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کپتان بنے ہوئے 4 سال ہوگئے، مگر مجھے اس کی کپتانی میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ آپ اگر کہیں ہوتے ہیں اپنے آپ کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر کوئی اپنے آپ کو بہتر بنا رہا ہوں تو آپ اسے ضرور وقت دیں، کیونکہ آپ کو اس کا اچھا رزلٹ نظر آئے گا۔

    لیکن بابر اعظم بطور کپتان جیسے 4 سال پہلے تھا وہ آج بھی وہیں کھڑا ہے، مجھے اس کی کپتانی میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔

    اس سے قبل سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی قومی ٹیم کی امریکا کے ہاتھوں شکست پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے ہم نے 20 اوورز کا میچ ہارا، اس کے بعد ہم سپر اوور میں بھی ہارے ہیں، سابق کپتان نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ آپ سپر اوور میں بھی ٹیم کو نہیں جتوا سکے۔

    سابق کپتان کا پاکستان کی بولنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کونسا اچھا بالر ہے، آپ کو یہی نہیں پتہ؟ اس جگہ میں ہوتا تو میری پہلی آپشن ہوتی نسیم شاہ اور دوسری آپشن شاہین شاہ آفریدی ہوتی۔

    محمد عامر سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ عامر پاکستان کی کرکٹ سے چار سال سے باہر تھے، خدارا انٹرنیشنل لیگ کی کرکٹ کو انٹر نیشنل کرکٹ سے نہ ملائیں، میں یہ بات بار بار سمجھانے کی کوشش کررہا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان کے لئے 392 میچ کھیلے ہیں وہ میرا پرائیڈ ہے، میں نے دنیا کی لیگز کھیلی ہیں وہ میرا پرائیڈ نہیں ہے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے امریکا کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ چلانے والوں کو اب بھی شرم نہ آئی تو اللہ ہی حافظ ہے۔

    میں کپتان ہوتا تو سپر اوور کس سے کرواتا؟ محمد حفیظ نے بتادیا

    سابق کرکٹر و سلیکشن کمیٹی کے رکن کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر انگلینڈ سے فائٹ کرکے ہارتے تو دکھ نہیں ہوتا، مگر اس ٹیم سے شکست کھائی جس نے زیادہ انٹرنیشنل میچز ہی نہیں کھیلے ہوئے۔