Tag: Shoaib Malik

  • شعیب ملک کی فین نے انہیں پریشان کردیا

    شعیب ملک کی فین نے انہیں پریشان کردیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کی ایک مداح نے ایک بار اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا، وہ اس وقت سخت پریشان اور حیران ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا۔

    ایک سوال پر شعیب ملک نے بتایا کہ ان کی ایک مداح نے انہیں بے حد پریشان کردیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک لڑکی نے ایک بار ان کے لیے اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا، اس کے اہل خانہ انہیں فون کیا کرتے اور بتاتے کہ بچی نے ایسا کیا ہے آپ اس سے ایک بار بات کرلیں۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ بہت کم عمر لڑکی تھی، خدا کا شکر ہے کہ وہ محفوظ رہی۔

    سابق کپتان نے اسی انٹرویو میں اہلیہ ثانیہ مرزا سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ ثانیہ سے ان کی پہلی ملاقات آسٹریلیا میں ہوئی، اس کے 7 سال بعد دوسری ملاقات ہوئی اور 4 ماہ بعد ہی انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔

  • شعیب ملک کا سب سے پسندیدہ کھلاڑی کون ہے؟ جانیے

    شعیب ملک کا سب سے پسندیدہ کھلاڑی کون ہے؟ جانیے

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابراعظم بہت بہترین کھلاڑی ہیں امید ہے وہ مستقبل میں مزید ترقی کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہر انسان میں صلاحیتیں ہوتی ہیں ان میں بہتری لاکر کامیاب انسان بنا جاسکتا ہے۔

    مستقبل میں کون سا موجودہ کھلاڑی اپنا نمایاں مقام بناسکتا ہے کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہت اچھے بیٹسمین ہیں وہ مستقل مزاجی سے کھیلتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہی چیز دوسرے کھلاڑیوں میں بھی ہونی چاہیے اور وہ بابر سے سیکھیں، کچھ بھی سیکھنے کیلئے انا کو آڑے آنے نہیں دینا چاہیے چاہے وہ آپ سے جونیئر ہو یا سینیئر ہو۔

  • ’’پاکستان کو آپ پر بہت فخر ہے‘‘

    ’’پاکستان کو آپ پر بہت فخر ہے‘‘

    کراچی: فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی مداح نکلیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ عروہ حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے پر مبادک باد دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عروہ نے ملک کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور شعیب ملک کو 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

    عروہ حسین نے لکھا کہ ’ٹی ٹوینٹی میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بننے پر مجھ سمیت پورے پاکستان کو آپ پر بہت فخر ہے۔‘

    اداکارہ کے ٹویٹ پر سیکڑوں صارفین کی جانب سے قومی کرکٹر کو عالمی اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ (ٹی ٹوئنٹی) میں 10 ہزار بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    مختصر فارمیٹ میں شعیب ملک 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن چکے ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز کرس گیل اور کیرون پولارڈ کے پاس تھا۔

  • ثانیہ مرزا شعیب ملک پر غصہ ہوگئیں

    ثانیہ مرزا شعیب ملک پر غصہ ہوگئیں

    کراچی: قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان پر غصہ ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے بتایا کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد اہلیہ کو فون کیا تو وہ غصہ ہوگئیں۔

    آل راؤنڈر نے بتایا کہ ثانیہ مرزا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے بارے میں پہلے مجھے کیوں نہیں بتایا، اہلیہ نے مبارک باد بھی سب سے پہلے ہی دی تھی۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنا اعزاز کی بات ہے، ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، ٹیم پر بوجھ بنا کر خود ہی دستبردار ہوجاؤں گا۔

    مزید پڑھیں: شعیب ملک نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    آل راؤنڈر نے بتایا کہ اپنا تجربہ نوجوانوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہے یا نہیں خود اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ روز نیشنل ٹی 20 کپ میں گزشتہ روز 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

    شعیب ملک یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل کرس گیل اور کیرون پولارڈ دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں، ویرات کوہلی شعیب ملک سے قریب ترین ہیں انہوں نے 9 ہزار 33 رنز بناچکے ہیں۔

  • شعیب ملک نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    شعیب ملک نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے نیشنل ٹی 20 کپ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔

    ملک سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

    شعیب ملک کے قریب ترین ایشین بلے باز بھارت کے ویرات کوہلی ہیں جو اب تک 9 ہزار 33 رنز بناچکے ہیں۔

    38 سالہ شعیب ملک نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل ہفتے کو راولپنڈی میں ہونے والے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان میچ میں عبور کیا۔

    شعیب ملک نے اپنےکیریئر کے 395 ویں میچ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 44گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی،اس اننگز کے 47 رن کے ساتھ انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے10 ہزار رنز مکمل کیے ۔

    وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے اور ایشیا کے پہلے بلے باز ہیں، ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

  • شعیب ملک فیملی سے ملاقات کے بعد انگلینڈ روانہ ہوں گے

    شعیب ملک فیملی سے ملاقات کے بعد انگلینڈ روانہ ہوں گے

    لاہور: آل راؤنڈر شعیب ملک قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ انگلینڈ کے لیے 28 جون کو روانہ نہیں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شعیب ملک کرونا کے پیش نظر فیملی سے ملاقات نہیں کرسکے اس لیے وہ پہلے فیملی سے ملاقات کریں گے اور پھر 24 جولائی کو انگلیںڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    شعیب ملک نے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پی سی بی سے درخواست کی تھی۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک پانچ ماہ سے اپنے اہلخانہ سے نہیں مل سکے ہیں، کرونا کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے ملک کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہیں ہوئی۔

    گزشتہ دنوں شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کا بیٹا اپنے والد کو یاد کررہا ہے جن سے وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہیں مل پایا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے 28 جون کو روانہ ہوگی دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی اور ون ڈے، ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے، دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے جس میں سرفراز احمد، فواد عالم کی واپسی ہوئی ہے۔

  • شعیب ملک کا ریٹائرمنٹ کے معاملے پر یوٹرن

    شعیب ملک کا ریٹائرمنٹ کے معاملے پر یوٹرن

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر یوٹرن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر یوٹرن لے لیا، شعیب ملک نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو اپنا آخری ایونٹ قرار دیا تھا۔

    شعیب ملک کا کہنا ہے کہ 2020 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ان کا آخری ایونٹ نہیں ہوگا، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ورلڈ کپ سے پہلے کروں گا۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں واپسی ہوئی تھی، انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ میرا ہدف کسی کو خوش کرنا نہیں، بہترین پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے اچھا کرنا ہے، میں جب بھی ٹیم سے ڈراپ ہوا گھر نہیں بیٹھا۔

    مزید پڑھیں: ہدف کسی کو خوش کرنا نہیں، بہترین پرفارم کرنا ہے، شعیب ملک

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں گیند پیڈز پر لگنے پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پہلی گیند پیڈز پر لگنے سے کہانی ختم ہونے کا احساس نہیں ہوا، کہانی کبھی ایک صفحے کی نہیں ہوتی، ابھی میری کرکٹ باقی ہے، انسان ہمیشہ سیکھتا رہتا ہے اور سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    شعیب ملک نے 14 اکتوبر 1999 میں ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا، انہوں نے 19 سالہ ون ڈے کیریئر میں 287 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 34.55 کی اوسط سے 7 ہزار 534 رنز بنائے اور 158 وکٹیں حاصل کیں۔

    شعیب ملک نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں بنائیں ان کا سب سے زیادہ اسکور 143 رنز تھا۔

  • پی سی بی کے نوجوان کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کو سراہتا ہوں: شعیب ملک

    پی سی بی کے نوجوان کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کو سراہتا ہوں: شعیب ملک

    لاہور: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ مجھے اور محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوجوان کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کو سراہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹی 20 اسکواڈ میں ایسے کھلاڑی ہیں جو کافی میچز کھیل چکے ہیں، امید ہے بابر اعظم کی طرح دیگر کھلاڑی بھی تسلسل سے موقع ملنے پر کارکردگی دکھائیں گے۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی تجربے کی بنیاد پر نئے کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں، میری ورلڈ کپ میں کارکردگی اچھی نہیں تھی۔ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کھیلنا چاہتا ہوں، کوشش ہوگی بنگلہ دیش کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلوں، سینئرز کے ذاتی ایجنڈے ہوں تو کبھی بھی اچھی چیز نہیں ہوتی۔ محمد حفیظ کی گارنٹی لے سکتا ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ ساتھ دیا۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ بطور کپتان ہی آپ کارکردگی دکھا سکتے ہیں، تمام کھلاڑیوں کی سوچ اور کوشش ٹیم کو جتوانے پر ہوتی ہے۔ مایوس ہوتا تو کرکٹ پوری طرح سے چھوڑ دیتا، لیگز میں بھی نہ جاتا۔ مایوسی نہیں ہے بس ٹیسٹ کی وجہ سے تھکا ہوا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سےخواہش ہوتی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کچھ کروں، مجھے اور حفیظ بھائی کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا۔ میرے خیال میں دیگر کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کے زیادہ حقدار ہیں۔ پی سی بی کے اقدام کو سراہتا ہوں، نوجوان کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینا اچھی بات ہے۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسی جگہ ہے جہاں سیکیورٹی بہترین ہوتی ہے، دنیا میں کہیں بھی پاکستان جیسی سیکیورٹی نہیں ملتی۔

  • ’اس کی مسکراہٹ کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی’

    ’اس کی مسکراہٹ کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی’

    ممبئی: معروف ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک سے بے پناہ محبت کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ گزارے ہوئے خوش گوار لمحات کو سوشل میڈیا پرمداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور محبت بھرا پیغام دیا۔

    انہوں نے کھلوں کے سامنے بیٹھے بیٹے اذہان ملک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ایک تھکے ہارے دن کے بعد جب گھر لوٹتی ہوں تو وہ مسکرا کر میری جانب محبت سے دیکھتا ہے بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔’

    واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اس کی پیدائش کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ایک پیار بھرا کیپشن لکھا تھا۔

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے اپریل 2010 میں انجام پائی تھی، دونوں کی مستقل رہائش دبئی میں ہے لیکن اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے سبب شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں قیام کرتے ہیں۔

    ثانیہ اور شعیب کے بیٹے اذہان کی پیدائش گزشتہ سال 30 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام مداحوں کو دی تھی۔

  • شعیب ملک کی  وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت

    شعیب ملک کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت

    لندن: قومی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ 20 سال سے پاکستان کے لیے کرکٹ کھیل رہا ہوں، افسوس ہے ذاتی زندگی کے بارے میں وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تمام کھلاڑیوں کی جانب سےعوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ ہمارے خاندان سے متعلق احترام کو ملحوظ رکھیں۔

    شعیب ملک نے کہا کہ ہماری مرضی کے بغیرغیراہم معاملے میں نہ گھسیٹا جائے، ایساردعمل کسی طورصحیح نہیں ہے۔

    قومی کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ 20 سال سے پاکستان کے لیے کرکٹ کھیل رہا ہوں، افسوس ہے ذاتی زندگی کے بارے میں وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو 13 جون کی ہے، 15 جون کی نہیں، اس سے قبل پی سی پی نے بھی کہا تھا کہ میچ کی رات کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔

    دوسری جانب فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شائقین پرفارمنس پر تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں مگر کھلاڑی کے لیے نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں، ٹیم کم بیک ضرور کرے گی عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے شعیب ملک اور دیگر کھلاڑیوں کی پاک بھارت میچ سے ایک رات قبل کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی کی تردید کردی تھی۔