Tag: shokat khanam hospital

  • پاکستان میں سالانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ کینسر کے نئے مریض سامنے آتے ہیں

    پاکستان میں سالانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ کینسر کے نئے مریض سامنے آتے ہیں

    لاہور : پاکستان میں کینسر کے مرض میں اضافہ تشویشناک  حد تک بڑھ گیا ہے، ہرسال ڈیڑھ سے دو لاکھ کینسر کے نئے مریض سامنے آتے ہیں۔

    یہ بات شوکت خانم اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے لاہور میں اے آر وائی نیوز سے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    کینسر سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر شوکت خانم میموریل کینسراسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ہرسال دو کروڑ افراد کو کینسر لاحق ہوتا ہے۔

    کینسر کے باعث اموات میں پاکستان ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال پچھتر فیصد مریضوں کا سو فیصد مفت علاج کررہا ہے۔

    مزید پڑھیں :کینسر کے خلاف برسر پیکار عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، جرمن سفیر

    شوکت خانم پشاور آپریشنل ہونے سے شوکت خانم لاہور پر مریضوں کا رش کافی حد تک کم ہوا ہے، شوکت خانم اسپتال کراچی ڈھائی سال میں کام شروع کردے گا جس سے سندھ اور بلوچستان کے مریض مستفید ہوسکیں گے۔

  • شوکت خانم فنڈ ریزنگ، ماہرہ عمران خان کا دستخط شدہ بلا اٹھائے میدان میں‌ آگئیں

    شوکت خانم فنڈ ریزنگ، ماہرہ عمران خان کا دستخط شدہ بلا اٹھائے میدان میں‌ آگئیں

    لاس اینجلس: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کینسر کے خلاف قائم کردہ  اسپتال شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے لیے امریکا پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ذاتی کاوشوں سے قائم کیے جانے والے شوکت خانم کے لیے دنیا بھر میں عطیات جمع ہونے کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے علاوہ بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر شیئر کیں۔

    ماہرہ نے بتایا کہ وہ عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ (بلا) لے کر  لاس اینجلس پہنچیں جہاں وہ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کریں گی۔

    مزید پڑھیں: شوکت خانم اسپتال کے لیے 45 منٹ میں 7 کروڑ روپے جمع

    پاکستانی اداکارہ نے بتایا کہ وہ بلے کی بولی بھی لگوائیں گی اور اس کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کو وہ شوکت خانم کے لیے عطیہ کریں گی۔

    ماہرہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر بیڈ کے ساتھ بنائی جانے والی تصویر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کوئی معمولی بلا نہیں بلکہ اس پر وزیر اعظم عمران خان نے دستخط کیے جسے آج بولی کے لیے پیش کیا جائے گا‘۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ ازراہ کرم میرا موزانہ نہ کیجئے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان کا اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ کا دورہ

     یاد رہے کہ شوکت خانم اسپتال دنیا بھر میں مقیم بالخصوص پاکستانیوں کے تعاون سے چلتا ہے، وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے قبل عمران خان دنیا بھر میں فنڈریزنگ کرتے تھے۔