Tag: Shoaib Malik

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: شعیب ملک کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: شعیب ملک کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین آل راؤنڈر شعیب ملک کی نئی تصاویر دیکھ کر مداحوں کو ان کی یاد ستانے لگی۔

    گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سلسلے میں ہونے والے امریکا بمقابلہ پاکستان پر جہاں دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی تھیں وہیں سابق کپتان نے میچ دیکھا اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

    سابق کپتان نے انسٹا گرام پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”صوفہ اور کرکٹ“ اور ساتھ میں دعا کے ایموجی کے ہاتھ بنادیئے۔

    سوشل میڈیا پر سابق کپتان کی تصاویر سامنے آنے کے بعد کرکٹ شائقین نے انہیں بتایا کہ وہ اُنہیں گراؤنڈ میں ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

    شعیب ملک کی پوسٹ پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کئے، کسی نے لکھا کہ ’ہار رہے ہیں بھائی دانت اندر کر لو‘، ایک صارف نے لکھا کہ ’بھائی خدا کا واسطہ ہے مڈل آرڈر پر آپ آجائیں‘۔

    اعظم خان کا تماشائی سے تلخ جملوں کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

    ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’شعیب ملک امریکا کو جیتتا دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں‘، تو کسی نے کہا کہ ’شعیب ملک کا ٹیم سے کہنا ہے کہ اور نہ لے کر جاؤ مجھے۔‘

  • ثنا جاوید کی شوہر شعیب ملک کے ہمراہ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل

    ثنا جاوید کی شوہر شعیب ملک کے ہمراہ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی سالگرہ  25 مارچ کو تھی تاہم اب انہوں سالگرہ ماننے کی تصاویر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

    شعیب ملک نے اہلیہ کو سالگرہ پر گلاب کے پھولوں کا گلدستہ بھی دیا جوکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان تصاویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ ثنا جاوید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کا سالگرہ منانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    ثنا جاوید اور شعیب ملک کی یہ نئی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں کچھ صارفین نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

    واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

    ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

  • ثنا جاوید کی شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کے ہمراہ تصاویر وائرل

    ثنا جاوید کی شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کے ہمراہ تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی شوہر و کرکٹر شعیب ملک اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر اسٹار کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

     اداکارہ اور کرکٹر شعیب کے ہمراہ تصویروں میں کرکٹر حسن علی اور محمد نواز کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثنا جاوید، شعیب ملک اور کرکٹرز کی یہ تصاویر اسلام آباد میں لی گئی۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ ثنا جاوید بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

    ثنا جاوید نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 20 جنوری کو شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے شادی کی اطلاع دی تھی۔

    سال 2020 میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

    دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • شعیب ملک کی دوسری شادی پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    شعیب ملک کی دوسری شادی پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کرکٹر شعیب ملک کی دوسری پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

    سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو دی جبکہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

    ثنا جاوید نے اس موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ شعیب ملک بھی روایتی سفید شیروانی میں نظر آئے۔

     ان کی شادی کے بعد پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے کئی شخصیات کے انہیں مبارک باد دی جبکہ اب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نجی نیوز چینل  کے صحافی نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے سوال پوچھا کہ شعیب نے نئی شادی کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟

    شعیب ملک کی شادی سے قبل ثنا جاوید کیلیے کی گئی پوسٹ وائرل

    جس پر شاہد آفریدی پہلے مسکرائے اور پھر جواب دیا کہ ’شعیب ملک کو بہت مبارک باد، اللہ انہیں اسی شریک حیات کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘۔

    خیال رہےکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

  • شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر عائشہ عمر کا ردعمل

    شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر عائشہ عمر کا ردعمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ عائشہ عمر نے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی پر ردعمل دیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں دوسری بار شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید  نے اپنی شادی کی نئی تصویر جاری کی ہے۔

    ثنا اور شعیب کی تصویر پر اداکارہ عائشہ عمر نے جوڑے کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشااللہ‘ اس کے ساتھ ہی سرخ دل والے ایموجی اور نظر بد سے محفوظ رکھنے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں تو اس دوران شعیب ملک اور عائشہ عمر کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

    جس کے بعد اداکارہ عائشہ عمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

     عائشہ عُمر نے کہا تھا کہ ’اکثر میری نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افوائیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں، لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کروادی تھی‘۔

    عائشہ عُمر نے کہا تھا کہ ’میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اُن کی بیوی ہوں لیکن جو لوگ مجھے جانتے ہیں کہ اُنہیں میری چوائس، میرے اقتدار اور میرے اصولوں کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہے‘۔

  • ثنا جاوید کا اپنے شوہر شعیب ملک کے لیے پیغام

    ثنا جاوید کا اپنے شوہر شعیب ملک کے لیے پیغام

    شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے دوسرے شوہر شعیب ملک کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

    سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو دی جبکہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

    ثنا جاوید نے اس موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ شعیب ملک بھی روایتی سفید شیروانی میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

    ثنا جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا، شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی اور دنیا کے دوسرے کرکٹر کا اعزاز پالیا۔

    قومی کرکٹ کی اس کامیابی پر اُن کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا ہے، ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ ’’ماشااللہ! مجھے آپ پر بہت فخر ہے‘‘۔

    شعیب ملک کی شادی سے قبل ثنا جاوید کیلیے کی گئی پوسٹ وائرل

    واضح رہے کہ سال 2020 میں ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

    اداکارہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے دوسری شادی کرلی

    دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔

  • شعیب ملک نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    شعیب ملک نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

    پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے دوسرے اور پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    اداکارہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے دوسری شادی کرلی

    شعیب ملک بنگلا دیش پریمیر لیگ میں فورچیون باریشال کی نمائندگی کررہے ہیں کیرئیر کی 487 اننگز کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے 13 ہزار رنز مکمل کیے۔

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 14562 بنائے جبکہ اب دوسرے نمبر پر شعیب ملک، تیسرے نمبر پر کیرون پولارڈ جبکہ چوتھے نمبر پر بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ہے۔

  • شعیب ملک کی دوسری شادی پر ثانیہ مرزا کے والد کا رد عمل

    شعیب ملک کی دوسری شادی پر ثانیہ مرزا کے والد کا رد عمل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی پر سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

    سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک ’خلع‘ تھا‘‘ یعنی ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی ہے۔

    اداکارہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے دوسری شادی کرلی

    واضح رہے کہ شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے 20 جنوری ہفتے کی صبح اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری تصاویر سے کیا۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ثانیہ مرزا اس معاملے کو ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں تاہم صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔

  • ثانیہ مرزا نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا

    قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مداحوں کے نام معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں وائٹ ٹی شرٹ میں کیپ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ layers, we all have them، شکر گزار۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    بھارتی ٹینس اسٹار نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

    ثانیہ مرزا کی تصاویر پر سابق بھارتی کرکٹ یووراج سنگھ اور اداکار و میزبان پرکاش امرت نے کمنٹ کیا۔

    ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر شعیب ملک اور بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ دبئی کا ایونٹ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی، ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد ٹینس کو الوداع کہنا چاہتی تھی لیکن انجری میں مبتلا ہوگئی۔

     

    ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انجری کی وجہ سے یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سمیت تمام ایونٹس سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پلان یہ ہے کہ میں اب ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہوجاؤں۔

  • شعیب ملک کو بیٹے کی یاد ستانے لگی

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کو بیٹے اذہان مرزا ملک کی یاد ستانے لگی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اور بیٹے اذہان مرزا ملک کی تصویر شیئر کی جس میں اذہان کو خوشگوار موڈ میں گاڑی میں کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’بابا آپ کو مس کررہے ہیں اذہان۔‘شعیب ملک نے مزید لکھا کہ ’جلد ملیں گے بنگلہ دیش سے آپ کے لیے ڈھیر ساری محبت۔‘ انہوں نے بیٹے سے محبت کے اظہار کے لیے ایموجیز بھی بنائیں۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹر ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

    آج کھیلے گئے میچ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب ملک نے شاندار نصف سنچری اسکور کی لیکن ان کی ٹیم میچ میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

    یہ بھی پڑھیں: بی پی ایل میں شعیب ملک نے نصف سنچری بنا ڈالی

    انہوں نے 36 گیندوں پر 54 رنز بنائے ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔