Tag: shokat khanum hospital

  • شوکت خانم کینسراسپتال پشاور کا مریض بچےنےافتتاح کردیا

    شوکت خانم کینسراسپتال پشاور کا مریض بچےنےافتتاح کردیا

    پشاور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی تکلیف اورمایوسی دیکھ کر کینسر کا اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا اورآج ایک خواب کو تعبیرمل گئی ہے اور اسی دن کا سالوں سے انتظارتھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوکت خانم کینسراسپتال پشاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسپتال کے افتتاح کیلئے کینسر کے مریض بچے کو اسٹیج پر بُلایا گیا۔

    شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیرعلاج کینسر میں مبتلا 7 سالہ بچے فاخرآفریدی نے افتتاح کیا۔ عمران خان نے فاخر آفریدی کا ہاتھ پکڑ کر فیتہ کٹوایا۔

    اپنے خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ اس دن کا مجھے برسوں سے انتظار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں شوکت خانم اسپتال کسی معجزے سے کم نہیں جب کہ کینسر جیسے موذی مرض کا علاج کرانا عام شہری کے بس میں نہیں لیکن یہاں ہرخاص و عام کا علاج کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ اپنی والدہ کےعلاج کےلئےاسپتال گئے تھے تو ایک غریب مریض کو پریشان دیکھ کر کینسراسپتال بنانے کا خیال آیا تھا۔

    کپتان کاکہناتھا کہ لاہور میں اسپتال کاچندہ جمع کرنےکےلئےاسکول کے بچوں نے سب سے زیادہ ساتھ دیا۔ تقریب کے اختتام پر شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ کو اسٹیج پر بُلا کر اُن کیلئے تالیاں بجوائی گئیں۔

  • دبئی: شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ چیریٹی ڈنر کی تقریب

    دبئی: شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ چیریٹی ڈنر کی تقریب

    دبئی: شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ چیریٹی ڈنر کی تقریب ہوئی, جس میں بوم بوم شاہد آفریدی سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ چیریٹی ڈنر کی تقریب کے میزبانی فخرِعالم کر رہے تھے ، تقریب میں فخرعالم نے دبئی کے لوگوں سے درخواست کی کہ شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ میں مدد کریں، تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ، ٹی 20 کے کپتان شاہد آفریدی ، احمد شہزاد ، سہیل تنویر، عمر اکمل اور عمر گل نے شرکت کی۔

    shokat-khanum

    تقریب کے موقع پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ شوکت خانم اسپتال پشاور میں کامیاب ہوگا، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری حمایت ہمیشہ انکے ساتھ رہے گی۔

    احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان پر فخر ہے اور میری حمایت بھی ہمیشہ شوکت خانم اسپتال کے ساتھ ہے، ایسی تقریب میں آنے سے وقار بڑھتا ہے۔