Tag: Shoaib Malik

  • بی پی ایل میں شعیب ملک نے نصف سنچری بنا ڈالی

    بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے نصف سنچری بنا دی۔

    ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بی پی ایل میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے 36 گیندوں پر 54 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    شعیب ملک کی اننگز میں 5 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    رنگپور رائیڈرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے مطلوبہ ہدف فورچیون بریشال نے 19.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ابراہیم زاردان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی جبکہ مہدی حسن میراز نے 29 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    مہدی حسن نے مقررہ اوورز میں 21 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    بریشال کے آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور عثمان خان نے تیز ترین سنچری بنائی تھی، ان کی اننگ کی تعریف سرفراز احمد نے بھی کی تھی۔

  • ’حیدر علی کو ابھی تک کیا پتا نہیں لگا؟‘ وسیم اکرم نے بتادیا

    ’حیدر علی کو ابھی تک کیا پتا نہیں لگا؟‘ وسیم اکرم نے بتادیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر وسیم اکرم نے غلطیوں کی نشاندہی کردی۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب ملک موجود ہیں جو میچ سے قبل اور میچ کے بعد کی غلطیوں سے متعلق بتاتے ہیں۔

    گزشتہ روز میچ کے بعد شعیب ملک نے کہا کہ ’بھارتی بولر رضوان کے خلاف پلان کرکے آئے تھے کہ وہ انہیں آف اسٹمپ پر ہی گیند کریں گے اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ بھونیشور نے اپنے پہلے ہی اوور میں رضوان کو آف سائیڈ پر گیندیں کیں اور انہیں اسی بال پر آؤٹ بھی کیا۔

    شعیب ملک کے مطابق ایسی صورتحال میں بیٹرز کو روم بنا کر کھیلنا چاہیے اور اسے پتا ہوتا ہے کہ اس کی کمزوری کیا ہے پھر اسی مناسبت سے گیم کھیلنا پڑتا ہے۔

    وسیم اکرم نے شعیب ملک سے پوچھا کہ ’بیٹرز کو کب یہ پتا چل جاتا ہے کہ میری کمزوری کیا ہے۔‘

    شعیب ملک نے بتایا کہ ’وسیم بھائی یہ تو کلب کرکٹ میں ہی پتا چل جاتا ہے۔‘ اس پر وسیم اکرم بولے کے پھر حیدر علی کو یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 27 اکتوبر بروز جمعرات کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی جبکہ 30 اکتوبر کو قومی ٹیم کو نیدرلینڈز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

  • ہسارنگا کی گگلی کیسے کھیلیں؟ شعیب ملک نے بتا دیا

    ہسارنگا کی گگلی کیسے کھیلیں؟ شعیب ملک نے بتا دیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹسمین شعیب ملک نے سری لنکن کھلاڑی ونندو ہسارنگا کی گگلی سے متعلق مایہ ناز سابق کھلاڑی وسیم اکرم کے ساتھ گفتگو میں اہم ٹپس بتائیں۔

    شعیب ملک نے وسیم اکرم کے سوال پر بتایا کہ ہسارنگا کی گگلی کیسے کھیلیں، شعیب ملک نے ونندو ہسارنگا کو بہترین اسپنرز میں سے ایک قرار دیا۔

    شعیب ملک نے کہا کہ میں ہسارنگا کو نیٹ پر بھی بہت کھیلا ہوں، ہسارنگا کی گگلی عام لیگ اسپنرز کی طرح روایتی نہیں ہے، لیگ اسپنرز کی گیند نظر آ جاتی ہے کہ تیسری درمیانی انگلی کا استعمال ہوا ہے، لیکن ہسارنگا کے کیس میں ایسا نہیں ہوتا۔

    شعیب ملک کے مطابق ہسارنگا کی کلائی سائیڈ آرم رہتی ہے، اس لیے ان کی گگلی کو سمجھنا مشکل ہے۔

    انھوں نے کہا ہسارنگا کو ایک اور ایڈوانٹیج حاصل ہے، راشد خان کے کیس میں ایسا ہے کہ ان کی گگلی لیگ اسپن کے مقابل زیادہ ٹرن ہوتی ہے، لیکن ہسا رنگا کی گیند دونوں اطراف زیادہ ٹرن ہوتی ہے، اس لیے زیادہ مؤثر بھی ہے۔

    شعیب ملک نے کہا ہسارنگا اپنی گگلی کو تھوڑا ایئر بھی دیتے ہیں، تو ہسارنگا کو کھیلنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ ان کی ویڈیوز دیکھیں، اور بہ طور پر بیٹر اپنا ہوم ورک پورا کریں۔

    جب شعیب ملک نے کہا کہ ہسارنگا کو کھیلنے کے لیے اپنے آپ کو اور اپنا ارادہ مثبت رکھنا چاہیے، تو وسیم اکرم نے استفسار کیا کہ مثبت ارادہ کیا ہے؟

    شعیب ملک نے جواب دیا کہ بگ بیش کھیلتے ہوئے میں نے رکی پونٹنگ سے ایک سوال کیا تھا، یہ اس وقت کی بات ہے جب ٹی ٹوینٹی کا فارمیٹ نیا نیا آیا تھا۔

    رکی پونٹنگ نے کہا کہ عام طور سے کرکٹ میں ایک بیٹر ایک رنز لینے کے بارے میں سوچتا اور کوشش کرتا ہے، لیکن ٹی ٹوینٹی کے مخصوص کھیل میں بیٹسمین باؤنڈری مارنے کی سوچتا ہے، تو مثبت ارادہ یہ ہے کہ اگر آپ باؤنڈری مارنے گئے لیکن گیند مختلف آ گئی ہے تو آپ اسے روک کر ایک رنز کے لیے کھیل لیں۔

  • شعیب ملک نے میچ میں کس کو مس کیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    شعیب ملک نے میچ میں کس کو مس کیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک، فاسٹ بولر شاہین شاہ اور محمد وسیم جونیئر پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

    میچ دیکھتے ہوئے شعیب ملک نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شاہین شاہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ آج ہم بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ کمی جس کی محسوس کررہے ہیں وہ ہیں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

    اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے شیعب ملک کے ہمراہ مسکرا کر کیمرے کی جانب دیکھا، بعد ازاں سابق کپتان نے یہ ویڈیو سوشل پر اپ لوڈ کی۔

    واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہیں لیکن قومی ٹیم کے ساتھ ہی دبئی میں موجود ہیں۔

    بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

    واضح رہے کہ گزشتہ رات دبئی کے میدان میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ میں‌ فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف بھارت نے جڈیجا اور پانڈیا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

  • بابراعظم اور شعیب ملک کی کرونا رپورٹ آگئی

    بابراعظم اور شعیب ملک کی کرونا رپورٹ آگئی

    ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مایہ ناز آل راؤنڈرشعیب ملک کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بابراعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ڈھاکہ کے ٹیم ہوٹل میں قومی اسکواڈکو جوائن کرلیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بابر اعظم ،شعیب ملک آج اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں شرکت کرینگے، اسکواڈ آج ڈھاکہ میں مسلسل تیسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز انیس نومبر سےشروع ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف بنگلادیش کے تجربہ کار کھلاڑی باہر

    اد ھر پاکستان سے ٹی20 سیریز کے لیے بنگلا دیش کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے تجربہ کار مشفق الرحیم ‏کو ٹیم سے ڈراپ کر کے نوجوان بلے باز کو موقع دیا گیا ہے۔ 2008 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مشفق الرحیم کو ‏سینئر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

    مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی غیرموجودگی میں محمود ‏اللہ ٹیم کی قیارت کریں گے۔

    اسکواڈ میں نورالحسن، شمیم حسین، محمد نعیم ، نسوم احمد ، امین السلام ٹیم، سیف حسن، مہدی حسن، ‏شہیدالسلام ، نجم الحسین مستفیض الرحمان، یاسر علی، عاطف حسین، تسکین احمد، اکبر علی اور شوریف السلام ‏شامل ہیں۔

  • شعیب ملک اور عاصم اظہر کی دلچسپ گفتگو

    شعیب ملک اور عاصم اظہر کی دلچسپ گفتگو

    شارجہ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی آخری گروپ میچ میں فتح کے بعد تیز ترین 50 بنانے والے شعیب ملک اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی میچ کے بعد مختصر سی ملاقات میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔

    گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شعیب ملک سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی، میچ کے بعد پویلین کی طرف لوٹتے ہوئے شعیب ملک عاصم اظہر کو دیکھ کر رک گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ بھی ادھر آئے ہوئے ہیں۔

    شعیب ملک کی بات کے جواب میں عاصم اظہر نے کہا کہ جی میں بھی یہیں ہوں مگر اس سے بڑا ایوارڈ میرے لیے کچھ نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے عاصم اظہر سے ان کی خیریت دریافت کی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور آئی لو یو شعیب ملک۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنا ہے، شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔

    شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور 1 چوکا لگایا۔

  • تیز ترین 50 کا ریکارڈ: یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا

    تیز ترین 50 کا ریکارڈ: یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا

    گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں شعیب ملک نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 18 گیندوں پر تیز رفتار ترین ففٹی اسکور کی جس کے بعد پاکستانی ان کے دیوانے ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر ہر طرف شعیب ملک کی واہ واہ ہورہی ہے۔

    سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، شعیب ملک 40 سال کی عمر میں بھی جوان ہیں۔

    پاکستان کے ایک اور سابق فاسٹ بولر عمر گل نے لکھا کہ شعیب ملک کا سیمی فائنل سے قبل فارم میں آنا خوش آئند ہے۔ اولڈ از آلویز گولڈ۔

    انڈین کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دیکھا، ہر خاندان کو بڑے بھائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    کامیڈین شفاعت علی نے لکھا، عمر صرف ایک نمبر ہے، کلاس دائمی ہے۔

    دیگر صارفین نے بھی شعیب ملک کی ففٹی پر مسرت بھرے مزاحیہ تبصرے کیے۔

  • شاہد آفریدی کو شعیب ملک کا سیلوٹ، (ویڈیو وائرل )

    شاہد آفریدی کو شعیب ملک کا سیلوٹ، (ویڈیو وائرل )

    آل راؤنڈر قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی کو سیلوٹ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ شاہد آفریدی نے اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھا، لالہ کی میدان میں موجود ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1454098568634044420?s=20

    افغانستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد جب شعیب ملک پویلین کی جانب آئے تو ان کا سامنا شاہد آفریدی سے ہوا، جس پر انہوں نے فوراً ہی آفریدی کو سیلوٹ کیا، جواب میں شاہد آفریدی نے بھی تالیاں بجاکر شعیب ملک کے اس طرز عمل کو سراہا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعیب ملک کے اس اقدام کی زبردست تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار شاہد خان آفریدی نے اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ دیکھا۔

    اس موقع پر اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام بھی دیا تھا، سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کبھی گراؤنڈ میں کھیل کر انجوائے کرتے تھے، آج ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کررہا ہوں۔

  • کمال اننگز، شعیب ملک نے ناقدین کے منہ بند کردئیے

    کمال اننگز، شعیب ملک نے ناقدین کے منہ بند کردئیے

    راولپنڈی: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نظر انداز کئے جانے والے شعیب ملک نے شاندار اننگز کھیل کر اپنی فٹنس ثابت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب ملک نے ایک بار پھر ذمے دار کھلاڑی ہونے کا ثبوت دیا اور مشکل حالات میں انتہائی عمدہ اننگز کھیل کر سینٹرل پنجاب کو دو قیمتی پوائٹنس دلوادئیے۔

    نیشنل کپ کے کھیلے جارہے 16ویں میچ میں سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سندھ نے میچ کے آغاز سے ہی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب کے کھلاڑیوں کو چلتا کیا، 95 کے مجموعے اسکور پر ان کے 5 کھلاڑی پویلین پہنچ چکے تھے۔

    اس موقع پر تجربہ کار آل راونڈ شعیب ملک کا بلا رنز اگلنے لگا، ملک کے سامنے سندھ کے تمام بولرز بے بس نظر آئے انہوں نے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیل کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 168 تک پہنچادیا۔

    شعیب ملک نے شاندار نصف سینچری اسکور کرتے ہوئے 47 بالز کے عوض 85 رنز ناٹ آؤٹ کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں پانچ چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔

  • شعیب ملک کا مظفر آباد پہنچ کر انوکھی خواہش کا اظہار

    شعیب ملک کا مظفر آباد پہنچ کر انوکھی خواہش کا اظہار

    مظفرآباد: کے پی ایل کی ٹیم میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک نے مظفر آباد پہنچ کر انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک مظفر آباد کے موسم اور نظاروں کے گرویدہ ہو گئے ہیں، وہ کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز میں حصہ لینے کے لیے آزاد کشمیر پہنچے ہیں، اور جاتے ہی کشمیر کی بلند و بالا پہاڑوں کے نظاروں کے گرویدہ ہو گئے۔

    آل راؤنڈر نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں مظفر آباد آزاد کشمیر آنے کا کافی وقت سے انتظار تھا، مظفر آباد کے بارے میں جتنا سنا تھا اسے ویسا ہی پایا، انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ان دل کش پہاڑوں پر جانا چاہتے ہیں۔ویڈیو میں شعیب ملک دھند میں لپٹے سحر طاری کر دینے والے بلند و بالا پہاڑوں کی طرف اشارہ بھی کرتے نظر آتے ہیں۔
    کے پی ایل کی ٹیم میرپور رائلز کی کپتانی کرنے والے کھلاڑی نے کہا کہ انھوں نے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کی بھی بہت تعریف سنی ہے، یہاں کے نظارے بہت خوب صورت ہیں، میں خود بھی ان دل کش پہاڑوں پر جانا چاہتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کشمیر پریمیئر لیگ میں کشمیری کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا بڑا موقع ہے، امید ہے کشمیر پریمیئر لیگ بہت کامیاب ہوگی، اور میں شائقین سے کہوں گا اسٹیڈیم آ کر میچ دیکھیں۔