Tag: Shoaib Malik

  • ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع

    ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع

    ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے بچے کی آمد کے بارے میں ٹویٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر تصویر شیئر کردی، اگست کے آخر میں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بچے کا نام بھی سوچ لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ رکھا جائے گا، ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کی اور شعیب ملک کی خواہش ہے کہ پہلے ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہو۔

    یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 12 اپریل 2010ء میں انجام پائی تھی، جس میں دونوں ملکوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اور میرا راجپوت نے بھی ان کے یہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اطلاع دی تھی۔


  • شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل

    شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل

    دبئی: اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے، ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 31 مئی کو لارڈز میں چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق 31 مئی کو لارڈز میں کھیلے جانے والے چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے، عالمی ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے۔

    سری لنکا کے تھسارا پریرا بھی ورلڈ الیون کی ٹیم کا حصہ ہوں گے، ویسٹ انڈیز ٹیم کی نمائندگی کرس گیل کریں گے، ایک سال کی پابندی کے بعد آندرے رسل کو بھی پہلی بار ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    لارڈز میں منعقدہ چییریٹی میچ کا مقصد کیریبیئن جزائر میں 2017 کے دوران آنے والے طوفان ارما اور ماریا سے تباہ ہونے والے کرکٹ کے 5 بڑے وینیوز کی بحالی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔

    شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اتنے نیک مقصد کے لیے منتخب ہونے پر شکر گزار ہوں، لارڈز ایک تاریخی مقام اور اس میچ کے انعقاد کے لیے سب سے بہترین جگہ ہے۔

    شعیب ملک نے بھی اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ بننا بہت اعزاز اور فخر کی بات ہے، یہ میچ دنیا کے چند بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا بہترین موقع ہے۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور شعیب ملک 2009 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی قوم ٹیم کا حصہ تھے جبکہ سری لنکا کے تھسارا پریرا نے 2014 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سری لنکا کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ثانیہ مرزا نے شعیب ملک اور اپنا اہم راز بتا دیا

    ثانیہ مرزا نے شعیب ملک اور اپنا اہم راز بتا دیا

    ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی اور شوہر کی دیرینہ خواہش بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے گھر پہلی اولاد لڑکی ہو جس کا نام ہم مرزا ملک رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گوا میں سجے فیسٹیول میں صنفی امتیاز پر گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ’میں ، میرے شوہر اور ہمارے اہل خانہ کی خواہش ہے کہ لڑکی کی پیدائش ہو‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میرے شوہر شعیب ملک بھی بیٹی کی پیدائش کے خواہش مند ہیں‘۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ آج میں آپ کو اپنےاور شوہر کا سب سے بڑا خفیہ راز بتاتی ہوں کہ ہم نے یہ طے کیا ہوا ہے کہ بچی کا نام دونوں خاندانوں کو کے ملا کر رکھا جائے گا جیسے میرا خاندانی نام ’مرزا‘ اور شعیب کا ’ملک‘ ہے۔

    ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ گھر میں لڑکی کی پیدائش ہو جس کا نام ہم ’مرزا ملک‘ رکھیں گے اور یہ بات دونوں خاندان بھی طے کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا کا دورہ پاکستان ، لاہور میں سیر سپاٹے

    بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ جب میں نے کھیل کے میدان میں قدم رکھا تو ابتدائی ایام میں صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا تاہم مجھے میرے والدین اور خاندان نے بہت سپورٹ کیا جس کی وجہ سے آج میں اس مقام پر پہنچی ہوں‘۔

    شعیب ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد بھی اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیا کیونکہ اب یہ میری پہچان ہے اور دنیا بھر میں میرے مداح یا ساتھی کھلاڑی ثانیہ مرزا کے نام سے ہی جانتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: شادی کی سالگرہ ، شعیب ملک نے میچ وننگ سنچری اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کردی

    یاد رہے کہ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے  اور اب تک اُن کی زندگی کامیابیوں و کامرانیوں کے ساتھ گزر رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شعیب ملک ان فٹ قرار، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

    شعیب ملک ان فٹ قرار، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

    ویلنگٹن: قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے میڈیکل بورڈ کی تجویز پر شعیب ملک کو ان فٹ قرار دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سریز سے باہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں کولن منرو نے رن بنانے کے دوران شعیب ملک کو آؤٹ کرنے کے لیے گیند وکٹوں کی طرف پھینکی تو وہ سیدھی پاکستانی بلے باز کے سر پر لگی تھی۔

    گیند سر پر لگنے کے بعد شعیب ملک انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد طبی ٹیم کو گراؤنڈ میں طلب کیا گیا ، ڈاکٹرز نے فی الوقت ادویات اور اسپرے کا استعمال کر کے آل راؤنڈر کو بیٹنگ کرنے کے قابل کیا تاہم وہ کچھ دیر بعد آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    پویلین پہنچنے کے بعد شعیب ملک نے سر میں درد اور چکر آنے کی شکایت کی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم نے فیلڈنگ کے لیے متبادل کھلاڑی کو میدان میں اتارا اور انہیں ڈاکٹرز کی تجویز پر مکمل آرام کا مشورہ دیا اور بلے باز نے آخری ون ڈے میں بھی حصہ نہیں لیا۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور ڈاکٹرز نے شعیب ملک کی انجری کو مدنظر رکھتے ہوئے مٹینگ میں فیصلہ کیا کہ بلے باز کو مکمل آرام کا موقع دیا جائے۔

    مٹینگ میں یہ بھی طے پایا کہ شعیب ملک کو فوری طور پر وطن واپس بھیج دیا جائے تاکہ وہ اپنا تفصیلی طبی معائنہ کروائیں، ٹیم مینجمنٹ نے یہ بھی طے کیا کہ متبادل کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میڈیکل ٹیم نے شعیب ملک کا مکمل معائنہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ سرپر چوٹ لگنے کے بعد بھاگنے سے سر چکرانے کی شکایت سامنے آسکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگز کے شعیب ملک کی مہم ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ٹاپ ٹین ٹرینڈ میں شامل

    کراچی کنگز کے شعیب ملک کی مہم ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ٹاپ ٹین ٹرینڈ میں شامل

    کراچی : کراچی کنگز کے شعیب ملک کی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ مہم ٹوئٹر پر ہٹ ہوگئی، قومی کھلاڑیوں سمیت قوم شعیب ملک کی ہم آواز پاکستان زندہ باد ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ کرنے لگا۔

    شعیب ملک کی ورلڈ ریکارڈ بنانے کی مہم ٹوئٹر پر پاکستان زندہ باد ٹرینڈ بن گیا، تیرہ جولائی کو شعیب ملک نے ٹوئٹر پر پاکستا ن زندہ باد کی مہم کے آغاز کا ارادہ کیا اور امید کی کہ یہ ٹرینڈ ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے طویل ٹرینڈ بنے گا۔

    جس کے بعد 16جولائی سے تحریک شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد مہم کے ساتھ جڑگئی، شائقین نے ہیش ٹیگ کے ساتھ پاکستان زندہ باد لکھنا شروع کردیا، شعیب ملک کی مہم میں ساتھی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی سمیت تمام کھلاڑی پاکستان زندہ باد کی مہم کا حصہ بن گئے۔

    آج بھی پاکستان زندہ باد ٹوئٹر کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں ہے، ٹرینڈنگ کا مقصد چودہ اگست پر پاکستان کو ستّرویں سالگرہ کا تحفہ دینا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سرفراز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی

    سرفراز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی

    کارڈف: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچ کی سیریز کے آخری میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ہونے والے 5 ایک روزہ میچ کے آخری میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچا لیا۔

    cricketnew1

    پاکستانی بلے بازوں نے 303 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے بیٹنگ شروع کی تو صرف 77 رنز پر ابتدائی تین بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے جن میں کپتان اظہر علی 33، بابر اعظم 31 اور شرجیل خان نے 10 رنز بنائے تھے تاہم وکٹ کیپر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے بیٹنگ لائن کو سنبھالتے ہوئے قومی ٹیم کو فتح دلائی۔

    cricketnew2

    پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 90 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 77 رنز اسکور کیے تاہم محمد رضوان 34 اور عماد وسیم 16 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

    پڑھیں: پانچواں ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 303 رنز کا ہدف دیدیا

    انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور ڈاوسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ واکس ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے اور پاکستان نے 303 رنز کا 10 بالز پہلے حاصل کرتے ہوئے 4 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔

    قبل ازیں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اور حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انگلش ٹیم میں جیس روئے 87 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور نائب کپتان سرفراز احمد کو بہترین کارکردگی کے باعث مین آف میچ قرار دیا گیا ۔

  • ملک ماضی بھلاناہوگا، تمام تر توجہ اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر ہے، شعیب ملک

    ملک ماضی بھلاناہوگا، تمام تر توجہ اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر ہے، شعیب ملک

    کلکتہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں ٹیم توقعات پر پورا نہ اترسکی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الگ ٹورنامنٹ ہے، اچھا کھیل پیش کرنے آئے ہیں۔

    کولکتہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے آل راؤنڈ شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے کرجانے کا یہ سنہری موقع ہے۔ ایشیا کپ میں کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الگ ٹورنامنٹ ہے، اچھا کھیل پیش کرنے آئے ہیں، ہمیں بیٹنگ تکنیک بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایک سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ بیٹنگ میں کبھی پہلے نمبر پر کھیلنے کا نہیں سوچا ہے بطور اسپنر کیرئیر کا آغاز کیا تھا بعد میں بیٹسمین بنا ہوں۔

    شعیب ملک نے کہا کہ اس وقت کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز ہے اُمید ہے نتائج اچھے آئیں گے۔

  • سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    شارجہ: قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    پینتس ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ کوکنارہ کشی اختیارکرلی، کرکٹ بورڈ اوراہلخانہ کا شکرگزار ہوں، جنھوں نے ہرقدم پر حوصلہ افزائی کی۔

    آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینا چاہتا ہوں،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جاری رکھوگا، دوہزارانیس کا ورلڈ کپ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ۔

     شعیب ملک نے انگلینڈ کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بھی بنائی تھی، شارجہ ٹیسٹ میں شعیب ملک نےچار گورے بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا تھا لیکن دوسری اننگز میں وہ خود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جو انکے کیرئیر کی آخری اننگ ثابت ہوئی۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: شعیب ملک نے شاندار ڈبل سنچری بناڈالی

    ابوظہبی ٹیسٹ: شعیب ملک نے شاندار ڈبل سنچری بناڈالی

    ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑیوں نے انگلینڈ کیخلاف سنچری اکاؤنٹ کھولنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    پانچویں وکٹ پر پاکستان کی جانب سے ریکارڈ پارٹنرشپ بھی قائم ہوئی۔ ابوظہبی میں پاکستانی بیٹسمنوں نے رنز کے انبار لگادیئے۔

    بلے بازوں کے تگڑے وار نے گوروں کا براحال کردیا۔ ٹیسٹ کے پہلے روز شعیب ملک نے کیرئیرکی تیسری سنچری بنائی۔ جبکہ تیسٹ کے دوسرے دن سابق کپتان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکورکی۔

    شعیب ملک نے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کے بعد ناقدین کو بھرپور جواب دیا اور اپنی شاندار ڈبل سنچری کے ذریعے ٹیم میں اپنی واپسی کو درست ثابت کیا ،

    دوسرے روز بھی شعیب ملک کا بلا رنز اگلتا رہا اورڈبل سنچری جڑ ڈالی۔ بہتی گنگا میں اسد شفیق نے خوب ہاتھ دھوئے۔

    انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اور کیرئیر کی آٹھویں سنچری بناڈالی۔ اسدشفیق ایک سو سات رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں جاوید برکی اور نسیم الغنی کا ترپن سالہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، ملک اور شفیق نے ریکارڈشراکت میں دوسواڑتالیس رنز بنائے۔

  • ثانیہ اورشعیب کےرقص پریووراج سنگھ کی تنقید

    ثانیہ اورشعیب کےرقص پریووراج سنگھ کی تنقید

    کراچی: جیت کا جشن مناتے شعیب ملک، ثانیہ مرزا اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی خوشی بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ سے برداشت نہ ہوسکی تو تنقید پر اترآئے۔

    ثانیہ مرزا کی شعیب ملک اورقومی ہیروز کے ساتھ ڈب میش ویڈیو نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچارکھا ہے جس میں اوپنرمختاراحمد، بابراعظم، احسان عادل، بلال آصف اورمحمدعرفان کو رقص کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

    اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر یووراج سنگ نےتنقید کی کہ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں پر ڈانسر برے ہیں۔

     

    یووراج کی تنقید کے جواب میں شعیب ملک نے بھی ہلکے پھلکے لہجے میں انہیں ڈانس کا چیلنج کردیا۔